تعارف لو ھم بھی آ گئے

شمشاد

لائبریرین
افتخار بھائی اگر میں نے جواب نہیں لکھا، تو آپ نے بھی ہڑتال کر دی، یہ تو صحیح نہیں ہے ناں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
لو جی میں ہی لکھے دیتا ہوں
دوسخنے
انار کیوں نہ چکھا،وزیر کیوں نہ رکھا؟
دانا نہ تھا
دہی کیوں نہ جما،نوکر کیوں نہ رکھا؟
ضامن نہ تھا
سموسہ کیوں نہ کھایا،جوتا کیوں نہ پہنا؟
تلا نہ تھا
ستار کیوں نہ بجا، عورت کیوں نہ نہائی؟
پردہ نہ تھا
گھر کیوں اندھیارا،فقیر کیوں بڑبڑایا؟
دیا نہ تھا
پنڈت کیوں نہ نہایا،دھوبن کیوں ماری گئی؟
دھوتی نہ تھی
کھچڑی کیوںنہ پکائی،کبوتری کیوں نہ اڑائی؟
چھڑی نہ تھی
از امیر خسرو
مزید دو سخنے
افتخار راجہ صاحب کے دو سخنے ملاحظہ ہوں۔
گانا کیوں نہ گایا؟ گوشت کیوں نہ کھایا ؟
گلا نہ تھا۔

پارٹی میں اکیلا کیوں آیا؟ سلوٹوں بھرا کوٹ کیوں پہنایا؟
استری نہ تھی۔

چور کیسے پکڑایا؟ کبوتر کیوں اڑایا؟
دانا نہ تھا۔
 
پر کیالکھا تھا یہ تو اب مجھے یاد نہیں :roll: آپ ہی ادھر لکھ ماریں، بھلے آپنے نام سےہی میرے کونسے اس پر جملہ حقوق نصب ہیں۔
 
اچھا شکریہ
تو اس تجربہ سے یہ ثابت ہوا کا شاعری کی اس صنف پر امیر خسرو کے بعد مذید دانت تیز کئے جاسکتے ہیں۔ تو کیوں نہ شروع ہوجائیں۔
 
شکریہ۔
میں نے ادھر کھیل کے کھاتے میں دوسخنے کے عنوان سے نیا موضوع جاری کردیا ہے کہ احباب اردو شاعری کی اس صنف کو گرائیمر کی کتاب سے نکال کر مرحوم ہونے سے بچالیں۔
وسلام
 
اسلامُ علیکم، تعارف کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ان سولات کے جوبات دیں، اگر کوئی سوال آپ کے مزاج کے خلاف ہوتو اسکا گول مول جواب دیا جاتا۔
مقصد: ان سوالات کا مقصدآپ کا وقت ضائع کرنا ہے، اگر آپ سے پڑھنے والے کے چہرہ پر ایک مسکراہٹ آجائے تو اسے آپکا مشکور ہونا چاہئے۔ تحریری طور پر۔ :mogambo:

سوالات:
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
12-اور کب تک؟
13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟

جوابات پڑھنے والے پر دو مزید سوالات کرنا لازم ہے۔ لگ پتا جائے گا
 

شمشاد

لائبریرین
1-آپ کیوں زندہ ہیں؟
میری مرضی
2-اور کب تک؟
اللہ کی مرضی
3-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
پولیس کو نشانی بتانے کے کام آ سکتی ہے - بعد میں جو آپ کی درگت بنے گی وہ اللہ ہی جانے۔
4-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
دونوں میں سے چشم نکال دیں باقی طوطا گل بچتا ہے۔
5-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
پورا پنجاب لاہور میں ہوتا۔ لاہور اور پنجاب لازم و ملزوم ہیں۔
6 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
کیونکہ اور کوئی پرندہ چوری نہیں کھاتا۔
7- آپ نے کبھی آبیل مجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
عمل تو کیا لیکن عین موقع پر گائے کو بیچ میں لا کر بچ نکلا۔
8- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
زرگزشت (مشتاق احمد یوسفی) پیسے جو خرچ کیئے تھے۔ ابھی تک پیسے پورے نہیں ہوئے، اس لیئے بار بار پڑھ رہا ہوں۔
9۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
--- 3 وجوہات بیان کرنی ہیں با 3 دفعہ بیان کرنی ہیں؟
10۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
عام طور پر اس عہدے پر کام کرنے والے کی ترقی نہیں ہوتی۔ کوئی ایسا طریقہ نکالوں گا کہ ترقی مل سکے۔
11۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
انگریزی میں پوچھیں - یعنی کہ “ بک “ تو ناپسندیدہ “بک“
“چیک بک“ ہے کہ ہے ہی نہیں۔
12۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟
ایک چھوڑ دس کروڑ کی بھی نکل آئے، میں رقم اپنے پاس رکھتا ہی نہیں۔ میرا سارے کا سارا حساب میرا منشی رکھتا ہے۔ آپ بھی میرے منشی سے بات کر لیں۔
 
ہیں ہم اور آپ کے منشی سے بات کریں، نہیں لیتے ہم آپ کے روپئے
وہ بھی پیسوں میں۔ اور نخرے دیکھو۔
خیر میری آپنی پچاس کی لاٹری نکلنے والی ہے بس ڈالنے کی دیر ہے۔ ہی ہی ہی
 

شمشاد

لائبریرین
ایک میری طرف سے بھی ڈال دیجئیے گا
لاٹری نکلنے پر اپنے پیسے منحہ کر کے ایمانداری کے ساتھ باقی کے پیسے میرے منشی کو بھیج دیجئیے گا
 

مغزل

محفلین
محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید
اسما سرور صاحبہ ۔۔
یقینا ہم ایسوں کو آپ سے اور آپ کو
یہاں کے بزرگوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
باقی نوک جھونک ۔۔ چٹخارے و سیر تفریح ۔۔۔
اضافی سہولیات ہیں یہاں۔
سلامت رہیں خوش رہیں
والسلام و علیکم
م۔م۔مغل
 
Top