الف عین
صابرہ امین
سید عاطف علی
محمّد احسن سمیع :راحل:
------
مجذوب ہو گئے ہیں یوں چاہت میں آپ کی
سب کو بھلا دیا ہے محبّت میں آپ کی
------------
سب سےحسین آپ ہیں میرے خیال میں
شائد میں کہہ رہا ہوں یہ الفت میں آپ کی
-------
ہر اک جگہ حسین سی لگنے لگی مجھے
بدلی ہے میری سوچ بھی قربت میں آپ کی
-------------
دل دے دیا ہے آپ کو میرا نہیں رہا
حاضر ہے میری جان بھی خدمت میں آپ کی
--------
سامان راحتوں کا ، محبّت کا مل گیا
مجھ کو دیا خدا نے یہ صورت میں آپ کی
----------
کہتے ہیں مجھ سے بات جو اچھی نہیں ہے وہ
لوگوں کے دل میں بیر ہے بابت میں آپ کی
------------
تنہا مجھے یوں چھوڑ کے ہرگز نہ جایئے
رکھنی ہے میں نے بات یہ خدمت میں آپ کی
-------
ارشد کریں جو بات بھی اس میں دلیل ہو
اللہ کرے اضافہ فصاحت میں آپ کی
----------
 
الف عین

لائبریرین
الف عین
صابرہ امین
سید عاطف علی
محمّد احسن سمیع :راحل:
------
مجذوب ہو گئے ہیں یوں چاہت میں آپ کی
سب کو بھلا دیا ہے محبّت میں آپ کی
------------
کون؟ مجذوب لفظ تصوف کی اصطلاح میں مختلف معنی رکھتا ہے۔ جذب ہونا ہی کافی ہے
سب سےحسین آپ ہیں میرے خیال میں
شائد میں کہہ رہا ہوں یہ الفت میں آپ کی
-------
ہر اک جگہ حسین سی لگنے لگی مجھے
بدلی ہے میری سوچ بھی قربت میں آپ کی
-------------
دل دے دیا ہے آپ کو میرا نہیں رہا
حاضر ہے میری جان بھی خدمت میں آپ کی
--------
تینوں درست، ماشاء اللہ
سامان راحتوں کا ، محبّت کا مل گیا
مجھ کو دیا خدا نے یہ صورت میں آپ کی
----------
ایک لفظ جمع راحتوں، اور ایک واحد محبت درست نہیں
سامان جیسے راحت و الفت کا مل گیا
ایک مشورہ
کہتے ہیں مجھ سے بات جو اچھی نہیں ہے وہ
لوگوں کے دل میں بیر ہے بابت میں آپ کی
------------
پہلا مصرع مجہول ہے، وہ کی ضمیر کس کے لیے؟ لوگ، بات یا بیر؟
تنہا مجھے یوں چھوڑ کے ہرگز نہ جایئے
رکھنی ہے میں نے بات یہ خدمت میں آپ کی
-------
رکھنی ہے مجھ کو...
میں نے کرنا/کرنی ہے غلط محاورہ ہے
ارشد کریں جو بات بھی اس میں دلیل ہو
اللی کرے اضافہ فصاحت میں آپ کی
----------
ایسا لگتا ہے کہ ابھی ارشد بغیر دلیل کے بات کہتے ہیں لیکن جودعا دی جا رہی ہے، وہ ایسا ہےکہ اب بھی فصیح بات ہے کہ اس میں اللہ اضافہ کرے
ارشد جو آپ کرتے ہیں باتیں پر از دلیل
ایک متبادل جو ذہن میں آ گیا اگر چہ اچھا نہیں یہ بھی، کچھ مزید فکر کریں
 
استاد محترم ،
ارشد چوہدری بھائی، دیکھیے اگر کوئی متبادل آپ کو مناسب معلوم ہو۔

ارشد، بجا ہے آپ کی باتیں ہیں خوب تر
اللہ کرے اضافہ فصاحت میں آپ کی

ارشد جو آپ کرتے ہیں بےلاگ گفتگو
اللہ کرے اضافہ فصاحت میں آپ کی
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
شاید کا لفظ یہاں بہت بڑا خطرہ مول لے رہا ہے ۔
اس پر غور کیجیے۔
کیا ایسا صرف مجھے محسوس ہو رہا ہے ؟
کسی کا دل توڑنے والی بات ہو گئی ہے یہ-
جی ہاں ، بہت زیادہ۔
اور وہ بھی اپنے محبوب کا :)
ابن انشاء بھی تو کہہ گئے ہیں نا۔ 😊

ہاں ہاں تری صورت حسیں لیکن تو ایسا بھی نہیں
اک شخص کے اشعار سے شہرہ ہوا کیا کیا ترا
 
استاد محترم ،
ارشد چوہدری بھائی، دیکھیے اگر کوئی متبادل آپ کو مناسب معلوم ہو۔

ارشد، بجا ہے آپ کی باتیں ہیں خوب تر
اللہ کرے اضافہ فصاحت میں آپ کی

ارشد جو آپ کرتے ہیں بےلاگ گفتگو
اللہ کرے اضافہ فصاحت میں آپ کی
صابرہ بہن ، آپ کے دونوں اشعار بہت خوبصورت ہیں۔دوسرا رکھ لیتا ہوں غزل میں
 
