لائبریری اراکین سے شناسائی

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
یہ سلسلہ ہے لائبریری اراکین سے بہتر شناسائی حاصل کرنے کا۔
یہاں چند سوالات پوچھے جا رہے ہیں جن کا جواب آپ کو دینا ہے۔

o نام:

o محفل/ لائبریری میں شمولیت کی تاریخ:

o لائبریری پراجیکٹ میں شمولیت کیسے اختیار کی؟ کسی کی دعوت پر یا خود اپنا نام پیش کیا؟

o لائبریری میں آپ کی سب سے پہلی پوسٹ؟

o لائبریری میں سب سے پہلے کس عنوان پر کام کیا ؟

o سال 2008 میں لائبریری کے لئے آپ کے کام کی فہرست:
( اگر آپ اپنے کام کی فہرست اور لنکس بھی دے سکیں تو ضرور دیجئے)
(ا) ٹیم ورک کس کس عنوان میں ؟

(ب) انفرادی کام کس کس عنوان میں ؟

o لائبریری میں آپ کا پسندیدہ گوشہ؟

o لائبریری سے متعلق کوئی دلچسپ واقعہ جو آپ دوسروں سے شیئر کرنا چاہیں؟

o اگر موقع ملے تو کس لائبریری ممبر کا کام اپنے نام لگوانا چاہیں گے؟

o لائبریری ممبرز کے لئے کوئی ٹپ (سکیننگ ، ٹائپنگ ، پروف ریڈنگ یا اور کچھ): :

اب کچھ سوالات ڈیجیٹل لائبریری سے ہٹ کر۔

o حقیقی زندگی میں پہلی بار کس لائبریری کی رکنیت حاصل کی؟

o کیا اب بھی آپ لائبریری باقاعدگی سے جاتے ہیں نیز اس وقت کتنی لائبریریوں کی رکنیت آپ کے پاس ہے؟

o کون سی ایسی لائبریری ہے جہا‌ں آپ اکثر جانا چاہیں؟

o لائبریری میں عموماً آپ کس گوشے میں پائے جاتے ہیں؟

o آخر میں اگر آپ کچھ کہنا چاہیں مثلاً قوم (لائبریری ٹیم) کے نام آپ کا پیغام وغیرہ: :)

آپ سب کا بہت شکریہ!
 
o نام: سعود عالم

o محفل/ لائبریری میں شمولیت کی تاریخ: مجھے نہیں لگتا کہ میں اس کا رکن ہوں بھی

o لائبریری پراجیکٹ میں شمولیت کیسے اختیار کی؟ کسی کی دعوت پر یا خود اپنا نام پیش کیا؟ اسی بار جب شگفتہ بٹیا نے ایک سروے کرایا تھا تو میں نے بھی شرکت کی تھی۔ تبھی سے تھوڑا تھوڑا شبہہ ہو رہا ہے کہ میرا بھی خون ہے شامل یہاں کی مٹی میں۔

o لائبریری میں آپ کی سب سے پہلی پوسٹ؟ میں نے شاید کوئی پوسٹ نہیں کی اس زمرے میں

o لائبریری میں سب سے پہلے کس عنوان پر کام کیا ؟ ڈرا دھمکا کر علامہ دہشتناک پر کچھ کام کرا لیا تھا شگفتہ بٹیا نے

o لائبریری کے لئے آپ کے کام کی فہرست:
( اگر آپ اپنے کام کی فہرست اور لنکس بھی دے سکیں تو ضرور دیجئے)
(ا) ٹیم ورک کس کس عنوان میں ؟ علامہ دہشتناک

