لڑیئے جھگڑیئے مگر باادب رہیئے -- (ایک نیا سلسلہ) -- اولین دھاگہ

یہ سلسلہ آپ کو کیسا لگا ؟

  • Total voters
    23

میر انیس

لائبریرین
میری مجبوری یہ ہے کہ میرے پاس لڑنے کے لیے اور کوئی رشتہ موجود نہیں ہے یہاں اور شوہر اور بیوی ہی ایک ایسا رشتہ ہی جو ایک دوسرے کو برداشت کر سکتے ہیں
جی اسی بات کا فائدہ اٹھا کر بیویاں شوہر کو خوب کچوکے لگاتی ہیں۔
 
میر انیس

لائبریرین
شوہر حضرات تو جیسے بڑے اللہ میاں کی گائے ہوتے ہیں نا :rolleyes:

ویسے یہاں بیل زیادہ مناسب تھا۔پر جو بھی ہو شوہر بہت معصوم ہوتا ہے اسکی ثبوت بھی آپ لوگ ہی خود دیتی ہیں۔اگر بہنوں کے پاس جائو تو وہ کہتی ہیں ہمارا بھائی بہت معصوم ہے ہماری بھابھی اور انکے گھر والے یقین کرو اتنا بے وقوف بناتے ہیں اور یہ ہیں کہ انکی محبت میں بس لٹتے ہی رہتے ہیں۔ جبکہ بیوی اپنے شوہر کو کہتی ہے تم اتنے معصوم اور بے وقوف آخر کیوں ہو کہ جو چاہے تم کو الو بنالیتا ہے جب عقل بٹ رہی تھی تو کہاں تھے۔کاش آپ بھی کسی کا شوہر ہوتیں تو آپ کو میری باتیں کتنی سچ لگتیں
 
مغزل

محفلین
کوئی دھمکی شمکی دے دیں، ویسے صحیح تشریح تو مغل صاحب ہی فرما سکیں گے۔
صاحب کہا مجھے ۔۔ ٹھیر جائیں قبلہ اپنی ہم آستین اوپر کیے حملہ آور ہوتے ہیں آپ پر ۔۔ ہاہاہہہا
ادی تعبیر ۔۔ بس اسی طرح کا جھگڑا کرنا ہے ۔۔ بسم اللہ کریں ۔۔ پہلا حملہ ۔۔ کس پر کریں گی ؟؟
 
مغزل

محفلین
غزل ( غ۔ن۔غ ) تم بھی آجاؤ اور سعود بھائی ( ابن سعید) سے لڑائی کرلو موقع اچھا ہے ( دو چار میری طرف سے بھی ہاہاہا) ۔۔:biggrin:
تمھارے بھیا صاحب تین چوتھائی تین چوتھائی کررہے تھے ایک لڑی میں ۔۔ ہاہہاہاہ :laugh:
 
شمشاد

لائبریرین
جائیں جائیں، ہم کون سا کسی سے ڈرتے ہیں، چاہے کوئی آستین اوپر کیے حملہ آور ہو یا قمیص اتار کر۔
 
مغزل

محفلین
جائیں جائیں، ہم کون سا کسی سے ڈرتے ہیں، چاہے کوئی آستین اوپر کیے حملہ آور ہو یا قمیص اتار کر۔
ٹھیر جائیں ذرا آپ ۔۔۔۔ میں کمک بلواتا ہوں۔۔
مہاوت ارے او مہاوت ۔۔ !!
(جی سرکار ۔۔؟؟ حکم )
بھئی دو چار موٹے مسٹنڈے ہاتھی لانا ذرا۔۔
( حاضر سرکار ابھی لاتا ہوں ۔۔ خیر تو ہے ؟؟)
خیر نہیں ہے آج کسی کی ۔۔ کسی کو کچلوانا ہے ۔۔:biggrin:
(صاحب۔۔ بھابھی کی دھمکی دے دیں بچارے خود ہی لائن پر آجائیں گے ۔ ہاہہا)
ہاں یہ بھی ٹھیک کہا۔۔۔ ۔۔ تم جاؤ ۔۔
(جی سرکار)
--------------
بھاااااااااااااااااااااااابھی ۔۔۔۔۔۔۔۔ جلدی آئیں ذرا۔۔۔۔:laugh:
( ہاہاہہا ااب دیکھتا ہوں کون کسی سے نہیں ڈرتا ۔۔۔۔)
کون شوہر ہے جو بیوی سے نہیں ڈرتا ہو
سبھی اس شہد کی مکھی کو ہنی کہتے ہیں !!!
ہاہاہاہاہاہ
 
غ۔ن۔غ

محفلین
غزل ( غ۔ن۔غ ) تم بھی آجاؤ اور سعود بھائی ( ابن سعید) سے لڑائی کرلو موقع اچھا ہے ( دو چار میری طرف سے بھی ہاہاہا) ۔۔:biggrin:
تمھارے بھیا صاحب تین چوتھائی تین چوتھائی کررہے تھے ایک لڑی میں ۔۔ ہاہہاہاہ :laugh:

