لی مارکیٹ میں15-20 سال پرانی عمارت زمین بوس

طالوت

محفلین
کراچی ۔ لی مارکیٹ میں 15-20 سال پرانی عمارت زمیں بوس ۔ 3 افراد جاں بحق ۔
عوام کی تماش بینی کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکل ۔
(اے نیوز ۔ براہ راست)
------------------------------------
وسلام
 

علی ذاکر

محفلین
عارف یہ تو پھر بھی 20-15 سال نکال گئ اس پل کا کیا جو بنے کے چند دن بعد ہی زمین بوس ہو گیا تھا وہ کیا کاغذ کا بنا ہوا تھا ؟

مع السلام
 

زین

لائبریرین
کراچی۔ صدرٹاون کے علاقے لی مارکیٹ صرافہ بازار کامل والی گلی میں 5منزلہ رہائشی عمارت مہندم ہوگئی جس کے نیتجے میں تین بچوں اور خاتون سمیت سات افراد ہلاک جبکہ 7زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے عینی شائدین کے مطابق عمارت کے ملبے تلے خواتین و بچوں سمیت 60افراد ملبے تلے دب ہوئے ہیں امدادی کاموں میں سست روی اور بجلی نہ ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ، ،ذرائع کے مطابق مذکورہ عمارت پرانی تھی تاہم ایک سال قبل اس پر کچھ نئی تعمیرات کی گئی تھیں ،مذکورہ عمارت 5منزلہ ،تھی اور اسمیں 22فلیٹ ،نیچے دکانیں تھیں ،جبکہ مذکورہ رمارت میں 25کے قریب خاندان آباد تھے
 

مغزل

محفلین
ایدھی صاحب بھی اسی علاقے کے ہیں، اللہ مرحومین کی مغفرت فرمائے ،زخمیوں کو شفا اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے ۔ آمین
 

mfdarvesh

محفلین
وطن عزیز میں تعمیراتی کام ایسے ہی ہوتا ہے اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ‌کا پل بھی وہی کمپنی بنا رہی ہے جو کراچی میں شیرشاہ کا پل گرا چکی ہے۔ کیا کیا جائے؟
 

شمشاد

لائبریرین
حیوان کی تو پھر بھی قدر ہوتی ہے کہ ان سے دودھ اور گوشت حاصل ہوتا ہے۔
 

طالوت

محفلین
اب تک 27 لاشیں نکالی جا چکی ہین ۔ (اے نیوز براہ راست)

مغل ایدھی صاحب کا تعلق کھارادر سے ہے نہ کہ لی مارکیٹ سے ۔ اگرچہ یہ دونوں ساتھ ساتھ ہیں مگر دو مختلف علاقے ہیں۔ اور آج اے نیوز لی مارکیٹ کی بجاے ککری گراؤنڈ کے سامنے کی گلی کی خبر دے رہے ہیں جو بلاشبہ کھارادر ہے ۔ اس بدقسمت علاقے میں بیشتر عمارات ایسی ہی ہیں ۔ کسی ذرا سی فطری جھلک پر بڑے پیمانے پر نقصان ہو سکتا ہے ۔
وسلام
وسلام
 

شکاری

محفلین
یہ عمارت گرنے کی بڑی وجہ اس کے برابر میں نئی بننے والی دوسری بلڈنگ ہے اس کی تعمیر کے لیے کچھ زیادہ ہی کھدائی کی گئی تھی اور پھر جب بارش ہوئی تو بارش کا پانی وہاں بھر گیا اور مٹی کافی نرم ہوگئی تھی، اور اب یہ عمارت گر گئی۔ سنا ہے لوگوں نے وہاں کافی لوٹ مار بھی کی تھی۔:(
 
Top