محشر کی اس گھڑی میں ہمارا کوئی تو ہو

محشر کی اس گھڑی میں ہمارا کوئی تو ہو
اے رات، اے فراق، خدارا! کوئی تو ہو

یہ بددعا نہیں مگر اس دل کا ہم نوا
کوئی تو ہو نصیب کا مارا، کوئی تو ہو!

تنکا ہے آشیانے کی کیا خوب یادگار
اچھا ہے، ڈوبتے کو سہارا کوئی تو ہو

سرکار، ہاتھ پاؤں تو سب دے گئے جواب
اس نامراد دل کا بھی چارا کوئی تو ہو

کیا ہجر کیا وصال، وہی عاشقوں کا حال
آخر قرار میں بھی بچارا کوئی تو ہو

راحیلؔ غم کے بعد خوشی بھی ملے مگر
اس بحرِ بے کراں کا کنارا کوئی تو ہو

راحیلؔ فاروق
۳۰ دسمبر، ؁۲۰۱۶ء
 
محمداحمد

لائبریرین
راحیل بھائی

ایک ایک شعر موتی ہے۔ سچا موتی!

ماشاءاللہ۔

بہت سی داد اور مبارکباد خاکسار کی طرف سے۔
 
فاخر رضا

محفلین
محشر کی اس گھڑی میں ہمارا کوئی تو ہو
اے رات، اے فراق، خدارا! کوئی تو ہو

یہ بددعا نہیں مگر اس دل کا ہم نوا
کوئی تو ہو نصیب کا مارا، کوئی تو ہو!

تنکا ہے آشیانے کی کیا خوب یادگار
اچھا ہے، ڈوبتے کو سہارا کوئی تو ہو

سرکار، ہاتھ پاؤں تو سب دے گئے جواب
اس نامراد دل کا بھی چارا کوئی تو ہو

کیا ہجر کیا وصال، وہی عاشقوں کا حال
آخر قرار میں بھی بچارا کوئی تو ہو

راحیلؔ غم کے بعد خوشی بھی ملے مگر
اس بحرِ بے کراں کا کنارا کوئی تو ہو

راحیلؔ فاروق
۳۰ دسمبر، ؁۲۰۱۶ء
اس غزل سے لگ رہا ہے کہ آئی سی یو سے لکھی گئی ہے جہاں آپ کی مدد کرنے والا کوئی نہیں ہوتا. نرسیں آپ کو تختہ مشق بنائے ہوتیں ہیں اور آپ دیکھی اور ان دیکھی رسیوں میں جکڑے ہوئے آواز لگا رہے ہوتے ہیں، کوئی تو ہو، کوئی تو ہو.
سرکار، ہاتھ پاؤں تو سب دے گئے جواب
اس نامراد دل کا بھی چارا کوئی تو ہو​
اسی طرح باقی اشعار بھی کسی نہ کسی طرح ہمارے ڈیپارٹمنٹ سے لکھے گئے ہیں.
اسی لیے کہتے ہیں شاعری صحت کے لئے مضر ہے
 
اے رات، اے فراق، خدارا! کوئی تو ہو

کوئی تو ہو نصیب کا مارا، کوئی تو ہو!

اس نامراد دل کا بھی چارا کوئی تو ہو

اس بحرِ بے کراں کا کنارا کوئی تو ہو
واہ واہ واہ
کمال لاجواب
زبردست
جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔۔ ڈھیروں داد وصول کیجیے
 
فاخر رضا

محفلین
اس غزل سے لگ رہا ہے کہ آئی سی یو سے لکھی گئی ہے جہاں آپ کی مدد کرنے والا کوئی نہیں ہوتا. نرسیں آپ کو تختہ مشق بنائے ہوتیں ہیں اور آپ دیکھی اور ان دیکھی رسیوں میں جکڑے ہوئے آواز لگا رہے ہوتے ہیں، کوئی تو ہو، کوئی تو ہو.
سرکار، ہاتھ پاؤں تو سب دے گئے جواب
اس نامراد دل کا بھی چارا کوئی تو ہو​
اسی طرح باقی اشعار بھی کسی نہ کسی طرح ہمارے ڈیپارٹمنٹ سے لکھے گئے ہیں.
اسی لیے کہتے ہیں شاعری صحت کے لئے مضر ہے
اس میں مزاحیہ کیا ہے.
چلیں بدل دیتا ہوں
آپ کا کلام زبردست اور بہت ہی خوبصورت ہے. خدا اسے اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے. آمین
 
فاخر رضا

محفلین
میرے تبصروں پر مسلسل پرمزاح کی ریٹنگ. یہ تو حد ہوگئی. انسان اگر حقیقت لکھے تو پرمزاح اور اگر غیر حقیقت لکھے تو بہترین شاعری. کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے. علامہ اقبال اسی غم میں گزر گئے کہ کاش کوئی حقیقت پر مبنی شاعری سمجھ لے مگر لوگوں نے ان کو شاعر سمجھنا ہی چھوڑ دیا.
شاعر کا غم بھی عجیب ہے، جب تک شعر نہ بندھے نیند نہیں آتی اور جب بندھ جاتا ہے تو خوشی کے مارے نیند نہیں آتی. مجھے تو شعر باندھنا بالکل قبض کی طرح لگتا ہے. آگے آپ لوگ خود ہی سمجھدار ہیں.
اب اگر کسی نے پرمزاح کی ریٹنگ دی تو میں باقی حقائق بھی بیان کردوں گا.
 
