الحمد للہ!
آج سے تقریباً تین ماہ پہلے دادا مرحوم محمد عبد الحمید صدیقی (نظرؔ لکھنوی) کے مطبوعہ نعتیہ کلام "لمعاتِ نظر" کو برقیانے کا فیصلہ کیا۔
اور الحمد للہ تین ماہ سے کم کے مختصر عرصہ میں یہ کام پایۂ تکمیل تک پہنچ گیا ہے۔
یہ سراسر اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم ہے کہ مجھ گنہگار سے اتنا بابرکت کام کروایا۔
لمعاتِ نظر میں 267 نعتیں، 11 نعتیہ قطعات، 4 مناقبِ خلفائے راشدینؓ ، 9 مناقب اور 24 قطعات نذرِ حضرت امام حسین ؓ شامل ہیں۔
لمعاتِ نظر کی پی۔ ڈی۔ ایف۔ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے۔
لمعاتِ نظر پر ایک تعارفی پروگرام ARY QTV پر شعراء کے تعارف کے سلسلے "خوشبوئے حسان" میں پیش کیا گیا تھا۔ جو یہاں پر دیکھا جا سکتا ہے۔

اس سلسلے میں والدِ محترم کا خاص طور پر مشکور ہوں کہ انہوں نے مسلسل رہنمائی کی اور پروف ریڈنگ کا کٹھن کام بھی سر انجام دیا۔
آپ احباب کی طرف سے حوصلہ افزائی نے بھی مہمیز کا کام کیا۔
اور کتاب کی فارمیٹنگ کے حوالے سے عارف کریم بھائی کی رہنمائی کا بھی تہِ دل سے ممنون ہوں۔
دعاؤں کا طالب
محمد تابش صدیقی
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
بہت مبارک ہو صدیقی صاحب، بہت نیک کام کیا ہے آپ نے، اللہ تعالیٰ آپ کے دادا مرحوم، آپ کے والدِ محترم اور آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں۔
 
یاز

محفلین
بہت زبردست جناب۔ شاندار کام کیا آپ نے۔ مبارک باد قبول فرمائیے۔
عہدِ حاضر میں ای بک کی شکل میں اشاعت ہی کسی کتاب کو عام کرنے کا بہتر طریقہ ہے۔
 
آخری تدوین:
بہت مبارک ہو صدیقی صاحب، بہت نیک کام کیا ہے آپ نے، اللہ تعالیٰ آپ کے دادا مرحوم، آپ کے والدِ محترم اور آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں۔
آمین۔ جزاک اللہ وارث بھائی
بہت زبردست جناب۔ شاندار کام کیا آپ نے۔ مبارک باد قبول فرمائیے۔
عہدِ حاضر میں ای بک کی شکل میں اشاعت ہی کسی کتاب کو عام کرنے کا بہتر طریقہ ہے۔
حوصلہ افزائی کا شکریہ یاز بھائی
جزاک اللہ اکمل بھائی
بہت عمدہ
مبارکباد قبول فرمائیے تابش بھیا
بہت شکریہ عباد بھائی
 
arifkarim

معطل
لاجواب! اب بھی کوئی ان پیج کی دنیا میں رہنا چاہے تو اسکی مرضی:
c000155.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
سید ذیشان
اعداد کے حوالے سے لگتا ہے ریورس کرننگ چل رہی ہے کیونکہ یہ لیفٹ ٹو رائٹ لکھے جاتے ہیں:
c000156.gif

مستقبل میں ن کے امیج کو کرننگ فولڈر سے باہر نکالنا ہوگا۔ اعداد کیلئے کرننگ ہم الگ ٹیبل بنا کر کر سکتے ہیں۔
 
