لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ان شاء اللہ شہید حکیم سعید رحمتہ اللہ علیہ جیسے ہیرے اس قوم میں بہت کم ہوئے ہیں ۔ تعلیم و تربیت سے بہت عرصہ چھٹی سے دسویں تک محبت رہی ہے۔ اللہ پاک ان کی منزلیں آسان فرمائے ۔ اور کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین
متفق۔
حکیم سعید حقیقت میں قوم کے مخلصین اور خیر خواہوں میں سے تھے۔ انہوں نے ویسے تو بہت سارے فلاحی کام کیے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے اپنے ماہانہ رسالے "نونہال"کے ذریعے کئی نسلوں کی تعلیم و تربیت کا سب سے اہم کام کیا ۔ نونہال میں بھی نوجوانی تک باقاعدگی سے پڑھا کرتا تھا۔ میری ایک نظم بھی اس میں شائع ہوئی تھی۔
 
سیما علی

لائبریرین
ایک عقلمند اور ایک بیوقوف کا ایک ہی جگہ پر انٹرویو تھا۔ دونوں ایک ساتھ ہی انٹرویو کے لیے چلے ۔راستے میں عقلمند نے بیوقوف سے کہا کہ جو سوال مجھ سے ہو ں گے وہی تم سے پوچھے جائیں گے۔ اس لیے میں جو جواب دوں گا وہ تم اچھی طرح سے رٹ لینا اور پھر تم بھی اپنے سوالوں کا وہی جواب دینا جو میں دوں گا۔ بیوقوف نے رضا مندی ظاہر کردی۔
وہ جب وہاں پہنچے تو سب سے پہلے عقلمند کی باری آئی ۔۔۔ اس سے سوالات شروع ہوئے۔

پہلا سوال تھا: پاکستان کب وجود میں آیا؟
اس کا جواب تھا: ویسے تو 1930 سے کوششیں جاری تھیں لیکن 1947 میں وجود میں آیا۔
دوسرا سوال: ہندوستان کے وزیر اعظم کا نام کیا ہے؟
جواب: ویسے تو بدلتے رہتے ہیں لیکن فی الحال نریندر مودی ہیں۔
تیسرا سوال: مریخ پر آبادی ہے یا نہیں؟
جواب: سائنسدان تحقیق تو کررہے ہیں لیکن ثابت نہیں کرسکے۔
انٹرویو لینے والے نے اس کو جانے اجازت دے دی۔۔😊😊😊
اب بیوقوف کی باری آئی۔
اس سے پہلا سوال تھا:۔

تم کب پیدا ہوئے؟
بیوقوف کا جواب: ویسے تو 1930 سے کوششیں جاری تھیں لیکن 1947 میں وجود میں آیا۔
👏👏👏👏👏
دوسرا سوال: تمہارا نام کیا ہے؟
جواب:ویسے تو بدلتے رہتے ہیں لیکن فی الحال نریندر مودی ہے۔
انٹرویو لینے والا (غصے سے)::🤯😠😠😠😠:
بتاو کہ تم پاگل ہو یا میں؟
بیوقوف: سائنسدان تحقیق تو کررہے ہیں لیکن ثابت نہیں کرسکے۔🤓🤓🤓🤓🤓🤓
 
صابرہ امین

کچھ زیادہ ہی بےوقوف تھا بےچارہ۔ ۔ نرا گھامڑ ۔:LOL:
 
