لیز چپس میں سور کے اجزا کی ملاوٹ اور فتوے کا غلط استعمال

فخرنوید

محفلین
lays_chips_anmolurdu.gif
 
فرخ منظور

لائبریرین
اگر یہ سور کی چربی استعمال کرتے ہیں تو ان کی کاسٹ بہت بڑھ جانا چاہیے۔ کیونکہ پاکستان میں سور کی چربی کا ملنا بہت مشکل ہے۔ اگر یہ باہر سے برآمد کرتے ہیں تو ان کی کاسٹ بہت بڑھ جائے گی۔ میرا نہیں خیال کہ سور کی چربی پاکستان برآمد کرنے کے بعد لیز کی کاسٹ اتنی ہوگی کہ یہ 5 اور 10 روپے کا ایک پیکٹ بیچ سکیں۔ میرے خیال میں یہ پراپگنڈہ ہے۔
 
فخرنوید

محفلین
اوہ بھولے بادشاہو!

سور کا گوشت یا چربی یہاں نہیں آتی ہے بلکہ اس کے اجزا کو نمک وغیرہ میں‌ملا کر استعمال کیا جاتا ہے جسے باہر سے امپورٹ کیا جاتا ہے
 
راشد احمد

محفلین
اس کامطلب ہے کہ ہرچپس میں لیز استعمال ہوتی ہے۔ سلانٹیز، سپرکرسپ وغیرہ میں بھی ؟؟؟؟
 
فرخ منظور

لائبریرین
اوہ بھولے بادشاہو!

سور کا گوشت یا چربی یہاں نہیں آتی ہے بلکہ اس کے اجزا کو نمک وغیرہ میں‌ملا کر استعمال کیا جاتا ہے جسے باہر سے امپورٹ کیا جاتا ہے

قبلہ اگر امپورٹ کریں گے تو کاسٹ بڑھ جائے گی یہی رونا تو رو رہا ہوں۔ کوئی بھی کمپنی امپورٹڈ اجزا شامل کر کے 5 اور دس روپے کا پیکٹ فروخت نہیں کر سکتی۔
 
زینب

محفلین
اوہ بھولے بادشاہو!

سور کا گوشت یا چربی یہاں نہیں آتی ہے بلکہ اس کے اجزا کو نمک وغیرہ میں‌ملا کر استعمال کیا جاتا ہے جسے باہر سے امپورٹ کیا جاتا ہے

کیا کیا۔۔۔۔سور کی چربی پاکستان نہیں آتی۔۔۔شاوشے۔کتنی بار پکڑا گیا سور کا گوشت حلال کہہ کر امپورٹ ہوتے ہوئے پاکستان میں اور دوسرا یہ جو پولٹری فارمز ہیں وہ بھی مرغیوں کو موٹا تازہ اور جلد بڑا کرنے کے لیے پاکستان میں سور کی چربی سے بنی خوراک امپورٹ کرتے ہین یہ تو جب برڈ فلو پھیلا تھا تب کی‌خبریں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
محسن حجازی

محفلین
قبلہ اگر امپورٹ کریں گے تو کاسٹ بڑھ جائے گی یہی رونا تو رو رہا ہوں۔ کوئی بھی کمپنی امپورٹڈ اجزا شامل کر کے 5 اور دس روپے کا پیکٹ فروخت نہیں کر سکتی۔

فرخ بھائی اصل میں آپ لاعلم ہیں۔ ایک تو زمین مطلق ساکن ہے۔ دوسرا انسان ابھی چاند پر نہیں پہنچا۔ اور تیسری یہ بات ہے جو آپ کو بتائی جا رہی ہے۔
 
arifkarim

معطل
فرخ بھائی اصل میں آپ لاعلم ہیں۔ ایک تو زمین مطلق ساکن ہے۔ دوسرا انسان ابھی چاند پر نہیں پہنچا۔ اور تیسری یہ بات ہے جو آپ کو بتائی جا رہی ہے۔

میرے پاس زمین کی ساکنیت کو چھوڑ کر مزید حقائق بھی ہیں۔ سوچ رہا تھا پیش کر دوں لیکن پھر نبیل بھائی دھاگہ پٹخ کر بند کر دیں گے!;)
 
فرخ منظور

لائبریرین
فرخ بھائی اصل میں آپ لاعلم ہیں۔ ایک تو زمین مطلق ساکن ہے۔ دوسرا انسان ابھی چاند پر نہیں پہنچا۔ اور تیسری یہ بات ہے جو آپ کو بتائی جا رہی ہے۔

قبلہ ان تمام اطلاعات کے لئے میں آپ کا شکر گزار ہوں۔ میں یقینا اندھیروں میں بھٹک رہا تھا آپ مجھے کھینچ کر روشنیوں کی طرف لے آئے۔ بہت شکریہ! ;)
 
راشد احمد

محفلین
لیز چپس نے جامعہ اشرفیہ کو ایک مراسلہ بھیجا تھا جس میں‌بتایا تھا کہ ہم اپنی چپس میں یہ اجزاء استعمال کررہے ہیں جس مین اجینو موٹو قابل‌ذکر تھا۔
جس پر جامعہ اشرفیہ نے کہا کہ یہ حلال ہیں۔ اس مراسلے میں سور کی چربی کا کہیں ذکر نہیں تھا۔

بعد میں لیز چپس نے اخبارات میں اشتہارات دئیے کہ ہم حلال اجزاء استعمال کررہے ہیں اور جامعہ اشرفیہ نے اسے حلال قرار دے دیا ہے
 
محسن حجازی

محفلین
حقیقت وہی ہے جو جامعہ اشرفیہ کی طرف سے آئی ہے۔
اجیونوموتو گھر گھر استعمال ہو رہا ہے۔ یار لوگوں کو تماشہ چاہیے۔
ویسے بھی مسلمانوں کو سور کی چربی کھلا کر کوئی ثواب تو حاصل ہونے سے رہا۔ پہلے مری بیوریجز کی تو خبر لیں۔
مغرب کا دھیان اتنے حقیر مسائل میں ہرگز نہیں۔ وہاں ذرات کی ماہیت پر تحقیق ہو رہی ہے اسراع گر بن رہے ہیں انسانی جین میں سے معلومات اخذ کرنے پر تحقیق ہو رہی ہے۔
تمام ہومیو پیتھک بھی حرام ہیں ان میں 90 فیصد سے بھی زیادہ الکوحل شامل ہوتی ہے۔ شادی بیاہ پر دعوتوں میں جو سپرٹ لیمپ رکھے جاتے ہیں ان میں بھی یہی شامل ہوتی ہے۔
 
زینب

محفلین
تبھی تو تم پر بھی اتنی چربی چڑھتی جا رہی ہے۔
بتایا تو تھا پا جی آجکل میرے دبلے ہونے پر کافی تحقیقات ہو رہی ہیں
دبئی کی مرغیوں کو فیڈ پاکستان سے جاتی ہے؟ :eek:

لو جی یہاں تو مرغی ہی نہیں آتی پاکستان سے۔۔۔۔۔سعودیہ سے آتی ہے ۔۔۔۔۔۔پر میں تو پچھلے 2 سال سے مٹن پے گزارا کر رہی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

:notworthy:
 
Top