(ب) انفرادی کام کس کس عنوان میں ؟ --

o لائبریری میں آپ کا پسندیدہ گوشہ؟ کم ہی رخ کرتا ہوں ادھر ویسے اطفال، داستان اور ابن صفی کے گوشے پسند ہیں۔ کوئی بوڑھوں کا گوشہ بھی ہوتا تو شاید وہ بھی پسندیدہ فہرست میں شامل ہوتا۔

o لائبریری سے متعلق کوئی دلچسپ واقعہ جو آپ دوسروں سے شیئر کرنا چاہیں؟ بہت دنوں تک لائبریری سائٹ کا علم ہی نہیں تھا گو کہ گوگل نے ادھر کئی بار بھیجا۔ ایک دن یوں ہی سوجھا کہ بڑا لائبریری لائبریری کرکے شور رہتا ہے چلئے دیکھتے ہیں کیا بلا ہے تو ۔۔۔۔۔۔

o اگر موقع ملے تو کس لائبریری ممبر کا کام اپنے نام لگوانا چاہیں گے؟ اپنا کام بھی جو کہ کچھ بھی نہیں ہے، کسی کے نام کر کے چپ بیٹھوں گا۔

o لائبریری ممبرز کے لئے کوئی ٹپ (سکیننگ ، ٹائپنگ ، پروف ریڈنگ یا اور کچھ): اتنے طویل جواب کیوں طلب کئے آپ نے :grin:

o حقیقی زندگی میں پہلی بار کس لائبریری کی رکنیت حاصل کی؟ بچپن میں مدرسے کی لائبریری کا رکن رہا اور درجہ پنجم میں اس کا معاون لائبریرین بھی رہا۔ وہیں داستان ایمان فروشوں کی اور دوسری بہت سی کتابیں‌ اور ڈائجسٹ پڑھنے کا موقع ملا۔

o کیا اب بھی آپ لائبریری باقاعدگی سے جاتے ہیں نیز اس وقت کتنی لائبریریوں کی رکنیت آپ کے پاس ہے؟ اب وہ دن نہیں رہے۔ ہاں دو سال قبل جب میں یونیورسٹی میں تھا تو قصہ چہار درویش اور طلسم ہوش ربا نکلوائی تھی یونیورسٹی لائبریری سے۔

o کون سی ایسی لائبریری ہے جہا‌ں آپ اکثر جانا چاہیں؟ اب تو کوئی ڈیجٹل لائبریری ہی کچھ دے سکتی ہے مجھے۔

o لائبریری میں عموماً آپ کس گوشے میں پائے جاتے ہیں؟ اب تو ای بکس اور ویڈیو ٹیوٹوریلز پر گزارہ کر رہا ہوں جو عموماً کمپیوٹنگ اور پروگرامنگ کے متعلق ہوتی ہیں۔

o آخر میں اگر آپ کچھ کہنا چاہیں مثلاً قوم (لائبریری ٹیم) کے نام آپ کا پیغام وغیرہ: :) خواب ضرور دیکھئے جتنے اونچے دیکھ سکتے ہیں۔ بغیر خواب کے کسی تعبیر کی توقع فضول ہے گو کہ سبھی خؤابوں کو تعبیر نہیں ملتی۔
 
ابو کاشان

محفلین

o نام:
عمران ضیاء

o محفل/ لائبریری میں شمولیت کی تاریخ:
سال بھر پہلے

o لائبریری پراجیکٹ میں شمولیت کیسے اختیار کی؟ کسی کی دعوت پر یا خود اپنا نام پیش کیا؟
شمشاد بھائی اور شگفتہ صاحبہ کی مشترکہ کوششوں سے رکنیت ملی۔

o لائبریری میں آپ کی سب سے پہلی پوسٹ؟
یاد نہیں شاید علامہ دہشتناک میں کی تھی۔

o لائبریری میں سب سے پہلے کس عنوان پر کام کیا ؟
علامہ دہشتناک

o لائبریری کے لئے آپ کے کام کی فہرست:
( اگر آپ اپنے کام کی فہرست اور لنکس بھی دے سکیں تو ضرور دیجئے)
(ا) ٹیم ورک کس کس عنوان میں ؟
علامہ دہشتناک اور
الفاروق (اسکینگ کی حد تک)

