لڑکوں کی واپسی

طالوت

محفلین
بھئی لڑکو ! مبارک ہو تعلیمی واپسی مبارک ہو
گزشتی کئی سالوں سے تعلیمی میدان میں لڑکیوں کا پلڑہ بھاری رہا ہے لیکن موجودہ سال کے نتائج لڑکوں کے حق میں آ رہے ہیں۔۔ اگر آپ احباب دوسرے بورڈز کے نتائج جانتے ہوں تو یہاں شئیر کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور انٹرمیڈیٹ بورڈ میں احسن نامی طالب علم نے 1026 نمبر لے کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے تفصیلی خبر کے لیئے
http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1100464916&Issue=NP_LHE&Date=20080816

اس پوسٹ کو کسی طور پر جنسی تفریق نہ سمجھا جائے اور ایسی آراء سے بھی گریز کیا جائے جو دل آزاری کے زمرے میں آتی ہیں۔۔۔ یہ ایک تقابلی پوسٹ ہے کہ کیا لڑکوں میں تعلیمی رجحان بڑھا ہے یا نہیں اور بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 

مغزل

محفلین
صرف ایک مثال ۔۔۔۔۔ لڑکیوں نے اس سال ساری بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔۔
اور فیصدی تناسب سے بھی لڑکیوں میں شرحِ خواندگی (اعلی) لڑکوں کی نسبت 30 فیصد
زیادہ ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے تحت پاکستان انٹرنیشنل اسکول ریاض، سعودی عرب سے 518 طالبعلموں نے Hssc کے امتحان میں شرکت کی۔ 800 سے زائد نمبر حاصل کرنے والے 46 طالبعلوں میں سے 31 لڑکیاں ہیں جبکہ 15 لڑکے ہیں۔ اگرچہ پہلی تینوں پوزیشنوں پر آنے والے لڑکے ہی ہیں۔

پورے بورڈ میں سب سے اچھی پوزیشن حاصل کرنے والی لڑکیاں ہی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
فیڈرل بورڈ‌ میں :
پری انجینئرنگ
زنیرہ مریم 1007 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن
فرح ارشد 999 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن
محمد ابراہیم خان 995 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن

پری میڈیکل
عائشہ عزیز 1005 نمبر
سدرہ ریاض 1002 نمبر
زہرا اقبال 997 نمبر
فہد ظفر 997 نمبر

جنرل سائینس
ماریا اعجاز 1001 نمبر
ماریا اکرام کیانی 979 نمبر
سارا جمیل 922 نمبر

ہیومینیٹیز (Humanities)
سارا احمد 892 نمبر
حافظ سیف اللہ خان 887 نمبر
فابیھا عمر (Fabaiha Umar) کے بھی 887 نمبر
مہ جبین 882 نمبر

کامرس گروپ
سروشِ دوست 907 نمبر
حافظ عمیر لطیف 887 نمبر
عصمہ اسلم 859 نمبر

اوپر دی گئی 17 ٹاپ پوزیشنوں میں سے 12 پوزیشنیں لڑکیوں نے حاصل کیں۔
 

طالوت

محفلین
پشاور بورڈ سے تینوں پہلی پوزیشنیں لڑکوں کی ہیں (خانہ خراب ہو طالبان کا)۔۔۔۔۔۔۔ خیر یہاں تو مقصد لڑکوں کی‌حوصلہ افزائی بھی ہے بے چارے دن بدن احساس کمتری کا شکار ہوتے جا رہے میری طرح۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 

طالوت

محفلین
نہیں ایسا چند علاقوں میں ہے جناب اور جن علاقوں میں ہے وہاں سے کسی نے کبھی کوئی قابل ذکر پوزیشن حاصل کی ہو ایسا میرے علم میں نہیں لیکن یہاں بھی لڑکیوں نے بھی میدان مارا ہے۔۔۔۔ تاہم حالات کی مناسبت سے کہا جا سکتا ہے مجموعی طور پر سرحد اور بلوچستان کی لڑکیوں کو تعلیم کے حصول میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔۔۔۔۔ ویسے کیا وجوہات ہو سکتی ہیں لڑکیوں کی تعلیمی میدان میں زیادہ کامیابی اور لڑکوں کی نسبتا کم کامیابی کی ۔۔۔۔۔۔۔؟ وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
ظاہری سی بات ہے کہ لڑکے تعلیم کی طرف کم توجہ دیتے ہیں۔ باہر گھومنے پھرنے میں وقت ضائع کرتے ہیں۔
 

