لڑکوں کی واپسی

طالوت

محفلین
:rolleyes:زیک ہنسنے کی وجہ بتا دیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہاں پوسٹ ضرور اس موضوع پر نہیں لیکن باتوں باتوں میں کہیں سے کہیں نکل گئے توجہ دلانے کا شکریہ ۔۔۔ شاید میں نے اپنے تعارف میں ذکر نہ کیا ہو میں کچھ ذہنی انتشار کا شکار ہوں اور اکثر اپنی باتوں میں ربط پیدا نہیں کر پاتا اور یہ بات قریبا میری ہر پوسٹ سے پتا چل سکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 
جیا راؤ

محفلین
لڑکیاں بیچارے لڑکوں کے حصے کے بھی نمبر کھا جاتی ہیں اور تو اور لڑکوں کے حصے کی جابز بھی کھا جاتی ہیں، حالانکہ لڑکوں نے جاب کر کے بورا خاندان چلانا ہوتا ہے، اور اکثر لڑکیاں صرف اپنے لئیے ہی جاب کرتی ہیں ماسوائے چند ایک جو جاب کر کے گھر بھی چلاتی ہیں۔

لڑکوں کو کس نے منع کیا ہے پڑھنے سے؟:confused:
لڑکیاں اگر نمبر اور جابز حاصل کرتی ہیں تو اپنی قابلیت کے بل بوتے پر کرتی ہیں۔
یہ بنا محنت کئیے لڑکے کونسے حصے کی بات کرتے ہیں؟
اگر حضرات کو اتنی ہی فکر ہے گھر چلانے کی تو کیا اچھا ہو کہ وہ اپنی توانائیاں لڑکیوں سے جلنے، کڑھنے کے بجائے پڑھنے، لکھنے پر صرف کریں۔
:)
 
جیا راؤ

محفلین
اچھے اچھے باشعور گھرانوں میں بھی لڑکیوں کو دوسرے درجے کا شہری سمجھا جاتا ہے اور وہ عموما اپنی اس کم مائگی کے اس احساس کو تعلیمی و غیر تعلیمی میدان میں خود کو بہتر اور بہترین ثابت کر کے دور کرتی ہیں۔

میرا خیال ہے آجکل لڑکیاں ہر میدان میں لڑکوں سے کہیں زیادہ پر اعتماد ہیں۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
جیا جی اتنا غصہ اچھا نہیں۔ اوپر میری پوسٹ نمبر 4 دیکھ لیں۔ ہم تو پہلے ہی لڑکیوں کی قابلیت کے معترف ہیں۔
 
طالوت

محفلین
میرا خیال ہے آجکل لڑکیاں ہر میدان میں لڑکوں سے کہیں زیادہ پر اعتماد ہیں۔:)

شاید آپ خصوصی حوالوں سے اتنی طرف داری کر رہی ہیں ورنہ عمومی صورتحال ایسی ہی ہے۔۔ورنہ اگر لڑکیاں کسی بھی حوالے سے زیادہ پر اعتماد ہیں تو یہ بہت خوشی کی بات ہے۔۔میں نے بات مردوں کے رویوں کے حوالے سے کی ہے کہ ہم لڑکیوں کو پر اعتماد ہونے نہیں دیتے۔۔۔۔۔وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
اچھا پھر ٹھیک ہے۔ ورنہ میں تو یہی سمجھا تھا کہ آپ نے اپنے پیغام نمبر 22 میں لڑکوں کو اچھا خاصا لتاڑ دیا ہے۔
 
جیا راؤ

محفلین
شاید آپ خصوصی حوالوں سے اتنی طرف داری کر رہی ہیں ورنہ عمومی صورتحال ایسی ہی ہے۔۔ورنہ اگر لڑکیاں کسی بھی حوالے سے زیادہ پر اعتماد ہیں تو یہ بہت خوشی کی بات ہے۔۔میں نے بات مردوں کے رویوں کے حوالے سے کی ہے کہ ہم لڑکیوں کو پر اعتماد ہونے نہیں دیتے۔۔۔۔۔وسلام

خصوصی حوالہ نہیں، یہ میرا عمومی مشاہدہ ہے۔
کسی بھی کالج یا یونیورسٹی میں جا کر دیکھئیے آپ کو لڑکیوں کا اعتماد لڑکوں سے ایک لیول اوپر ہی ملے گا۔
مردوں کے رویوں کے حوالے سے جو بات آپ نے کی اس سے مجھے اختلاف نہیں کہ یہ شاید مرد حضرات کی فطرت پے کہ وہ صنفِ مخالف کو ہمیشہ خفیف ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔
 
خرم

محفلین
لڑکوں کے پاس غیر صحتمند و غیر تعلیمی سرگرمیاں کافی ہوتی ہیں۔ لڑکیاں کیونکہ معاشرتی اقدار کے زیادہ قریب ہوتی ہیں اس لئے ان کے پاس پڑھنے کے لئے زیادہ وقت ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے۔
 
میں نے شروع میں ہی عرض کیا تھا کہ یہ پوسٹ جنسی تفریق کے حوالے سے نہیں بلکہ تقابلی حوالے سے ہے لیکن اب لگتا ہے یہاں وہ کچھ شروع ہونے والا ہے جس کی مجھے امید تھی ۔۔۔ کیونکہ بات نکلے گی تو بہت دور تلک جائے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وسلام
 
