تاسف محترم الف عین کی طبعت خراب ہے ۔۔۔۔دعا کیجیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
میں بھی کہوں۔۔ کچھ دن سے انکل نظر نہیں آ رہے۔ :(
اللہ سے دعا ہے کہ اعجاز انکل جلدی سے ٹھیک ہو جائیں۔
 

فہیم

لائبریرین
اللہ خیر کرے
ابھی کچھ دن پہلے سعود بھائی بھی بتارہے تھے کہ ان کو بلڈپریشر کی شکایت ہے۔

ابھی بھی وہی صحیح حال بتاسکتے ہیں کہ اعجاز صاحب کی طبیعت اب کیسی ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
اللہ جلد از جلد استادِ محترم کو صحتیاب کرے ۔ میرے لیئے یہ خبر بڑی تشویشناک ہے کہ استاد ِ محترم بیمار ہیں ۔ تعبیر کی بات صحیح ہے کہ وہ تو جوانوں سے بھی بڑھ کر جوان ہیں ۔ انشاءاللہ وہ جلد ہی محفل پر ہمیشہ کی طرح ہنستے مسکراتے نظر آئیں گے ۔ اللہ ان کو ہر آفت سے محفوظ رکھے ۔ آمین ثم آمین
 

ابوشامل

محفلین
یا اللہ خیر۔
اللہ انہیں فوری اور مکمل صحت عطا فرمائے۔ ہم تمام اہلیان محفل ان کے لیے دعاگو ہیں۔
 

Raheel Anjum

محفلین
اللہ تعالیٰ اعجاز بھائی کی تمام مشکلات آسان کرے اور انہیں جلد از جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
شاید اسی وجہ سے اعجاز صاحب محفل سے دور ہیں، دعا ہے اللہ رب العزت اعجاز عبید صاحب کو صحت و تندرستی عطا فرمائے (آمین)
 

الف عین

لائبریرین
تمام احباب کا شکریہ۔
نام بہ نام تو اس وقت مشکل ہے.
میں یہاں ہی اپنی طبیعت کا ذکر کر دوں اور تفصیل سے لوگوں کو بور کروں۔

ایک عرصے سے میں یہ محسوس کر رہا تھا کہ میرا ذہن کام نہیں کر رہا ہے۔ علوی نستعلیق کا اجراء ہو گیا لیکن میں اس سلسلے میں مبارک باد کا ڈھنگ کا پیغام نہیں دے سکا اور نہ بعد میں مہوش کو لائبریری سائٹ کے بارے میں مزید کچھ لکھ سکا۔ محسوس ہو رہا تھا کہ مجھ سے جملہ نہیں بن رہا تھا۔ کچھ بھی لکھنا چاہتا تو اتنی اغلاط ہو رہی تھیں کہ میں پھر پیغام پوسٹ کرنے کا ارادہ ٹال جاتا۔دفتر کا کام بھی ایسے ہی اٹک رہا تھا۔
آخر ۴ نومبر کو چھٹی لی اور اپنی سرکاری ڈسپنسری گیا۔ اس وقت معلوم ہوا کہ ہائی بلڈ پریشر ہے، کچھ ٹیسٹ کرنے کا بتایا تھا ڈاکٹر نے، جو پانچ اور چھ کو ہوئے، اس کے بعد ۶ کو ہی پھر خوب پسینہ آیا اور دل گھبرایا، اسی وقت ڈاکٹر کے پاس گیا اور بلڈ پریشر کی دوا لی۔ حالاں کہ اس نے بلڈ پریشر کی دوائیں نہیں دی تھیں بلکہ بلڈ ٹیسٹ لکھا تھا۔ پھر بھی اطمینان نہیں ہوا تو ۸ کو پرائیویٹ ڈسپینسری میں دکھایا، ایک صاحبہ کارڈیالوجسٹ تھیں جو صابرہ کی دفتر کی ایک کولیگ کی بہن تھیں، انہوں نے شک ظاہر کیا کہ مسئلہ نیورولوجیکل لگتا ہے۔
۹ کو دن میں دو بار کچھ پسینہ آیا اور عجیب سی حالت ہو گئی۔ دوسری بار پانچ ساڑھے پانچ بجے یہ دورہ پڑا اور اسی وقت اڈمٹ کر لیا گیا۔ رات بھر مختلف ٹیسٹ ہوئے اور ۱۱ کی شام کو ڈسچارج ہوا۔
معلوم یہ ہوا کہ دماغ میں اس جگہ ایک خون کا کلاٹ ہو گیا ہے جو اس مقام پر ہے جو بات چیت کرنے کو کنٹرول کرتی ہے۔غرض ایک اسٹروک ہو گیا ہے، جس کو Tia کہتے ہیں۔ چنانچہ آرام کر رہا ہوں۔ پرسوں دفتر جاؤں گا اور پھر سیچر سے چھٹی۔۔۔۔۔ امریکہ روانگی بھی ہے نا۔
یہاں انٹر نیٹ منقطع کر دیا ہے اور ابھی ڈائل اپ سے کر رہا ہوں۔
ایک بار پھر تمام حضرات کا شکریہ۔
ے
 

زیک

مسافر
اعجاز صاحب اپنا خیال رکھیں اور علاج کروتے رہیں تاکہ سٹروک سے بچت رہے۔ خدا آپ کو صحت دے۔
 

ماوراء

محفلین
اعجاز انکل، ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ ان شاءاللہ آپ جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔ علاج کروانے میں کوتاہی نہ کیجئے گا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اعجاز صاحب مجھے بہت دکھ ہوا ہے آپ کی بیماری کا سن کر، اپنا خیال رکھیئے گا۔ اللہ تعالٰی آپ کو صحتِ کامہ عاجلہ عطا فرمائیں، آمین یا رب العالٰمین۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اعجاز صاحب

بہت اچھا کیا کہ آپ آن لائین آئے اور اپنی کیفیت سے آگاہ کیا، رہی بات بیماری کی تو انشاءاللہ آپ بہت جلد ٹھیک ہو جائیں گے بس اپنے آرام کا اور علاج معالجہ کا خیال رکھیے گا۔

دعا ہے اللہ رب العزت آپ کو بھرپور صحت و تندرستی عطا فرمائے (آمین)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top