لائبریری : گوشۂ صحبت

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بٹیا رانی، جس انداز میں آپ نے ان کو بکھرنے دیا ہے اس کو دیکھ کر ہمیں نہیں لگتا کہ ایک ایک کرکے مینولی ان پر کام کرنے کے سوا کوئی چارہ کار ہے۔ حال ہی میں جو کام ہوا ہے اس کو بھی آپ نے درست طریقے سے نہیں برتا۔ آپ کو تھریڈ پریفکس کا استعمال کرنا چاہیئے تھا، یا پھر کسی بھی دھاگے کا اسٹیٹس بتانے کے لئے اس کے ٹائٹل میں تبدیلی کرنی چاہئے تھی نہ کہ اس کی ذیل میں ایک تبصرہ پوسٹ کرکے۔ آپ خود سوچیں کہ کیا کوئی قدر مشترک ہے ان دھاگوں میں جس کے ذریعہ ان کو باقی دھاگوں سے علیحدہ کیا جا سکے؟ :)

تھریڈ پریفکس کے بارے میں بتائیں سعود بھائی ، مجھے اس کا علم نہیں ہے ۔ یہ کیا ہے ، کب کیسے اور کس لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ، اس کی افادیت اور یہ بھی کہ کیا اس کا استعمال ہر رکن / یوزر کر سکتا ہے یا اس کے اختیارات محدود ہیں؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اسٹیٹس ظاہر کرنے کے لیے کچھ سلسلوں میں ٹائٹل میں تبدیلی کی تھی تاہم ایسا تمام ضروری جگہوں پر کرنے کی ضرورت ہے ۔ علاوہ ازیں ذیلی تبصرہ میں اسٹیٹس ظاہر کرنا پڑتا ہے کیونکہ ایسے بھی اراکین ہیں جو سیاق و سباق پر توجہ نہیں دیتے۔
 
تھریڈ پریفکس کے بارے میں بتائیں سعود بھائی ، مجھے اس کا علم نہیں ہے ۔ یہ کیا ہے ، کب کیسے اور کس لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ، اس کی افادیت اور یہ بھی کہ کیا اس کا استعمال ہر رکن / یوزر کر سکتا ہے یا اس کے اختیارات محدود ہیں؟

محفل ادب میں تھریڈ پریفکس کا پر زور استعمال دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکنیکل سیکشن میں بھی ایک آدھ جگہوں پر اس کا استعمال ہوا ہے۔ :)

تھریڈ پریفکس کا مجموعہ تیار کرنا اور اس کو کسی زمرے تک محدود کرنا وغیرہ جیسے کام تو ناظمین کے ہیں لیکن اس کو استعمال کرنے کے اختیارات مدیران یا عام صارفین کو دیے جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر ورکنگ ژون میں درج ذیل پریفکس شامل کر دیئے جائیں:

- ٹائپنگ
- پروف ریڈ اول
- پروف ریڈ دوم
- معطل
- مکمل

تو کسی دھاگے مثلاً "منشی منقار کا جوتا" کن مراحل سے گذر رہا ہے اس کا اندازہ تھریڈ پریفکس سے لگایا جا سکتا ہے۔ یعنی ٹائپنگ مکمل ہونے کے بعد وہ دھاگہ کچھ یوں نظر آئے گا۔

[پروف ریڈ اول] منشی منقار کا جوتا

اور پہلی پروف ریڈنگ ہو جانے کے بعد سیکشن کے مدیران کو محض اس کا تھریڈ پریفکس بدل کر پروف ریڈ دوم کرنا ہوگا۔

اس کے استعمال سے آپ چاہیں تو بیک وقت ان تمام دھاگوں کی فہرست حاصل کر سکتی ہیں جو کسی مخصوص مرحلے میں ہوں۔ :)
 
اسٹیٹس ظاہر کرنے کے لیے کچھ سلسلوں میں ٹائٹل میں تبدیلی کی تھی تاہم ایسا تمام ضروری جگہوں پر کرنے کی ضرورت ہے ۔ علاوہ ازیں ذیلی تبصرہ میں اسٹیٹس ظاہر کرنا پڑتا ہے کیونکہ ایسے بھی اراکین ہیں جو سیاق و سباق پر توجہ نہیں دیتے۔

