متبادل الفاظ کا استعمال ۔۔۔

محمد وارث

لائبریرین
دیوانے بھی شیدائی، فرزانے بھی شیدائی ۔۔۔ :)

"یہ" بزمِ محبت ہے، "اِس" بزمِ محبت میں

آپ کے اقتباس کے ساتھ مصرعوں کی ترتیب الٹی ہو گئی ہے، صوفی تبسم کی روح یقیناً خوش نہیں ہوگی، لیکن ہماری تو روح جھوم اٹھی، شعیب صاحب کا بھی یہاں یہی حال ہوگا اگر اسی طرح حاضر ہوتے رہے تو :grin:
 
خاموشی چھا گئی!! نتیجہ کیا برآمد ہوا؟؟ انگریزی اصطلاحات کا استعمال ترک کیا جائے یا جاری رکھا جائے؟؟
اگر ہاں تو شروع میں اس طرح کیا جاسکتا ہے اردو متبادلات کے ساتھ قوسین میں انگریزی متبادلات پیش کیے جائیں۔ جیسے شمارندہ (کمپیوٹر) وغیرہ۔ اور اس بات کی کوشش کی جائے کہ اردو متبادلات حتی الامکان آسان تلاش کیے جائیں۔
 
محمداحمد

اوپر کی گفتگو سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ یہاں صرف درج ذیل حل پر اتفاق ہو سکے گا۔

حتی الامکان آسان اردو متبادلات تلاش کیے جائیں اگر آسان متبادلات میسر نہ آسکیں تو بحالتِ مجبوری انگریزی الفاظوں کو ہی استعمال کیا جائے۔

ویسے قوسین میں انگریزی متبادلات پیش کرنے کا خیال بھی بہت اچھا ہے لیکن عربی اصطلاحات کے بے جا استعمال پر دوست راضی ہوتے نظر نہیں آتے۔ خود ہمیں بھی یہ مشکل لگتا ہے اور انگریزی زدہ طبقے کو اردو دنیا میں کھینچ کر لانے کے عمل کو بھی نقصان پہنچنے کا احتمال ہے۔

میری دونوں طرف کے احباب سے درخواست ہے کہ اس معاملے میں لچک کا رویہ اختیار کریں تاکہ آپس کے اختلافات کی بنا پر اردو کو گزند نہ پہنچے۔
 
یار شعیب بھائی ۔
ترقی نہ ہونے کے برابر ہے ۔ الفاظ کاتراجم ڈھونڈتے رہے تو "بہت پیچھے" تو چھوٹا لفظ ہے ،
ہم لوگ تھلے لگ جائیں گے ،
وکی پہ جو ہوا سو ہوا ،
صرف اپنی محنت کا رخ بدل لیں پھر دیکھیں زمانہ آپ کے پیچھے ہو گا ۔
معذرت کے ساتھ اب میں دھاگے کی نگرانی ترک کرنے لگا ہوں
:)
 
دھاگہ کی نگرانی ترک کردیں مجھے کیا اعتراض ;) تاہم ترقی کا فلسفہ جناب کا بہت عجیب ہے۔ چلیے جناب کے فلسفہ پر عملدرآمدگی کے نتیجہ میں اردو کی موت تو واقع ہوہی جائیگی۔ بلکہ میرا ''مخلصانہ'' مشورہ ہے کہ اردو زبان کے رسم الخط کو ہی بدل کر کر لاطینی کرلیتے ہیں۔ پھر تو ترقی ہماری غلام۔ پھر نہ یہ نہ وہ۔ شوق سے انگریزی اردو کا ملغوبہ تیار کیجیے اور ترقی معکوس کے پروں پر سوار ہوکر زمانہ بھر کی سیر فرمائیے۔
تو احباب اب اس پر رائے دیں کہ رسم الخط کب تبدیل کریں تاکہ جلد از جلد ہم زمانہ کی رفتار کے ساتھ ہوجائے۔ اور ہمارے سامنے جدید ترکی کی مثال موجود تو ہے ہی جنہوں نے اصطلاحات کی درآمدگی کیا رسم الخط تبدیل کرلیا اور آج زمانے میں ان کی ترقی کی دھوم۔ بلکہ وہ ترقی سے بھی آگے چل رہے ہیں۔
اورپھر جانبین کو کوئی شکایت بھی نہیں ہوگی۔ اور نہ ایک فریق کو اردو اصطلاحات کی تخلیق کا گھڑاگ پالنے کی ضرورت۔
چلیں رائے زنی کا آغاز۔
 
