لیز چپس میں سور کے اجزا کی ملاوٹ اور فتوے کا غلط استعمال

arifkarim

معطل
مغرب کا دھیان اتنے حقیر مسائل میں ہرگز نہیں۔ وہاں ذرات کی ماہیت پر تحقیق ہو رہی ہے اسراع گر بن رہے ہیں انسانی جین میں سے معلومات اخذ کرنے پر تحقیق ہو رہی ہے۔تمام ہومیو پیتھک بھی حرام ہیں ان میں 90 فیصد سے بھی زیادہ الکوحل شامل ہوتی ہے۔ شادی بیاہ پر دعوتوں میں جو سپرٹ لیمپ رکھے جاتے ہیں ان میں بھی یہی شامل ہوتی ہے۔

مغرب کا دھیان شاید حرمت خنزیر کی طرف نہ ہو۔ لیکن وہ اسکے گوشت / چربی کے مضر اثرات سے اچھی طرح واقف ہیں۔ سور کے گوشت میں کیڑے پڑنا ایک عام فیکٹ ہے۔
ہومیوپیتھک حرام کہاں سے ہو گئی؟ اسمیں جو الکحل ہے وہ دوائی کے طور استعمال ہوتا ہے۔ اور اسلام میں دوا کے طور شراب انتہائی تھوڑی مقدار میں لی جا سکتی ہے۔
 
ساجد

محفلین
لیز کا کوئی نمائندہ یہاں موجود ہے ناں گورنمنٹ کا کوئی ذمہ دار جو حقیقت بیان کر سکے۔ اس لئیے بحث فضول ہو گی۔ جس کا دل چاہتا ہے لیز کھانے کو بڑے شوق سے کھائے اور جو نہیں کھانا چاہتا اس پہ زبردستی بھی نہیں۔
میں تو ابھی بھی کھا رہا ہوں کیوں کہ میرے خیال مین اس میں حرام اجزاء شامل نہیں ہیں۔
 
خرم

محفلین
لیز، چیٹوز اور اس قسم کی دیگر پراڈکٹس فریٹو لیز کمپنی تیار کرتی ہے۔ ان کی ویب سائٹ پر ایک فہرست دی گئی ہے ان تمام اشیاء کی جن کی تیاری میں سور یا اس کے گوشت سے تیار کردہ اینزائمز استعمال نہیں‌ہوتے۔ پہلی دو فہرستیں زیر بحث موضوع سے متعلق ہیں۔ خود ہی پڑھ لیجئے۔ ویسے بھی ایک سادہ سا قانون ہے کہ اگر کوئی چیز "کوشر" سرٹیفائیڈ ہے جس کا نشان U یا D یا K اس چیز کی پیکنگ پر ہوگا تو آپ اسے کھا سکتے ہیں۔ مسلمان تو آج تک ایک سرٹیفیکیشن پر ہی متفق نہیں ہوسکے ویسے یہودیوں اور مغرب کو طعنے دیتے رہتے ہیں۔
 
ویسے لیز سعودی عرب میں بھی دستیاب ہے اور یقینن یہاں کی حکومت نے اس بات کی تصدیق ہو گی کہ لیز حلال ہے یا نہیں
دوسری بات یہ کہ اگر آپ ؛ کہتے ہیں کہ مغرب والوں کو مسلمانوں کو حرام کھلانے سے کسی کو کیا ملے گا
تو لیز کو بدنام کرنے سے کسی کو کیا ملے گا
یقینن دال میں کچھ کالا ہے
 
فرخ منظور

لائبریرین
مغرب کا دھیان شاید حرمت خنزیر کی طرف نہ ہو۔ لیکن وہ اسکے گوشت / چربی کے مضر اثرات سے اچھی طرح واقف ہیں۔ سور کے گوشت میں کیڑے پڑنا ایک عام فیکٹ ہے۔
ہومیوپیتھک حرام کہاں سے ہو گئی؟ اسمیں جو الکحل ہے وہ دوائی کے طور استعمال ہوتا ہے۔ اور اسلام میں دوا کے طور شراب انتہائی تھوڑی مقدار میں لی جا سکتی ہے۔