(ب) انفرادی کام کس کس عنوان میں ؟
قولِ فیصل (عدیم الفرصتی کا شکار ہے۔ :( )
o لائبریری میں آپ کا پسندیدہ گوشہ؟
اسلام

o لائبریری سے متعلق کوئی دلچسپ واقعہ جو آپ دوسروں سے شیئر کرنا چاہیں؟
ابھی تک تو کوئی نہیں

o اگر موقع ملے تو کس لائبریری ممبر کا کام اپنے نام لگوانا چاہیں گے؟
کسی کا نہیں۔ قبضہ کرناگوارہ نہیں۔

o لائبریری ممبرز کے لئے کوئی ٹپ (سکیننگ ، ٹائپنگ ، پروف ریڈنگ یا اور کچھ):
انتظار فرمائیے :

اب کچھ سوالات ڈیجیٹل لائبریری سے ہٹ کر۔

o حقیقی زندگی میں پہلی بار کس لائبریری کی رکنیت حاصل کی؟
بریٹش لائبریری اور لیاقت نیشنل لائبریری - فریئر ہال کراچی

o کیا اب بھی آپ لائبریری باقاعدگی سے جاتے ہیں نیز اس وقت کتنی لائبریریوں کی رکنیت آپ کے پاس ہے؟
نہیں اب نہیں جاتا۔ ساری رکنیتیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

o کون سی ایسی لائبریری ہے جہا‌ں آپ اکثر جانا چاہیں؟
بریٹش لائبریری، کراچی

o لائبریری میں عموماً آپ کس گوشے میں پائے جاتے تھے؟
میں عموماً کمپیوٹنگ، پروگرامنگ اور فکشن میں ہوتا تھا۔

o آخر میں اگر آپ کچھ کہنا چاہیں مثلاً قوم (لائبریری ٹیم) کے نام آپ کا پیغام وغیرہ: :)
پڑھو اور پڑھاؤ

آپ کے پڑھنے کا بہت شکریہ!

دوست

محفلین
السلام علیکم
یہ سلسلہ ہے لائبریری اراکین سے بہتر شناسائی حاصل کرنے کا۔
یہاں چند سوالات پوچھے جا رہے ہیں جن کا جواب آپ کو دینا ہے۔

O نام:
محمد شاکر عزیز
O محفل/ لائبریری میں شمولیت کی تاریخ:
اس وقت لائبریری نوزائیدہ تھی 2006 کے شروع کا کوئی وقت ہے شاید۔
O لائبریری پراجیکٹ میں شمولیت کیسے اختیار کی؟ کسی کی دعوت پر یا خود اپنا نام پیش کیا؟
محفل پر پڑھ پڑھا کر دل کیا کہ کچھ کیا جائے اور پھر شروع کردیا۔
O لائبریری میں آپ کی سب سے پہلی پوسٹ؟
پہلی پوسٹ تلاشنا خاصا مشکل کام ہے ہلکا سا یاد ہے وہ دھاگہ خاصا مشہور ہوا تھا اصل میں لائبریری کے کام کو ایک طرح سے دوبارہ زندہ اس دھاگے نے کیا تھا۔
O لائبریری میں سب سے پہلے کس عنوان پر کام کیا ؟
فردوس بریں میرا پہلا کام ہے۔ ساری خود ٹائپ کی تھی۔
O سال 2008 میں لائبریری کے لئے آپ کے کام کی فہرست:
( اگر آپ اپنے کام کی فہرست اور لنکس بھی دے سکیں تو ضرور دیجئے)
فہرست کیا جی سکینگ کی تھی شاید عمران سیریز کی اور تو کچھ یاد نہیں آرہا۔ ہم انگلی کٹوا کر شہید بنے ہوئے ہیں بس۔ ورنہ ۔۔۔
(ا) ٹیم ورک کس کس عنوان میں ؟
عمران سیریز سکین کرکے دی تھیں اب یہ کس عنوان میں ہے یہ نہیں جانتا۔
(ب) انفرادی کام کس کس عنوان میں ؟
فردوس بریں شاید ناول تلے آتا ہے۔
O لائبریری میں آپ کا پسندیدہ گوشہ؟
جہاں بھی کام ہورہا ہو۔ اچھا لگتا ہے۔ پچھلے کچھ عرصے سے تو مشورے دینا بہت اچھا لگتا ہے۔
O لائبریری سے متعلق کوئی دلچسپ واقعہ جو آپ دوسروں سے شیئر کرنا چاہیں؟
دلچسپ واقعہ اس وقت وکی کا کوئی سلسلہ نہیں تھا تو فردوس بریں کے دو باب میں نے ایک بلاگ بنا کر اس پر پوسٹ کردئیے تھے۔
O اگر موقع ملے تو کس لائبریری ممبر کا کام اپنے نام لگوانا چاہیں گے؟
بڑے لوگ ہیں جو مستقل مزاجی سے کام کیے جاتے ہیں ہم کیا اور ہماری اوقات کیا کہ ان کے رتبے تک پہنچنے کے بارے میں سوچ بھی سکیں۔
O لائبریری ممبرز کے لئے کوئی ٹپ (سکیننگ ، ٹائپنگ ، پروف ریڈنگ یا اور کچھ)
ٹپ ٹائپنگ کے حوالے سے یہ ہے کہ کی بورڈ فونیٹک استعمال نہ کریں مقتدرہ یا آفتاب کو ٹرائی کریں۔ دقت تو ہوگی لیکن ٹائپنگ آسان ہوجائے گی۔ فونیٹک اردو محفل پر کام کرنے کے لیے تو بہترین ہے جہاں چند جملوں کی پوسٹ کرنا ہوتی ہے لیکن زیادہ وقت ٹائپنگ کرنے سے ہاتھ بہت جلد تھک جاتے ہیں۔ یہ میرا ذاتی تجربہ ہے۔: :

