لائبریری : گوشۂ صحبت

محمد وارث

لائبریرین
اعجاز صاحب، اردو زبان اور اس کی ترویج کیلیئے آپ کی خدمات، کسی بھی قسم کے کلماتِ تحسین سے بڑھ کر ہیں، اللہ ہی ان کا بہترین اجر دینے والا ہے، جزاک اللہ خیراً۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیا بات ہے آپ کی اعجاز بھائی، کیا زبردست کام کیا ہے آپ نے۔
میری طرف سے بہت بہت مبارک باد قبول فرمائیں۔

(یہ آپ کے پیغام دو دو دفعہ کیوں پوسٹ ہو رہے ہیں؟)
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ آپ سب کا۔۔۔ واقعی یہ دو بار پوسٹ ہو گیا۔ پہلے فورم نے پیغام دیا تھا کہ جلد جلد پوسٹ نہیں کر سکتے۔ اور جب بعد میں پھر کلک کیا تو چلا گیا۔۔۔ لگتا ہے کہ پہلے بھی پوسٹ ہو چکا تھا لیکن صفحے پر ڈسپلے نہیں ہو رہا تھا۔
 

الف عین

لائبریرین
یہاں کچھ مزید وضاحتیں بھی دے دوں۔
1۔ مولانا مودودی کی کتاب اسلامی نظامِ زندگی اور اسلام کے بنیادی تصورات کی فائل ابو شامل نے مہیا کی تھی۔
اس کو میں نے کئی حصوں میں بانٹ دیا ہے:
اسلام کا نظامِ حیات۔
اسلامی تحریک۔
اصلاحِ معاشرہ
الجہاد فی الاسلام
دینِ حق
2۔ اسی طرح رحمت یوسف زئی صاحب سے ان کے استاد ۔ جن کے تحت انہوں نے پی ایچ ڈی کی تھی۔ کے کئی مجامین کمپوزڈ شدہ تھے۔ ان کی میں نے مختلف موضوعات پر الگ الگ ای بکس بنا دی ہیں اور خود ہی نام تجویز کر دئے ہیں۔
بصیرتیں۔
مثنویاں اور داستانیں
مرثیہ۔
مرزا شوق اور زہرِ عشق
وطنیات
یادیں
3۔ افتخار راغب نے ’سمت‘ کے لئے اکٹھی پچیس غزلیں بھیجی تھیں۔ اس میں ایک ترکیب کے مطابق میں نے ’خیال چہرہ‘ عنوان رکھ کر ایک ای بک بنا دی تھی۔ اور جب افتخار راغب کو اس کی اطلاع دینے ہی بیٹھا تھا کہ ایک رسمِ اجرا کی خبر پڑھی۔ جو ان کی اسی نام کے کتاب کی تھی۔۔۔ معلوم ہوا کہ ان کا مکمل مجموعہ اسی نام (خیال چہرا( کے نام سے شائع ہو گیا ہے۔ چنانچہ اب اس ای بک کو روک دیا ہے۔ کل شام کو ہی ای میل سے انہوں نے پوری کتاب کی فائل بھیج دی ہے۔
اور بھی کچھ وضاحتیں شاید دینی ہوں لیکن اس وقت یاد نہیں آ رہی ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
الحمد للہ اپ لوڈنگ مکمل ہو گئی:
http://kitaben.ifastnet.com/index.html
آج صبح سارے صفحات پوسٹ کر دیے ہیں۔ کل محض کتابوں کی فائلیں اپ لوڈ کی تھیں۔
احباب ذرا دیکھ کر رپورٹ کریں اگر کہیں کویہ مسنگ لنک ہو تو۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
اس میں وہ کتابیں بھی شامل ہیں جو شگفتہ کے پاس ٹائپ شدہ ہیں لیکن نہ وہ اپنے ذ پ دیکھتی ہیں نہ ای میل شاید!!!!
نمود؟؟؟؟
فیض کی کلیات۔۔۔۔ جس کا دوسرا حصہ کرنے والا ہوں۔ شامِ شہر یاراں کا کچھ حصہ میں نے اور وارث نے ٹائپ کیا تھا یہاں۔ بقیہ کی اطلاع شگف نے دی تھی۔۔
وارث کی ’واردات‘ بھی محض ویب صفحے تک ہی ہے۔ اس کی پانچ کہانیاں تو جمع ہیں۔ باقی دیکھتا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
واردات کی اتنی کہانیاں ابھی باقی ہیں۔
نئی بیوی

گلی ڈنڈا

سوانگ

انصاف کی پولیس

غم نداری بُز بجُز

مفت کرم داشتن

قاتل کی ماں
وارث۔۔۔ کر رہے ہو یا یہاں مل کر اسے ختم کیا جائے؟؟؟
 

الف عین

لائبریرین
ہاں۔۔ انجم آپا۔۔ ڈاکٹر انجمن آرا انجم کی کتاب آغا حشر کاشمیری اور ان کے منتخب ڈرامے کو بھی تقسیم کر دیا ہے۔ چنانچہ ان کا بسیط مقدمہ ’آغا حشر کاشمیری‘ نام کی ای بک میں ہے، اور ہر ڈرامے کی ایک الگ ای بک بنا دی ہے۔
سفید خون
یہودی کی بیٹی
رستم و سہراب
 

محمد وارث

لائبریرین
واردات کی اتنی کہانیاں ابھی باقی ہیں۔
نئی بیوی

گلی ڈنڈا

سوانگ

انصاف کی پولیس

غم نداری بُز بجُز

مفت کرم داشتن

قاتل کی ماں
وارث۔۔۔ کر رہے ہو یا یہاں مل کر اسے ختم کیا جائے؟؟؟


شکریہ اعجاز صاحب، کرنے کا ارادہ کیا ہوا ہے :) بلکہ کر بھی رہا ہوں بلکہ کرنا ہی پڑے گا کہ یہاں مجھے کم ہی امید ہے کہ کوئی "واردات" میں حصہ ڈالے گا۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
آپ کا بہت شکریہ شمشاد بھائی، آپ کی عنایات کا کون کافر منکر ہو سکتا ہے، مسئلہ یہ ہے گھر میں سکینر نہیں ہے اور آفس میں یہ کام کر نہیں سکتا سو اس لیے شاید ٹھوڑا زیادہ ہی مایوس ہو گیا تھا :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

وارث بھائی ، اسکین کی ضرورت تو بہر حال رہے گی ۔ ایک راہ یہ ہوسکتی ہے کہ آپ کتاب کسی ذمہ دار رکن کو بھیج دیں جو اسکین کر کے یہاں اپلوڈ کر سکیں اور کتاب آپ کو واپس بھیج دیں ۔
 
Top