لیز چپس میں سور کے اجزا کی ملاوٹ اور فتوے کا غلط استعمال

شمشاد

لائبریرین
جیسے تمہارے اون کا اصول ہوتا ہے کہ پیزا اتنے منٹوں میں پکے گا، اسی طرح ان کا بھی اصول ہے کہ ہر چار مرغیوں پر ایک مرغا۔ اب تین پانچ مت کرو اور نو دو گیارہ ہو جاؤ۔
 
طالوت

محفلین
میرے ایک دوست مرغی خانے کا کاروبار کر چکے ہیں ۔ بقول ان کے وہاں ان کو خوراک میں دیسی شراب کی بھی معمولی سی مقدار دی جاتی ہے تاکہ وہ جلد بڑے ہوں اور زیادہ گوشت بھی حاصل ہو ۔ اسی طرح بکروں میں جو بکرے مرادنہ صفت سے محروم نہیں کئے جاتے وہ بھی اپنا پیشاب پیتے ہیں ۔ اور بہت سے احباب کے نزدیک دراصل وہی بکرا قربانی کے لئے جائز ہوتا ہے کیونکہ قربانی کی شرط ہے کہ جانور ہر عیب سے پاک ہو اور مرادنہ صفت سے محروم(کھسی) بکروں کو اس صفت سے محرومی کی بنا پر عیب والا جانور تصور کیا جاتا ہے ۔
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
لیکن میں نے سینگوں کے متعلق سنا ہوا ہے کہ سینگ نہیں ہوتے، دماغ بھی نہیں ہوتا یہ تو آج ہی معلوم ہوا ہے۔ ویسے پنڈی میں ان کا گوشت بڑے کا گوشت کہہ کر بکتا رہا ہے۔ یہ حلال ہوتا ہے یا حرام، مجھے نہیں معلوم۔
 
عسکری

معطل

اس بات کو سن کر مجھے ایک سچی کہانی یاد آئی ایک ہمارے ہمسائے کی پاکستان میں

وہ بے چارہ گوشت فروخت کرتا تھا ۔ایک بار اس کو بہت نقصان ہوا تو اس نے چوری چھپے گدھا کاٹ کے بڑا گوشت کہہ کر فروخت کر دیا اور کام پر جاتے وقت بیوی کو کہہ گیا تیار رہنا کراچی جانا ہے کام کے لیے بیوی غریب تھی ایک بکس تیار کر کے بیٹھ گئی۔وہ 3 بجے واپس آیا اور جلدی سے بیوی 2 بچوں کو لے کر نکل گیا اس دوران کسی کو شک ہوا اس نے پولیس کو رپورٹ کر دی ۔جب پولیس نے جا کر اس کا دروازہ توڑا تو صحن میں سے گدھے کے پائے اور سری ملی ساتھ میں گدھے کی کھال بھی لوگ بہت ہنستے تھے اس واقعے پر ۔حیرت کی بات یہ ہے کہ ڈاکٹر بھی اس ک پاس ہونے کی مہر لگا گیا تھا اور اپنا حصہ لے کر چلا گیا تھا۔:rollingonthefloor:

وہ بندہ ایک سال کام کر کے کراچی سے لوٹا تو لوگ مزاق میں اس کو مارتے اور ٹھٹھہ کرتے اور مزاق میں لعنت بھیجتے اس پر:grin:
 
ابو کاشان

محفلین
2ugdlqp.jpg

جمعہ 22 مئی 2009 کے روزنامہ جنگ کے اقراء ایڈیشن میں شائع ہوا ہے۔ مولانا سعید احمد جلال پوری ضاحب کا جواب ہے۔ ربط یہ ہے۔
http://www.jang.net/jang_mag/arc_detail_article.asp?id=7028

یہ مرغیوں پر شریعت کب سے لاگو ہو گئی؟:surprise: ارے بھائی ان کے لئے حلال و حرام مخصوص نہیں‌ہیں۔ کل کو آپ کہو گے کہ مرغے کا چار سے زیادہ مرغیوں سے نکاح حرام ہے :rollingonthefloor: اور پھر مرغوں کو سنگسار کرنے والے فتاوٰی آنے لگ پڑیں گے۔ ویسے کیا منظر ہوگا، اہل ایمان مرغوں کو سنگسار کریں گے، مرغیوں کو برقعہ پہنائیں گے وغیرہا ماشاء اللہ۔

کبھی شریعت کے بارے میں پڑھا بھی ہے یا بس مذاق اڑانے کا کام ہی کرتے ہیں جناب؟ ایسی باتیں کرتے ہوئے شرم تو بالکل نہیں آتی ہو گی۔ ابھی کوئی سخت بات لکھ دوں گا مچلتے پھریں گے جناب۔
اسی لیئے بڑوں نے کہا ہے جس بات کا پتہ نہ ہو اس بات کے بارے میں بولا نہیں کرتے۔