مدیر کی آخری تدوین:
لاجواب! اب بھی کوئی ان پیج کی دنیا میں رہنا چاہے تو اسکی مرضی:
c000155.gif
جزاک اللہ عارف بھائی. بلاشبہ میں اس سے پہلے تک گو مگو کیفیت میں تھا کہ ان پیج استعمال کروں یا ورڈ.
مگر فونٹ کی ریلیز اور ان ڈیزائن کے اسباق نے معاملہ آسان کر دیا.
سید ذیشان
اعداد کے حوالے سے لگتا ہے ریورس کرننگ چل رہی ہے کیونکہ یہ لیفٹ ٹو رائٹ لکھے جاتے ہیں:
c000156.gif

مستقبل میں ن کے امیج کو کرننگ فولڈر سے باہر نکالنا ہوگا۔ اعداد کیلئے کرننگ ہم الگ ٹیبل بنا کر کر سکتے ہیں۔
جی. یہ مسئلہ میں نے رپورٹ کرنا تھا. میں نے مینول سپیس بڑھا کر اس کو ٹھیک کیا تھا. مگر پروف ریڈنگ کے بعد فہرست اپڈیٹ کرنے سے مینول فارمیٹنگ ختم ہو گئی. اور میری اس پر توجہ نہیں گئی.
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
جی. یہ مسئلہ میں نے رپورٹ کرنا تھا. میں نے مینول سپیس بڑھا کر اس کو ٹھیک کیا تھا. مگر پروف ریڈنگ کے بعد فہرست اپڈیٹ کرنے سے مینول فارمیٹنگ ختم ہو گئی. اور میری اس پر توجہ نہیں گئی.
ان پر آپٹی کل کرننگ اپلائی کر کے دیکھیں۔
 
arifkarim

معطل
جزاک اللہ عارف بھائی. بلاشبہ میں اس سے پہلے تک گو مگو کیفیت میں تھا کہ ان پیج استعمال کروں یا ورڈ.
مگر فونٹ کی ریلیز اور ان ڈیزائن کے اسباق نے معاملہ آسان کر دیا.
اور آپنے فانٹ میں بگز ڈھونڈنے والا کام ہمارے لئے آسان کر دیا۔ جزاک اللہ
اعداد کی کرننگ میں مسئلہ اسلئے آ رہا ہے کیونکہ پروگرام انہیں لیف ٹو رائٹ رینڈر کرتا ہے۔ اب انہی اعداد کی ڈائریکشن جب رائٹ ٹو لیفٹ کرتے ہیں تو درست رینڈر ہوتا ہے:
c000157.gif

مطلب ان پیج والا جگاڑ چل رہا ہے :) مستقل حل ان اعداد کی کرننگ الگ سے شامل کرنے پر ملے گا :)
 
مدیر کی آخری تدوین:
ان پر آپٹی کل کرننگ اپلائی کر کے دیکھیں۔
اس سے درست ہو گیا ہے۔ اپڈیٹ کر دی ہے فائل۔

ایک اور مسئلہ بھی موجود ہے۔ تخلص کا نشان ؔ تخلص کے اوپر آنے کے بجائے تھوڑا آگے رینڈر ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اکثر اوقات اگلے لفظ میں ضم ہو رہا ہوتا ہے۔ اکثر جگہوں پر ایک سپیس زائد لگا کر اس مسئلہ کو حل کیا ہے۔
یہاں بھی اگر آپ فائر فوکس میں دیکھ رہے ہیں تو عنوان میں اسی طرح ہو رہا ہے۔
 
arifkarim

معطل
اس سے درست ہو گیا ہے۔ اپڈیٹ کر دی ہے فائل۔

ایک اور مسئلہ بھی موجود ہے۔ تخلص کا نشان ؔ تخلص کے اوپر آنے کے بجائے تھوڑا آگے رینڈر ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اکثر اوقات اگلے لفظ میں ضم ہو رہا ہوتا ہے۔ اکثر جگہوں پر ایک سپیس زائد لگا کر اس مسئلہ کو حل کیا ہے۔
اعداد کا مستقل حل سیٹ کر رہا ہوں۔ فانٹ اپڈیٹ کر کے بھجواتا ہوں۔ تخلص کا نشان کتنا اوپر آنا چاہئے، خاکہ بنا کر سمجھائیں۔
 
Top