مجھے تو گول روٹی بھی بنانی نہیں آتی

سید عاطف علی

لائبریرین
یہاں ریاض میں معاملہ کچھ اور ہی ہے ۔ آٹا لینے جاؤ دوکاندارتو گندم تولتا ہے اور چکی میں ڈال دیتا ہے۔ایک دو منٹ میں گرم گرم آٹا ہاتھ میں تھما دیتا ہے آٹا تیار نہیں رکھتا جب تک کہا نہ جائے۔
ایسا کہیں اور بھی ہوتا ہے خلیج امارات وغیرہ میں ؟
یہاں مقامی گندم بھی ہوتی ہے اور دبئی ،آسٹریلیا اور پاکستان کی بھی،اور پاکستان کی گندم کا آٹا ذرا مہنگا بھی ہوتا ہے۔
 
کیا پاکستان میں آٹا گوندھنے کی مشین دستیاب ہے ؟
اگر ہاں تو کیسے خریدی جائے ؟ یہاں پر ہمیں بہت ضرورت پڑتی ہے۔
Sinbo SMX 2799 Dough Kneading Machine 1000w Pakistan
Abdullah Bundle of 2 - Dough Kneader With Pack of 4 Emma's Mirrega Kitchen Towels - Multicolour - Shoppers Pakistan
جی کچھ دن قبل ہی ایک الیکٹرانکس سٹور میں روٹی میکر دیکھا تھا
 
کیا میری ھی کوئی زندگی ہے؟ مجھے تو گول روٹی بھی بنانی نہیں آتی۔
جب بھی بنانے کی کوشش کی تو کچھ اور ہی بن جاتا ہے۔ امی سے بہت کہا کہ روٹی والی مشین لادیں وہ سستے داموں بازار سے مل جاتی ہیں۔
لیکن وہ کہتی ہیں کی باقی بہنوں کی طرح پریکٹس کرو خودی آجائے گا۔
میں نے نئیں بنانی روٹی۔ مجھے نہیں پتہ!
ماہا بہن کی کوششوں کے باوجود گول روٹی نہ بنا پانے کے دکھ سے ہمارے ذہین میں ایک سوال ابھرا ہے ،
روٹی کا نام لیتے ہی ہمارے تخیل میں گول روٹی کی صورت ہی کیوں آ جاتی ہے،جب کہ ڈبل روٹی چار کونے والی ہوتی ہے ۔افغانی نان روٹی لمبی بنائی جاتی ہے ؟
محفل میں موجود اہل علم اس موضوع پر ضرور تفصیلی روشنی ڈالیں تاکہ ہمیں مناسب جواب مل سکے۔شکریہ
محمد وارث محمد تابش صدیقی لئیق احمد سید عاطف علی عبید انصاری فرقان احمد یاز جاسمن لاریب مرزا
 
Maha Ali Khan

محفلین

بجا فرمایا آپ نے۔ ہمارے کلچر میں گول روٹی پکانے اور کھانے کا رواج رہا ہے۔ لوگ شک و شبہ میں مبتلا ہیں کہ پتہ نہیں گول کے علاوہ باقی اشکال کی روٹیاں ہضم ہوبھی پاتی ہیں یا نہیں۔ میں تو یہی کہوں گی کہ اس حد بندی نے روٹی میں ہونے والی انوویشن کو روک دیا ہے۔ یہ بڑی زیادتی ہے
 
آئیے آئیے اہل علم! آپ کہاں سرگرداں وحیراں بھٹک رہے ہیں۔ اس عالمی موضوع پر اپنی علمی جولانیاں بکھیر ڈالیے۔:)
ہمارا تو اس موضوع کی طرف کبھی دھیان ہی نہیں گیا۔
 
بجا فرمایا آپ نے۔ ہمارے کلچر میں گول روٹی پکانے اور کھانے کا رواج رہا ہے۔ لوگ شک و شبہ میں مبتلا ہیں کہ پتہ نہیں گول کے علاوہ باقی اشکال کی روٹیاں ہضم ہوبھی پاتی ہیں یا نہیں۔ میں تو یہی کہوں گی کہ اس حد بندی نے روٹی میں ہونے والی انوویشن کو روک دیا ہے۔ یہ بڑی زیادتی ہے
آپ پریشان مت ہوں ہم نے اس حولے سے چھان بین کا آغاز کر دیا ہے۔روٹی تو روٹی ہے چاہے گول ہو یا چوکور ،پیٹ میں جا کر اس نے ہضم ہی ہونا ہوتا ہے،روٹی نےمقابلہ حسن میں شریک تھوڑی ہوناہوتا ہے۔آپ نےمحفل میں نہایت اہم موضوع اٹھایا ہے،محفل میں ان شاء اللہ شفائی جواب میسر آئے گا۔
 
یاز

محفلین
ماہا بہن کی کوششوں کے باوجود گول روٹی نہ بنا پانے کے دکھ سے ہمارے ذہین میں ایک سوال ابھرا ہے ،
روٹی کا نام لیتے ہی ہمارے تخیل میں گول روٹی کی صورت ہی کیوں آ جاتی ہے،جب کہ ڈبل روٹی چار کونے والی ہوتی ہے ۔افغانی نان روٹی لمبی بنائی جاتی ہے ؟
محفل میں موجود اہل علم اس موضوع پر ضرور تفصیلی روشنی ڈالیں تاکہ ہمیں مناسب جواب مل سکے۔شکریہ
محمد وارث محمد تابش صدیقی لئیق احمد سید عاطف علی عبید انصاری فرقان احمد یاز جاسمن لاریب مرزا
ویسے شعراء حضرات تو گول روٹی کی بجائے مسدس یا مخمس روٹی کو ترجیح دینا چاہیں گے
 