ذیلی تبصرہ انفرادی طور پر دھاگوں پر کام کرنے میں معاون ہو سکتا ہے لیکن مجموعی انتظامی امور کے لئے وہ بے مصرف ہے۔ اس کے علاوہ ورکنگ زون میں لائبریری سے منسلک احباب ہی حصہ لیتے ہیں اس لئے وہاں ان کی مختصر ضروری ٹریننگ کا نظم کیا جا سکتا ہے۔ مثلاً ایک چسپاں دھاگے میں کچھ ضروری باتیں اور ہدایات لکھ دی جائیں اور لائبریری کی رکنیت اختیار کرتے ہوئے اس کو پڑھنے کے لئے کہا جائے۔ اس طرح سیاق و سباق پر توجہ نہ دینے والی بات کا گلہ باقی نہیں رہے گا۔ آخر کو لائبریری کا ہر رکن ایک ذمہ دار رکن ہوتا ہے اور کسی سے بھی غیر ذمہ داری کی توقع نہیں کی جانی چاہئے۔ اراکین کی ٹریننگ کو یقینی بنانے کی ذمہ داری سیکشن کے ذمہ داران کی ہوتی ہے، خواہ وہ یہ کام خود کریں یا کسی اور کی خدمات حاصل کریں۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شکریہ سعود بھائی ، چند بار ذکر ہوا تھا نظامت سیکشن میں کہ ناظمین کے لیے رہنما ٹیوٹوریل پیش کیے جائیں گے ۔ اس کی کافی ضرورت ہے ۔ کون کون سے فیچرز موجود ہیں اور ان سے استفادہ کرنے کی کیا کیا صورتیں ہو سکتی ہیں ؟ ان سب کا علم ہونے کی صورت میں وقت اور توانائی دونوں کا استعمال بہتر پلان کیا جا سکتا ہے۔ فرنٹ لائن کے لیے ضروری رہنما سمت اور نکات میسر ہونا اہمیت رکھتا ہے دیگراراکین اور تمام یوزرز تک دائرہ کار کو وسعت دینے کے ذیل میں ۔ تھریڈ پریفکس کا آپشن کیا تب بھی موجود تھا جب محفل فورم وی بلیٹن کی بجائے (پی ایچ بی بی) پر تھا ؟ اس آپشن کو استعمال کر کے دیکھتی ہوں ۔ البتہ لائبریری کے لیے ممکن حد تک خود کار سیٹ اپ کی خواہش ہنوز باقی ہے فورم پر موجود آپشنز ناکافی ہیں ایک بہتر کونٹینٹ مینجمنٹ سسٹم چاہیے ۔
 
تھریڈ پریفکس صرف ناظمین شامل کر سکتے ہیں۔ کیا آپ تھریڈ پریفکسیز کی فہرست تیار کر سکتی ہیں؟ تاکہ ہم اسے سسٹم میں شامل کر سکیں۔ سابقے کسی زمرے یا کئی زمروں کے ساتھ منسلک کیے جا سکتے ہیں اس لئے آپ کی فہرست کچھ یوں ہونی چاہئے:

زمرہ اول:
- سابقہ 1
- سابقہ 2
- سابقہ 3

زمرہ دوم:
- سابقہ اول
- سابقہ دوم

و علیٰ ہٰذا القیاس۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سعود بھائی ، آپ نے جب پریفکس کا ذکر کیا تو میرے لیے یہ بات تعجب کا سبب تھی کہ لائبریری میں اگر ایسا کوئی فیچر موجود تھا تو دکھائی کیوں نہیں دیا کبھی ۔ بسیار تلاش و کوشش کے بعد یہ معلوم کہ لائبریری سیکشن میں یہ فیچر موجود ہی نہیں ۔ پھر آپ سے معلوم کیا کہ شاید مجھ سے ایڈیٹر پیج پر یہ فیچر ڈھونڈنے میں غلطی ہوئی ہو۔

