لائبریری : گوشۂ صحبت

فرحت کیانی

لائبریرین
صفحہ نمبر 251کے اسکین میں جو نمبر درج ہے وہ243ہے اس سبب کچھ پریشانی ہے اس کی وضاحت فرما دیجئے کے کس ترتیب کو مدّنظر رکھنا ہے

آپ جو فائل ڈاؤن لوڈ کریں گے اس کا نام page-251.jpg ہے جو کتاب کا صفحہ 243 ہے۔ اسی طرح آخری صفحہ جو آپ ٹائپ کریں گے اس کا نام page-290.jpg ہے جو کہ کتاب کا صفحہ نمبر 282 ہے۔ دونوں میں سے کوئی بھی ترتیب ذہن میں رکھ لیں۔
 
جدول کے لئے محفل میں ایک موڈ استعمال کیا گیا تھا۔ اور کل سے تمام اضافی موڈ غیر فعال کر دئے گئے ہیں۔ان شاء اللہ جب یہ فعال ہونگے تو جدول از خود درس نظر آئے گی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ماشاءاللہ بہت خوشی کی بات ہے کہ لائبریری کو "نیا خون" میسر آیا ہے کہ اس پراجیکٹ میں زیادہ تر نئے احباب شامل ہیں، میری طرف سے سب کو مبارک اور معذرت بھی کہ بوجوہ اس کارِ خیر میں شامل نہ ہو سکا!
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم ،

سعود بھائی ایک سوال ، اسکیننگ کے حوالے سے محفل میں موجود تمام سلسلوں / دھاگوں کو تلاش کرنے کے لیے بہتر رستہ کیا ہے؟
 
السلام علیکم ،

سعود بھائی ایک سوال ، اسکیننگ کے حوالے سے محفل میں موجود تمام سلسلوں / دھاگوں کو تلاش کرنے کے لیے بہتر رستہ کیا ہے؟

بٹیا رانی، جس انداز میں آپ نے ان کو بکھرنے دیا ہے اس کو دیکھ کر ہمیں نہیں لگتا کہ ایک ایک کرکے مینولی ان پر کام کرنے کے سوا کوئی چارہ کار ہے۔ حال ہی میں جو کام ہوا ہے اس کو بھی آپ نے درست طریقے سے نہیں برتا۔ آپ کو تھریڈ پریفکس کا استعمال کرنا چاہیئے تھا، یا پھر کسی بھی دھاگے کا اسٹیٹس بتانے کے لئے اس کے ٹائٹل میں تبدیلی کرنی چاہئے تھی نہ کہ اس کی ذیل میں ایک تبصرہ پوسٹ کرکے۔ آپ خود سوچیں کہ کیا کوئی قدر مشترک ہے ان دھاگوں میں جس کے ذریعہ ان کو باقی دھاگوں سے علیحدہ کیا جا سکے؟ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سعود بھائی میری مراد ان تمام دھاگوں سے ہے جو اب تک محفل میں تمام مختلف اراکین کی جانب سے کھولے گئے ہیں ۔ ان میں وہ بھی شامل ہیں جو لائبریری سے باہر دیگر زمرہ جات اور ذیلی زمرہ جات میں موجود ہیں۔
 
شگفتہ بٹیا، یہی تو ہم پوچھ رہے ہیں کہ ان دھاگوں میں کوئی قدر مشترک ہے جس کی بنیاد پر ان کو علیحدہ کیا جا سکے؟ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سعود بھائی ، علیحدہ کرنے سے کیا مراد ہے آپ کی ؟

میں نے اسکین لکھ کر محفل میں تلاش کیا ہے تو بہت سے روابط ملے ہیں ، اگر اس طور پر تلاش کرنے سے محفل میں موجود تمام روابط یہی ہیں تو ٹھیک ہے ۔
 
اگر ان تمام دھاگوں میں لفظ "اسکین" استعمال ہوا ہے تو اس طرح تلاش کرنے سے سبھی مل سکتے ہیں لیکن اس میں کچھ ایسے دھاگے بھی شامل ہوں گے جن کا کوئی تعلق نہیں ہوگا اسکیننگ سے۔ مثلاً عام بات چیت کے دھاگے میں کسی نے پوچھا ہو کہ اسکیننگ کے لئے سب سے اچھا اور سستا اسکینر کون سا ہے۔ وہ وہ پیغام میں تلاش کے نتیجے میں ہاتھ لگ جائے گا۔ اور کچھ متعلقہ دھاگے چھوٹ جائیں گے اگر ان میں یہ لفظ موجود نہ ہوا تو۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سعود بھائی ، یہی چیز چاہیے دراصل تمام ہی دھاگے دیکھنا ہیں ۔ لائبریری زمرہ جات اور ذیلی زمرہ جات میں یہ مشکل پیش نہیں آئے گی لیکن ان سے ہٹ کر اگر کسی مختلف زمرہ میں اسکیننگ سے متعلق دھاگہ جس میں لفظ ذکر نہ ہوا ہو تو وہ قابل رسائی نہیں ہو سکے گا ۔ ویسے یہ امکان بعید نہیں کہ اسکیننگ پر بات ہو اور یہ لفظ وہاں ذکر ہی نہ ہو ؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اب آمد ہو گئی ہے ایک تو وہ بھی شیئر کر لوں

آخر یہ کیسے ممکن ہے کہ ذکرِ بندہ ہو اور ذکر اسمِ بندہ نہ ہو ۔ ۔ ۔ ویسے سعود بھائی کے معاملے میں تو یقیناً ممکن ہے کہ لوگ آپ کو "سعید بھائی" لکھ جاتے ہیں "ابنِ سعید" کی گہرائی میں ڈوب کر :happy:
 
بٹیا رانی نہ صرف یہ کہ انگریزی الفاظ لکھتے ہوئے اردو میں لوگ مختلف ہجے استعمال کر سکتے ہیں بلکہ لفظ اپنی مختلف صرفی حالتوں میں بھی استعمال ہو سکتا ہے یا پھر معرّب ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بعض لوگ گاڑھے اردو ترجمے استعمال کر بیٹھیں تو کیا ہوگا؟ :)
 
Top