سیما علی

لائبریرین
ڈاکٹر کی بیوی کا آپریشن ہونے والا تھا خود ڈاکٹر صاحب ہی یہ آپریشن کرنے لگے تھے ۔۔۔ ان کی مدد کے لئے دو نرسیں بھی آپریشن تھیٹر میں تھیں ۔۔ڈاکٹر نے بیوی کو انجکشن لگا کر بیہوش کرنے کی کوشش کی، مگر بیوی پرکوئی اثر نہیں ہوا ۔۔۔۔پھر ڈاکٹر نے کلوروفام سنگھا کر بیہوش کرنا چاہا، لیکن اس کے باوجود بیہوش نہیں ہوئی ۔یہ دیکھ کر ڈاکٹر صاحب بہت پریشان ہوئے ۔۔۔۔اپنے شوہر (ڈاکٹر) کو پریشان ہوتا دیکھ کر بیوی نے کہا :"جب تک یہ دونوں چڑیلیں تمہارے ساتھ ہوں گی، میں کبھی بیہوش نہیں ہوں گی ۔۔۔ 😇🤦‍♂️🤓
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
‏ایک دن بیگم بڑے موڈ میں تھی، کہنے لگی "کیا آپ کی کوئی گرل فرینڈ ہے؟"
میں نے کہا "نہیں"
کہنے لگی "کسی کو آفس میں پسند کرتے ہو"
میں نے کہا "نہیں"
پھر پوچھا "شادی سے پہلے کوئی افیئر؟"
میں نے کہا "نہیں"
کہنے لگی، "اتنا اچھا لکھتے بولتے ہیں، دِکھنے میں بھی ٹھیک ٹھاک ہیں۔۔۔
یہ کیسے ہو سکتا ہے؟"
میں نےکہا کہ لڑکیاں پیسہ چاہتی ہیں اور وہ میں کسی غیر پہ خرچنا نہیں چاہتا تھا، اس لیے کسی سے دوستی نہیں کی۔
پھر پوچھا "کوئی تو کبھی جوانی میں پسند آئی ہو گی؟"
میں نے کہا "نہیں"
منہ بنا کر بولی، "اس کا مطلب کہ میں ہی پہلی ہوں جو آپ جیسے کو پسند کرتی ہوں
‏"کوئی فلمی ایکٹریس تو پسند ہو گی"
میں نے کہا "نہیں، ہاں البتہ بچپن میں ڈنٹونک کی مشہوری میں ایک لڑکی آتی تھی، وہ مجھے اچھی لگتی تھی۔ میں اس وقت 7-6 سال کا تھا۔ لیکن پھر وہ کبھی ٹی وی پہ نظر نہیں آئی"

اس کے بعد بیگم کا پارہ چڑھ گیا اور بولی کہ 35 سال پرانی لڑکی نہیں بھُولی
اب بھی دماغ میں ہے وہ چڑیل، تم سارے مرد ایک جیسے ہو، اس لیے اب تک بچپن کی ساری چیزیں سنبھال کر رکھی ہیں اور راشن میں بھی ہمیشہ ڈنٹونک لاتے ہو، صبح شام بچوں کو دانت صاف کرنے کا کہتے ہو، اس کلموہی کی یاد تازہ کرتے رہتے ہو اور اکثر سوچوں میں گم رہتے ہو۔ سب سمجھتی ہوں،
یقینا نیٹ پہ بھی اسی کو سرچ کرتے ہو گے، اسی لیے 24 گھنٹے موبائل میں کھبے رہتے ہو مجھے پہلے ہی شک تھا کہ ہو نہ ہو کوئی پرانی عاشقی پال رکھی ہے، سب سمجھتی ہوں، مجھے اب آپ کے ساتھ نہیں رہنا
اور یہ کہہ کر ڈنٹونک اٹھا کر باہر پھینک دیا۔۔۔۔
 
شکر کریں ڈنٹونک کو باہر پھینکا!! :LOL:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ سنتے ہی روفی بھیَا بھی موڈ میں آجاتے...
پھر جو بھابھی موڈ سیٹ کر تیں .... !!!
بالکل ایسا ہی ہوتا۔ بھابی جان جو روفی بھیا کا موڈ سیٹ کرتیں تو روفی بھیا نے گوگل بارڈسے سوال کرنا تھا یہ گرل فرینڈ کیا ہوتی ہے۔
ابھی آواز آنی ہمیں حد ادب بے ادب لڑکی۔ اور ہم نے وہ مراسلہ دیکھنا ہی نہیں روفی بھیا کا۔
 
