متبادل الفاظ کا استعمال ۔۔۔

عثمان

محفلین
اور لگے ہمیں ڈھیٹ کہنے۔ کیا منطق ہے حضور۔ سردھنیے۔
ڈھٹائی پر تو وہ اترے ہیں جو اردو کو اپنی اصل سے کاٹ کرانگریزی غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دینا چاہتی ہے۔
ایک دنیا تو ہنسا ہی کرتی ہے انقلابیوں پر۔ لیکن جب مورخ تاریخ کبیر رقم کرتا ہے تو یہی انقلابیوں کے کارناموں کے اثرات جابجا نظر آتے ہیں۔ اور جب تاریخ صغیر ترتیب دیتا ہے تو یہی انقلابی اس کے بطل عظیم گردانے جاتے ہیں۔ اور ہنسنے والے۔۔۔ ؟؟؟

اردو کی اصل وہ ہے جو فی الذمانہ دنیا بولتی ہے۔ وہ نہیں جو اصحاب شدھی تحریک منظور کرتے ہیں۔
 
عثمان

محفلین
بھائی فطرت کی منشا اور مرضی میں فرق ہے۔ اسے سمجھیں۔ نہیں تو کل کا مورخ ہم کو ہی اردو کے دشمنوں میں شمارکریگا۔ اور دلیل میں ابن خلدون کے اقتباسات نقل کردیگا۔
آج کے مورخ بھی آپ کو اردو کے دشمنوں ہی میں شمار کرتے ہیں۔ ;)
مزید عرض یہ ہے کہ فطرت کی منشا ہی ہوتی ہے۔ مرضی اس کی کوئی نہیں ہوتی۔
 
اردو کی اصل وہ ہے جو فی الذمانہ دنیا بولتی ہے۔ وہ نہیں جو اصحاب شدھی تحریک منظور کرتے ہیں۔
واہ بھائی واہ۔ مطلب انگریزی کی اصل موجودہ انگریزی ہوئی۔ عربی کی اصل موجودہ عربی ہوئی۔ عبرانی کی اصل موجودہ عبرانی ہوئی۔
 
اگر یہ دھاگہ اپنے منطقی انجام کو پہونچ گیا ہو اور یہاں سوائے ایک دوسرے پر طنز و تشنیع کے کچھ باقی نہ بچا ہو تو اسے مقفل کر دیا جائے ورنہ پہلے کی طرح خوشگوار انداز میں گفتگو جاری رکھی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ ایسے مباحثوں کا مقصد مقابل کو پوری طرح دلائل سے چت کرنا کبھی نہیں ہوتا۔ لہٰذا ہار جیت والی کوئی بات نہیں ہوتی اور نہ ہی اس بات کو لے کر تفریح و تضحیک پر اترنا چاہیے۔ صحت مند مباحثہ وہ ہے جس کے نتیجے میں ہر دو فریقین ایک دوسرے سے کچھ سیکھیں اور اچھی باتوں کو دل سے قبول کریں، خواہ اس کا اظہار زبانی کریں یا نہ کریں۔ :) :) :)
 
آج کے مورخ بھی آپ کو اردو کے دشمنوں ہی میں شمار کرتے ہیں۔ ;)
مزید عرض یہ ہے کہ فطرت کی منشا ہی ہوتی ہے۔ مرضی اس کی کوئی نہیں ہوتی۔
آج کا مورخ نہیں کل کا مورخ۔ آج کے مورخ نے تھوڑی دیکھا ہے انقلابیوں کے کارناموں سے بدلتے منظرنامہ کو۔
 
عثمان

محفلین
واہ بھائی واہ۔ مطلب انگریزی کی اصل موجودہ انگریزی ہوئی۔ عربی کی اصل موجودہ عربی ہوئی۔ عبرانی کی اصل موجودہ عبرانی ہوئی۔
قدیم انگریزی اور جدید انگریزی میں کوئی "اصل نقل" نہیں۔
قدیم عبرانی اور جدید عبرانی میں کوئی "اصل نقل" نہیں۔
قدیم عربی اور جدید عربی میں کوئی "اصل نقل" نہیں۔
ان تینوں زبانوں کے اہل زبان اپنی زبانوں سے نئے الفاظ نکال کر پرانے مردہ الفاظ ٹھوکنے پر اصرار نہیں کرتے۔
 
