مارکیٹ میں خواتین کا داخلہ ممنوع

بحث میں تعمیری پہلو مجھے تو نظر نہیں آ رہا البتہ ظال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مان کی حرام زدگیوں کامزید ثبوت مانگنے والے ابھی بھی یا تو احمقوں کی دنیا میں رہتے ہیں یا پھر انہیں علم نہیں ہے ۔ بہر حال اس موضوع پر بہت بحث ہو چکی ہے کہ دور حاضر کا خطرناک ترین فتنہ کیا ہے اور ان کا کیا حل ہے ۔ بے شک میرے خیال میں وہی حل ہے جو حسن بن صباح اور اسکے پیروکاروں کا ہوا تھا ۔ لیکن شاید اس وقت امت مسلمہ پر کوئی غیرت مند حاکم تھا ۔
 
تصویر دیکھتے ہی مجھے بھی کچھ کچھ اندازہ ہو گیا تھا کہ یہ سنسنی خیز خبر دے کر موقع ویب پر زائرین کی تعداد بڑھانے کا چکر ہے۔ ممکن ہے کہ میں ابھی بھی کچھ غلط اندازہ لگا رہا ہوں گا۔ بہر حال حتمی بات تو کوئٹہ کے رہنے والے ہی ہمیں بتا سکتے ہیں۔
خدا کے لئیے اب مجھے کوئی طالبان کا حامی نہ لکھ دے۔ ان جاہلوں کے بارے میں میرا نقطہ نظر بہت واضح ہے۔

ساجد اردو محفل نے کبھی ایسے ہتھکنڈے استعمال نہیں کیئے ۔ آپ اپنی رائے رکھنے میں آزاد ہیں ۔ جہاں تک بات ہے تصویر کی تو اس کا مصدر معلوم ہونے کے بعد آپ اردو ویب پر یہ الزام نہیں لگا سکتے کہ یہ زائرین کی تعداد بڑھانے کے چکر میں ہیں ۔ ہم نے محفل کو اس وقت سے سینچا ہے جب اسکے زائرین اور ارکان دونوں بہت کم تھے ۔ دل دکھانے والی بات نہ کیا کریں
 
ساجد

محفلین

قریشی صاحب ، آپ تو ایسے ہی جذباتی ہو گئے۔ موقع ویب سے میرا مقصود اردو محفل نہیں بلکہ وہ (خبری) ویب سائٹ تھی جو کہ اس خبر کا مآخذ ہے۔ اور آج کل کے میڈیا پر ایسا ہونا یا کرنا عام سی بات ہے۔ اب یہ تو سب جانتے ہیں کہ اردو محفل کوئی خبریں نشر کرنے کا موقع ویب نہیں ہے تو پھر اس پر کیسے الزام لگایا جا سکتا ہے؟ اور آپ نے یہ بھی نہ سوچا کہ اگر میں نے اردو محفل پر الزام لگانا ہوتا تو خبر کے مصدر ، مآخذ یا ربط کی فراہمی کے لئیے زیک سے گزارش کیوں کرتا؟؟؟ ساتھ ہی یہ بھی کیوں کہتا کہ ربط کی فراہمی کے بعد ہی اس خبر پر تبصرہ ممکن ہے!!!! ا ردو محفل پر الزام لگانے کا کام تو اس دھاگے میں محض مبینہ تصویر دیکھ کر بھی کیا جا سکتا تھا۔ اور پھر اردو محفل کو اپنے زائرین بڑھانے کے لئیے یہ طریقہ اپنانے کی بھلا ضرورت کیوں پیش آئے گی؟؟؟ براہِ کرم اس دھاگے کو دوبارہ غور سے پڑھئیے اور جواب سے نوازئیے۔
توقع رکھتا ہوں کہ آپ کی ناراضی دور ہو گئی ہو گی۔:battingeyelashes:
 
arifkarim

معطل

آپ درست فرما رہے ہیں۔ قریشی صاحب کو غلط فہمی ہوئی ہے!
 
زیک

مسافر
لنک فراہم کرنے کا شکریہ ۔

جہاں تک خبر کا تعلق ہے تو یہ محض ایک پروپیگنڈہ ہے اور جس جگہ کا ذکر کیا گیا ہے میرا دفتر اس سے کچھ فاصلے پر ہے ۔ میں رزانہ اس راستے سے گزرتا ہوں ۔بیگ سنیک بار میں‌ خواتین کےلیے باقاعدہ علیحدہ جگہ کا انتظام کیا گیا ہے ۔

اس بارے میں ، میں تحقیق کرکے لکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

کیا یہ ڈیلی ٹائمز کی طرف سے پروپاگینڈا ہے؟ یا ان ریستورانوں کی طرف سے؟

کیا ان ریستورانوں پر یہ بینر نہیں لگا؟

آپ ضرور تحقیق کریں اور نتائج سے ہمیں آگاہ کریں۔
 
زین

لائبریرین
یہ ڈیلی ٹائمز کے رپورٹر کی طرف سے پروپیگنڈہ ہے ۔ آج میں‌نے خود جاکر دیکھا ۔ میرے پاس کیمرہ نہیں تھا ورنہ تو تصاویر بھی اتار لیتا ۔ بورڈ/بینر ایسی جگہ لگا ہوا ہے جہاں‌بار کا داخلی راستہ نہیں بلکہ اوپر کی طرف راستہ جاتا ہے ۔

