متبادل الفاظ کا استعمال ۔۔۔

عثمان

محفلین
لسانیات پر دسترس کا دعوی تو خیر کبھی نہیں رہا۔ زبان کے خاندان کے متعلق معلومات تو ایک عام سے لسانیات کے طالب علم کو بھی ہوتی ہے۔ اور ان خاندانوں پر تھوڑا بہت کام ہم نے بھی کیا ہے۔
اور وہ "کام" کیا ہے ؟ زبانوں کو خاندان سے اندر باہر کرنا ؟ :confused:
 

فاتح

لائبریرین
ارکان اسمبلی کو اردو میں ممبران اسمبلی کیا گیا ہے۔
اردو کی چاشنی دیکھیے کہ صیغہ واحد انگریزی سے مستعار لیا۔ اور جمع خود ترتیب دی۔ بلادقت انگریزی لفظ اردوا لیا۔
اور وکی پیڈیا کے ظالمان کا ظلم ملاحضہ کیجیے ، کہ وہ اسے بھی کسی جناتی زبان میں ڈھالنا چاہیں گے۔
"بوریت" اور اس کے دیگر مشتقات پر فیض کا لکھا ہوا یاد آ گیا۔
 
اس موضوع پراظہارخیال کرنے والے احباب شاید زبان کی تقسیم سے واقف نہیں۔ براہ کرم بلاغت کی کتابیں مطالعہ فرمالیں۔ امید ہے اشکالات رفع ہوجائینگے۔پھر بھی رفع نہ ہوں توحاضر ہوجائیں اسی دھاگہ میں اپنے خیالات لے کر۔ :)
 
