مجھے تو گول روٹی بھی بنانی نہیں آتی

Maha Ali Khan

محفلین
آپ پریشان مت ہوں ہم نے اس حولے سے چھان بین کا آغاز کر دیا ہے۔روٹی تو روٹی ہے چاہے گول ہو یا چوکور ،پیٹ میں جا کر اس نے ہضم ہی ہونا ہوتا ہے،روٹی نےمقابلہ حسن میں شریک تھوڑی ہوناہوتا ہے۔آپ نےمحفل میں نہایت اہم موضوع اٹھایا ہے،محفل میں ان شاء اللہ شفائی جواب میسر آئے گا۔
انشا اللہ
 

الشفاء

لائبریرین

فرقان احمد

محفلین
گول روٹی کی تاریخ زمانہ قدیم میں جب کے پہیہ ایجاد نہیں ہوا تھا اس وقت کے لوگ گول روٹی بنانے کی جہد کیا کرتے تھے اس کے لئے وہ چودویں کے چاند کو بطور ماڈل سامنے رکھتے تھے روٹی تو گول نہ ہو سکی لیکن یہ کہاوت ضرور ایجاد ہو گئی کہ بھوکے کو چاند میں بھی روٹی نظر آتی ہے۔بعد کے زمانے میں اس کہاوت میں مزید جدت پیدا ہو گئی۔جوں جوں آبادی بڑھی تو روٹی کی طلب میں بھی اضافہ ہوتا گیا اور لوگوں نے روٹی کی مختلف اقسام اور ذائقے روشناس کرنا شروع کر دئیے، جیسا کہ کلچہ،نان،چپاتی،پراٹھا،شیر مال،تافتان،آلو گوبھی پالک یا دال کے پراٹھے یا بیسنی روٹی وغیرہ وغیرہ ۔
پھر یوں ہوا کہ دنیا کی آبادی روٹی کی تعداد سے آگے نکل گئی بھوک سے نڈھال لوگوں کے لئے صرف چودویں کا چاند بھوک کا احاطہ کرنے کے لئے کم پڑ گیا تو انہوں نے پہلی سے لے کر تیس تک کے چاند کو اپنی بھوک کا علامتی نشان بنا لیا نتیجہ چاند کی مختلف اشکال کے ساتھ مستورات نے روٹی کی بھی مختلف اشکال بنانا شروع کر دی اور یہ فن باقاعدہ اگلی نسل میں بھی منتقل کرنا شروع کر دیا اور آپ اس فن کی قدر کرنے کی بجائے اس پر تنقید فرما رہے ہیں۔ دروغ بر گردن راوی کہیں ایسا نہ ہو کہ مستقبل قریب روٹی کو گول کرنے کا کام آپ کو انجام دینا پڑے۔
تبصرہ : سمر
 

عباس اعوان

محفلین
جی کچھ دن قبل ہی ایک الیکٹرانکس سٹور میں روٹی میکر دیکھا تھا
اوہ معذرت، وہ گوندھنے کی مشین نہیں تھی۔ ویسے کچھ تندوروں میں بڑی مشین دیکھی ہے لگی ہوئی
یعنی وہ روٹی پکانے کی ، توا نُما چیز تھی ؟
 

عباس اعوان

محفلین
آٹا گوندھنے کی مشین دستیاب تو ہے، لیکن دیکھنا یہ ہو گا کہ آٹا گوندھتے ہوئے ہلتی تو نہیں
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا
f7b.gif
 
Top