مبارکباد محسن ماہر حجازی

الف عین

لائبریرین
حجاز کے ہمارے پرانے رکن محسن، پھر مشاق اور اب ماہر ہو چکے ہیں۔ محض فانٹ کے ہی ماہر نہیں اب محفل نے بھی سند بخش دی ہے۔
مبارک ہو محسن یہ نیا منصب اور چار ہندسی خزانۂ مراسلات۔
 
مبارک ہو بھئی حجازی صاحب آپ کو اس منصب پر دیکھ کر کچھوے والی کہانی پر یقین ہو چلا ہے۔ :)
بہت مبارک ہو !!

:) :) :)
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں نہیں یہ نہیں ہو سکتا، کہیں کوئی گڑبڑ ہوئی ہے، گنتی دوبارہ کروائیں۔
محسن بھائی کہ کایا پلٹ کیسے ہو گئی کہ مبارک وصول کرنے والا کام کر لیا۔
 

تعبیر

محفلین
میں نے اس موقعے کا اتنا انتظار کیا تھا
محسن ابھی زبانی مبارک ہو
بعد میں پھر آؤنگی دھوم دھڑکے کے ساتھ :)
 

ابوشامل

محفلین
بالآخر آپ نہ چاہتے ہوئے بھی اس عہدے تک پہنچ ہی گئے بہت بہت مبارک ہو۔ نہ چاہنے کا لفظ آپ کی رفتار کے باعث استعمال کیا، اگر مناسب نہ لگے تو معذرت
 

محسن حجازی

محفلین
ابو شامل بہت بہت شکریہ!
دیکھئے ناں ماسی کو خیال آیا، نہ کسی باجی، بجو، آپی کو خیال آیا، آیا تو ہمارے اعجاز انکل کو خیال رہا چھوٹے بچے کا! ویسے انکل مجھے کوئی 17 برس کی عمر سے کچھ کچھ جانتے ہیں اور اگر نہ جانتے ہوں، تو میں انہیں کم سے کم اسی عمر سے جانتا ہوں یعنی کہ اعجاز اختر urdu computing والے!:grin:
پھر ہندی کا شوق چرایا تو انہیں انکل کا کلیدی تختہ استعمال کرتا رہا۔
آج مجھے اس قدر خوشی ہو رہی ہے کہ بیان سے باہر ہے۔۔۔ میرے لیے بہت عزت افزائی کی بات ہے کہ انکل نے مجھے یاد رکھا۔:cool:
بہت بہت شکریہ انکل!
شمشاد بھائی میں کیا صدارتی انتخابات لڑ رہا ہوں جو دوبارہ گنتی ہوگی؟:grin: بہت شکریہ!
تعبیر آپی کی موجودگی سے شان بڑھ گئی ہے دھاگے کی!
ماسی شکریہ شکریہ! اللہ خوش رکھے!
حسن علوی بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اس ناچیز کو یاد رکھا!
م م مغل صاحب! آپ سے تو ہم سنسکرت میں نمٹیں گے کہ آپ محفل پر ہماری خوبصورت دریافت ہیں۔
ماورا! ایسی باتیں سرعام نہیں پوچھی جاتیں، ان کے لیے ایسے فورمز میں ذاتی پیغامات کی سہولت دی گئی ہے۔:grin:
راجا صاحب! بہت بہت شکریہ! ہم آپ کی شاعری کے مداحوں میں سے ہیں۔
عندلیب بہت شکریہ چلئے حیدرآباد دکن کی بھی نمائندگی ہوئی۔
ابن سعید، بہت بہت شکریہ!
وارث بھائی بہت شکریہ! آپ تو ویسے ہی ہمارے اساتذہ کے پینل میں شامل ہیں۔:grin:
وہ سوات والی بہن جی نہیں پہنچیں ابھی تک بہت سست ہو گئی ہیں۔۔۔:grin:
مجھے خود حیرت ہے کہ بے تحاشا الم غلم لایعنی مواد ارسال کرنے کے باوجود ہم نئے کے نئے ہیں!
فرخ بھائی کے مشورے پر میں خاکوں کا ایک سلسلہ جلد شروع کر رہا ہوں شاید اس سے کچھ فرق پڑے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
محسن بھائی معذرت کہ کچھ دیر ہوگئی - لیکن کیا ہے کہ جب سے سنا ہے دیر آید درست آید، ہمیشہ دیر کرنے کو ہی جی چاہتا ہے - :)

بہت بہت مبارک ہو ہزارویں منصب کی - اب جلدی سے خاکے لکھنا شروع کردیں -
 
Top