مقتدرہ کا پروگرام نئی اصطلاحات
زندہ قوموں اور زندہ زبانوں میں نت نئے الفاظ کی تشکیل اور وضع اصطلاحات کا عمل ہمیشہ جاری رہتا ہے ۔ اُردو میں بھی یہ عمل ابتداء ہی سے جاری ہے ۔ چناں چہ تاریخ اُردو کے مختلف ادوار میں ادارہ جاتی اور انفرادی،ہر دو سطح پر، علوم و فنون کی اصطلاحات زمانے کے لسانی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے وضع کی جاتی رہی ہیں۔ علوم و فنون کی موجودہ برق رفتار ترقی کے دنیا بھر کی زبانوں پر گہرے لسانی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جو ہمیں نئے دور کے تقاضوں کے مطابق اس عمل کو ایک نئے جذبے کے ساتھ شروع کرنے کی دعو ت دیتے ہیں۔ مقتدرہ کا اس پر یقین ہے کہ قومی سطح پر ان اثرات کے مثبت نتائج کے حصول کے لیے من حیث القوم ہر پاکستانی اپنی دلچسپی اور علمی؍ عملی تجربے کی بنیاد پر اپنی قومی زبان کے ذخیرۂ الفاظ؍ اصطلاحات میں اضافہ کر کے اس قومی خدمت میں حصہ لے تو اس منزل مراد کا حصول فوری ممکن ہے۔
مقتدرہ قومی زبان شعبہ نفاذ اُردو کے تیار کردہ اس آن لائن پروگرام میں ہر پاکستانی بآسانی حصہ لے کر اپنی علمی صلاحیتوں کا اظہا ر کر سکتا ہے۔
آپ ’علم و فن‘ کے اس شمارے میں دی گئی ’’ فہرست مجوزہ اصطلاحات‘‘ میں مجوزہ انگریزی یا اُردو اصطلاحات ملاحظہ کیجیے اور پرکھیے۔ اگر آپ ان میں کوئی اصلاح آن لائن؍ بذریعہ ڈاک؍ یا بالمشافہ تجویز کریں تو اسے اعلیٰ سطح کمیٹی کو پیش کر دیا جائے گا۔ آپ ان کے علاوہ انگریزی؍اُردو کا کوئی نیا لفظ؍اصطلاح اور ممکن ہو تو اس کا متبادل بھی شعبہ نفاذ اُردو کے مقتدرہ قومی زبان کی ویب سائٹ www.nla.gov.pkپر دیے گئے ’’ اصطلاح نامہ‘‘ ( فہرست کے آخر پر بھی شائع شُدہ) کو پُر کر کے ہمیں [ای میل محذوف] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ آپ کے متبادل الفاظ جملہ پاکستانی زبانوں سے اخذ شُدہ بھی ہو سکتے ہیں تا کہ ہم ’دانش پاکستان‘ کو یکجا و یکجان کر سکیں۔
اعلیٰ سطح ماہرین کی علمی جانچ پڑتال اور حتمی فیصلے کے بعد آپ کا مجوزہ لفظ؍ اصطلاح اُردو میں رائج ہو کر قبولیتِ عامہ پا سکتی ہے، جو آپ کا قومی اعزاز ہو گا۔ آئیے اپنی علمی صلاحیتوں کو منوا کر اس قومی خدمت میں شریک ہو جائیے
فہرست مجوزہ اصطلاحات۔
مجوزہ انگریزی لفظ ؍ اصطلاح
علمی شعبہ
مجوزہ اُردو لفظ؍ اصطلاح
اصلاح شُدہ لفظ؍ اصطلاح
Accessory sucker
حیوانیات
معاون ماصہ
Aciner cells
ایضاً
عنیبی خلیے
Active transport
حیاتیات
عاملہ نقل و حمل, عاملہ تنقیل؛
Adoral zone
حیوانیات
نزد ہن حلقہ
Adradial
حیوانیات
نز کرنی
Altitudnal migration
حیوانیات
ارتفاعی ہجرت
Amination
حیاتی کیمیا
امین اندازی
Amphid
حیوانیات
مقعرئیے
Amphidiploid
حیاتیات؛ خلویات
دو رُخہ دہرسا
Angiography
طب
رگ نگاری
Angioplasty
طب
رگ بدلی
Anthomedusa
حیوانیات
گل چھاتہ
Antifeedant
زراعت؛ حیاتی کیمیا
غذا کاٹ
Anti - oxidant
کیمیا
ضد تکسیدی عامل؛, تکسید روک عامل
Aphodal
حیوانیات
بُردنی
Aplastic crises
طب
غیر صورت پذیر شدید حالت
Armoured cricket
حیوانیات
گھر گھرا جھینگر
Arthroplasty
طب
مفصلی پلستر
Arthroscope
طب
مفصل بین
Arthroscopic surgery
طب
مفصل بینی جراحت
Arthroscopy
طب
مفصل بینی
Asconoid
حیوانیات
کیسہ نما
Aspidobothrium
حیوانیات
سِپر جوبہ
Atenticulata
حیوانیات
بے گیرئیے
Authority letter
انتظامیات؛ قانون
مجاز نامہ
Bamboo worm
حیوانیات
بانس کیڑا؛ بانسی دودہ
Beam width
طبیعیات
وسعتِ کرن
Bean beetle
حیوانیات
سیم بھونرا؛ لوبیا بھونرا
Bioactive
حیاتیات
حیا ت آفریں
Bio-activity
حیاتیات؛ حیاتی کیمیا؛ نباتیات
حیات آفرینی؛ حیاتی سرگرمی
Black Soil
زراعت
سیاہ چکنی مٹی
Bongo
حیوانیات
افریقی چیتل
Boring sponge
حیوانیات
برمائی اسفنج
Bottom Quark
طبیعیات
اساسی کوارک
Capillary bed
