لائبریری : گوشۂ صحبت

ابو کاشان

محفلین
ارے شبلی کی کتاب تو کاپی رائٹ فری ہونی چاہئے۔ ہاں ناشر کا جو کاپی رائٹ ہے تو مطلب ہے کہ بالکل اسی شکل میں نقل کرنا منع ہے۔ کہ آپ اسی کو فوتو کاپی کر کے پلیٹ بنا کر چھاپ دیں۔ اور ہم تو یہاں تائپ کریں گے تو ہم پر ناشر کے کاپی رائٹ کا اطلاق نہیں ہوگا، محض مصنف کا۔۔ اور وہ شبلی کے سلسلے میں نہیں ہوگا۔
تو آ جاؤ میدان میں سب لوگ الفارق کے لئے۔
:eek: ناشر کے حقوق کا یہ مطلب ہے
یعنی اگر کتاب کی موجودہ شکل کے سوا کسی بھی شکل میں اشاعت ہو تو ناشر کا حق ساقط ہو جاتا ہے۔ اب سمجھا
جب ہی تو ایک ہی کتاب مختلف اسٹائلز میں ملتی ہے۔
اچھی معلومات ہے۔
 

ابو کاشان

محفلین
ابو کاشان بھائی ، الفاروق کو اپنی اسکین لسٹ میں شامل کر لیں ۔ شکریہ

السلامُ علیکم!
یہ پہلا صفحہ اسکین کیا ہے۔

کوئی دھاگا شروع کر دیں تاکہ میں اسکین شدہ صفحات وہاں پوسٹ کر دوں یا لنک دے دوں یا ای - میل کر دوں۔
اسکین کا معیار دیکھ کر بتائیں۔
001.jpg
 

الف عین

لائبریرین
معیار تو اچھا ہی لگ رہا ہے۔
تم خود ہی ایک دھاگا شروع کر سکتے ہو ابو کاشان۔ کسی دوسرے کی کیا ضرورت ہے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرّم بھائی! یہ تو بتایا ہی نہیں کہ کس کے کان پکڑوں؟ اپنے یا آپ کے۔:)

میں پہلے اسکین مکمل کر لوں پھر ایک ساتھ پوسٹ کر دوں گا۔ انشاءاللہ



ہممممممممم میرے خیال میں کان ادھر سے پکڑو یا اُدھر سے بات تو ایک ہی ہے نا چلو جب کام مکمل ہو جائے تو پھر ہم دونوں بھائی لکھنا شروع کر دے گے ٹھیک ہے نا میں بھی کوئی کام کر لوں
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلامُ علیکم!
یہ پہلا صفحہ اسکین کیا ہے۔

کوئی دھاگا شروع کر دیں تاکہ میں اسکین شدہ صفحات وہاں پوسٹ کر دوں یا لنک دے دوں یا ای - میل کر دوں۔
اسکین کا معیار دیکھ کر بتائیں۔
001.jpg

السلام علیکم

ابو کاشان بھائی ، اگر اسکین مکمل کر چکے ہیں یا جب کر چکیں تو بتائیں پلیز ، میں آپ کو ایمیل بھی بھیج دیتی ہوں آپ اس پر بھی ایمیل کر دیجیے گا ۔

اس متن اور اب ہر نئے متن پر کام کا آغاز ایک مکمل فلو ورک کے تحت کرنا ہے ۔ میں دیکھتی ہوں اس کا آغاز کہاں کیا جانا چاہیے ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ابو کاشان بھائی ، اسکین پر رائے تو ماہرین ہی دے سکتے ہیں البتہ مجھے تو اسکین بہت مناسب لگ رہا ہے اور اچھا بھی :) ۔ آپ کی خصوصی دلچسپی کے لیے بہت شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
ابو کاشان آپ نے بہت اچھا سکین کیا ہے۔ میں نے ایم ایس ورڈ میں امپورٹ کر کے دیکھا ہے۔ بالکل صحیح ہے۔
اس کتاب کے کُل کتنے صفحے ہیں؟
 