ہاں جی آگئی ہوں۔۔۔۔۔

ابن سعید بھیا میں بہت خفا ہوں آپ سے
آپ نے ہمارے اتنے پیارے اور شاعرانہ نام کی تھوڑی سی بھی تعریف نہیں کی اور اور اور بس بہت کچھ ۔۔۔۔۔
بھیا جانی "میری اور محمود کی لڑائی کی درخواست قبول کیجئے گا"
( جی ہاں محفلین بھائی بہنوں "قبول کیجئے گا " پہ ہنسیئے گا نہیں محمود نے اس لڑی کا ضابطہ اخلاق بھی تو یہی مقرر
کیا ہے اور نہ بھی ہوتا تو ہم نے تو اپنے اتنے پیارے بھیا سے ایسے ہی لڑنا تھا ادب کا دامن تھامے ہوئے،ہاں جی اور نہیں تو کیا۔جو لوگ کہتے
ہیں کہ تہذیب و اقدار اور ادب آداب ملحوظ خاطر رکھ کے نہیں لڑا جا ے سکتا وہ دیکھ لیں جناب ہم نے اپنے پیارے بھیا کو اپنی خفگی ظاہر کرتے ہوئے لڑنے کی
درخواست بھیجی ہے اب میرے بھیا کی مرضی کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں کیونکہ بہنیں تو لڑنے کا حق بھی محفوظ رکھتی ہیں ناں)
 
ابن سعید بھیا میں بہت خفا ہوں آپ سے
آپ نے ہمارے اتنے پیارے اور شاعرانہ نام کی تھوڑی سی بھی تعریف نہیں کی اور اور اور بس بہت کچھ ۔۔۔ ۔۔
بھیا جانی "میری اور محمود کی لڑائی کی درخواست قبول کیجئے گا"

لڑائی کے لئے تو ہم ہمیشہ تیار رہتے ہیں، لیکن اپنی شرطوں پر لڑتے ہیں۔ پہلی شرط یہ ہے کہ خواہ کچھ بھی ہو جائے، جیتنا مد مقابل کو ہوگا۔ دوسری شرط یہ ہے کہ مد مقابل کو لڑنے سے قبل ہماری دعوت قبول کرنی ہوگی جس میں کوئی ٹنڈی چیز پیش کی جائے گی، مثلاً آئس کریم، شربت، لسی یا فالودہ یا پھر ایسا ہی کچھ اور۔ نیز یہ کہ لڑتے ہوئے مسکراتے رہنا ہے۔ و علیٰ ہٰذا القیاس ایک طویل فہرست ہے شرطوں کی جس کا کتابچہ ابھی زیر طباعت ہے۔ :) :) :)

آج لڑنا ہے تو پہلے یہ آئس کریم ملاحظہ فرمائیں۔ :) :) :)

CampfireBastSonicIceCream.jpg
 
دیکھ لیں محفلین ہمارا بھیا کتنا اچھا ہے (یہاں مسکان لگانی تھی اپنے بھیا کے لیے لیکن اچھا ہوا یاد آیا ہم تو خفا ہیں اور سیڈ اسلیئے نہیں لگا رہے کہ بھیا کی شرط بھی تو ماننی ہے ناں)
بھیا لڑائی سے ٹائم آؤٹ اس لیے آئسکریم کل تک کے لیے فریزر میں محفوظ ( محمود کو بھی کھلانی ہے ناں بھیا ) اور کل ایک چال بھی چلنی ہے وہ جو آپ نے لڑائی کا گدگدی سے سٹارٹ لینا ہے بھیا اس لیے ہم نے بھی تیاری کرنی ہے سو لڑائی کل پر موقوف
منظور ہے ناں بھیا جانی؟
 
چلیں ٹھیک ہے، تب تک ہم بھی اپنے جاسوس لگا کر اندر کی خبر نکواتے ہیں کہ کیا سازشیں اور چالیں چلی جانے والی ہیں۔ اور خاطر خواہ تیاری کر کے آتے ہیں۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
ٹھیر جائیں ذرا آپ ۔۔۔ ۔ میں کمک بلواتا ہوں۔۔
مہاوت ارے او مہاوت ۔۔ !!
(جی سرکار ۔۔؟؟ حکم )
بھئی دو چار موٹے مسٹنڈے ہاتھی لانا ذرا۔۔
( حاضر سرکار ابھی لاتا ہوں ۔۔ خیر تو ہے ؟؟)
خیر نہیں ہے آج کسی کی ۔۔ کسی کو کچلوانا ہے ۔۔:biggrin:
(صاحب۔۔ بھابھی کی دھمکی دے دیں بچارے خود ہی لائن پر آجائیں گے ۔ ہاہہا)
ہاں یہ بھی ٹھیک کہا۔۔۔ ۔۔ تم جاؤ ۔۔
(جی سرکار)
--------------
بھاااااااااااااااااااااااابھی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ جلدی آئیں ذرا۔۔۔ ۔:laugh:
( ہاہاہہا ااب دیکھتا ہوں کون کسی سے نہیں ڈرتا ۔۔۔ ۔)
کون شوہر ہے جو بیوی سے نہیں ڈرتا ہو
سبھی اس شہد کی مکھی کو ہنی کہتے ہیں !!!
ہاہاہاہاہاہ

ہم بھی ایسے ہی تڑی نہیں لگا رہے۔ وہ گھر پر ہی نہیں ہیں اور جب تک نہیں ہیں، ہم آزاد ہیں۔
 
مہ جبین

محفلین
سعود نے لڑنے کے لئے ایسی شرائط پیش کی ہیں کہ لڑنے والا تو آئسکریم دیکھ کر لڑنا وڑنا بھول جائے گا :)
کیا عام زندگی میں کوئی ایسے لڑ سکتا ہے؟؟؟o_O
ہاہاہاہاہا:):):)
 
Top