محب علوی: زمرہ پروگرامنگ کے نئے مدیر

قیصرانی

لائبریرین
chilli.gif
banana.gif
chilli.gif
banana.gif
chilli.gif
banana.gif
chilli.gif
banana.gif
chilli.gif
banana.gif
chilli.gif
banana.gif
chilli.gif
banana.gif
chilli.gif
banana.gif
chilli.gif
banana.gif


:notlistening::phbbbbt:
:laughing3:
ایک بھی چلی نہیں دکھائی دے رہی
 

مقدس

لائبریرین
ایک بھی چلی نہیں دکھائی دے رہی
آپ شاید کہیں اور سے امیج ہاٹ لنک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے ہاٹ لنکنگ ڈس ایبل کی ہوئی ہے۔

چنگا ہویا :rollingonthefloor:
 
آپ شاید کہیں اور سے امیج ہاٹ لنک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے ہاٹ لنکنگ ڈس ایبل کی ہوئی ہے۔
شکریہ نبیل بھائی ، پہلے تو یہ ٹھیک سے پوسٹ ہو گئے تھے اور نظر بھی آ رہے تھے ، لیکن بعد میں شاید ایسا ہو گیا ہو۔ پر توجہ دلانے کا شکریہ
 

فلک شیر

محفلین
پچھلے دنوں برادم محب علوی بیداری بار ثانی کے دور سے گزرے جس کے زیر اثر محفل میں خاصی مثبت تحریک دیکھنے کو ملی۔ (چھوٹے) پائتھون کو اپنی بین کی دھن پر رقص کراتے ہوئے موصوف کو اس کے ضرب سے بچنے کے لیے بعض جڑی بوٹیوں و آلات کی ضرورت شدت سے محسوس ہوئی۔ لہٰذا آج انھیں اس زمرے میں آلات ادارت سونپ کر با قاعدہ محفل اسٹاف ٹیم کا رکن بنا دیا گیا ہے۔ یوں تو یہ آدمی بہت کام کے ہیں اور ان کو مزید بہت ساری ذمہ داریاں سونپی جانی چاہئیں لیکن پچھلے دنوں ان کی ذاتی ترجیحات اور محفل سے غیاب کے باعث ہم مناسب موقع کے منتظر رہے۔ :) :) :)

آئیے ساتھ مل کر موصوف کو مبارکباد کی تھپکیاں دیتے ہیں تاکہ ان کو مزید ذمہ داریوں کے لیے سدھایا کیا جا سکے۔ :) :) :)

برادم محب علوی! ہم آپ کو محفل انتظامیہ اور تمام محفلین کی جانب سے اسٹاف ٹیم میں خوش آمدید کہتے ہیں اور اس ذمہ داری کے لیے آپ کو مستقل مزاجی، بہترین کارکردگی (جس میں ہمیں کوئی شک نہیں) اور تعمیری سوچ کی دعا دیتے ہیں۔ نیز ڈھیر ساری مبارکباد بھی پیش کرتے ہیں۔ :) :) :)
ہدیہ تبریک محب علوی بھائی.........
 

تعبیر

محفلین
ارے واہ یہ تو بہت اچھی خبر ہے​
بہت بہت مبارک ہو آپکو محب اسی طرح لگن سے کام کرتے رہیں اور ترقی کرتے رہیں :)
congratulation-69.gif
 

ساجد

محفلین
وقت کیا تھا ،،، کچھ پتہ نہ تھا ، نہ یہ خبر تھی کہ رات کب سو گیا تھا اور وہ میرے سینے پر تب تک لیٹی رہی جب تک میں نے پہلو نہیں بدلا ، اس کے زمین پر گرنے کی آواز سن کر چونکا اور آنکھ کھل گئی۔ اسے زمیں سے اٹھایا اور بُک شیلف میں اس کی جگہ پر سجا دیا۔ اب کھڑکی میں سے چھن کر آتی ہوئی روشنی سے اندازہ ہوا کہ دن کافی نکل آیا ہے ۔ ایک زقند لگائی اور کچن پر ہلہ بول دیا۔ چائے چولہے پر رکھی اور خود کو کرسی پر۔ کمپیوٹر چالو کیا اور حسبِ دستور ادھ کھلی آنکھوں کے ساتھ اردو محفل پر اپنا پاسورڈ غلط ٹائپ کرنے کی رسم نبھائی۔ جب کمپیوٹر نے دھتکارا تو اپنی خجالت مٹانے کی خاطر اس کے مؤجد کو کوسا پھر سے پاسورڈ لکھا اور کمپیوٹر نے اب کی بار اپنے مؤجد کی روح کو تکلیف سے بچا لیا یوں ہم اردو محفل پر آ دھمکے اور آتے ہی ”آئٹم“ تلاش کرنے لگے وہ بھی ”رپورٹ شدہ“۔ خواتین و حضرات ہمیں غلط مت سمجھئے ، ہم شریف الذات ہی نہیں ہیں بین الاقوامی شہرت کے حامل شریفوں کے ہمسائے بھی ہیں ، ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ ہم ایسی ویسی ”آئٹم“ کے چکر میں پڑتے۔ ہم ٹھہرے آپ کے مدیر اور آپ کی مدارت کرنا ہمارا فرضِ منصبی ہے اور اسی فرض کو نبھانے کے لئے ہم اردو محفل میں قدم رنجہ فرماتے ہی ”رپورٹ کردہ آئٹمز“ پر جھپٹتے ہیں تا کہ” سب سے پہلے عوام“ کا فریضہ ادا کر سکیں۔
یہ فریضہ ادا کرتے ہم پر منکشف ہوا کہ اب ایک اور عوامی بندہ اب بندہ نہیں رہا بلکہ مدیر ہو گیا ہے اور اس نے آتے ہی ایک عدد رپورٹ پر ہاتھ بھی صاف کر دیا ہے۔ آتے ہی ہاتھ کی صفائی دکھانے والا یہ بندہ محب علوی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ بہت خوشی ہوئی کہ ہماری برادری میں بڑھوتری ہوئی اور محفل کا شعبہ پروگرامنگ اب ایک دوررس نگاہ رکھنے والے ماہر کو سونپ دیا گیا ہے۔ ہمیں محب کی دوربینی پر ذرا بھی شبہہ نہیں اور اس کام کے لئے یہ موزوں ترین ہیں۔ ہم ابھی ان کی کامیابی کے لئے دعائیں ہی کر رہے تھے کہ اچانک جلنے کی بو آنے لگی۔ کمپیوٹر کی وائرز کا معائنہ کیا ، بجلی کے ساکٹ پر بیٹھے بیٹھے نظر دوڑائی اور اپنی ناک کو ہوا میں لہرا لہرا کر بو کی سمت معلوم کی...... لیکن بے سود۔
اسی لمحے گھر کی گھنٹی بجی اور ساتھ ہی آواز آئی ”دودھ والا“ ۔ دودھ کا برتن اٹھانے جب کچن میں پہنچے تو دوسرا انکشاف یہ ہوا ہم نے چائے کا جو برتن بہ نفس نفیس چولہے پر رکھا تھا اور اس میں سے اب چائے کے لوازمات تو عنقا ہو چکے تھے البتہ دھوئیں کے مرغولے بلند ہو رہے تھے اور برتن کسی گناہ گار کے نامہ اعمال کی طرح سیاہ ہو چکا تھا۔ ہم نے برتن کی حالت کا ذمہ دار محب علوی کو ٹھہرایا اور خود دودھ لینے گھر سے باہر نکل گئے۔:)
 
Top