ابو کاشان

محفلین
شکریہ آپ سب کا،
شگفتہ جی! میں اسکین مکمل کر کے آپ کو آگاہ کر دوں گا۔

شمشاد بھائی! الفاروق کتاب کے کل 394 صفحات ہیں۔ یعنی 2 صفحات کی 1 اسکین۔ کل 190 صفحات ہیں جو اسکین کرنا ہیں اوراسکین کرتے وقت کتاب کی صحت کا بھی خیال رکھنا ہے کہیں بدہضمی نہ ہو جائے:)۔ اسلیئے دیر لگ رہی ہے۔
۔
پھر مجھے 10 روز کے لیئے دبئی بھی جانا ہے۔ اس لیئے کام میں کچھ تاخیر ہو گی۔ لیکن میں جلد از جلد مکمل کر لوں گا۔ انشاءاللہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اچھی بات ہے ابو کاشان بھائی ، آپ اپنی سہولت سے مکمل کر لیں اسکین ۔

یہ بھی بتائیے گا پلیز کیا آپ نے لائبریری سائٹ وزٹ کی ہے ؟ میرے خیال میں الفاروق پر کام براہ راست لائبریری سائٹ پر آغاز کیا جائے البتہ اس بارے میں تمام اپڈیٹ ہم یہیں فورم پر ہی رکھیں گے ۔
 

mujeeb mansoor

محفلین
:music:
اوپر سیدہ شگفتہ صاحبہ نے ربط دیا ہے
ویسے آپ کے کارنامے اور مصروفیات وخدمات قابل ستائش ہیں
دوسری بات ؛؛کیا یہ بتانا پسند فرمائیں گے کہ ؛؛الفاروق؛؛آپ کی تصنیف ہے؟اور اس میں کیا کیا عنوانات ہیں ؟شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ آپ سب کا،
شگفتہ جی! میں اسکین مکمل کر کے آپ کو آگاہ کر دوں گا۔

شمشاد بھائی! الفاروق کتاب کے کل 394 صفحات ہیں۔ یعنی 2 صفحات کی 1 اسکین۔ کل 190 صفحات ہیں جو اسکین کرنا ہیں اوراسکین کرتے وقت کتاب کی صحت کا بھی خیال رکھنا ہے کہیں بدہضمی نہ ہو جائے:)۔ اسلیئے دیر لگ رہی ہے۔
۔
پھر مجھے 10 روز کے لیئے دبئی بھی جانا ہے۔ اس لیئے کام میں کچھ تاخیر ہو گی۔ لیکن میں جلد از جلد مکمل کر لوں گا۔ انشاءاللہ

معلومات دینے کا شکریہ جناب۔
پہلے دس سکین صفحے تو مجھے بھجوا دیں۔

اور شگفتہ صاحبہ ابو کاشان لائبریری کے رکن نہیں ہیں۔ انہیں بھی لائبریری کا رکن بنائیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

ابو کاشان بھائی ، لائبریری سائٹ کی رکنیت کے لیے اس ربط پر موجود پوسٹ میں ایک سروے فارم شامل ہے (پوسٹ کے آخر میں) ۔ آپ اس سروے فارم کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر لیں اور پُر کرنے کے بعد درج ذیل ایڈریس پر ایمیل کر دیں ۔

library@urduweb.org

لائبریری سائٹ پر اکاؤنٹ کی ذمہ داری قیصرانی صاحب کے پاس ہے ۔ ان کی غیر موجودگی میں آپ کا اکاؤنٹ شاید منتظمین اعلی بنا سکتے ہیں۔ کئی اراکین سروے فارم بھیج چکے ہیں آپ بھی فارم پُر کر لیں تو تمام اراکین کے اکاؤنٹس کے لیے فہرست میں منتثمین اعلی کو بھیج دیتی ہوں ۔

شکریہ

۔
 

ابو کاشان

محفلین
:music:
اوپر سیدہ شگفتہ صاحبہ نے ربط دیا ہے
ویسے آپ کے کارنامے اور مصروفیات وخدمات قابل ستائش ہیں
دوسری بات ؛؛کیا یہ بتانا پسند فرمائیں گے کہ ؛؛الفاروق؛؛آپ کی تصنیف ہے؟اور اس میں کیا کیا عنوانات ہیں ؟شکریہ

کوئی کارنامے نہیں ہیں بھائی۔ آپ کا حسنِ نظر ہے فقط۔
الفاروق۔ علامہ شبلی نعمانی کی معرکۃ الآراء کتاب ہے۔
 
Top