اوپر کی گفتگو سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ یہاں صرف درج ذیل حل پر اتفاق ہو سکے گا۔

حتی الامکان آسان اردو متبادلات تلاش کیے جائیں اگر آسان متبادلات میسر نہ آسکیں تو بحالتِ مجبوری انگریزی الفاظوں کو ہی استعمال کیا جائے۔

ویسے قوسین میں انگریزی متبادلات پیش کرنے کا خیال بھی بہت اچھا ہے لیکن عربی اصطلاحات کے بے جا استعمال پر دوست راضی ہوتے نظر نہیں آتے۔ خود ہمیں بھی یہ مشکل لگتا ہے اور انگریزی زدہ طبقے کو اردو دنیا میں کھینچ کر لانے کے عمل کو بھی نقصان پہنچنے کا احتمال ہے۔

میری دونوں طرف کے احباب سے درخواست ہے کہ اس معاملے میں لچک کا رویہ اختیار کریں تاکہ آپس کے اختلافات کی بنا پر اردو کو گزند نہ پہنچے۔
اس میں کئی باتیں وضاحت طلب ہیں۔
آسان متبادلات میسر نہ آنے کا مطلب؟
بحالت مجبوری؟؟ مجبوری کی تحدید؟
الفاظوں؟؟
عربی اصطلاحات کے بے جا استعمال کا مفہوم؟؟
نیز یہ صورت حال کہاں پیش آئی؟؟
لچک کا رویہ؟؟
اردو کو گزند؟؟ کیا اب تک اردو صحیح سلامت ہے؟؟ اس کے جسم پر انگریزی زدہ طبقہ کے جانب سے لگائے گئے زخم کیا کیا بنا؟؟
 
محمداحمد

لائبریرین
الفاظ کی جمع الجمع بنانے پر معذرت :)

باقی تمام پیغام "سیلف ایکسپلنٹری" ہے ۔ :D

تفنن برطرف۔۔۔۔! باقی باتیں فرصت ملنے پر کروں گا۔
 
ایک صاحب کہا کرتے تھے کہ ہمارے یہاں کے علماء دین نے اردو میں عربی ٹھونس کر اور پنڈتوں نے ہندی میں سنسکرت ٹھونس کر دونوں زبانوں کا نہ صرف درمیانی فاصلہ بڑھا دیا بلکہ دونوں کو نا قابل استعمال حد تک تباہ کر دیا۔ ایک وہ دور تھا جب منشی پریم چند وغیرہ کی کہانیاں ہو بہو اردو اور ہندی دونوں رسم الخط میں لکھی جاتی تھیں اور دونوں زبانوں میں بغیر کسی اجنبیت کے پڑھی جاتی تھیں۔ :) :) :)
 
فاتح

لائبریرین
اگر یہ دھاگہ اپنے منطقی انجام کو پہونچ گیا ہو اور یہاں سوائے ایک دوسرے پر طنز و تشنیع کے کچھ باقی نہ بچا ہو تو اسے مقفل کر دیا جائے ورنہ پہلے کی طرح خوشگوار انداز میں گفتگو جاری رکھی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ ایسے مباحثوں کا مقصد مقابل کو پوری طرح دلائل سے چت کرنا کبھی نہیں ہوتا۔ لہٰذا ہار جیت والی کوئی بات نہیں ہوتی اور نہ ہی اس بات کو لے کر تفریح و تضحیک پر اترنا چاہیے۔ صحت مند مباحثہ وہ ہے جس کے نتیجے میں ہر دو فریقین ایک دوسرے سے کچھ سیکھیں اور اچھی باتوں کو دل سے قبول کریں، خواہ اس کا اظہار زبانی کریں یا نہ کریں۔ :) :) :)
ارے آپ کو تالے لگانے کی کیا جلدی پڑی ہے؟ آج کئی روز بعد یہاں چکر لگا اور ہمارے خیال میں زیادہ سے زیادہ یوں کیجیے کہ اسے "لطائف" کے زمرے میں منتقل کر دیجیے کیونکہ ہمارے شعیب بھائی اس میں مسلسل نت نئے لطیفے ہی سنا رہے ہیں۔ :) :) :)+ :) :) :)
 