میں ایک رف فہرست بناتی ہوں یہ بتائیں کہ آپ نے اس فیچر کو شامل کرنے کے لیے صرف ناظمین کا ذکر کیا ہے اس فیچر کا استعمال کیا صرف ناظم تک رکھنا ضروری ہے؟ اوپر آپ نے عام یوزر کی بھی بات کی تھی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سعود بھائی ، کیا میں یہ لکھا کہ اب آپ پہلے اپنا الزام واپس لیں جس کے لیے مجھے قصور وار ٹھہرایا :(
(فقہ کی زبان میں) جس تکلیف کی انجام دہی کے لیے شرعی شرائط ہی مکمل نہ ہوں تو اس کے لیے (شگفتہ کو) مکلف قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ آہو
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سعود بھائی ، پریفکس کی افادیت کا اندازہ استعمال کر کے ہی ہو سکے گا ۔ فی الحال یہ ایک رف فہرست ہے اسے دیکھیں ۔

آغاز / اسکین دستیاب
ٹائپنگ
پروف ریڈ اول
پروف ریڈ دوم
پروف ریڈ سوم
ای بک تشکیل
معطل
مکمل
 
بٹیا رانی، اول تو کوئی الزام ہو تو واپس لیں۔ اور اگر آپ کو کسی الزام کا بوجھ محسوس ہو رہا ہو تو وہ آپ ہم پر منتقل کر دیں۔ بصد شوق۔ :)

سابقے کی سہولت کو کوئی بھی استعمال ک سکتا ہے۔ بس اس کی شمولیت وغیرہ ناظمین کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔ ایک بار سابقے سسٹم میں شامل ہو جائیں تو پھر ان کو استعمال کرنے کے لئے سبھی آزاد ہو سکتے ہیں۔ :)
 
گوشہ اطفال اور ورکنگ زون میں متعلقہ سابقے شامل کر دیئے گئے ہیں۔ نیز ان کے استعمال اور تبدیلی وغیرہ کو لائبریری سے متعلق افراد اور ناظمین و مدیران تک محدود کر دیا گیا ہے۔ آپ کے ذہن میں ان کے استعمال کے حوالے سے کوئی سوال اٹھے تو بلا تکلف پوچھ لیں۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شکریہ سعود بھائی ، میں نے ٹیسٹ کیا ہے ، اس کے استعمال سے بہت آسانی ہے ۔ پریفکس کی فہرست میں مزید اضافہ کرنا ہے ۔ پریفکس کسی بھی مرحلہ کی دستیابی کے عنوان سے بھی شامل کرنا پڑیں گے شاید ، میں اس بارے میں مزید سوچتی ہوں ۔ آپ بھی اپنی رائے دیں ۔

سوال کے ذیل میں فی الحال یہ کہ پریفکس اردو محفل کے دیگر زمرہ جات میں مختلف رنگوں میں دکھائی دئے ہیں یہ کس طرح سے ہے؟
کسی بھی زمرہ میں پریفکس کی تعداد کی کوئی حد ہے کیا ؟ اگر ہاں تو زیادہ سے زیادہ کتنی حد؟
 
ان سابقوں کا نظام کچھ یوں ہے کہ ان کے سیٹ بنائے جاتے ہیں۔ مثلاً آپ کی خواہش پر حال ہی میں بنائے گئے سبھی سابقے "ورک فلو" پریفکس گروپ مین شامل کئے گئے ہیں۔ ایسے کتنے بھی گروپ بنائے جا سکتے ہیں۔ اس کے بعد علیحدہ علیحدہ پریفکس گروپ کو مختلف زمرہ جات سے منسلک کرنا ہوتا ہے۔ جس کے تحت ایک ہی پریفکس گروپ ایک سے زائد زمروں کے ساتھ منسلک ہو سکتا ہے اور ایک زمرے میں کئی پریفکس گروپ بھی شامل کیئے جا سکتے ہیں۔ اس کے بعد ہر پریفکس یا پریفکس گروپ کے استعمال کے اختیارات معین کرنے ہوتے ہیں۔ تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کون کون سے اراکین اپنے پیغامات میں ان کا استعمال کر سکتے ہیں۔ نیز یہ کہ بعض حالات میں شاید کسی مخصوص زمرے میں طے شدہ پریفکس کا بھی انتخاب کیا جا سکتا ہے یعنی اس زمرے کے تحت شروع کیئے جانے والے تمام دھاگوں مین کوئی طے شدہ پریفکس از خود شامل ہو جائے۔