تو بھائی کیا بیف میں کیڑے نہیں پڑتے؟ کیا انسان میں کیڑے نہیں پڑتے؟ بکرے کے گوشت میں کیڑے نہیں پڑتے۔ واہ بھائی سائینسدان تمہاری سائینس یہاں تو زیرو ہوگئی۔
 
خرم

محفلین
تو پہلے کیا زیرو سے اوپر تھی؟ ویسے بھی میرے خیال میں‌پاکستان میں‌کوئی بھی چیز برآمد کرنے سے پہلے یہ سرٹیفیکیٹ دینا پڑتا ہے کہ اس میں سؤر سے تیارکردہ کوئی چیز شامل نہیں ہے۔ یہ اور بات کہ پاکستان میں "سرٹیفیکیٹ" بہت آسانی سے مل جاتے ہیں۔ :)
 
طالوت

محفلین
کون کہتا ہے پاکستان میں سور کی چربی نہیں ملتی ؟ اگر کوئی صاحب آڈر دلوا دیں تو چربی کیا پورا سور حاضر کر دوں گا پونچھ سے "کلپوں" (بیرونی دانت) تک ۔۔۔:nailbiting: ۔ ویسے پاکستانی قانون کی رو سے جب سور کے شامل اجزا والی اشیاء نہیں لا سکتے تو ہمارے پاس اس سرٹیفیکیٹ کو تسلیم کرنے کے علاوہ چارہ کیا ہے ؟

محسن زمین ساکن والے بھی تسلیم کر لیں گے کہ حرکت میں ہے اگر کبھی اکتوبر ان کی طرف آ گیا
وسلام
 
ابو کاشان

محفلین
http://www.food-info.net/uk/e/e631.htm
E631 : Sodium inosinate
Origin: Sodium salt of inosinic acid (E630), a natural acid, that is mainly present in animals. Commercially prepared from meat or fish (sardines). May also be produced by bacterial fermentation of sugars.
Function & Characteristics: Flavour enhancer. Inosinic acid and inosinates do not have the specific umami taste but strongly enhance many other flavours, thereby reducing the amounts of salt or other flavour enhancers needed in a product.
Products: Used in many products.
Acceptable daily intake (ADI): None determined. Inosinates may not be used in products intended for children under 12 weeks.
Side effects: Asthmatic people should avoid inosinates. As inosinates are metabolised to purines, they should be avoided by people suffering from gout. However, the concentrations used are generally so low that no effects are to be expected.
Dietary restrictions: Inosinates are generally produced from meat, but partly also from fish. They are thus not suitable for vegans and vegetarians, and in most cases not suitable for Jews, Muslims and Hindus, depending on the origin of the product. Only the producer can provide information on the origin.​

یہ سائیٹ کسی خواہ مخواہ پراپیگنڈہ کرنے والے مسلمان کی نہیں ہے۔
 
arifkarim

معطل

تو بھائی کیا بیف میں کیڑے نہیں پڑتے؟ کیا انسان میں کیڑے نہیں پڑتے؟ بکرے کے گوشت میں کیڑے نہیں پڑتے۔ واہ بھائی سائینسدان تمہاری سائینس یہاں تو زیرو ہوگئی۔

کیڑے ہر گوشت میں پڑتے ہیں۔ لیکن چونکہ سور اپنی غذا ہر گندگی سے لیتا ہے۔ لہٰذا اسکے گوشت میں پڑنے والے کیڑے زیادہ مقدار میں‌ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق انکا سائز کئی کئی میٹر تک پہنچ جاتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
السلام علیکم
خرم بھائی آپ کس کو طعنہ دے رہے ہیں ؟‌
کس حیثیت میں (یعنی بطور مسلمان(؟ مسلمانوں کو طعنہ :confused::confused:

کیوں کیا مسلمانوں کے گریبان میں مسلمان نہیں جھانکے گے تو کوئی غیر بتائے گا کہ ہم میں بھی غلطی ظہور پا ہو سکتی ہے؟ یہ عجیب سوچ ہی مسلمانوں کی بربادی بنی ہے کہ ذرا سی تنقید پر تمام مسلمان اسکو کافر سمجھنے لگتے ہیں!
 