آپ نے اپنی اصلیت تو بتا ہی دی ہے۔ اب آپ سے کون بات کرے۔

ویسے آپ کی اطلاع کے لیے یہ جو مرغی خانے ہوتے ہیں، ان میں انڈے دینے والی مرغیاں الگ ہوتی ہیں اور گوشت والی الگ۔

انڈے دینے والی مرغیوں کے خانے میں تناسب ہر چار مرغیوں پر ایک مرغا ہوتا ہے۔

:coffee:

میرے ایک دوست مرغی خانے کا کاروبار کر چکے ہیں ۔ بقول ان کے وہاں ان کو خوراک میں دیسی شراب کی بھی معمولی سی مقدار دی جاتی ہے تاکہ وہ جلد بڑے ہوں اور زیادہ گوشت بھی حاصل ہو ۔ اسی طرح بکروں میں جو بکرے مرادنہ صفت سے محروم نہیں کئے جاتے وہ بھی اپنا پیشاب پیتے ہیں ۔ اور بہت سے احباب کے نزدیک دراصل وہی بکرا قربانی کے لئے جائز ہوتا ہے کیونکہ قربانی کی شرط ہے کہ جانور ہر عیب سے پاک ہو اور مرادنہ صفت سے محروم(کھسی) بکروں کو اس صفت سے محرومی کی بنا پر عیب والا جانور تصور کیا جاتا ہے ۔
وسلام
ان کا بھی یہی اصول وضع ہے لیکن ایام کی تعداد مجھے معلوم نہیں۔

لو جی نئی نئی بولیاں سن سن کر میرا دماغ کھوم گیا ہے
دماغ تو آپ کا لاہور کی رنگینیوں میں کھویا ہوا ہے یہ باتیں کہاں سمجھ آئیں گی۔
 
خرم

محفلین
2ugdlqp.jpg

کبھی شریعت کے بارے میں پڑھا بھی ہے یا بس مذاق اڑانے کا کام ہی کرتے ہیں جناب؟ ایسی باتیں کرتے ہوئے شرم تو بالکل نہیں آتی ہو گی۔ ابھی کوئی سخت بات لکھ دوں گا مچلتے پھریں گے جناب۔
اسی لیئے بڑوں نے کہا ہے جس بات کا پتہ نہ ہو اس بات کے بارے میں بولا نہیں کرتے۔

فی الحال کم از کم میں تو نہیں‌پھدک رہا :battingeyelashes:
اور کسی حدیث کا حوالہ مرغیوں کی خوراک کے بارے میں یا عمل صحابہ سے کوئی دلیل یا کہیں سے مرغیوں والی شریعت کے وجود کا کوئی ثبوت؟ یہ نئی نئی شریعتیں‌جو نکلتی رہتی ہیں ان کا واقعی مجھے کوئی علم نہیں۔:laughing: ویسے یہ مولوی صاحب سے پوچھنا چاہئے کہ دیہات میں پلنے والی "دیسی" مرغیاں ارے وہی جن کا شوربہ بہت مزیدارہوتا ہے وہ تو سب اس فتوٰی کی رو سے مکروہ قرار پائیں ان کے لئے۔:grin:
ویسے ایک غیر کھسی شدہ بکرے کو تین دن تک اس عادت سے کیسے باز رکھیں گے اس کی تفصیل کیا ہوگی؟:devil:
 
دیہاتی کی ذہنیت کو کوئی نہیں بدل سکتا۔ ڈھور ڈنگروں میں پلنے والے جانوروں کی سوچ ہی رکھیں گے نا۔ جو مل گیا کھا لیا۔ جہاں جیسے چاہا رہ لیا۔ انھیں شریعتوں سے کیا کام۔
 
عسکری

معطل
2ugdlqp.jpg

آپ نے اپنی اصلیت تو بتا ہی دی ہے۔ اب آپ سے کون بات کرے۔

:
دماغ تو آپ کا لاہور کی رنگینیوں میں کھویا ہوا ہے یہ باتیں کہاں سمجھ آئیں گی۔

مجھے آپ سے کوئی سروکار نہیں رہا اس محفل میں آپ ذرا اصلیت نقلیت پر نا ہی جائیں تو اچھا ہے ۔آپ معزز ہیں اور معزز ہی رہیں تو بہتر ہے۔میں کیا سوچتا ہوں کیا کرتا ہوں کہاں کھویا رہتا ہوں یہ تمھارا مسئلہ نہیں۔
 