یاز

محفلین
کیا پاکستان میں آٹا گوندھنے کی مشین دستیاب ہے ؟
اگر ہاں تو کیسے خریدی جائے ؟ یہاں پر ہمیں بہت ضرورت پڑتی ہے۔
Sinbo SMX 2799 Dough Kneading Machine 1000w Pakistan
Abdullah Bundle of 2 - Dough Kneader With Pack of 4 Emma's Mirrega Kitchen Towels - Multicolour - Shoppers Pakistan
آٹا گوندھنے کی مشین دستیاب تو ہے، لیکن دیکھنا یہ ہو گا کہ آٹا گوندھتے ہوئے ہلتی تو نہیں
 
ماہا بہن کی کوششوں کے باوجود گول روٹی نہ بنا پانے کے دکھ سے ہمارے ذہین میں ایک سوال ابھرا ہے ،
روٹی کا نام لیتے ہی ہمارے تخیل میں گول روٹی کی صورت ہی کیوں آ جاتی ہے،جب کہ ڈبل روٹی چار کونے والی ہوتی ہے ۔افغانی نان روٹی لمبی بنائی جاتی ہے ؟
محفل میں موجود اہل علم اس موضوع پر ضرور تفصیلی روشنی ڈالیں تاکہ ہمیں مناسب جواب مل سکے۔شکریہ
محمد وارث محمد تابش صدیقی لئیق احمد سید عاطف علی عبید انصاری فرقان احمد یاز جاسمن لاریب مرزا
ہمارے گھر کبھی کبھار پراٹھا چوکور بنتا ہے۔
 
آٹا گوندھنے کی مشین دستیاب تو ہے، لیکن دیکھنا یہ ہو گا کہ آٹا گوندھتے ہوئے ہلتی تو نہیں
ہلنا تو ضرورچاہے ورنہ آٹا ٹھیک سے نہیں گوندھے گا اور شاید اہل علم اس عمل کے خلاف دھرنے کا اعلان نہ کردیں۔
 
ماہا بہن کی کوششوں کے باوجود گول روٹی نہ بنا پانے کے دکھ سے ہمارے ذہین میں ایک سوال ابھرا ہے ،
روٹی کا نام لیتے ہی ہمارے تخیل میں گول روٹی کی صورت ہی کیوں آ جاتی ہے،جب کہ ڈبل روٹی چار کونے والی ہوتی ہے ۔افغانی نان روٹی لمبی بنائی جاتی ہے ؟
محفل میں موجود اہل علم اس موضوع پر ضرور تفصیلی روشنی ڈالیں تاکہ ہمیں مناسب جواب مل سکے۔شکریہ
محمد وارث محمد تابش صدیقی لئیق احمد سید عاطف علی عبید انصاری فرقان احمد یاز جاسمن لاریب مرزا
مجھے تو ڈبل رروٹی کو ، ڈبل روٹی کہنے پر ہی اعتراض ہے ۔ ڈبل روٹی کوئی نام ہے کیا؟ کہاں سے آیا ہے یہ حسابی نام؟
ڈبل روٹی کو اصل میں ٹوسٹ کہنا چاہئے
 
ماہا بہن کی کوششوں کے باوجود گول روٹی نہ بنا پانے کے دکھ سے ہمارے ذہین میں ایک سوال ابھرا ہے ،
روٹی کا نام لیتے ہی ہمارے تخیل میں گول روٹی کی صورت ہی کیوں آ جاتی ہے،جب کہ ڈبل روٹی چار کونے والی ہوتی ہے ۔افغانی نان روٹی لمبی بنائی جاتی ہے ؟
محفل میں موجود اہل علم اس موضوع پر ضرور تفصیلی روشنی ڈالیں تاکہ ہمیں مناسب جواب مل سکے۔شکریہ
محمد وارث محمد تابش صدیقی لئیق احمد سید عاطف علی عبید انصاری فرقان احمد یاز جاسمن لاریب مرزا
محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی! روٹی کی گول صورت اسی لئے ذہن میں آتی ہے کیونکہ ہمارے ہاں گھروں میں گول روٹی ہی بنائی جاتی ہے۔ اب اگر کوئی کہے کہ جہاز کے بارے میں سوچتے ہوئے موٹر سائیکل ذہن میں کیوں نہیں آتا تو جناب اسی لئے نہیں آتا کیونکہ جہاز، جہاز ہے اور موٹر سائیکل، موٹر سائیکل ہے۔ (ویسے میں اس بات کا بھی گواہ ہوں کہ کچھ لوگوں کو بیگم کے بارے میں سوچتے ہوئے ذہن میں ڈر آتا ہے بیگم کی جگہ:biggrin::biggrin:۔ اب اس کی پتہ نہیں کیا وجہ ہے)
ویسے آپ نے جن خواتین و حضرات کو ٹیگ کیا ہے، مجھے لگتا ہے کہ وہ اس بارے میں تفصیلی معلومات بہم پہنچانے کی استطاعت رکھتے ہیں۔
 
Top