متبادل الفاظ کا استعمال ۔۔۔

ش

شہزاد احمد

مہمان
شاید پہلے ہی اس مسئلے پر تفصیلی بحث ہو چکی ہو گی اس فورم میں ۔۔۔ لیکن ۔۔۔ ایک بار پھر سہی ۔۔۔ ایک تجویز دینا چاہوں گا اس پلیٹ فارم سے ۔۔۔ بات یہ ہے کہ مختلف انگریزی الفاظ کے استعمال کے ہم ایسے عادی ہو چکے ہیں کہ اردو زبان میں اس کا متبادل لفظ یا تو میسر نہیں یا اس کے ذریعے ابلاغی عمل متاثر ہو جاتا ہے ۔۔۔ لیکن بعض انگریزی الفاظ اردو میں جچتے نہیں ہیں جیسے ٹیگ کا لفظ ۔۔۔ معلوم نہیں اسے "نشان زدہ" کہا جا سکتا ہے یا نہیں لیکن اگر یہ لفظ اور اس طرح کے دیگر انگریزی الفاظ کے اردو متبادل بھی ساتھ ہی دے دیے جائیں تو رفتہ رفتہ ہم ان اردو الفاظ کو اپنا بھی لیں گے اور ان سے ابلاغ بھی ہو جایا کرے گا ۔۔۔ ایران میں بھی ایسا ہوتا ہے کہ وہ حتی المقدور فارسی زبان سے ہی الفاظ لیتے ہیں لیکن جب کسی وجہ سے کوئی نیا لفظ کسی دوسری زبان سے آ جائے تو پھر اس کو اس کے فارسی متبادل کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے ۔۔۔ یہاں تک کہ کسی دوسری زبان سے آیا ہوا لفظ فارسی کے کسی لفظ سے تبدیل کر دیا جاتا ہے ۔۔۔ تدریجی عمل کے ذریعے ۔۔۔ اور ایک وقت ایسا آتا ہے جب فارسی کا لفظ رائج ہو جاتا ہے اور دوسری زبان کا لفظ اڑا دیا جاتا ہے ۔۔۔کیا ہی اچھا ہو کہ ہم اس طرح بہت سے انگریزی الفاظ کے ساتھ اردو کے الفاظ بھی لکھ دیا کریں ۔۔۔ یوں رفتہ رفتہ ہم اس لفظ سے بھی آشنا ہو جائیں گے اور انگریزی الفاظ کم سے کم استعمال کرنے پڑیں گے ۔۔۔ یوں ہماری زبان بھی فروغ پاتی جائے گی اور برقی دنیا میں اس کے زندہ رہنے اور پنپنے کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے ۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
آپ کی تجویز انتہائی اچھی ہے۔ اس پر عمل ہونا چاہیے۔ ویسے ہماری ہر ممکن کوشش یہی ہوتی ہے کہ اردو کے علاوہ کسی دوسری زبان کے الفاظ استعمال کیئے جائیں۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
آپ منتظم ہیں ۔۔۔ آپ نے تجویز کو کارآمد قرار دیا ہے ۔۔۔ امید ہے کہ دیگر منتظمین کو بھی یہ تجویز پسند آ گئی تو اس پر عمل درآمد کی راہ ہموار ہو جائے گی ۔۔۔
 
یہ مشورہ ہر فرد واحد کے لئے ہے۔ منتظمین عموماً زبان کی ترقی کا رخ متعین نہیں کرتے بلکہ معاشرہ یہ کام کرتا ہے، منتظمین کا کام محض ان کو ضروری وسائل اور ماحول فراہم کرنا ہوتا ہے۔ :) :) :)

شمشاد بھائی کو آپ کی تجویز پسند آئی تو اس لئے نہیں ہ وہ منتظم ہیں بلکہ اس لئے کیوں کہ وہ ویپ پر اردو استعمال کرنے والوں میں سے ایک فرد ہیں۔ :) :) :)

ویسے ٹیگ کا متبادل نشان زدہ کچھ مناسب نہیں لگتا۔ :) :) :)
 