طب
شعری جال؛ شعری ذخیرہ
Capture rate
جوہری سائنس
گرفتی شرح
Cellularization
حیاتیات
خلیہ سازی
Cement gland
حیوانیات
بستگی غُدہ؛ لازقی غُدہ
Cerebroside
طب
مخیہ
Cerrus
حیوانیات
ابریہ؛ مُونما ہدبہ
Charm Quark
طبیعیات
افسونی کوارک؛ , طلسمی کوارک
Chimera
طب
ثنویت خون
Circular muscle
حیاتیات؛ طب؛ فعلیات
مدّور عضلہ
Citation
انتظامیات
اعزاز نامہ
Cline
حیاتیات؛ حیوانیات؛ نباتیات
خصالی تناسبت؛خصالی شماریت
Cloud missile
موسمیات
سحابی میزائل
Could seeding
موسمیات
بادلوں کی تخم ریزی
Cnidospores
حیوانیات
نیش بذرے
Coherent light
بصریات؛ طبیعیات
کساں روشنی
Complex
اصطلاحیات
جمعیہ؛ ہمہ، جمیع؛ جملہ، ہمہ مرکب
Complex blend
زراعت؛ کیمیا؛ حیاتیات
مرکب المرکبات؛ جمیع مرکب
Complex number
ریاضی
ملتف عدد
Computerized
کمپیوٹر سائنس
کمپیوٹرایا
Condylartha
حیوانیات
قندالیہ
Core particle
حیاتیات
گُودی ذرہ
Cow-pea weevil
حیوانیات
گوارے کا کیڑا؛ رواں کا کیڑا
Crab cactus
نباتیات
سرطانی ناگ پھُنی
Crab grass
نباتیات
جنگلی گھاس
Cyanobacteria
حیاتیات؛ جرثومیات
نیلگوں بیکٹریا؛ کبودی بیکٹریا
Cytochemical
حیاتی کیمیا
خلو کیمیائی؛ خلوی کیمیائی
Daphnia magna
حیوانیات
آبی پسو
Desertification
جنگل بانی
صحرایت
Desmosomes
حیاتیات
رباط جسمیے
Designer drugs
منشیات
ساختہ منشیات
Detonics
عسکریات؛ کیمیا
دھماکا خیزیات
Differenciated cells
حیاتیات
تفرقی خلیات
Disintegration energy
طبیعیات
تکسری توانائی
Dither
بصریات
دوگوشہ دار
Double circulate
طبیعیات
دہراہالچہ
Down Quark
طبیعیات
زیریں کوارک
Ecocline
حیاتیات
ماحولیاتی خصالی تناسبت؛ ماحولیاتی خصالی شماریت
Electroretinogram
طب
برقی شبکیہ نگار
Electrosmog
موسمیات
برقی دخان
Elliptocytosis
طب
بیضی خلویت
Elongation Factor
حیاتیات؛ حیاتی کیمیا
تطولی عامل
End product
سائنس و ٹیکنالوجی
حتمی ماحصل
Energized
حیاتیات؛ حیاتی کیمیا
توانائی شدہ؛ توانائی زدہ
Epitaxy
قلمیات
برقلم سازی
Epitoky
حیوانیات
برپیدائش
Eversible
حیوانیات
قابل برگرداں؛ پلٹ باز
Fiber optic
بصریات
بصری تار
Field day
زراعت
و م سرگرمی
Finger millet
زراعت
لمبا باجرا؛ کورا کانی باجرا
Flicking movement
طب
نبضی حرکت؛ جھلملی حرکت
Fluoroscopy
طب
فلوریت بینی
Food additive
غذائیات؛ حیاتیات
تغذیہ افزا
Forestery
زراعت؛ نباتیات
جنگل بانی
Frontal gland
حیوانیات
جبینی غُدہ
Fruit bat
حیوانیات
پھل خورچمگادڑ
Gastrea
حیوانیات
شکمیہ
Gastrodermis
حیوانیات
شکمی ادمہ
Genetic control
حیاتیات؛ طب
جینی کنٹرول
Geocline
حیاتیات
ارضی خصالی تناسبت؛
ارضی خصالی شماریت
Glass sponge
حیوانیات
بلور اسفنج؛ زجاجی اسفنج؛ , کانچ اسفنج
Glutinant
حیوانیات
چسبناک
Glycerollysis
کیمیا
گلسیرول پاشیدگی
Graviton
طبیعیات؛ جوہری طبیعیات
تجاذبیہ؛ گریویٹون
Gregarian
حیوانیات
غولیہ
Gynaecomastisus
حیوانیات
نرپستانی؛ مخنث پستانی
Hepatoglobin
طب
کبدی گلوبن
Homeobox
جینیات؛ حیاتیات
ہومیو جین دان؛ ہم شکلی جین دان
ی Hyalosponge
حیوانیات
بلوریں اسفنج؛ شفاف اسفنج؛ , گلاس اسفنج
Hyalospongia
حیوانیات
بلوریں اسفنجیے؛ شفاف اسفنجیے
Hybrid Parameter
ریاضی
مخلوط خروج پیما
Hydrofoil
آبیات
آب پترا؛ آب روک سطح
Hydroxylation
کیمیا
ہائیڈروکسل سازی
Hyperfine
سائنس و ٹیکنالوجی
انتہائی خالص
Hypocellularity
طب
قلت خلیات
Hypotoxin
حیوانیات؛ حیاتیات
کم سمی؛ ہلکا سمی
Hypotensive
طب ؛ حیاتیات
کم دباؤ آور
Ideal self
نفسیات
مثالی خودی؛ ذاتی عینیت
Immerson heater
طبیعیات
ڈوبا ہیٹر؛ ڈباؤ ہیٹر؛ ڈباؤ گرمالہ
Inducer
برق
امالندہ
Intermedia Thalassaemia
طب
میانی تھیلیسیمیا
Invaginatea
حیوانیات
انغمادیہ
Inverted Commas
اصطلاحیات
اقتباسین
termform.gif
 