ساجد

محفلین
کیڑے ہر گوشت میں پڑتے ہیں۔ لیکن چونکہ سور اپنی غذا ہر گندگی سے لیتا ہے۔ لہٰذا اسکے گوشت میں پڑنے والے کیڑے زیادہ مقدار میں‌ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق انکا سائز کئی کئی میٹر تک پہنچ جاتا ہے۔
عارف بھائی ، میں بحث نہیں کر رہا ۔ ایک گزارش ہے کہ یہ دلیل تو گھر میں پالی جانے والی مرغیوں پہ بھی پوری آتی ہے ۔ ان کی پسندیدہ خوراک انسانی فضلہ ، جانوروں کا گوبر اور کنکھجورے ہوتے ہیں۔
میری اس دلیل کو خنزیر کے گوشت کی ممانعت سے متصادم نہ سمجھیں۔
 
اس پوسٹ سے ہٹ کر ایک بات۔
ایسی مرغیوں کے بارے میں مسئلہ یہ بیان کیا جاتا ہے کہ حرام غذا کھانے والی مرغی کو تین دن تک دانہ کھلانے سے اس کے اندر کی کثافتیں دور ہو جاتی ہیں پھر اسے حلال کر کے کھایا جا سکتا ہے۔
ایسا ہی مسئلہ بکری گائے اور اونٹ کے لیئے بھی مختلف ایام کی تعداد کے ساتھ لاگو ہوتا ہے۔
 
تمام گھر میں پلنے والےحلال جانوروں کے طور اتوار دیکھ کر مشاہدہ کیا گیا ہے کہ گند میں سے بھی صرف صاف ستھری چیز یں چن چن کر کھاتے ہیں۔ جبکہ سور کھاتے وقت وہ گند مچاتا ہے کہ خدا پناہ!
ناروے میں تو کام کے دوران گند مچانے والے کو تشبیہ سور کہا جاتا ہے!:)
 
شمشاد

لائبریرین
اس پوسٹ سے ہٹ کر ایک بات۔
ایسی مرغیوں کے بارے میں مسئلہ یہ بیان کیا جاتا ہے کہ حرام غذا کھانے والی مرغی کو تین دن تک دانہ کھلانے سے اس کے اندر کی کثافتیں دور ہو جاتی ہیں پھر اسے حلال کر کے کھایا جا سکتا ہے۔
ایسا ہی مسئلہ بکری گائے اور اونٹ کے لیئے بھی مختلف ایام کی تعداد کے ساتھ لاگو ہوتا ہے۔

عمران بھائی یہ مسئلہ میں نے پہلی دفعہ سنا ہے۔ کوئی ربط، کوئی حوالہ ہو ضرور بتائیے گا۔
 
خرم

محفلین
اس پوسٹ سے ہٹ کر ایک بات۔
ایسی مرغیوں کے بارے میں مسئلہ یہ بیان کیا جاتا ہے کہ حرام غذا کھانے والی مرغی کو تین دن تک دانہ کھلانے سے اس کے اندر کی کثافتیں دور ہو جاتی ہیں پھر اسے حلال کر کے کھایا جا سکتا ہے۔
ایسا ہی مسئلہ بکری گائے اور اونٹ کے لیئے بھی مختلف ایام کی تعداد کے ساتھ لاگو ہوتا ہے۔

یہ مرغیوں پر شریعت کب سے لاگو ہو گئی؟:surprise: ارے بھائی ان کے لئے حلال و حرام مخصوص نہیں‌ہیں۔ کل کو آپ کہو گے کہ مرغے کا چار سے زیادہ مرغیوں سے نکاح حرام ہے :rollingonthefloor: اور پھر مرغوں کو سنگسار کرنے والے فتاوٰی آنے لگ پڑیں گے۔ ویسے کیا منظر ہوگا، اہل ایمان مرغوں کو سنگسار کریں گے، مرغیوں کو برقعہ پہنائیں گے وغیرہا ماشاء اللہ۔
 
شمشاد

لائبریرین
ویسے آپ کی اطلاع کے لیے یہ جو مرغی خانے ہوتے ہیں، ان میں انڈے دینے والی مرغیاں الگ ہوتی ہیں اور گوشت والی الگ۔

انڈے دینے والی مرغیوں کے خانے میں تناسب ہر چار مرغیوں پر ایک مرغا ہوتا ہے۔
 
Top