طالوت

محفلین
یہ کوئی ایک وجہ تو نہیں ہو سکتی نا۔۔۔۔۔ بے شمار لڑکیاں ہیں جو گھومنا پھرنا محفلوں میں آنا جانا پسند کرتی ہین مگر اس کے باوجود وہ علمی قلعے سر کرتی رہتی ہیں۔۔۔ کیا ایسا نہیں ہے کہ ہمارے معاشرے میں جو حیثیت لڑکے کو دی جاتی ہے وہ اس زعم میں آ کر کچھ نہ ہوتے ہوئے بھی خود کو بہت کچھ سمجھنے لگتا ہے جسے انگریزی میں ہم شاید اوور کانفیڈنس کہتے ہیں۔۔۔ جبنکی اچھے اچھے باشعور گھرانوں میں بھی لڑکیوں کو دوسرے درجے کا شہری سمجھا جاتا ہے اور وہ عموما اپنی اس کم مائگی کے اس احساس کو تعلیمی و غیر تعلیمی میدان میں خود کو بہتر اور بہترین ثابت کر کے دور کرتی ہیں۔۔۔۔۔۔ ممکن ہے آپ میری اس بات سے سخت اختلاف رکھیں لیکن یہ ایک بہت بڑا سچ ہے کہ ہم شعوری یا غیر شعوری طور پر لڑکیوں سے دوسرے درجے کے شہری سا سلوک کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 

طالوت

محفلین
شکریہ مغل۔۔۔۔۔۔ لیکن احباب اور کیا وجوہات ہو سکتی ہیں ؟ اور پھر سب سے اہم بات کیا لڑکیوں کی اس شاندار کامیابی سے ہم کوئی فائدہ اٹھا رہے ہیں ؟ یا وہی دقیانوسیت ہی چھائی ہوئی ہے ؟ کیونکہ بد قسمتی سے ہمارے یہاں بھی لڑکیوں کو ایک شو پیس کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے جس میں کئی دفعہ اہل لڑکوں کی حق تلفی کی جاتی ہے اور جہاں لڑکی اہلیت رکھتی ہو تو اس کا استحصال تو ہم لوگوں کا وطیرہ بن چکا ہے ۔۔۔ یہ ہمیں کیا بیماری ہے ؟ ہم کسی لڑکی کو اس کی صلاحیتوں کے بھر پور اظہار کا موقعہ کیوں نہیں دیتے ؟
شاید مردانہ ان کو ٹھیس پہنچتی ہے ؟ ہے نا
ویسے جس قسم کے حالات کا سامنا اس وقت ہمیں ہے میں سمجھتا ہوں کہ آنے والے سالوں میں لڑکے پھر سے تعلیمی میدان مارنا شروع کر دیں گے ۔۔۔ کیونکہ مقابلہ سخت ہے اور مواقع بہت کم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 

مغزل

محفلین
من حیث القوم ہم ابتری اور احساسِ محرومی کا شکار ہیں۔۔
اور یہ نزلہ صنفِ نازک (خواتین ) پر ہی گراتے ہوئے مجھ ایسے مرد ۔۔ کسی خاطر تسکین کا سامان کرتے ہیں۔۔
اور کوئی بات نہیں۔۔۔
 

