لوڈشیڈنگ کا حل تلاش کرو؟

میں کافی دیر سے بیٹھا ہوا ہوں دوسرے بہت سے کاموں‌کے ساتھ ساتھ جب بھی ذہن کو فرصت ملتی ہے تو پاکستان کے آج کل کے شدید ترین مسئلے لوڈشیڈنگ کا حل تلاش کر رہا ہوں۔کہ کیا ہونا چاہیے۔
آپ کیا کہتےہیں اس لوڈشیڈنگ کے مسئلے کے حل کے متعلق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:hurryup:
 

arifkarim

معطل
ایک آدھ شمسی توانائی سے چلنے والے آئینے خرید لیں یا ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے پنکھے لگا لیں۔ انکی قیمت آپکی 7 اگلی نسلیں دیں گی!
 

mfdarvesh

محفلین
بجلی محض ایک سیاسی مسئلہ ہے۔ اس سے پیداوار کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہمارے پلانٹ بجلی پیدا کر سکتے ہیں مگران کو استعداد کے مطابق چلایا نہیں‌جارہا ہے۔ وجہ سب کو معلوم ہے
 
اس کا حل اربابِ اختیار کا صحیح ہونا ہے جو کہ ہوگا نہیں۔

اس کا مطلب ہے کہ ہمیں ایسے ارباب اختیار ڈھونڈنے ہوں گے جن کا سیاسی ماضی کسی قسم کی سیاسی بے ایمانی داغ دار نہ ہو۔،
اس کے سابقہ سیاسی ماضی میں کوٕئی کرپشن کا الزام نہ ہو۔
اس کے سابقہ سیاسی ماضی میں فیکٹریوں کے پرمٹ کے لیے دوڑ دھوپ نہ ہو۔
اس کے سابقہ سیاسی ماضی میں اپنے رشتہ داروں کو نوازنے کا الزام نہ ہو۔

ایماندار ۔ باہمت۔ پاکستان یا امن کے لیے کچھ کردار ادا کیا ہو۔
 
بجلی محض ایک سیاسی مسئلہ ہے۔ اس سے پیداوار کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہمارے پلانٹ بجلی پیدا کر سکتے ہیں مگران کو استعداد کے مطابق چلایا نہیں‌جارہا ہے۔ وجہ سب کو معلوم ہے

اس بات کو ثابت کریں۔ کیونکہ میڈیا پر جو حقائق پیش کیے جارہے ہیں ان کے مطابق تو یہ بات غلط ہے۔
 
بقول ایک رکن کے یہ لفظوں کے پکوڑے تل تل کے عوام کو کھلا رہے ہیں۔ اور عوام کھانے پر مجبور ہے۔

الیکٹرونک میڈیا کہ حقائق کے مطابق ہمارے بجلی کے یونٹس ضرورت کے مطابق بجلی پیدا نہیں کر رہے۔
اسی لیے حکومت کا موقف ہے کہ نئے یونٹ لگائیں گے۔ان میں سے چند ایک یونٹ تو وہ چالو بھی کر چکے ہیں۔
میں حکومت کو سپورٹ کرنے کی کوشش نہیں کر رہا بلکہ حقائق جاننے کے لیے بحث کرنا چاہ رہا ہوں۔
 

دوست

محفلین
سردیوں‌میں‌ہمارےپاس ایندھن کی کمی ہوتی ہے۔ ہماری گیس گھروں میں ہی اتنی لگ جاتی ہے کہ فیکٹریاں بند ہوجاتی ہیں۔ سی این جی سٹیشنز کو گیس کی دو دن فی ہفتہ بندش اسی وجہ سے ہے۔ پاور سٹیشنز کو بھی گیس نہیں ملتی اور کام پورا ہوجاتا ہے۔ پچھلے چار پانچ سالوں سے ہمارے ڈیم بھر ہی نہیں‌ رہے، جیسے ہی سرما میں ڈیم بند کیے جاتے ہیں سارا پاور سسٹم ختم ہوجاتا ہے۔ پیچھے ستر سے نوے فیصد تک بجلی کی کمی ہوجاتی ہے۔ یاد رہے سردیوں میں چار ہزار میگا واٹ کی کمی گرمیوں کی چار ہزار میگا واٹس کی کمی سے زیادہ شدید ہوتی ہے۔ گرمیوں میں پیداوار پندرہ ہزار کے اریب قریب اور کھپت بیس ہزار کے اریب قریب ہوتی ہے۔ سردیوں میں کھپت دس ہزار میگاواٹ سے بہت کم ہوتی ہے اور میں سے چار ہزار میگا واٹ کی کمی کا مطلب ہے فیصد میں ستر سے نوے فیصد تک بجلی کی کمی۔ پچھلے تین سال سے دسمبر کے آخری دو ہفتے اور جنوری کے پہلے دو ایک ہفتے اتنہائی بدترین لوڈ شیڈنگ کے ہوتے ہیں۔ اس سال سے تو گیس بھی کم آنے لگی ہے۔ بجلی بند ہوتے ہی گیس بھی کم ہوجاتی ہے، چولہا جلائیں تو گیس بلب نہیں جلتا وہ جلائیں‌ تو چولہے پر روٹی بھی نہیں پکتی۔ ہماری گیس زیادہ سے زیادہ اگلے آٹھ سال تک کے لیے ہے وہ بھی تب جب نئے کنکشن نہ دئیے جائیں اور سی این جی سٹیشن نہ لگائے جائیں۔ گیس کہاں سے آئے گی کا خیال کیے بغیر گاڑیوں کو بلامنصوبہ بندی سی این جی پر کیا گیا اور آج گھروں میں روٹی پکانے کے لیے بھی گیس نہیں‌ ہوتی سردیوں‌ میں۔ قصبوں‌ اور دیہوں میں سیاسی بنیادوں پر گیس کنکشن دئیے گئے اور گنجان آباد شہروں‌ کے رہنے والے جہاں‌ کوئی اور ایندھن بھی دستیاب نہیں آئے دن گیس کی بندش کے خلاف مظاہرے کر رہے ہوتے ہیں۔ عجیب سسٹم ہے ہمارا۔ ڈنگ ٹپاؤ۔ کھاتے جاؤ۔ جب ختم ہوگا دیکھی جائے گی۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ایک آدھ شمسی توانائی سے چلنے والے آئینے خرید لیں یا ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے پنکھے لگا لیں۔ انکی قیمت آپکی 7 اگلی نسلیں دیں گی!
عارف بھائی یہ آئینے کیا ہیں ؟
پاکستان میں شمسی توانائی کا ایک گھرکے لیے خرچ کتنا ہوسکتا ہے؟
اور اس کے علاوہ کیا حل ہیں ہمارے علاقے میں دھوپ تو وافر ہوتی ہے مگر ہوا کم۔
 
Top