تعارف مجھے خوش آمدید کہیے ۔۔ ایمان علی

ایمان علی

محفلین
السلام علیکم

امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ میرا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے ہے مگر رہائش دیار غیر میں میاں جی کے ساتھ ہے۔
مجھے افسانے، ناولز، شاعری اور اچھی اچھی باتیں پڑھنا بہت پسند ہے۔ زیادہ تر وہ باتیں یا تحاریر جو لوگ خود لکھتے ہیں جیسے کہ بلاگز وغیرہ۔ اس کے علاوہ کچن سیکشن بہتتتت پسند ہے۔ اب تو رمضان کی آمد آمد ہے یقینا بہت کچھ اچھا اور نیا دیکھنے، سیکھنے کو ملے گا۔
میں بھی پوری کوشش کروں گی کہ سائٹ کے لیے ایک موثر ممبر ثابت ہوں۔ آپ سب کا بہت شکریہ۔:)
 
اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ سے بشمول پکوانوں کے کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ محفل کو خوبصورت پائیں گی، اپنے حصے کا حسن بھی محفل کی نذر کریں گی نیز یہ کہ محفلین کا تعاون آپ کو ہر وقت حاصل رہے گا۔ محفل کے حوالے سے کسی بھی تکنیکی و غیر تکنیکی تعاون کے لئے ناظمین یا مدیران سے بلا تکلف رابطہ کریں۔ ہم محفل میں آپ کی خوشگوار اور دیر پا سکونت کے متمنی ہیں۔
 

عثمان

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید !
خاکسار بھی ایک عدد نام نہاد اردو بلاگر ہے۔ اچھی باتیں اپنے پاس تو نہیں۔ آپ ہی کو اس ضمن میں کچھ ہمت کرنا ہوگی۔:)
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید ایمان، ایک امن ایمان بھی ہیں، لیکن وہ آج کل رو پوش ہیں، اب بغیر امن کے ایمان آئی ہیں، اس لئے امید ہے کہ اس کے باوجود امن ہی رہے گا۔ (محض مذاق ہے، سنجیدگی سے نہ لیں)
 

ایمان علی

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید !
خاکسار بھی ایک عدد نام نہاد اردو بلاگر ہے۔ اچھی باتیں اپنے پاس تو نہیں۔ آپ ہی کو اس ضمن میں کچھ ہمت کرنا ہوگی۔:)

شکریہ عثمان بھائی، اچھا آپ کے بلاگ کا تفصیلی جائزہ لیتی ہوں پھر دیکھوں گی کہ آپ کے پاس اچھی باتیں ہیں کہ نہیں۔ اور جی انشاءاللہ ہمت کروں گی مگر بعد میں۔ ابھی تو بہت کچھ دیکھنا باقی ہے فورم پر۔
:)
 

ایمان علی

محفلین
خوش آمدید ایمان، ایک امن ایمان بھی ہیں، لیکن وہ آج کل رو پوش ہیں، اب بغیر امن کے ایمان آئی ہیں، اس لئے امید ہے کہ اس کے باوجود امن ہی رہے گا۔ (محض مذاق ہے، سنجیدگی سے نہ لیں)

ہاہاہا بہت اچھا لگا آپ کا انداز۔ امن کی ضمانت دیتی ہوں :) بہت شکریہ انکل جی (انکل آپ کی پروفائل کی تصویر دیکھ کر لکھا ہے اگر بُرا لگے تو ضرور بتا دیجیے گا اور یہ بھی کہ آپ کو کیا کہوں) :)
 

ایمان علی

محفلین
وعلیکم السلام
خوش آمدید

جی آیاں نوں بھا جی
یہاں وہ سب ملے گا جس کی تمنا ہوگی مگر لفظوں میں

وعلیکم السلام

جی آیاں نوں

اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ سے بشمول پکوانوں کے کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ محفل کو خوبصورت پائیں گی، اپنے حصے کا حسن بھی محفل کی نذر کریں گی نیز یہ کہ محفلین کا تعاون آپ کو ہر وقت حاصل رہے گا۔ محفل کے حوالے سے کسی بھی تکنیکی و غیر تکنیکی تعاون کے لئے ناظمین یا مدیران سے بلا تکلف رابطہ کریں۔ ہم محفل میں آپ کی خوشگوار اور دیر پا سکونت کے متمنی ہیں۔



آپ سب کا بہتتت شکریہ :)
 
Top