اگر یہ دھاگہ اپنے منطقی انجام کو پہونچ گیا ہو اور یہاں سوائے ایک دوسرے پر طنز و تشنیع کے کچھ باقی نہ بچا ہو تو اسے مقفل کر دیا جائے ورنہ پہلے کی طرح خوشگوار انداز میں گفتگو جاری رکھی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ ایسے مباحثوں کا مقصد مقابل کو پوری طرح دلائل سے چت کرنا کبھی نہیں ہوتا۔ لہٰذا ہار جیت والی کوئی بات نہیں ہوتی اور نہ ہی اس بات کو لے کر تفریح و تضحیک پر اترنا چاہیے۔ صحت مند مباحثہ وہ ہے جس کے نتیجے میں ہر دو فریقین ایک دوسرے سے کچھ سیکھیں اور اچھی باتوں کو دل سے قبول کریں، خواہ اس کا اظہار زبانی کریں یا نہ کریں۔ :) :) :)
بہت بہتر سعود بھائی۔ غلطی کی دل سے معافی۔ :(
 
قدیم انگریزی اور جدید انگریزی میں کوئی "اصل نقل" نہیں۔
قدیم عبرانی اور جدید عبرانی میں کوئی "اصل نقل" نہیں۔
قدیم عربی اور جدید عربی میں کوئی "اصل نقل" نہیں۔
ان تینوں زبانوں کے اہل زبان اپنی زبانوں سے نئے الفاظ نکال کر پرانے مردہ الفاظ ٹھوکنے پر اصرار نہیں کرتے۔
کم ازکم آپ عربی وعبرانی کے منظرنامہ سے واقف ہی نہیں۔ لیکن حیرت اس بات پر ہے کہ آپ انگریزی کے متعلق بھی یہی کہہ گئے۔ حیرت حیرت۔
 
عثمان

محفلین
کم ازکم آپ عربی وعبرانی کے منظرنامہ سے واقف ہی نہیں۔ لیکن حیرت اس بات پر ہے کہ آپ انگریزی کے متعلق بھی یہی کہہ گئے۔ حیرت حیرت۔
حضرت ، پہلے عرض کرچکا ہوں کہ انگریزی دانوں میں موجودہ انگریزی کو ناقص سمجھنے کا کوئی خبط نہیں۔ وہ خوشدلی سے دنیا بھر کی زبانوں کے الفاظ اپنے ہاں قبول کرتے ہیں۔۔ شیکسپئیر کے زمانے میں پلٹنے کو اصرار نہیں کرتے۔
قرآنی عربی بھی عربوں کے ہاں عام رائج نہیں۔ یہ بات میرے عرب کولیگز نے ہی میرے گوش گزار کی ہے۔
 
حضرت ، پہلے عرض کرچکا ہوں کہ انگریزی دانوں میں موجودہ انگریزی کو ناقص سمجھنے کا کوئی خبط نہیں۔ وہ خوشدلی سے دنیا بھر کی زبانوں کے الفاظ اپنے ہیں قبول کرتے ہیں۔۔ شیکسپئیر کے زمانے میں پلٹنے کو اصرار نہیں کرتے۔
قرآنی عربی بھی عربوں کے ہاں عام رائج نہیں۔ یہ بات میرے عرب کولیگز نے ہی میرے گوش گزار کی ہے۔
جناب یہی تو کہہ رہاہوں آپ سے شاید تیسری مرتبہ۔ کہ یہاں پر اس زبان کے متعلق گفتگو ہی نہیں ہورہی جس کے حوالے آپ پیش کررہے۔
عربی اور انگریزی میں کیا استعمال ہورہا آج۔ بس جناب رہنے ہی دیں۔ کیا نہیں ہورہا یہ پوچھیں۔
شیکسپیئر کو تو برنارڈشا نے خارج ہی کردیا ہے۔ اس کے حوالہ تو نہ دیں گرچہ میں مکمل متفق نہیں ہوں اس کی اس بات سے۔
 
اپنے ہر دوسرے تبصرے میں آپ میرے متعلق بھی یہی کچھ فرما رہے ہیں۔ تو پھر میری باری گرمی کیسی ؟
آپ کی علمیت پر میں سوالیہ نشان شاید ایک ہی مرتبہ لگایا ہے۔ اس کو بھی واپس لیتا ہوں معذرت کے ساتھ۔ نادانستگی میں ایسا کچھ بھی کہا ہو تو براہ کرم معاف فرمادیں۔
 
عثمان

محفلین
ایک فلسطینی کولیگ جو چند برس قبل دمشق کے دورے پر گئے ، واپس آ کر بتایا کہ بل بورڈز اور بینرز پر لگی عربی میں انگریزی کی اسقدر ملاوٹ ہے کہ ان کے لئے پڑھنا دشوار تھا۔ یہی حال ٹی وی چینلز کا لبنان وغیرہ میں تھا۔
عربی کی دم پکڑنے سے پہلے دیکھ لیں کہ وہ خود کدھر کو سفر کر رہے ہیں۔
 
Top