لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

سیما علی

لائبریرین
🐐🐐 بکریاں 😏🤭
سن انیس سو نوے سے پہلے گاؤں میں بس کسی ایک کے پاس ہی سپیکر وغیرہ ہوتا تھا جو شادی بیاہ پہ گانے چلانے یا کسی اعلان وغیرہ کے لیے استعمال کیا جاتا تھا ایک دن سپیکر والے کے پاس گاؤں کا ایک چوھدری آیا کہتا ہے یار اعلان کر دو میرے کھیتوں میں گاؤں والوں کی بکریاں آ کر گندم کھاتی ہیں ان کو باندھ کر رکھیں وہ سپیکر والا کہتا ٹھیک ہے چوہدری صاحب ایک دو اعلان کا اور آڈر آجاتا ہے تو میں کر دوں کیونکہ سپیکر کو چھت پر رکھنا ہوتا ہے اب ایک اعلان کیلے کیا محنت کرنی جیسے ہی کوئی اور اعلان کیلے آئے گا میں دونوں اعلان اکھٹے کر دوں گا ۔ اسی دن گاؤں میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے والے آئے اور اسی بندے کو بولتے ہیں اعلان کر دو ڈاکٹر آئے ہیں اب سپیکر والے کا اعلان ملاحظہ فرمائیں ۔ حضرات پنڈ وچ ٹیکے لان والے آئے نے چوہدری حشمت کہندا اے اپنی اپنی بکریاں بن لو😜🐐🐐🐐🐐🐐🐐🐐🐐
 
سیما علی

لائبریرین
بیوی: دو راتوں سے آپ کہاں غائب ہیں ؟ گاڑی کی لوکیشن آواری ہوٹل کی آ رہی تھی ۔
‏شوہر: گھبراؤ مت، میں اللہ سے ڈرتا ہوں، کبھی بُرا کام نہیں کروں گا.
‏بیوی: مجھے ڈر یہ نہیں ہے کہ آپ کوئی بُرا کام کریں گے..۔۔۔۔مجھے بس یہ خوف ھے کہ کہیں کوئی "حلال" کام نہ کر بیٹھیں ۔
 
سیما علی

لائبریرین

انتخابات​

انتخابات جیتنے کے بعد ایک امیدوار نے اپنے علاقے کے لوگوں کو دعوت دی۔ میزبان اور مہمان دستر خوان پر بیٹھ گئے اور کھانے کے ساتھ پورا انصاف ہونے لگا۔ اسی دوران میں ایک اور صاحب آ گئے۔ میزبان نے کہا:”آپ بھی کچھ تناول فرمائیں“۔ وہ صاحب کہنے لگے:”جناب! مجھے بھوک تو نہیں لیکن تھوڑا بہت کھا لیتا ہوں تا کہ آپ کا نمک خوار بن جاوٴں“۔ اس پر میزبان برجستہ بولے: ”صاحب! ہمارے ہاں کھانے میں نمک نہیں پڑتا اس لیے آپ خوار ہی ہوں گے“۔
 
ظہیراحمدظہیر

آپا ، یہ تو سچا اور مشہور واقعہ ہے۔ کراچی میں حکیم سعید (ہمدرد ) کے گھر پر ہوا تھا۔ اور آخری جملہ حکیم صاحب نے نہیں بلکہ ایک اور مہمان نے کہا تھا کہ صاحب کھانے میں نمک نہیں ہے اس لئے آپ صرف خوار ہوں گے ۔
کسی نے اسے لطیفے کی صورت دے دی اور کیا ہی بھونڈی صورت دی ہے۔ یعنی انتخاب جیتنے کے بعد بھی کوئی اپنے علاقے کو پوچھتا ہے کیا؟! :D
 
ظہیر بھائی آپ درست فرما رہے ۔
اور کیا ہی بھونڈی صورت دی ہے۔ یعنی انتخاب جیتنے کے بعد بھی کوئی اپنے علاقے کو پوچھتا ہے کیا؟! :D
😃😃😃😃😄
 
سیما علی

لائبریرین
مسکرائیے 😀
عربی مزاحیہ کہانی .....
ایک پردیسی کہتا ہے:
جب میں نے باہر جانے کی پکی تیاری کر لی تو روانگی والے دن میرے والد نے بہت ساری دعاؤں اور نصیحتوں کے ساتھ مجھے الوداع کہا۔
پردیس اور پردیس میں کام کاج اور کمائی میری توقع کے مطابق نہ تھی۔ مجھے مشکلات سے لڑتے لڑتے دو سال بیت گئے۔
دو سال کے بعد وطن میں ایک دن میری اماں اور والد کہیں گئے ہوئے تھے کہ گھر میں چور🌚 آ گیا۔ ہمارے گھر سے اسے کیا ملنا تھا، ہمارا ایک گدھا بندھا کھڑا تھا چور وہی کھول کر لے گیا۔

دو دن کے بعد چور ہمارے گدھے کو لیکر بازار باربرداری کیلئے گیا۔پھل اور سبزیوں سے لادا۔

رش میں چور کی توجہ کہیں اور ہوئی تو گدھا چل پڑا۔ ہمارے گھر کا راستہ تو گدھا جانتا ہی تھا اس لئیے اس نے شام کو دروازے پر آ کر منہ مارنا شروع کر دیا۔

میرے والد نے شور سن کر دروازہ کھولا تو سامنے اپنے گمشدہ گدھے کو پھلوں اور سبزیوں سے لدا پھندا کھڑا دیکھ کر بہت خوش ہوا۔