جیا راؤ

محفلین
لڑکوں کے پاس غیر صحتمند و غیر تعلیمی سرگرمیاں کافی ہوتی ہیں۔ لڑکیاں کیونکہ معاشرتی اقدار کے زیادہ قریب ہوتی ہیں اس لئے ان کے پاس پڑھنے کے لئے زیادہ وقت ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے۔

ایسا بھی نہیں کہ لڑکیوں کے پاس کوئی غیر تعلیمی سرگرمیاں نہیں، اب ایک مثال انٹرنیٹ یا ڈائجسٹس کی ہی لے لیجئیے کہ ایک بار لت پڑ جائے تو چھوٹنا مشکل ہے۔ مگر کم از کم امتحانات کے دنوں میں لڑکیاں یہ سب چھوڑ کر وقت اور توجہ پڑھائی کو دیتی ہیں۔ مگرلڑکے عموما" ان دنوں میں بھی سنجیدہ نظر نہیں آتے۔ بات صرف شعور کی ہے۔
 
جیا راؤ

محفلین
میں نے شروع میں ہی عرض کیا تھا کہ یہ پوسٹ جنسی تفریق کے حوالے سے نہیں بلکہ تقابلی حوالے سے ہے لیکن اب لگتا ہے یہاں وہ کچھ شروع ہونے والا ہے جس کی مجھے امید تھی ۔۔۔ کیونکہ بات نکلے گی تو بہت دور تلک جائے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وسلام

اس طرف بھی ہمیں آپ ہی لائے ہیں۔:)
 
طالوت

محفلین
اس طرف بھی ہمیں آپ ہی لائے ہیں۔:)

ہم پہ الزام ویسے بھی ایسے بھی سہی۔۔۔۔
تاہم یہ نقطہ ضرور قابل غور ہے کہ غیر نصابی سر گرمیاں عموما لڑکوں کے یہاں زیادہ ہوتی ہیں ۔۔ اور ڈائجسٹ کے کیا کہنے اس کی بھی عادت لڑکوں کو ہو سکتی ہے جیسے کہ میں خود اب بھی نہیں چھوٹی یہ عادت (بس دوشیزہ اور پاکیزہ جیسے ڈائجسٹس سے اللہ نے بچایا ہوا ہے) تاہم یہ بھی درست ہے کہ لڑکے عموما لاپرواہ ہوتے ہیں اور لڑکیاں اس معاملے قدرے بہتر ہیں (لیکن آنے والے دنوں میں ایسا لگتا نہیں) ۔۔۔۔ ذہنی صلاحیت کے اعتبار سے دونوں ہم پلہ ہیں اس میں کوئی شک نہیں لیکن لڑکیوں کا جو کردار عملی زندگی میں ہوتا ہے شاید وہ انھیں زیادہ عملی اور ذمہ دار بناتا ہے تاہم یہ فارمولے کہیں بھی سو فیصد لاگو نہیں کیئے جا سکتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 
جیا راؤ

محفلین
عملی زندگی میں لڑکوں کا کردار بھی اتنا ہی عملی اور ذمہ دار ہوتا ہے جتنا کہ لڑکیوں کا (بلکہ ان سے کچھ زیادہ ہی):)
تعلیمی میدان میں لڑکیوں کے آگے ہونے کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ لڑکیوں میں فطرتا" عزتِ نفس زیادہ ہوتی ہے اور وہ اپنی کارکردگی کے حوالے سے حساس ہوتی ہیں۔ سو لڑکیاں پڑھائی میں خواہ کتنی کمزور ہوں، ایک معیار ضرور مقرر کرتی ہیں اور اس پر پورا اترنے کی حتی الامکان کوشش کرتی ہیں۔ جبکہ لڑکوں میں یہ رحجان بہت کم نظر آتا ہے، زیادہ تر لڑکے "پاس" ہونے پر ہی صد شکر بجا لاتے ہیں۔:)
 
طالوت

محفلین
" عزت نفس " اور "حساس" ہونے میں کافی بڑا فرق ہے :cool:۔۔ دو الگ چیزوں کو ملا کر خوب نقشہ کھینچا ہے ۔۔ اب میں تو اس تصادم سے بچنا چاہ رہا ہوں اسلیئے کچھ اور نہیں کہوں گا امید ہے دوسرے احباب بھی یہی طرز عمل اپنائیں گے۔۔۔۔وسلام
 
طالوت

محفلین
خاور آپ کا بھی شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔ لیکن اگر آپ بھی کوئی رائے پیش کرتے تو ہمیں بھی کچھ حاصل ہوتا ۔۔۔۔۔۔ بہترین لکھاری سے ہم بہترین رائے کی توقع رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 
جیا راؤ

محفلین
" عزت نفس " اور "حساس" ہونے میں کافی بڑا فرق ہے :cool:۔۔ دو الگ چیزوں کو ملا کر خوب نقشہ کھینچا ہے ۔۔ اب میں تو اس تصادم سے بچنا چاہ رہا ہوں اسلیئے کچھ اور نہیں کہوں گا امید ہے دوسرے احباب بھی یہی طرز عمل اپنائیں گے۔۔۔۔وسلام

ہم نے یہ کب کہا کہ "عزتِ نفس" اور "حساسیت" ایک چیز ہے !:eek:
ہم تو صرف یہ کہنا چاہ رہے تھے کہ یہ دونوں صفات خواتین میں پائی جاتی ہیں۔۔۔ اوہ معذرت۔۔
میرا مطلب تھا خواتین میں ذرا زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہیں۔:)

آپ موضوع شروع کر کے اس پر بات کرنے سے احتراز کر رہے ہیں تو بحث کی عادت بہرحال ہمیں بھی نہیں۔:)
 
Top