کاشفی

محفلین
لیڈر کی دُعا
(اسرار جامعی - کلاسکی روایت کے ممتاز مزاحیہ شاعر،اپنی مخصوص زبان اور طرزاظہار کے لیے مشہور)
ابلیس مرے دل میں وہ زندہ تمنّا دے
جو غیروں کو اپنا لے اور اپنوں کو ٹرخا دے

بھاشن کے لیے دم دے اور توند کو پھلوا دے
پایا ہے جو اوروں نے وہ مجھ کو بھی دلوا دے

پیدا دلِ ووٹر میں وہ شورشِ محشر کر
جو جوشِ الیکشن میں ڈنکا مرا بجوا دے

میں اپنے علاقہ کے لوگوں کو بھی گھپلا دوں
وہ شوقِ سیاست دے وہ جھوٹ کا جذبہ دے

میں نورِ صداقت سے پرہیز کروں ہر دم
سینے میں سیاہی کا بہتا ہوا دریا دے

احساسِ عنایت کر کرسی کی محبت کا
امروز کی شورش میں بے فکریء فردا دے

بے دال کے بودم پر رکھ دستِ کرم آقا
زندانیء ظلمت کی تقدیر کو چمکا دے
 
Top