اگر ہم سب مل کر متبادل الفاظ تلاش کریں گے تو ضرور مل جائیں گے ۔۔۔ گزارش فقط یہ ہے کہ اگر اس محفل سے یہ روایت ڈال دی جائے کہ جہاں جہاں انگریزی کے الفاظ ہیں وہاں ان الفاظ کے ساتھ ان کے اردو متبادل بھی دے دیے جائیں تو غالباََ ایک ڈیڑھ سال میں ان متبادل الفاظ کے "رائج" ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے ۔۔۔ ظاہری بات ہے یہ ایک دشوار کام ہے لیکن اس پر سوچ بچار کا عمل جاری رہنا چاہیے ۔۔۔ اور مجھے یقین ہے کہ اس سے قبل اس محفل پر اس حوالے سے بحث ہو چکی ہو گی ۔۔۔ اگر ایسا ہے تو کوئی ربط فراہم کر دیں تاکہ مستفید ہو سکوں ۔۔۔ شکریہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
فورم پر اس حوالے سے متعدد بار گفتگو ہو چکی ہے۔ ٹیگ کا متبادل محمود مغل نے غالبا منسلک کرنا استعمال کیا تھا۔ آسان اور قابل استعمال متبادلات تجویز کیے جائیں تو ان کا استعمال ضرور رواج پا سکتا ہے۔ منتظمین اس سلسلے میں کسی پر زور نہیں ڈال سکتے۔
 
کوئی ربط بھی دے دیجیے گا محترم تاکہ ہم بھی ماضی میں ہونے والی گفت گو سے کچھ رہنمائی حاصل کر لیں ۔۔۔ شاید اس پر بحث کو مزید آگے بڑھایا جا سکے ۔۔۔۔۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
اجی قبلہ پہلے اس "پلیٹ فارم" کا متبادل تو ڈھونڈیے۔ :)
بات متبادل کی نہیں ہے، بات رائج ہونے کی ہے ۔۔۔ "پلیٹ فارم" کا متبادل اگر ہم ڈھونڈ بھی لیں تو شروع میں وہ نامانوس لگے گا لیکن رفتہ رفتہ ہم اس لفظ سے شناسا ہو جائیں گے ۔۔۔ شروع میں وہ متبادل لفظ "پلیٹ فارم" کے ساتھ استعمال کیا جائے ۔۔۔ ایک ڈیڑھ سال میں وہ لفظ پلیٹ فارم کی جگہ لے لے گا ۔۔۔ صرف اس نئے لفظ کو رواج دینے کی بات ہے ۔۔۔ ویسے "پلیٹ فارم" کا ترجمہ "چبوترہ" کیا جاتا ہے اور میں تو یہ بھی سمجھتا ہوں کہ اگر یہی لفظ ہی متبادل کے طور پر رکھ لیا جائے تو اس کا استعمال اسی طرح ہونے لگے گا جیسا کہ پلیٹ فارم کا ۔۔۔ پلیٹ فارم کو "مقامِ ارفع" کہہ لیں ۔۔۔ کوئی اور بھی بہتر لفظ سوچنے سے سامنے آ جائے گا ۔۔۔ خیر، یہ تو ایک طویل بحث ہے ۔۔۔ ویسے "مقامِ ارفع" تو مذاق ہی سمجھیے گا قبلہ ۔۔۔ ورنہ بندہ چبوترہ کے حق میں ہے ۔۔۔
 
زیک

مسافر
اردو متبادل الفاظ کا بھی اپنا مزہ ہے۔ جیسے اوپر نیویگیشن بار پر "خروج" دیکھ کر کبھی کبھی محفلین کے خلاف خروج کرنے کا دل چاہتا ہے۔ مگر ڈرتا ہوں کہ کہیں صدیوں تک خارجی نہ پہچانا جاؤں
 
عثمان

محفلین
حضور آپ بسم اللہ کیجیے۔ اور اپنی تجاویز پر پہلے خود فی الفور عمل کیجیے۔ مقبول ہوئیں تو دوسرے لوگ بھی پکڑ لیں گے۔ اس قسم کے کام کسی اجتماعی منصوبہ بندی سے نہیں شروع کیے جاتے۔
اردو میں اتنے انگریزی الفاظ نہیں ہونگے ، جتنے مفکرین کی طرف سے اس پر احتجاجی تحاریر لکھی جا چکی ہیں۔ :rolleyes:
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
اصل میں مجھے یہ معلوم نہیں ہے کہ اب تک اس حوالے سے اس محفل میں کس قدر غور و خوض کیا جا چکا ہے ۔۔۔ ویسے اس دھاگے کے ذریعے یا کسی نئے دھاگے سے ایک ایسا سلسلہ شروع کیا جا سکتا ہے جس میں تمام محفلین اس محفل میں استعمال ہونے والے مختلف انگریزی الفاظ کے متبادل تجویز کریں ۔۔۔ یہ ایک فرد کا کام نہیں، ہم سب مل کر چلیں گے تو راستہ تبھی نکلے گا ۔۔۔ اور انگریزی الفاظ سے فی الفور چھٹکارے کی تو ویسے بھی بات نہیں کی جا رہی ہے، یہ کام تدریجاََ ہی ممکن ہے ۔۔۔ "اردو محفل" کو بہت سے معاملات میں "اولیت" کا شرف حاصل ہے تو پھر اس کام میں بھی دیر کیسی؟
 