سید عمران

محفلین

بارڈ کہتا جسے دسمبر کی سرد رات میں گرم کیفے میں لے جَاکر کولڈ کافی پلاتے تھے...
اور چلچلاتی دوپہر میں آم کا یخ ملک شیک پلایا جاتا تھا...
اس دختر نیک اختر کو فرنگیوں کی بولی میں گرل فرینڈ کہتے ہیں!!!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بارڈ کہتا جسے دسمبر کی سرد رات میں گرم کیفے میں لے جَاکر کولڈ کافی پلاتے تھے...
اور چلچلاتی دوپہر میں آم کا یخ ملک شیک پلاتے تھے...
اس دختر نیک اختر کو فرنگیوں کی بولی میں گرل فرینڈ کہتے ہیں!!!
ہمیں شک ہے کہ بارڈ بندے کو اکثر ٹکا سا جواب دے دیتا ہے۔
جہسے ہم ںے پوچھا کہ چائے پینی ہے ۔ کوئی بنا کر دینے والا نہیں ۔
اس نےکہا کہ کچن میں جائیے۔ چولہے پر پانی رکھئیے اس میں پتی اور چینی ڈالئیے۔پھر دودھ ڈال کر پکا لیجئیے۔ چائے تیار ہے۔
ہم خاموشی سے سہہ گئے۔
دوسرے دن پوچھا کہ پیالہ کیا ہوتا ہے۔
جواب ملا کہ پیالہ وہ چیز ہے جس کی آپ کو چائے بنانے کے بعد ضرورت پڑے گی۔

بس اس کے بعد ہم نے کچھ نہ پوچھا ۔
 
بارڈ سے یہ بھی پوچھا جاتا کہ چائے کیا ہے؟؟؟
جواب ملتا ایک گرم کڑوا کسیلا ملغوبہ نما مشروب جسے اکثر لوگ صحت افزا سمجھ کر مزے لے لے کے پیتے ہیں اور اپنے تئیں سمجھتے ہیں...
رنگ لائے گی ہماری چائے مستی ایک دن
اور ہم پھر سے رنگ رلیوں میں مست ہوجائیں گے...
ایک دن جب چائے صحت کے رنگ میں بھنگ ڈالتی ہے بلڈ پریشر شوگر گردوں اور گھٹنوں کے درد میں مبتلا کرتی ہے تو رو رو کے یہ گاتے پھرتے ہیں...
روتے ہیں چھم چھم نین اجڑ گیا چین رے...
بارڈ کا صحت نامہ سماپت ہوا !!!
بارڈ کی اس تک بندی سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں...
ایویں ای ہمارے پیچھے لٹھ لے کے نہ پڑجائے کوئی...
بے فضول میں!!!
 
صابرہ امین

لائبریرین
"شکر کریں" سے بات میری طرف گھومتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے اسی لیے وضاحت ضروری ہے۔😎
یہ آپ بیتی نہیں محض ایک لطیفہ ہے۔۔۔
جتنا معصوم آپ نے اپنے آپ کو بتانے کی کوشش کی تھی وہیں گڑ بڑ کا احساس ہو گیا تھا۔۔ ایسے سوال جواب کے موقعوں پر شوہروں کو شدید ضروری کام یاد آ جاتے ہیں۔۔ :LOL:
خدارا، یہ بھی ایک مذاق ہی ہے۔ :D
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
جتنا معصوم آپ نے اپنے آپ کو بتانے کی کوشش کی تھی وہیں گڑ بڑ کا احساس ہو گیا تھا۔۔ ایسے سوال جواب کے موقعوں پر شوہروں کو شدید ضروری کام یاد آ جاتے ہیں۔۔ :LOL:
خدارا، یہ بھی ایک مذاق ہی ہے۔ :D
شوہر کی ذات ہی بڑی معصوم ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
بارڈ سے یہ بھی پوچھا جاتا کہ چائے کیا ہے؟؟؟
جواب ملتا ایک گرم کڑوا کسیلا ملغوبہ نما مشروب جسے اکثر لوگ صحت افزا سمجھ کر مزے لے لے کے پیتے ہیں اور اپنے تئیں سمجھتے ہیں...
رنگ لائے گی ہماری چائے مستی ایک دن
اور ہم پھر سے رنگ رلیوں میں مست ہوجائیں گے...
ایک دن جب چائے صحت کے رنگ میں بھنگ ڈالتی ہے بلڈ پریشر شوگر گردوں اور گھٹنوں کے درد میں مبتلا کرتی ہے تو رو رو کے یہ گاتے پھرتے ہیں...
روتے ہیں چھم چھم نین اجڑ گیا چین رے...
بارڈ کا صحت نامہ سماپت ہوا !!!
بارڈ کی اس تک بندی سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں...
ایویں ای ہمارے پیچھے لٹھ لے کے نہ پڑجائے کوئی...
بے فضول میں!!!
چائے کی شان گستاخی پر کیا سزا تجویز کی جائے ۔۔
 
Top