لائبریری : گوشۂ صحبت

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آپ کا بہت شکریہ شمشاد بھائی، آپ کی عنایات کا کون کافر منکر ہو سکتا ہے، مسئلہ یہ ہے گھر میں سکینر نہیں ہے اور آفس میں یہ کام کر نہیں سکتا سو اس لیے شاید ٹھوڑا زیادہ ہی مایوس ہو گیا تھا :)


وارث بھائی

لائبریری میں مایوس افراد کے لیے جگہ نہیں ہے :)
 

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم

وارث بھائی ، اسکین کی ضرورت تو بہر حال رہے گی ۔ ایک راہ یہ ہوسکتی ہے کہ آپ کتاب کسی ذمہ دار رکن کو بھیج دیں جو اسکین کر کے یہاں اپلوڈ کر سکیں اور کتاب آپ کو واپس بھیج دیں ۔

شکریہ آپ کا، یہ بھی صائب رائے ہے میں سوچتا ہوں اس کے متعلق بھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
وارث بھائی یہ بتائیں کہ وہاں پر سکینر کتنے میں مل جائے گا؟ ہم آپ کو اردو محفل کی جانب سے ایک سکینر ہی کیوں نہ مہیا کر دیں۔ بڑا سستا سودا رہے گا ہمارے لیے۔ :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
سوچ لیں وارث بھائی اگر اکیلے واردات کریں گے تو سزا بھی اکیلے کو ہی بھگتنا پڑے گی، چند ساتھی ملا لیں سزا میں کمی ہو جائے گی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وارث بھائی یہ بتائیں کہ وہاں پر سکینر کتنے میں مل جائے گا؟ ہم آپ کو اردو محفل کی جانب سے ایک سکینر ہی کیوں نہ مہیا کر دیں۔ بڑا سستا سودا رہے گا ہمارے لیے۔ :grin:

شمشاد بھائی ، وارث بھائی کو اسکینر فراہم کرنے کے لیے پہلے منظوری تو لے لیں بھابھی (بیگم محمد وارث بھائی) سے ۔
 

ابو کاشان

محفلین
کیا ایسا ممکن ہے کہ آپ مجھے کوئی کتاب بتا دیں اور میں وہ خرید کر اسکین کر کے آپ کو ارسال کر دوں۔ میرے پاس آفس میں ٹائم اور اسکینر دونوں دستیاب ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

ابو کاشان بھائی ، بے حد شکریہ آپ کی اتنی شاندار آفر کے لیے ۔ بہت خوشی ہوئی آپ کی پوسٹ دیکھ کر ۔

یہ بتائیے پلیز کیا آپ کے پاس ذاتی کلیکشن ہے کتب کی ؟ اگر آپ ذاتی بک شیلف رکھتے ہیں تو پہلے جو کتب آپ کے پاس ہوں ان کی فہرست دیکھ لیں اگر ان میں دستیاب ہو سکیں کتب جو یہاں لائبریری مین شامل کی جا سکتی ہیں تو آپ انھی میں سے اسکین کر کے مہیا کر دیجیے گا ۔

میرے ذہن میں کچھ عنوانات ہیں البتہ پہلی ترجیح یہی ہے کہ ذاتی طور پر جو متون سہولت سے دستیاب ہیں پہلے انھیں لائبریری میں شامل کر دیا جائے تاہم اگر فوری طور پر کسی مخصوص متن کی ضرورت ہوئی تو بلا تاخیر آپ کی آفر موجود ہے ۔
 

ابو کاشان

محفلین
میرا کلیکشن :-(
میرا کتب و رسائل کا پورا سوٹ کیس۔۔۔ جگہ کی کمی کے باعث نذرِ کباڑ ہو گیا۔
اب تو جو کتب ہیں وہ کافی ضحیم ہیں۔ 500 صفحات۔ جلد کھولے بغیر اسکین کرنا ممکن نہیں۔ رِسکی ہے۔
سیرتِ صحابہ اکرام رضی اللہ عنہما 2 جلد
میں دیکھ کر بتاؤں گا۔
لیکن اگر بنیادی مذہبی کتب تجویز کریں تو بہت اچھا ہے۔ ناول وغیرہ نہیں۔
 

ابو کاشان

محفلین
یہ ہے میری موجودہ لائبریری
dsc02202.jpg

اس میں کتابوں کی تفصیل یہ ہے۔
dsc02205.jpg

dsc02206.jpg

dsc02207.jpg

dsc02208.jpg

dsc02209.jpg

dsc02210.jpg
 

ابو کاشان

محفلین
میرے خیال میں ان میں سے پہلے الفاروق کو اسکین کر دوں۔
مگر جملہ حقوق کا کیا ہو گا؟
تمام کتب پر یہ درج ہے۔ "جملہ حقوق بحقِ ناشر محفوظ ہے۔"
تقریباً 99% کتب پر یہ عبارت درج ہوتی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
ارے شبلی کی کتاب تو کاپی رائٹ فری ہونی چاہئے۔ ہاں ناشر کا جو کاپی رائٹ ہے تو مطلب ہے کہ بالکل اسی شکل میں نقل کرنا منع ہے۔ کہ آپ اسی کو فوتو کاپی کر کے پلیٹ بنا کر چھاپ دیں۔ اور ہم تو یہاں تائپ کریں گے تو ہم پر ناشر کے کاپی رائٹ کا اطلاق نہیں ہوگا، محض مصنف کا۔۔ اور وہ شبلی کے سلسلے میں نہیں ہوگا۔
تو آ جاؤ میدان میں سب لوگ الفارق کے لئے۔
 

ابوشامل

محفلین
بہت خوب! الفاروق کی بہت تعریف سنی ہے، اب برقیانے کے بعد اس کو پڑھنے کا موقع بھی ملے گا۔ بہت اعلی
 
Top