صابرہ امین

لائبریرین
ابن انشاء بھی تو کہہ گئے ہیں نا۔ 😊

ہاں ہاں تری صورت حسیں لیکن تو ایسا بھی نہیں
اک شخص کے اشعار سے شہرہ ہوا کیا کیا ترا
ایسے اشعار ہمیں شاعرانہ کم اور شوہرانہ زیادہ لگتے ہیں۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

یعنی محبت کی کامیابی کے بعد شادی ہوگئی ہے۔
 
ایسے اشعار ہمیں شاعرانہ کم اور شوہرانہ زیادہ لگتے ہیں۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

یعنی محبت کی کامیابی کے بعد شادی ہوگئی ہے۔
آپ کی بات دل کو لگی بہن ویسے یہ بات کہی بھی بیگم کو ذہن میں رکھ کے تھی۔وہ تو انگلش لٹلیچر کی خاتون ہیں ۔اردو کی بار یکیوں کو کم سمجھتی ہیں ۔ ساری عمر یہی پڑھاتی رہی ہیں میری بیماری کی وجہ سے مجھے ان کی ہر وقت ضرورت تھی تو انہوں نے ریٹائر منٹ لے لی۔ویسے بھی اب ضرورت نہیں تھی۔ آپ کی تصحیح اور آپ کے مشوروں پر آپ کا ممنونِ احسان ہوں۔ویسے اگر اس کو کر دیا جائے تو کیسا ہے ( یہ بات کہہ رہا ہوں میں الفت میں آپ کی ) یہ دو حرفی ہو جائے گا
 
ارشد بھائی ، اندازہ نہیں تھا کہ عاطف بھائی اور رؤوف بھائی سے کی گئی ہلکی پھلکی گفتگو آپ بھی پڑھ لیں گے ۔ اصل میں یہ وہ لوگ ہیں جن سے بات کرتے ہوئے خدشہ نہیں ہوتا کہ وہ برا مان جائیں گے۔ اس لیے جو اس وقت دل میں آیا لکھ دیا۔ ابن انشا سے ایسی بات کی توقع نہ تھی ان کے شعر نے ایسا کہنے پر مجبور کیا۔بھابھی کے بارے میں جان کر اچھا لگا کہ ان کی سوچ اور عمل خالص مشرقی ہیں، ماشااللہ۔ اللہ آپ دونوں کو صحت و سلامتی کے ساتھ اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے۔ آمین
اب ذرا سنجیدہ بات۔ اصل میں کالج میں ہماری استاد ، جو کہ صاحب کتاب شاعرہ بھی تھیں، محبوب کی اہمیت کا ذکر بہت شدو مد سے کرتی تھیں کہ اگر کسی سے سچی محبت ہو تو اس کے عیب بھی ہنر معلوم ہوتے ہیں اور اس کا ناروا سلوک بھی ہنسی خوشی برداشت کیا جاتا ہے اور یہ سب محبت کا جذبہ کرواتا ہے وغیرہ وغیرہ۔ ۔ تو جب شاعری میں ایسی بات کی جائے جو محبوب کا دل توڑ دے یا اس کی کسی طرح بھی توہین کا باعث ہو تو ایسا کرنا کسے محب کو زیب نہیں دیتا۔ جبکہ عموما شریک حیات ایک دوسرے کو باتیں جتا دیتے ہیں چاہے مذاق میں ہی سہی۔ حالانکہ ہمارے مذہب میں ان کا درجہ محبوب کے درجے سے کہیں بلند ہے کہ انہیں ایک دوسرے کا لباس قرار دے کر ایک دوسرے کی ہزیمت سے منع فرمایا گیا ہے۔خاص طور پر دوسروں کے سامنے۔
آپ میری جتنی عزت افزائی کرتے ہیں، اپنی شاعری سے متعلق معلومات کو سامنے رکھتے ہوئے میں اپنے آپ کو قطعی اس قابل نہیں سمجھتی۔ آپ کا تہہ دل سے شکریہ کہ آپ اتنی انکساری سے مشورہ مانگتے ہیں۔ آپ جیسے لوگ اب عنقا ہوتے جا رہے ہیں۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے۔

آپ کو یہ متبادل شاید کچھ بہتر معلوم ہو ۔ ۔

سب سے حسین آپ ہیں کہتا ہوں برملا
میں دل جو ہار بیٹھا ہوں الفت میں آپ کی
 
آخری تدوین:
بہت شکریہ بہن میں نے کسی بات کو بُرا نہیں سمجھا بلکہ میں تو خود اس ہلکی پھلکی گفتگو شامل ہوا تھا ۔شعر بہت اچھا ہے پہلا نکال کر اس کو رکھ لیا ہے۔ کل کی غزل استادِ محترم نے آپ پر چھوڑی ہے ذرا اس کو دیکھ لیں
 
آپ کے اس میسج کے دوران اس پر ہی کام کیا جا رہا تھا۔ ملاحظہ کیجیے۔:)
 
Top