محمد امین

لائبریرین
شعیب بھائی اردو میں کتنے ہی الفاظ سے ہم واقف ہیں کہ جو امتدادِ زمانہ سے اپنی وقعت اور استعمال کھو بیٹھے ہیں۔ آج صبح ہی ہم سوچ رہے تھے "منطقہ حارہ" ۔۔۔ "بلند فشارِ خون"۔۔۔ "خطِ استوا"۔۔۔۔ وغیرہ کے بارے میں۔
 
شعیب بھائی اردو میں کتنے ہی الفاظ سے ہم واقف ہیں کہ جو امتدادِ زمانہ سے اپنی وقعت اور استعمال کھو بیٹھے ہیں۔ آج صبح ہی ہم سوچ رہے تھے "منطقہ حارہ" ۔۔۔ "بلند فشارِ خون"۔۔۔ "خطِ استوا"۔۔۔ ۔ وغیرہ کے بارے میں۔
جی امین بھائی! اس معاملے کوسنجیدگی سے لینا ہی ہوگا اب ہمیں۔ :)
 

فاتح

لائبریرین
یہ بنیاد تو جناب آپ جانتے نا۔ لیکن یارلوگ تو نہیں۔ ;)انہوں نے مطالبہ کرنا ہی ہے۔
ایک ربط دے رہاہوں۔ ذرا ملاحظہ فرمالیں۔
اردو غیراردو
بالخصوص اس کا تبادلۂ خیال صفحہ۔
وہی بے ہودہ متعصبانہ موشگافیاں جنہیں کسی گامے ماجھے نے لکھا ہے اور ان موشگافیوں کے متعلق ہم اپنا استدلال پچھلے صفحات میں بیان کر چکے ہیں مگر یہ صاحب مصر ہیں ان ماجھوں گاموں کو مولوی عبد الحق اور دیگر اساتذہ پر فوقیت دی جائے۔ کہاں راجا بھوج کہاں گنگو تیلی
 

فاتح

لائبریرین
چلیں صاحب! اب تو آپ کو جوابات دے کر کوئی فائدہ نہیں۔ اسی ایک پیغام سے سمجھ آگیا۔ میں سوچ رہاتھا آپ شایدلسانیات کے ارتقا کی تاریخ بالخصوص موجودہ زمانہ کی، اس سے واقف ہونگے لیکن لگتا ہے پہلے اس کے لیے ایک نیا دھاگہ کھولنا ہوگا۔ ;)
لسانیات کے علما کی آرا کو تو آپ جوتی کی نوک پر رکھتے ہیں۔۔۔ ان کا ذکر تو رہنے ہی دیجیے۔۔۔
 
Top