لائبریری : گوشۂ صحبت

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

شکریہ فرخ بھائی ، البتہ میرے پاس نہیں کھلی فائل نہ ہی آپ کے دیے ہوئے ربط سے اور نہ ہی اکاؤنٹ میں جہاں زکریا بھائی نے اپلوڈ کیا ہے ۔

زکریا بھائی کیا صفحات کو جدا جدا اپلوڈ کیا جا سکتا ہے ؟

 

فرخ منظور

لائبریرین
السلام علیکم

شکریہ فرخ بھائی ، البتہ میرے پاس نہیں کھلی فائل نہ ہی آپ کے دیے ہوئے ربط سے اور نہ ہی اکاؤنٹ میں جہاں زکریا بھائی نے اپلوڈ کیا ہے ۔

زکریا بھائی کیا صفحات کو جدا جدا اپلوڈ کیا جا سکتا ہے ؟


وعلیکم السلام! شگفتہ صاحبہ یہ کام جتنی جلد شروع کروا سکیں اتنا ہی اچھا ہے۔ یہ بہت نایاب کتاب ہے اور اس تعداد میں اسماعیل میرٹھی کا کلام کہیں سے بھی دستیاب نہ ہوسکے گا۔ میرا خیال ہے ذکریا آپ کی اس سلسلے میں مدد کرسکیں گے۔ میرے پاس تو دونوں روابط سے ہی ڈاون لوڈ ہورہی ہے۔ بہت شکریہ!
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ضرور فرخ بھائی کیوں نہیں ، مجھے تو عنوان دیکھ کر ہی اتنی خوشی ہوئی ہے۔ میں صبح ہی سے کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ہوئی ، یہ لکھا آ جاتا ہے کہ ونڈوز اس فائل کو کھول نہیں سکتی ۔

زکریا بھائی ، اسے دیکھیے گا پلیز ۔ شکریہ
 

زیک

مسافر
شگفتہ کلیاتِ اسماعیل میرٹھی djvu فارمیٹ‌ میں ہے۔ ممکن ہے آپ کے کمپیوٹر پر اس کا ویوئر نہ ہو۔ میں اسے irfanview میں کھول رہا ہوں۔

میں نے اس کے 384 صفحات کو علیحدہ علیحدہ jpg فائلوں میں کر دیا ہے۔ اب انہیں سرور پر اپلوڈ کرنا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
اگر کمپائل کر کے ایک ہی فائل بنا دی جائے تو ڈاؤن لوڈ کرنے میں آسانی ہو۔۔ کم از کم جہاں کچھ حد تک براڈ بینڈ ہو تو۔۔
 

زیک

مسافر
یہ بہت بڑے سائز میں تھین فائلیں میں نے سائز چھوٹا کیا ہے مگر ابھی بھی کافی بڑا ہے۔ اس وقت میرے پاس زیادہ تجربے کرنے کا وقت نہیں تھا۔ دیکھتا ہوں کہ کتنا مزید سائز کم کیا جا سکتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
زکریا۔ کمپائل سے مراد ایک پ ڈ ف یا ایچ ٹی ایم ایل، جس میں ہر صفحہ الگ الگ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہ ہو۔
 

اسد

محفلین
اگر اسماعیل میرٹھی کی کلیات ڈاؤنلوڈ کرنی ہے تو پی ڈی ایف اس لنک پر موجود ہے۔
384 صفحات۔ 7.8MB

یہ کتاب عارف کے لئے میں نے کمپریس کی تھی۔ اس کے فولڈر میں کچھ اور کتابیں بھی موجود ہیں، لیکن شاید ان کا کاپی رائٹ ختم نہیں ہوا۔

میں ایسی درجنوں کتابیں فراہم کر سکتا ہوں۔ لیکن انہیں برقیانے کا کام، فورم میں، جس طریقے سے ہوتا ہے وہ میری سمجھ میں نہیں آتا۔

اگر محفل پر اس قسم کی کاپی رائٹ سے آزاد کتابیں اپلوڈ کرنے کا ارادہ ہے تو بتائیں۔ لیکن یہ بھی بتائیں کہ ان کا کیا ہو گا؟ کیا تمام ممبر ان کتابوں کو ڈاؤنلوڈ کر سکیں گے؟
 

فرخ منظور

لائبریرین
لیکن جب تک وہ یونیکوڈ میں دستیاب نہیں ہوتیں، تب تک کیا کرنا چاہئیے؟

اسد صاحب لائبریری میں یہی کام کیا جاتا ہے کہ وہ کتابیں جو کاپی رائٹ سے آزاد ہیں انہیں یونیکوڈ میں ٹائپ کر کے کتابی شکل میں رکھا جاتا ہے۔ لائبریری ممبران کا کام یہی ہوتا ہے کہ وہ ان کتابوں کو سکین کرتے ہیں اپلوڈ کرتے ہیں اور پھر اسے ٹائپ کرنے کے بعد پروف ریڈنگ کرتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
اسد کے ربط سے میں نے ڈاؤن لوڈ کر لی ہے۔۔ جب او سی آر نہیں کرنا ہے تو کیا فرق پڑتا ہے کہ پ ڈ ف سے ٹائپ کیا جائے یا تصویر سے۔
بہر حال یہ کتاب ماوراء اور شگفتہ کے سپرد۔۔۔ صفحات بانٹ لئے جائیں اور ٹیم ورک میں‌کام کیا جائے۔ آزاد تو اب ختم ہونے والے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
زبردست اور بہت خوشی کی بات ہے کہ لائبریری کو "نیا خون" میسر آیا ہے اور زیادہ تر نئے اراکین اس پراجیکٹ میں شامل ہیں۔ میرے طرف سے سب کو مبارک باد اور معذرت بھی کہ بوجوہ اس پراچیکٹ میں شامل نہ ہو سکا!
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ فرحت۔ اس میں صرف یہ تصحیح کر لیں کہ کلیاتِ اسماعیل میرٹھی میں نے سکین نہیں کی بلکہ سکین شدہ میرے ہاتھ لگی ہے۔ :)
 
Top