بات متبادل کی نہیں ہے، بات رائج ہونے کی ہے ۔۔۔ "پلیٹ فارم" کا متبادل اگر ہم ڈھونڈ بھی لیں تو شروع میں وہ نامانوس لگے گا لیکن رفتہ رفتہ ہم اس لفظ سے شناسا ہو جائیں گے ۔۔۔ شروع میں وہ متبادل لفظ "پلیٹ فارم" کے ساتھ استعمال کیا جائے ۔۔۔ ایک ڈیڑھ سال میں وہ لفظ پلیٹ فارم کی جگہ لے لے گا ۔۔۔ صرف اس نئے لفظ کو رواج دینے کی بات ہے ۔۔۔ ویسے "پلیٹ فارم" کا ترجمہ "چبوترہ" کیا جاتا ہے اور میں تو یہ بھی سمجھتا ہوں کہ اگر یہی لفظ ہی متبادل کے طور پر رکھ لیا جائے تو اس کا استعمال اسی طرح ہونے لگے گا جیسا کہ پلیٹ فارم کا ۔۔۔ پلیٹ فارم کو "مقامِ ارفع" کہہ لیں ۔۔۔ کوئی اور بھی بہتر لفظ سوچنے سے سامنے آ جائے گا ۔۔۔ خیر، یہ تو ایک طویل بحث ہے ۔۔۔ ویسے "مقامِ ارفع" تو مذاق ہی سمجھیے گا قبلہ ۔۔۔ ورنہ بندہ چبوترہ کے حق میں ہے ۔۔۔
بندہ کے خیال میں منبر زیادہ بہتر ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اصل میں مجھے یہ معلوم نہیں ہے کہ اب تک اس حوالے سے اس محفل میں کس قدر غور و خوض کیا جا چکا ہے ۔۔۔ ویسے اس دھاگے کے ذریعے یا کسی نئے دھاگے سے ایک ایسا سلسلہ شروع کیا جا سکتا ہے جس میں تمام محفلین اس محفل میں استعمال ہونے والے مختلف انگریزی الفاظ کے متبادل تجویز کریں ۔۔۔ یہ ایک فرد کا کام نہیں، ہم سب مل کر چلیں گے تو راستہ تبھی نکلے گا ۔۔۔ اور انگریزی الفاظ سے فی الفور چھٹکارے کی تو ویسے بھی بات نہیں کی جا رہی ہے، یہ کام تدریجاََ ہی ممکن ہے ۔۔۔ "اردو محفل" کو بہت سے معاملات میں "اولیت" کا شرف حاصل ہے تو پھر اس کام میں بھی دیر کیسی؟

اچھی تجویز ہے ۔ انتظامیہ چاہے تو یوں ہو سکتا ہے کہ متبادل الفاظ کے لئے ایک علیحدہ سب فورم بنا دیا جائے۔

پھر جس کسی کے ذہن میں کوئی ایسا انگریزی لفظ آئے جسے تبدیل کرنے کی خواہش / ضرورت ہو اس لفظ کے نام سے ایک نیا دھاگہ کھول لیا جائے، یہاں لوگ اپنی اپنی تجاویز پیش کریں تاآنکہ سب ایک متبادل پر متفق ہو جائیں۔

اسی طرح دیگر الفاظ اور تراکیب زیرِ بحث لائے جائیں اور اتفاقِ رائے پر ان الفاظ کو محفل کی اصطلاحات کی جگہ استعمال کیا جائے ۔ نئی اصطلاحات کو "نئی وضع کردہ لغت" سے لنک کر دیا جائے تاکہ اگر کسی کے لئے یہ اصطلاح نئی / ناقابلِ فہم ہو تو وہ نئی اصطلاحات کی لغت سے استفادہ کر سکے۔

ایک بات میں یہ بھی کہوں گا کہ ایسے انگریزی الفاظ جو تقریباً اردو کا حصہ بن چکے ہیں انہیں نہ ہی چھیڑا جائے تو بہتر ہے۔ اور دوسرے یہ کہ اصطلاحات وکی پیڈیا کی طرح اتنی دقیق بھی نہ ہوں کہ یوزر :D گھبرا کر واپس چلا جائے۔
 
ہاہاہاہا۔ دقیق انگریزی اصطلاحات کے اردو متبادلات بھی دقیق ہی ہونگے نا بھائی! :p الا ماشاء اللہ۔
 
Top