محب علوی: زمرہ پروگرامنگ کے نئے مدیر

بہت بہت مبارک ہو محب بھائی
Cat_Congratulations-ba4307285f4262e419e13b5a80f055d6.gif
 

رانا

محفلین
بہت بہت مبارک ہو محب بھائی۔
اس زمرے کے لئے آپ کا انتخاب واقعی لاجواب ہے۔ :best:
(اور اب آپس کی بات۔ خوب دل لگا کر اپنی ذمہ داریاں ادا کیجئے گا ایسا نہ ہوکہ مجھے سعود بھائی سے باتیں سننی پڑیں کہ یار کس بندے کی سفارش کردی تم نے۔:))

ہم نے برتن کی حالت کا ذمہ دار محب علوی کو ٹھہرایا
یہ میں کیا سن رہا ہوں محب بھائی!!! آتے ہی اپنی حدود سے تجاوز شروع کردیا۔ بھائی جان آپ کا دائرہ صرف پروگرامنگ روم تک ہے۔ دوسروں کے باورچی خانوں میں دخل اندازی سے اجتناب برتیں۔;)
 

تلمیذ

لائبریرین
محب علوی بہت خوشی ہوئی کہ ہماری برادری میں بڑھوتری ہوئی اور محفل کا شعبہ پروگرامنگ اب ایک دوررس نگاہ رکھنے والے ماہر کو سونپ دیا گیا ہے۔ ہمیں محب کی دوربینی پر ذرا بھی شبہہ نہیں اور اس کام کے لئے یہ موزوں ترین ہیں۔

بے شک۔ اس شعبے میں ان کی خدمات گراں قدر ہیں۔ میری طرف سے انہیں مبارک باد قبول ہو!
 

سعادت

تکنیکی معاون
مبارک ہو، محب علوی۔ :) پائتھون پروگرامنگ سے متعلق آپ کے دھاگے وقتاً فوقتاً پڑھتا رہتا ہوں (اور صرف پڑھتا ہی رہتا ہوں!)۔ آپ کا کام قابلِ صد ستائش ہے، اسے جاری رکھیے گا۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
ویسے۔۔۔

(چھوٹے) پائتھون کو اپنی بین کی دھن پر رقص کراتے ہوئے موصوف کو اس کے ضرب سے بچنے کے لیے بعض جڑی بوٹیوں و آلات کی ضرورت شدت سے محسوس ہوئی۔

کیا یہاں مجھے تھوڑا سا pedantic ہونے کی اجازت ہے؟ :)

پائتھون پروگرامنگ لینگوئج کا نام اژدھوں سے نہیں، بلکہ ایک برطانوی کامیڈی گروپ، Monty Python، سے انسپائر ہو کر رکھا گیا تھا۔
 
یہ کار خیر تم صرف پروگرامنگ کے دھاگوں میں ہی کر سکتے ہو اور تم نے اپنی انگلیوں کی خارش کا ذکر کر کے مجھے اس طرف آنے سے روک دیا ہے۔ چنگا بئی بیلیو رب راکھا۔۔۔ مانیٹر لمبی چھٹی پر جا رہا ہے تا وقتیکہ محب علوی دوبارہ سے غائب ہو جائے۔ :laughing:

ہیلو ، تمہیں مانیٹر بنایا نہیں اور تم نے دوڑ لگائی نہیں۔

نہ جو اتنے طلبہ اور طالبات جمع ہو رہے ہیں ، ان کی نگرانی کون کرے گا۔
 
بالکل ارادہ ہے محب بھائی۔ پائتھون سیکھنی تھی۔ مگر رہ گیا۔ اب کیا سلسلہ دوبارہ شروع ہے تو داخل مکتب ہو جاؤں؟

بالکل کیوں نہیں ، ایک دھاگہ دوبارہ سے کھلا ہوا ہے اور دوسرا اسباق تو موجود ہیں۔

کوئی بھی سوال آپ پوچھ سکتے ہیں؟
 
Top