شہزاد وحید

محفلین
لڑکیاں بیچارے لڑکوں کے حصے کے بھی نمبر کھا جاتی ہیں اور تو اور لڑکوں کے حصے کی جابز بھی کھا جاتی ہیں، حالانکہ لڑکوں نے جاب کر کے بورا خاندان چلانا ہوتا ہے، اور اکثر لڑکیاں صرف اپنے لئیے ہی جاب کرتی ہیں ماسوائے چند ایک جو جاب کر کے گھر بھی چلاتی ہیں۔خیر یہ تو دوسرا موضوع ہے، میں کہنا چاہ رہا ہوں کہ اگر تاریخ کو چھانٹا جائے تو جتنی بھی مفید ایجادات اور دریافتیں کی گئی وہ سب مردوں کی طرف سے جیسے بلب، بجلی، پہیہ،بندوق،تلوار، آلو کے چپس اور تاریخ میں اگر کسی عقل مند یا دانش ور آدمی کا زکر ملتا ہے تو بھی مرد جیسے حکیم لقمان، ارستو، ڈاکٹر عبدالقدیر اور بہہت سے۔تاریخ کو چھوڑیں، حال میں بھی کچھ ایسا ہی ہے۔
پتہ نہیں اب ایسا کیوں ہے، یا تو تاریخ لکھنے والوں نے عورتوں/لڑکیوں کو در گزر کیا ہے، یا واقعی میں ایسا ہے۔
 

طالوت

محفلین
شہزاد وحید تاریخ میں ہم نے جتنا موقع لڑکیوں کو دیا ہے اس کے حساب سے وہ بھی پیچھے نہیں ۔۔۔ اگر آپ صرف مادام کیوری اور اس کی ایجاد کے بارے میں جان سکیں تو آپ کو یہ شکایت نہیں رہے گی کہ لڑکیوں نے کوئی مفید کام نہیں کیا اور موجودہ حالات میں اگر آپ دیکھیں تو آپ کو ایک طویل فہرست نظر آئے گی خواتین سائینسدانوں کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
گزشتہ دہائیوں میں پاکستان میں بے نظیر بھٹو، ہندوستان میں اندرا گاندھی، بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد اور بیگم خالدہ ضیاء، سری لنکا میں چندریکا کماراٹنگا اور ان کی والدہ مسنز بندرا نائیکے نے خاصا نام کمایا ہے۔
 

طالوت

محفلین
لیکن یہ بھی کتنی عجیب بات ہے عورتوں کے حقوق کا دن رات ڈھنڈورا پیٹنے والوں کے یہاں کتنی حکمران عورتیں آئی ہیں ؟ جبکہ تیسری دنیا جسے یہ صبح و شام لعنت ملامت کرتے رہتے ہیں وہاں خواتین نے نا صرف دیگر مختلف شعبوں میں نام کمایا ہے بلکہ سربراہ مملکت تک رہی ہیں۔۔منافقت کی حد ہوتی ہے کہ ابتک امریکہ میں کوئی ایک حکمران عورت نہیں آ سکی ۔۔۔ وسلام
 

طالوت

محفلین
شمشاد بے یقینیاں اتنی دیکھی ہیں کہ اب کسی بات پر یقین نہیں آتا جیسے کہ اس معاملے میں ورنہ مجھے نہیں سمجھ آئی کہ ایک سیاہ فام مسلمان (شاید) اور گمنام شخص ہیلری کلنٹن کے مقابلے کیسے جیت سکتا ہے جبکہ الیکشن کے لیئے سرمایہ بھی یہودی فراہم کرتے ہوں ۔۔۔ اگر چہ میں بارک اوباما کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا بلکہ شاید ٹھیک طرح کچھ بھی نہیں جانتا لیکن امریکی حالات کی مناسبت سے یہ بندہ کیسے جیت گیا ہے یہ بات حلق سے نہیں اتر رہی شاید کوئی امریکہ میں مقیم دوست اس کی وضاحت کر سکے۔۔۔ ورنہ میں یہ سمجھنے میں حق بجانب ہوں کہ امریکی معاشرے میں بھی عورت صرف شو پیس ہی ہے اور مرادنہ تعصب کا شکار بھی ہے۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 

زیک

مسافر
طالوت آپ کی پوسٹ پڑھ کر ہنسی نہیں رک رہی اگرچہ خیال ہے کہ کچھ دیر بعد اس لاعلمی پر روؤں گا۔ بہرحال اوبامہ اور کلنٹن اس تھریڈ کا موضوع نہیں۔ اگر آپ واقعی معلومات چاہتے ہیں تو سیاست کے فورم میں تھریڈ کھول لیں۔
 
Top