شفیق خلش ::::::لالا کے چشمِ نم میں مِرے خواب تھک گئے:::::: Shafiq-Khalish

طارق شاہ

محفلین

1.jpg

غزل
لالا کے چشمِ نم میں مِرے خواب تھک گئے
جُھوٹے دِلاسے دے کےسب احباب تھک گئے

یادیں تھیں سَیلِ غم سے وہ پُرآب تھک گئے
رَو رَو کے اُن کے ہجر میں اعصاب تھک گئے

خوش فہمیوں کےڈھوکے ہم اسباب تھک گئے
آنکھوں میں بُن کے روز نئے خواب تھک گئے

جی جاں سے یُوں تھے وصل کو بیتاب تھک گئے
رکھ کر خیالِ خاطر و آداب تھک گئے

قائم ہیں سطحِ آب پہ وہ نقش، جن کی سب!
کوشِش میں زیرِآب کی، گرداب تھک گئے

تھی پُر اذیّتوں سے مُسافت نہ پُوچھیے!
ہم کیا سفر کے سارے ہی اسباب تھک گئے

جب اور ظلم کرنے کی طاقت رہی نہ کُچھ!
سب میں اُڑائی میرے تب و تاب تھک گئے

بھرتا کہِیں ہے پیٹ تسلّی سے بھی کوئی!
دے دے کے شہر و دہر کے ارباب تھک گئے

یک مُشت خاتمہ کا، تب آیا اُنھیں خیال
کر کر کے جب سِتَم مِرے احباب تھک گئے

آنکھیں بھی اب وہ دوست خلشؔ مانتی نہیں
جِن میں سجا کے روز نئے خواب تھک گئے

شفیق خلشؔ
 
Top