جیسے کونسا لطیفہ؟؟ ;)
 
ایک صاحب کہا کرتے تھے کہ ہمارے یہاں کے علماء دین نے اردو میں عربی ٹھونس کر اور پنڈتوں نے ہندی میں سنسکرت ٹھونس کر دونوں زبانوں کا نہ صرف درمیانی فاصلہ بڑھا دیا بلکہ دونوں کو نا قابل استعمال حد تک تباہ کر دیا۔ ایک وہ دور تھا جب منشی پریم چند وغیرہ کی کہانیاں ہو بہو اردو اور ہندی دونوں رسم الخط میں لکھی جاتی تھیں اور دونوں زبانوں میں بغیر کسی اجنبیت کے پڑھی جاتی تھیں۔ :) :) :)
ہم تو کہہ رہے نا زبان کا رسم الخط بدل دیتے ہیں۔ ویسے بھی اردو ویکی یا مقتدرہ میں علماء یا ''پنڈتوں'' کی تعداد کتنی ہوگی؟؟ :)
 
فاتح

لائبریرین
جیسے کونسا لطیفہ؟؟ ;)
یہ اردو وکی پیڈیا، وہاں کی بے سر و پا نام نہاد "اصطلاحات" اور آنجناب کے اٹکل پچو دلائل سے بھرپور اول تا آخر تمام مراسلے لطائف سے کیا کم ہیں اور اس پر طرہ کہ بزعم خود اپنی فتح کے دعوے اور للکار کہ مزید کوئی باقی بچا ہے۔ ہاہاہاہاہا
اسے لطیفوں کے زمرے میں منتقل نہ کریں تو کیا تعزیت کے زمرے میں ڈالیں
لیں جی ہم تو چلے۔۔۔ پھر کسی روز آئیں گے جس روز لطیفے پڑھنے کو جی کیا۔
 
یہ اردو وکی پیڈیا، وہاں کی بے سر و پا نام نہاد "اصطلاحات" اور آنجناب کے اٹکل پچو دلائل سے بھرپور اول تا آخر تمام مراسلے لطائف سے کیا کم ہیں اور اس پر طرہ کہ بزعم خود اپنی فتح کے دعوے اور للکار کہ مزید کوئی باقی بچا ہے۔ ہاہاہاہاہا
اسے لطیفوں کے زمرے میں منتقل نہ کریں تو کیا تعزیت کے زمرے میں ڈالیں
اس پیغام کے جواب دینے کی ضرورت محسوس نہیں ہورہی۔
البتہ اتنا کہونگا کہ بے سروپا نام نہاد اصطلاحات کی تخلیق میں ویکی کے ساتھ مقتدرہ اور قومی زبان کو بھی شامل کرلیں۔
 
ہم تو کہہ رہے نا زبان کا رسم الخط بدل دیتے ہیں۔ ویسے بھی اردو ویکی یا مقتدرہ میں علماء یا ''پنڈتوں'' کی تعداد کتنی ہوگی؟؟ :)
آپ کہہ رہے ہیں تو آپ ہی کریں، ہم نے تو ایسا کچھ بھی نہیں کہا۔ فطری تبدیلیاں آہستہ آہستہ ہی ہوتی ہیں، آپ کے کہنے سے انقلابی طور پر دو روز بعد سبھی اپنا رسم الخط ترک کرکے کسی اور رسم الخط کی طرف نہیں کوچ کرنے والے۔ یہی حال آپ اصطلاحات کے ساتھ بھی کر رہے ہیں کہ دو دن میں تمام عربی زدہ اصطلاحات لوگوں کے ذہنوں میں نقش کرنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ رسم الخط کی تبدیلی کی بات بطور طنز کر رہے ہیں تو ہم اسے آپ پر ہی لوٹانا چاہتے ہیں کہ اردو رسم الخط کوئی جامد شئے نہیں ہے، وہ بھی تغیر سے مبرا نہیں۔ آج کل اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری میں ایک کتاب پر کام ہو رہا ہے، آپ اس کا رسم الخط ملاحظہ فرما لیں اور جدید خط سے اس کا موازنہ کر لیں۔ :) :) :)
 