اوپر دی گئی تصویر پروپیگنڈہ مقصد کےلیے الگ انداز سے کھینچی گئی ہے

خیر میں اس بارے میں تمام معلومات حاصل کرکے مذکورہ رپورٹر سے بھی بات کرونگا۔
 
زین

لائبریرین
مذکورہ رپورٹ‌دینے والے رپورٹر بلاگ بھی لکھتے ہیں۔

یہ رہا ان کے بلاگ کا ربط

اور اس بارے میں انہوں‌ نے اپنے بلاگ پر بھی ایک تحریر پوسٹ کی ہے ۔
 
arifkarim

معطل
کیا یہ ڈیلی ٹائمز کی طرف سے پروپاگینڈا ہے؟ یا ان ریستورانوں کی طرف سے؟

کیا ان ریستورانوں پر یہ بینر نہیں لگا؟

آپ ضرور تحقیق کریں اور نتائج سے ہمیں آگاہ کریں۔

زیک: اگر موجودہ میڈیا پر آنکھیں بند کرکے یقین کریں گے تو ایسے ہی" شاکس "روزانہ لگیں گے۔
وہ تو شکر ہے کوئٹہ کے رہنے والے مل گئے، ورنہ اب تک ہم طالبان کو خوب گالیاں دے چکے ہوتے!
 
زین

لائبریرین
ابھی میری اس سنیک بار کے مالک سے بات ہوئی۔ ان کے مطابق انہیں اس طرح کی کوئی دھمکی نہیں ملی اور نہ ہی ایسی کوئی بات ہوئی ہے ۔
یہ بینر/بورڈ صرف اس لیے لگایا گیا ہے کہ ان کے پاس جگہ کم تھی اور خواتین کی وجہ سے ان کے سارےگاہگ چلے جاتے تھے ۔ جبکہ خواتین کےلیے مختص اوپر کے پورشن میں‌کام ہورہا ہے ۔

ملکی میڈیا کی جانب سے اس طرح غیر ذمہ داری اور بلا تحقیق رپورٹنگ عالمی سطح‌پر ملک کی بدنامی کا باعث‌بن رہی ہے ۔
 
arifkarim

معطل
ابھی میری اس سنیک بار کے مالک سے بات ہوئی۔ ان کے مطابق انہیں اس طرح کی کوئی دھمکی نہیں ملی اور نہ ہی ایسی کوئی بات ہوئی ہے ۔
یہ بینر/بورڈ صرف اس لیے لگایا گیا ہے کہ ان کے پاس جگہ کم تھی اور خواتین کی وجہ سے ان کے سارےگاہگ چلے جاتے تھے ۔ جبکہ خواتین کےلیے مختص اوپر کے پورشن میں‌کام ہورہا ہے ۔

ملکی میڈیا کی غیر ذمہ داری عالمی سطح‌پر ملک کی بدنامی کا باعث‌بن رہی ہے ۔

ہاہاہا، ماشاءاللہ۔ اتنی سی بات کا کیسا بتنگڑ بنایا میڈیا والوں نے۔ یہی وجہ ہے کہ اب تو میں نے خبریں دیکھنا، پڑھنا، سننا ہی چھوڑ دی ہیں۔ سوائے پراپیگنڈے کے کچھ نہیں ہوتا!
 
زین

لائبریرین
نہیں بھائی سب ایک طرح بھی نہیں‌ ہوتے لیکن "بعض لوگوں" کے مقاصد "کچھ اور" ہی ہوتے ہیں‌۔
 
زیک

مسافر
زین مجھے جو بات سمجھ آئ ہے وہ یہ ہے کہ اس ریستوران میں خواتین یا فیملی والا حصہ بند ہے اور صرف مردوں کا حصہ کھلا ہے مگر اس کی وجہ طالبان نہیں۔ کیا یہ صحیح ہے؟
 
زین

لائبریرین
جی بالکل ۔ اس کی وجہ طالبان نہیں‌ہے ۔
جیسا کہ میں‌نے پہلے بھی بتایا کہ میری خود اس ریستوران کے مالک سے بات ہوئی انہوں‌نے بتایا کہ خواتین کے لیے جو جگہ مختص کی گئی تھی وہاں اب کام جاری ہے ۔

ایک اور اہم وجہ یہ بھی ہے کہ یہاں دوسرے دھندے بھی شروع ہوگئے تھے۔
 
زیک

مسافر
جی بالکل ۔ اس کی وجہ طالبان نہیں‌ہے ۔
جیسا کہ میں‌نے پہلے بھی بتایا کہ میری خود اس ریستوران کے مالک سے بات ہوئی انہوں‌نے بتایا کہ خواتین کے لیے جو جگہ مختص کی گئی تھی وہاں اب کام جاری ہے ۔

یہ کام کب تک ختم ہو گا؟ کیا اس کے بعد خواتین کی جگہ بحال کرنے کا ارادہ ہے؟

ایک اور اہم وجہ یہ بھی ہے کہ یہاں دوسرے دھندے بھی شروع ہوگئے تھے۔

یہ تو آپ نئ بات اٹھا لائے۔ کیسے دھندے؟
 
شمشاد

لائبریرین
ہاہاہا، ماشاءاللہ۔ اتنی سی بات کا کیسا بتنگڑ بنایا میڈیا والوں نے۔ یہی وجہ ہے کہ اب تو میں نے خبریں دیکھنا، پڑھنا، سننا ہی چھوڑ دی ہیں۔ سوائے پراپیگنڈے کے کچھ نہیں ہوتا!

بہت اچھا کرتے ہیں آپ۔ خواہ مخواہ میں اپنے خون کا دباؤ کیوں بڑھائیں۔ اس سے تو اچھا ہے کہ بندہ کبھی کبھار فیشن والا رسالہ دیکھ لیا کرے۔ +ہی ہی+
 
زین

لائبریرین
Top