خوبصورت اور لاجواب بہت لطف آيا پڑھ كر۔
:):):)
سبحان اللہ !
انتہائی پیارا کلام ہے راحیل بھائی
شکریہ، ظہیر بھائی۔ :):):)
آپ واقعی چاہتے ہیں کہ ایسا ہو؟
میں سمجھا نہیں، عالی جاہ!
واہ واہ، خوب کہہ رہے ہو آج کل۔
آداب عرض ہیں، قبلہ!
کیا بات ہے راحیل بھائی ! کیا تغزل ہے !! سلامت رہیں ! بہت اعلی!!
آپ بھی سلامت رہیں، بھائی۔ :):):)
کیا کہنے راحیل بھائی.
بہت عمدہ.
بھائی کی محبت! :):):)
راحیل بھائی

ایک ایک شعر موتی ہے۔ سچا موتی!

ماشاءاللہ۔

بہت سی داد اور مبارکباد خاکسار کی طرف سے۔
خاکسار؟ تو پھر ہم بھی شرمسار ہو جائیں؟
اس غزل سے لگ رہا ہے کہ آئی سی یو سے لکھی گئی ہے جہاں آپ کی مدد کرنے والا کوئی نہیں ہوتا. نرسیں آپ کو تختہ مشق بنائے ہوتیں ہیں اور آپ دیکھی اور ان دیکھی رسیوں میں جکڑے ہوئے آواز لگا رہے ہوتے ہیں، کوئی تو ہو، کوئی تو ہو.
سرکار، ہاتھ پاؤں تو سب دے گئے جواب
اس نامراد دل کا بھی چارا کوئی تو ہو​
اسی طرح باقی اشعار بھی کسی نہ کسی طرح ہمارے ڈیپارٹمنٹ سے لکھے گئے ہیں.
اسی لیے کہتے ہیں شاعری صحت کے لئے مضر ہے
بقول مارک ٹوین کے، پرہیز سے صحت تو مل جاتی ہے، باقی نقصانات کا شمار نہیں۔
واہ واہ واہ
کمال لاجواب
زبردست
جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔۔ ڈھیروں داد وصول کیجیے
وصول پائی، ڈاکٹر صاحب۔ شکریہ! :):):)
واہ واہ واہ
لاجواب
بہت عمدہ
شکریہ، طاہر صاحب۔ :):)
اس میں مزاحیہ کیا ہے.
چلیں بدل دیتا ہوں
آپ کا کلام زبردست اور بہت ہی خوبصورت ہے. خدا اسے اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے. آمین
خدا سے اسی طرح سفارشیں کرتے رہے تو رفتہ رفتہ چرکیںؔ کا کلام بھی حوروں کے وردِ زباں ہو جائے گا۔
کیا ہے پوری محفل بس دکھی دکھی شاعری سے ہی بھری ہوئی ہے۔
کہیں اور چلیں؟
سارے دکھ کیا شاعر حضرات کو ہی ہوتے ہیں؟
نہیں۔ خواتین کو ہوتے ہیں۔ شاعر صرف ترجمانی کرتے ہیں۔
میرے تبصروں پر مسلسل پرمزاح کی ریٹنگ. یہ تو حد ہوگئی. انسان اگر حقیقت لکھے تو پرمزاح اور اگر غیر حقیقت لکھے تو بہترین شاعری. کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے. علامہ اقبال اسی غم میں گزر گئے کہ کاش کوئی حقیقت پر مبنی شاعری سمجھ لے مگر لوگوں نے ان کو شاعر سمجھنا ہی چھوڑ دیا.
شاعر کا غم بھی عجیب ہے، جب تک شعر نہ بندھے نیند نہیں آتی اور جب بندھ جاتا ہے تو خوشی کے مارے نیند نہیں آتی. مجھے تو شعر باندھنا بالکل قبض کی طرح لگتا ہے. آگے آپ لوگ خود ہی سمجھدار ہیں.
اب اگر کسی نے پرمزاح کی ریٹنگ دی تو میں باقی حقائق بھی بیان کردوں گا.
ارشاد، ارشاد! :):):)
 
علی چشتی

محفلین
واہ واہ راحیل بھائی کل یہی سوچ رہا تھا کہ آپ کا کوئی پھڑکتا ہوا کلام نہیں آیا کافی دن سے ۔۔اور لو جی ابھی محفل پہ آیا پہلے آپ کے کلام کے دھاگے پہ نظر پڑی ۔۔۔
کیا روانی ہے کلام میں ۔۔ بندہ ہاتھ پاؤں چھوڑے بہے جاتا ہے ۔۔۔اور!!!
اس نامراد دل کا بھی چارہ کوئی تو ہو
 
Top