فاتح

لائبریرین
جی میں نے دیکھا ہے قریب سے، اگر آپ دیکھنا چاہیں تو علم عروض اور جاوید نامہ پر میرے مقالے دیکھیں وہاں اور ان کا تاریخچہ دیکھیں، وہاں کے منتظمین کے مذہبی تعصب اور بے لچک بلکہ مضحکہ خیز لسانیات وغیرہ وغیرہ نے مجھے وہاں سے کنارا کشی پر مجبور کر دیا۔
برادرم! ہمیں ان نام نہاد "اُلامہ" کرام کی ازلی ہٹ دھرمی کا بخوبی اندازہ تھا اور یہی وجہ تھی کہ ہم نے ان محترم کو ذیل کا جواب لکھا تھا:
اتنی سی بات ہے کہ آپ بات سمجھنا نہیں چاہتے۔ آپ کو اختلاف اصطلاح سازی سے ہے تو وہ نہ کریں۔ لیکن مواد تو اردو میں پیش کرسکتے نا وہاں آپ۔ وہ کتنا کیا آپ نے؟ یا صرف جو اس طرح کی کوشش کر رہے ان کی راہ میں مزاحم ہوئے؟
وہاں بہت سے صارفین ہیں جنہیں اس مسئلہ پر انتظامیہ سے اختلاف ہے، لیکن وہ آج بھی اپنی سرگرمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کیونکہ ان کے پیش نظر کام ہے ناکہ مزاحمت۔۔

جب عقلی دلائل ختم ہو جائیں تو یہ آخری حربہ ہوتا ہے کہ مقابل کو بے وقوف یا ڈھیٹ کہہ دیں کہ آپ تو سمجھنا ہی نہیں چاہتے۔ :)

یعنی اصلاح سازی تو وہی ہو گی جس پر چند بزعم خود علما اڑے ہوئے ہیں۔۔۔ اس میں ہم ٹانگ اڑانے کی جرات نہ کریں لیکن مواد ٹائپ کرتے رہیں وہاں جس میں وہی علمائے کرام اپنی مرضی سے تصرف فرماتے چلے جائیں گے اور وہی مضحکہ خیز اصطلاحات ڈال ڈال کر مضامین کو ناقابل فہم بنا دیں گے۔ کم از کم مجھ میں تو اتنا حوصلہ نہیں کہ میں محنت کر کے ایک مضمون لکھوں اور بعد ازاں اسے کوئی مضحکہ خیز شکل دے دے۔
 
فاتح

لائبریرین
اس پیغام کے جواب دینے کی ضرورت محسوس نہیں ہورہی۔
البتہ اتنا کہونگا کہ بے سروپا نام نہاد اصطلاحات کی تخلیق میں ویکی کے ساتھ مقتدرہ اور قومی زبان کو بھی شامل کرلیں۔
کچھ بھی نہ کہا اور کہہ بھی گئے۔۔۔ تضاد ملاحظہ ہو کہ جواب دینے کی ضرورت بھی محسوس نہیں ہوتی لیکن جواب دینا بھی از حد ضروری محسوس کیا۔ خدا کے واسطے اپنے کسی ایک بیان پر تو قائم رہیے۔۔۔:laughing:
 
عثمان

محفلین
"کمپیوٹر" کا لفظی ترجمہ آپ نے "شمارندہ" کر رکھا ہے ؟
ماؤس کا ترجمہ آپ کے ہاں کیا ہے ؟ "چوہا" ؟ ۔۔۔۔ لبلبی کے متعلق کیا خیال ہے ؟
ایک کام اور کریں۔ لفظ "پلاسٹک" کا وکی پیڈیائی ترجمہ کریں۔
 
فاتح

لائبریرین
"کمپیوٹر" کا لفظی ترجمہ آپ نے "شمارندہ" کر رکھا ہے ؟
ماؤس کا ترجمہ آپ کے ہاں کیا ہے ؟ "چوہا" ؟ ۔۔۔ ۔ لبلبی کے متعلق کیا خیال ہے ؟
ایک کام اور کریں۔ لفظ "پلاسٹک" کا وکی پیڈیائی ترجمہ کریں۔
شاید "پلاس" کا عربی ترجمہ اور ٹک تو ٹک کے ساتھ چاہیے ہو گا
 
Top