ساجد

محفلین
دیہاتی کی ذہنیت کو کوئی نہیں بدل سکتا۔ ڈھور ڈنگروں میں پلنے والے جانوروں کی سوچ ہی رکھیں گے نا۔ جو مل گیا کھا لیا۔ جہاں جیسے چاہا رہ لیا۔ انھیں شریعتوں سے کیا کام۔
بھائی جی ، دیہہ میں تو میں بھی رہتا ہوں اور ڈھور ڈنگروں کے ساتھ بھی خاصا وقت گزرتا ہے۔ میں سچ کہوں تو مجھے میرے ڈنگر اسی لئیے زیادہ اچھے لگتے ہیں کہ وہ انسانوں کی طرح نہیں ہوتے یعنی دوسروں کو تکلیف دینے میں راحت محسوس نہیں کرتے۔
ویسے آپ کبھی میرے مہمان بنیں تو آپ کو گھر کی دیسی مرغی کا دیسی گھی میں پکا گوشت کھلاؤں گا آپ انگلیاں چاٹتے رہ جائیں گے۔
نہ جانے مجھے کیوں اتاترک اور ،ترکی ٹوپی کے مقابل، ہیٹ کی مخالفت کرنے والے اس وقت کے ترک مولویوں کا قصہ یاد آ رہا ہے جن کو اتاترک نے ایک شاندار ضیافت پہ مدعو کیا تھا۔
 
شمشاد

لائبریرین
میرا خیال ہے بات لوٹ کر یا تو واپس لیز چپس پر ہی چلی جائے تو اچھا ہے۔ ورنہ اس دھاگے کا انجام تو سبکو معلوم ہی ہے۔
 
عسکری

معطل
یار آپ خود دیکھو ایک بندے کو میں نے کبھی ایک پوسٹ کا جواب تک نا دیا ہو اور وہ اصلیت رکھانے جیسے الفاظ استمال کرے اب بولو بندہ کیا کرے
 
شمشاد

لائبریرین
خاموش ہو جاؤ اور بس۔

مجھے اسی بات پر غصہ آتا ہے کہ دین کے معاملے میں ہر کوئی اپنی بات ڈنڈے کے زور سے منوانا چاہتا ہے۔
 
ابن جمال

محفلین
فی الحال کم از کم میں تو نہیں‌پھدک رہا :battingeyelashes:
اور کسی حدیث کا حوالہ مرغیوں کی خوراک کے بارے میں یا عمل صحابہ سے کوئی دلیل یا کہیں سے مرغیوں والی شریعت کے وجود کا کوئی ثبوت؟ یہ نئی نئی شریعتیں‌جو نکلتی رہتی ہیں ان کا واقعی مجھے کوئی علم نہیں۔:laughing: ویسے یہ مولوی صاحب سے پوچھنا چاہئے کہ دیہات میں پلنے والی "دیسی" مرغیاں ارے وہی جن کا شوربہ بہت مزیدارہوتا ہے وہ تو سب اس فتوٰی کی رو سے مکروہ قرار پائیں ان کے لئے۔:grin:
ویسے ایک غیر کھسی شدہ بکرے کو تین دن تک اس عادت سے کیسے باز رکھیں گے اس کی تفصیل کیا ہوگی؟:devil:

بحث برائے بحث کی اس سے اچھی مثال ملنی مشکل ہے۔
 
طالوت

محفلین
ابوو کاشان دیہاتی تو میں بھی ہوں ۔ اور الحمد للہ کئی نسلوں سے ڈھور ڈنگروں کے ساتھ ہی رہتے آئیں ہیں ۔ مگر کسی کی بات اور مقصد کو سمجھے بغیر یوں کیچڑ اچھالنا زیب نہیں دیتا ۔ جس شریعت کے لئے آپ اس قدر چراغ پا ہورہے ہیں اس شریعت کے والی کا اپنے سخت ترین دشمنوں کے ساتھ بھی عمل یاد رکھیئے ۔ بغیر حجت تمام کئے تو انھوں نے بھی کسی کو سخت الفاظ نہیں کہے ۔
---------------------------------------------------------------------------------------------------------

یہ کون صاحب فرما رہے تھے کہ لیز چپس پانچ دس روپے میں مل جاتے ہین ۔ واقعی اتنے سستے ہیں پاکستان میں ؟ میں ایک پروگرام دیکھ رہا تھا جس میں کوئی ڈاکٹر صاحب زراعت سے متعلق گفتگو کر رہے تھے اور بات چلتے چلتے چپس تک آ گئی ۔ پتہ چلا کہ اس قسم کے چپس خریدنا اس قدر مہنگا پڑتا ہے کہ ہزاروں کے چپس کروڑوں میں فروخت ہووتے ہیں۔ اور افراد بجائے خود تیار کرنے کہ ان کو خرید کر اپنی اچھی خاصی رقم سے محروم ہو جاتے ہین
وسلام
 
Top