اردو محفل کی اپگریڈ کے بعد پریفکس کی اسٹائلنگ سسٹم مین کافی تبدیلی آنے والی ہے اس لئے ہم نے اس کو دانستہ سادہ رکھا ہے۔ نیز پہلے سے موجود سابقوں کو بھی سادہ کر رہے ہیں۔ محفل اپگریڈ کے بعد ان شاء اللہ آپ پھر سے خوبصورت رنگوں کا انتخاب کر سکیں گی بلکہ زیادہ سہل طریقے سے۔

سابقوں کے تعداد کی کوئی حد متعین نہیں۔ لیکن گائڈ لائن یہ ہے کہ ان کی تعداد بہت زیادہ نہ ہو کہ ان کو مرتب کرنا اور ان کی دیکھ بھال کرنا بجائے خود ایک مسئلہ بن جائے۔ پریفکس ذرا عمومی قسم کے ہوں تاکہ ان کو ایک سے زائد پیغامات کے ساتھ منسلک کیا جا سکے۔ اور اتنے عمومی بھی نہ ہوں کہ تقریباً سبھی پیغامات پر ایک ہی سابقہ موزوں آئے۔ :)

مزید سوالات؟ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم ، سعود بھائی پریفکس کے علاوہ اگر مزید کچھ ایسے فیچرز یہاں فورم پر موجود ہوں جو لائبریری کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہوں تو بتائیں پلیز ۔ علاوہ ازیں کیا کوئی ایسی سہولت موجود ہے کہ اگر ہم "تمام اراکینِ محفل کو کوئی ایک پیغام بھیج سکیں جو سب کے پاس چلا جائے؟ یعنی الگ الگ نہ بھیجنا پڑے ۔ اسی طرح اگر تمام اراکینِ لائبریری کو کوئی ایک پیغام (ایک ساتھ) بھیجنے کی سہولت ہو بجائے اس کے کہ الگ الگ بھیجا جائے؟ پہلے سے موجود سہولت جس کا مجھے علم ہے وہ صرف پانچ اراکین تک محدود ہے ۔ یہ سہولت بہت نا کافی ہے اور اراکین سے ایک مسلسل اور ہموار کمیونیکیشن کی ضرورت کو پورا نہیں کرتی ۔
 
ایسے کاموں کے لئے محفل مین پرائیویٹ فورمز موجود ہیں جس سے محض مخصوص ٹیمون سے متعلقہ افراد ہی استفادہ کر سکتے ہیں۔ محفل کی اپگریڈ کے بعد ذاتی پیغامات کی نوعیت قدرے تبدیل ہو جائے گی۔ جس کے تحت بجائے انفرادی پیغامات اور ان کے جوابات کے ایک پرائیویٹ کنورسیشن/گفتگو کے تھریڈ جیسی صورتحال ہوگی۔ جس میں تمام شرکاء کے جوابات یکے بعد دیگرے ظاہر ہوں گے۔ نیز یہ کہ اس میں کسی بھی وقت شرکاء کو شامل یا خارج کیا جاسکے گا۔ ایسی گفتگو میں شرکاء کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو متعین کیا جا سکے گا۔ لائبریری اراکین کے لئے اس کی تعداد اتنی کر دی جائے گی جس سے انھیں سبھی کو شامل کرنے میں کوئی مشکل درپیش نہ ہو۔ نئے سسٹم پر مائگریٹ کرنے کے بعد ضرورت، سہولت اور وقت کی دستیابی کے مطابق مزید فیچرز کا تعارف کرایا جاتا رہے گا، ان شاء اللہ۔

ہم کوشش کریں گے کہ آپ کو نئے ٹیسٹ انسٹالیشن کو پہلے سے ایکسپلور کرنے کے لئے ضروری معلومات مہیا کرا دیں تاکہ آپ اس سے مانوس ہو جائیں۔ :)
 
Top