میری اماں کو بلا کر دکھاتے ہوئے کہا: دیکھ، یہ میرا گدھا دو دن غائب رہا ہے اور بدلے میں پورا بازار لیکر آیا ہے۔ اور تیرے بیٹے کو گئے دو سال ہو گئے ہیں اور آج تک ایک پیاز کا دانہ بھی نہیں بھیج سکا...😁😁😁😁😁😁
 
سیما علی

لائبریرین
030TFD0.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
شوہر نے چائے پی کر کپ میز پر واپس رکھا کہ لڑھک کر نیچے آ رہا۔
شوہر نے جلدی سے کپ اٹھایا اور بولا، بچ گیا۔
پاس بیٹھی ہوئی بیوی بولی، بچ گیا نہیں بچ گئے ہو۔
 
سید عمران

محفلین
بیوی: دو راتوں سے آپ کہاں غائب ہیں ؟ گاڑی کی لوکیشن آواری ہوٹل کی آ رہی تھی ۔
‏شوہر: گھبراؤ مت، میں اللہ سے ڈرتا ہوں، کبھی بُرا کام نہیں کروں گا.
‏بیوی: مجھے ڈر یہ نہیں ہے کہ آپ کوئی بُرا کام کریں گے..۔۔۔۔مجھے بس یہ خوف ھے کہ کہیں کوئی "حلال" کام نہ کر بیٹھیں ۔
کبھی بندے نوں بندے دا پتر نئی بننے دینا!!!
:rolleyes::rolleyes::rolleyes:
 
سیما علی

لائبریرین
میں دفتر میں مصروف تھا کہ گھر سے بیگم کا موبائل پر فون آگیا۔ میں سمجھ گیا کہ واپسی میں کچھ خریدتے ہوئے گھر جانا پڑے گا۔
بہرحال کال اٹینڈ تو کرنی تھی۔ کال ریسیو کرکے کہا، "جی فرمائیں۔"
انہوں نے کچھ گھبرائی ہوئی آواز میں پوچھا، "آپ کہاں ہیں؟"
میں نے جواب دیا، *"اور کہاں ہونا ہے۔ آفس میں کام کر رہا ہوں۔ کیوں۔ خیریت تو ہے نہ؟ اتنی گھبرائی ہوئی کیوں ہیں؟
وہ اطمینان کا سانس لیتے ہوئے بولیں، "نہیں نہیں۔ کوئی خاص بات نہیں۔ وہ ہماری پڑوسن ہے نہ رجو؟ ۔ وہ کسی کے ساتھ بھاگ گئی ہے ۔ تو بس ایسے ہی آپ کو فون کر لیا۔ کوئی شک وک نہیں کر رہی آپ پر۔ قسم سے۔ بس۔ ایسے ہی بات کرنے کو دل چاہ رہا تھا۔ چلیں آپ کام کریں اپنا ۔😜
اور میں سوچ رہا تھا بریانی کا کیا ہوگا۔ 😀😆🤣🤣🤣🤣
 
اکمل زیدی

آپا ہمارے ساتھ تو قسم سے اس سے بھی بری ہوئی۔۔۔پرسوں شبِ بارات تھی ہم اُس دن آفس چلے گئے دوپہر میں بیگم کی کال آئی آپ تھوڑا جلدی آسکتے ہیں ایک مسئلہ ہو گیا حلوہ بھی بنانا ہے بس آتے ہوئے ایک دو سنی پلاسٹ لے آئیے گا ۔۔ ٹائم دیکھا 2:30 بج رہے تھے سنگا پور آفس کی ویڈیو کال میٹنگ تھی 3 بجے اور 4 بجے ملائشیا کی میٹنگ تھی اُدھر بیگم ادھر یہ انٹرنیشنل امپریشن کرییٹو میٹنگز کچھ دیرسوچا زوجہ کی کال پر لبیک نہیں کہا تو آگے کی ساری میٹینگز میں مسئلے ہو سکتے ہیں ہم نے باس سے معذرت کی ایک ایمرجنسی کا کہہ کر چل پڑے گھر پہنچے تو بیگم نہال ہو گئیں تھوڑی دیر بعد ایک پلیٹ اور اس میں چھری رکھ کر لے آئیں اس میں ناریل اور بادام تھے ہم نے کہا یہ کیا ہے کہنے لگیں وہ میرا انگوٹھا کٹ گیا ہے بس آپ یہ کاٹ کر دے دیں۔۔۔:sigh:
 
آپا ، یہ تو سچا اور مشہور واقعہ ہے۔ کراچی میں حکیم سعید (ہمدرد ) کے گھر پر ہوا تھا۔ اور آخری جملہ حکیم صاحب نے نہیں بلکہ ایک اور مہمان نے کہا تھا کہ صاحب کھانے میں نمک نہیں ہے اس لئے آپ صرف خوار ہوں گے ۔
کسی نے اسے لطیفے کی صورت دے دی اور کیا ہی بھونڈی صورت دی ہے۔ یعنی انتخاب جیتنے کے بعد بھی کوئی اپنے علاقے کو پوچھتا ہے کیا؟! :D
ان شاء اللہ شہید حکیم سعید رحمتہ اللہ علیہ جیسے ہیرے اس قوم میں بہت کم ہوئے ہیں ۔ تعلیم و تربیت سے بہت عرصہ چھٹی سے دسویں تک محبت رہی ہے۔ اللہ پاک ان کی منزلیں آسان فرمائے ۔ اور کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین
 
وجی

آمین ثم آمین۔
 
آمین ثم آمین
 
Top