لائبریری : گوشۂ صحبت

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سعود بھائی ، ذاتی پیغامات کی ، اپگریڈ کے بعد کی صورت کچھ پیچیدہ یا عجیب لگ رہی ہے ابھی ، شاید بعد میں صحیح سے اس کی صورت و افادیت واضح ہو ۔ یہ بتائیں کہ جو موجود ذاتی پیغامات ہیں ان کا کیا ہو گا ؟ یہ اسی طرح موجود رہیں گے؟
 
تھریڈیڈ کنورسیشن کوئی پیچیدہ شئے نہیں ہے بٹیا۔ شاید آپ نے اس طرح کا نظام سب سے پہلے جی میل میں دیکھا ہو۔ اگر آپ غور کریں تو ہاٹ میل میں (یا کسی بھی پرانے ای میل نظام میں) کسی بھی ای میل کا ریپلائی اور اس ریپلائی پر ریپلائی الگ الگ پیغامات کی صورت نظر آتا ہے۔ اور ایسی ہر ای میل فہرست میں علیحدہ مندرج ہوتی ہے۔ جب کہ جی میل میں ایسا نہیں ہے۔ وہاں کسی ای میل کے ذریعہ کی گئی تمام گفتگو ایک ہی تھریڈ کے تحت ہوتی ہے۔ بس یہ لکھ دیا جاتا ہے کہ اس تھریڈ میں کتنے پیغامات موجود ہیں جو یکے بعد دیگرے مندرج ہیں۔ کچھ ایسی ہی صورت ہو گی فورم کے نئے نظام میں۔ موجودہ ذاتی پیغامات نئے نظام میں امپورٹ ہو جائیں گے۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سعود بھائی ، ایک اسکین کیٹلاگ ترتیب دینا ہے ۔ اس کیٹلاگ میں لائبریری کے ہر زمرہ اور ذیلی زمرہ سے متعلق عنوانات شامل ہوں گے ۔ یہ تمام عنوانات ان تمام اسکین متون کا احاطہ کریں گے جو ہم کتب اسکین کر رہے ہیں ، کر چکے ہیں اور یا جو انٹرنیٹ یا کسی دیگر ذریعہ سے حاصل شدہ اسکین ہوں ۔ یہ تمام اسکین پراسس ہونے کے بعد ایف ٹی پی اکاؤنٹ پر موجود ہوں گے اور لائبریری میں ان کی فہرست شامل کی جائے گی کیٹلاگ کی صورت میں ۔ فی الحال میں تجرباتی طور پر ایک عنوان "اسکین بینک" کے نام سے کھولا ہے گوشہ اطفال میں ۔ لیکن اسکین کیٹلاگ پیش کرنے کی بہتر شکل یا انداز کیا ہو سکتا ہے ؟ کیا ہر زمرہ یا ذیلی زمرہ جات میں اسی طرح کے الگ الگ دھاگے شامل کر دئیے جائیں یا ایک جدا زمرہ ہو جو فقط اسکین کیٹلاگ کے لیے مختص ہو اور تمام عنوانات وہاں ذیلی زمرہ جات میں پیش کیے جائیں ؟ یا کس طرح سے؟ رائے پلیز۔

یہاں تمام لائبریری اراکین اور اراکین محفل کو بھی دعوت ہے کہ اپنی مفید رائے دے سکتے ہیں ۔ شکریہ
 
اگلے چند روز ہماری توجہ کچھ دوسری اکیڈمک مصروفیات کی جانب مرتکز رہنے والی ہے اس لئے ہم سے فوری جواب کی توقع نہ رکھی جائے۔ باقی احباب اپنی آراء سے نوازتے رہیں۔ ہماری ملکہ لائبریری سیدہ شگفتہ بٹیا کو ایسا نہ لگنے دیں کہ وہ تن تنہا سارا غم اٹھائے پھر رہی ہیں۔ :)
 

محمد امین

لائبریرین
اگلے چند روز ہماری توجہ کچھ دوسری اکیڈمک مصروفیات کی جانب مرتکز رہنے والی ہے اس لئے ہم سے فوری جواب کی توقع نہ رکھی جائے۔ باقی احباب اپنی آراء سے نوازتے رہیں۔ ہماری ملکہ لائبریری سیدہ شگفتہ بٹیا کو ایسا نہ لگنے دیں کہ وہ تن تنہا سارا غم اٹھائے پھر رہی ہیں۔ :)

آپ کس سلسلے میں بسر و چشم حاضر ہیں؟

شمشاد بھائی۔۔۔اس سلسلے میں جس میں سعود نے شگفتہ بہن کا غم بانٹنے کا حکم دیا ہے ۔۔۔۔ لائبریری کے لیے میری کوئی خدمت درکار ہو (یا کوئی میری "خدمت" کرنا چاہے دامے دامے دامے) تو میں حاضر ہوں :happy::happy::happy:
 
