کلیم عاجز مجھے اس کا کوئی گلہ نہیں بہار نے مجھے کیادیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔کلیم عاجز

ابن جمال

محفلین
مجھے اس کا کوئی گلہ نہیں بہار نے مجھے کیادیا
تری آرزو تونکال دی تراحوصلہ توبڑھادیا

گوستم نے تیرے ہرایک طرح مجھے ناامید بنادیا
یہ میری وفا کا کمال ہے کہ نباہ کرکے دکھادیا

]کوئی بزم ہو کوئی انجمن یہ شعاراپناقدیم ہے
جہاں روشنی کی کمی ملی وہیں ایک چراغ جلادیا


تجھے اب بھی میرے خلوص کا نہ یقین آئے توکیاکروں
تیرے گیسوئوں کو سنوار کر تجھے آئینہ بھی دکھادیا

میری شاعری میں تیرے سواکوئی ماجراہے نہ مدعا
جوتیری نظرکا فسانہ تھا وہ میری غزل نے سنادیا

یہ غریب عاجز بے وطن یہ غبارخاطرانجمن
یہ خراب ہواجس کیلئے اسی بے وفانے بھلادیا

کلیم عاجز
 

الف عین

لائبریرین
شاید یاد داشت سے لکھی ہے ابن جمال نے۔ کئی جگہ تِرا، تِرے کو تیرا تیرے اور vise versa لکھا گیا ہے۔ مطلع میں ’کہ‘ کی کمی لگ رہی ہے۔
مجھے اس کا کوئی گلہ نہیں کہ بہار نے مجھے کیادیا
 

ابن جمال

محفلین
شاید یاد داشت سے لکھی ہے ابن جمال نے۔ کئی جگہ تِرا، تِرے کو تیرا تیرے اور vise versa لکھا گیا ہے۔ مطلع میں ’کہ‘ کی کمی لگ رہی ہے۔
مجھے اس کا کوئی گلہ نہیں کہ بہار نے مجھے کیادیا
شکریہ اس نشاندہی کا بزرگ محترم!
جہاں تک مطلع کی بات ہے اپ کا کہنابالکل صحیح ہے ’’کہ‘‘ساقط ہوگیاہے۔
لیکن جہاں تک اوردوسری جگہوں پر تیرے اورمیرے کی کی بات ہے ۔ڈاکٹرکلیم عاجز کے مجموعہ کلام ’’وہ جوشاعری کا سبب ہوا‘‘مطبوعہ طوبی پبلیکیشنزحیدرآباد1996میں ہرجگہ اسی طرح ہے۔مثلا گ
گوستم نے ’’تیرے‘‘۔یہ ’’میری ‘‘وفا۔تجھے اب بھی ’’میرے ‘‘خلوص کا۔’’تیرے‘‘ گیسوئوں کو سنوار کر۔’’میری‘‘شاعری میں ۔جو’’تیری‘‘نظرکا
وہ جوشاعری کا سبب ہوا۔صفحہ258
والسلام
 

الف عین

لائبریرین
کتاب کی کمپوزنگ کی غلطیاں ہوں گی، جو شاعر یا ان کے ایجنٹ نے درست نہیں کیں، شاعر تو ہندوستانی ہیں، اور شاید یہ حئدر آباد سندھ میں چھپی ہے، کہ یہاں تو اس نام کا کوئی پبلشر نہیں۔
آخری شعر بھی اسی طرح چھپا ہے کیا، مطلع کے بعد دو تین اشعار ہی دیکھے تھے، اب دیکھا کہ آخری شعر میں بھی گڑبڑ ہے۔
یہ غریب عاجز بے وطن یہ غبارخاطرانجمن
یہ خراب ہواجس کیلئے اسی بے وفانے بھلادیا
دوسرا مصرع یوں ہو سکتا ہے۔
یہ خراب جس کیلئے ہوا اسی بے وفانے بھلادیا
ژاید پبلشر نے بھی محض یاد داشت سے یہ غزل لکھوا دی ہے!!
 

ابن جمال

محفلین
کتاب حیدرآباد دکن یعنی ہندوستان سے ہی شائع ہوئی ہے۔آخری شعر یعنی مقطع میں جو غلطی ہے ا س کیلئے میری کمپوزنگ ہی ذمہ دارہے۔کتاب میں شعر صحیح طورپر درج ہے۔یعنی
یہ خراب جس کیلئے ہوااسی بے وفا نے بھلادیا۔
بقیہ میرے تیرے اورمیری تیری کی جہاں تک بات ہے توکتاب میں ویسے ہی ہے جیسے میں نے لکھاہے اورصحیح کیاہے وہ تو عروض اورقوافی کے ماہرین جانیں ہم تو محض ناقل ہیں۔;)
 
Top