جھاڑو پونچھا آسان کام ہوتا ہے وہی دے دیجیے گا :talktothehand:

یعنی آپ پروف ریڈنگ کرنا چاہتے ہیں۔ سبحان اللہ۔ حال ہی مین مقدس بٹیا اور چند اور احباب نے کافی کہانیاں ٹائپ کی ہیں آپ وہاں کام پر لگ جائیں (لائبریری انچارج، شگفتہ بٹیا سے مشاورت کے بعد)۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ٹائپنگ بھی کر سکتا ہوں۔۔۔ پروف ریڈنگ بھی۔۔۔ اور بس۔۔ پروگرامنگ وروگرامنگ اتنی نہیں آتی۔۔۔۔

السلام علیکم ، لائبریری میں خوش آمدید ! بہت خوشی ہوئی لائبریری میں دیکھ کر اور خاص طور پر پروف ریڈنگ کے حوالے سے ۔ میرا دل ہے کہ ایک بہت حد تک خود کار سیٹ اپ ہو لائبریری کے لیے جہاں اگر کوئی نئے رکن محفل اگر پہلی بار لاگ ان ہوتے ہی لائبریری کے لیے کام کرنا چاہیں تو انھیں کام کے لیے انتظار نہ کرنا پڑے بلکہ ٹائپنگ ، پروف ریڈنگ اور دیگر مختلف مراحل کے لیے آپشنز کیو میں موجود ہوں اور وہ کام کر سکیں ۔ امید ہے کہ ایسا سیٹ اپ تشکیل پا سکے گا ایک دن ۔

اگر ٹائپنگ اور پروف ریڈنگ کے لیے آپ کی دلچسپی کے خاص موضوعات ہوں تو ان کے بارے میں بتائیے گا ۔ علاوہ ازیں کیا آپ کو بچوں کے ادب سے دلچسپی ہے ؟

لائبریری میں کچھ عرصہ سے بچوں کے ادب پر کام کا آغاز کیا ہوا ہے ۔ اور ارادہ تھا ایک گوشہ اطفال ٹیم کی تشکیل کا ۔ یہاں بہت سے اراکین نے ابھی تک اس سلسلے میں شمولیت کی ہے ۔ اگر آپ یہاں پروف ریڈنگ کر سکیں تو " گوشہ اطفال" کی پہلی ٹیم کی تشکیل مکمل ہوجائے گی ۔
 

محمد امین

لائبریرین
دلچسپی تو کسی بھی چیز میں ہوسکتی ہے کیوں کہ مجھے بالذات لائبریری سے دلچسپی ہے۔۔۔ بس رضیہ بٹ کے نوول اور خواتین ڈائجسٹ نما اشیاء نہ ہوں تو دلچسپی ہی ہے:happy:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم ، نبیل بھائی ، سعود ابن سعید بھائی ، اگر یہ معلوم کرنا ہو کہ تمام لائبریری اراکین میں سے کون کون سے اراکین کسی عنوان پر کام میں انگیج ہیں یا ان کے پاس کوئی کام نہیں ہے یعنی وہ کسی بھی مرحلے میں انگیج نہیں ہیں تو اس کے لیے کوئی فیچر موجود ہے کیا ؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
شگفتہ بہن، فی الحال ایسی کوئی خودکار فیچر دستیاب نہیں ہے۔ میں نے اسی لیے شروع میں عرض کیا تھا کہ لائبریری پراجیکٹ کی انتظامیہ کو فی الوقت خود ٹریک رکھنا پڑے گا کہ کون لائبریرین اس وقت کس متن پر کام کر رہے ہیں۔
 
السلام علیکم ، نبیل بھائی ، سعود ابن سعید بھائی ، اگر یہ معلوم کرنا ہو کہ تمام لائبریری اراکین میں سے کون کون سے اراکین کسی عنوان پر کام میں انگیج ہیں یا ان کے پاس کوئی کام نہیں ہے یعنی وہ کسی بھی مرحلے میں انگیج نہیں ہیں تو اس کے لیے کوئی فیچر موجود ہے کیا ؟

فی الحال "مجھے کام بتاؤ میں کیا کروں میں کس کو کھاؤں" والا نظام ہی بہتر ہوگا۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایک اور سوال :

کیا فورم اپگریڈ کے بعد لائبریری میں کوئی ایسا زمرہ ہے جہاں لائبریری راکین کے علاوہ فورم کے تمام اراکین بھی پوسٹ کر سکیں ؟
 
Top