اب کچھ سوالات ڈیجیٹل لائبریری سے ہٹ کر۔

o حقیقی زندگی میں پہلی بار کس لائبریری کی رکنیت حاصل کی؟
میٹرک میں تھا اس وقت ایک لائبریری کا رکن بنا۔ پھر 2004 سے ایک لائبریری کا رکن ہوں۔ مکتبہ سیاح لائبریری۔
O کیا اب بھی آپ لائبریری باقاعدگی سے جاتے ہیں نیز اس وقت کتنی لائبریریوں کی رکنیت آپ کے پاس ہے؟
ایک لائبریری کی رکنیت ہے اور وہاں سے کرائے پر کتابیں‌ لے کر پڑھتا ہوں۔ یہ نجی لائبریری ہے۔
O کون سی ایسی لائبریری ہے جہا‌ں آپ اکثر جانا چاہیں؟
بس ایک ہی ہے۔ اور ہمارے شہر میں سرکاری سطح پر میونسپل لائبریری اور علامہ اقبال لائبریری ہیں لیکن کبھی جانے کا اتفاق ہی نہیں ہوا وہاں۔
O لائبریری میں عموماً آپ کس گوشے میں پائے جاتے ہیں؟
ہماری لائبریری میں تمام گوشوں میں عرفان بھائی ہی پائے جاسکتے ہیں جو لائبریرین اور لائبریری کے مالک ہیں۔
O آخر میں اگر آپ کچھ کہنا چاہیں مثلاً قوم (لائبریری ٹیم) کے نام آپ کا پیغام وغیرہ: :)

لائبریری ٹیم والے بہت اچھا کام کررہے ہیں۔ جذبے جوان رکھیں انھیں بوڑھا نہ ہونے دیں‌ جیسے کہ فدوی کے ساتھ ہوا۔

آپ سب کا بہت شکریہ!
بڑی مہربانی کہ آپ نے مجھے یاد رکھا۔
وسلام
 
نایاب

لائبریرین
o نام:نایاب حسین نقوی

o محفل/ لائبریری میں شمولیت کی تاریخ: 17 جنوری 2009

o لائبریری پراجیکٹ میں شمولیت کیسے اختیار کی؟ کسی کی دعوت پر یا خود اپنا نام پیش کیا؟ ذاتی دلچسپی

o لائبریری میں آپ کی سب سے پہلی پوسٹ؟ کوئی نہیں

o لائبریری میں سب سے پہلے کس عنوان پر کام کیا ؟ بروالہ سیداں

o سال 2008 میں لائبریری کے لئے آپ کے کام کی فہرست:
( اگر آپ اپنے کام کی فہرست اور لنکس بھی دے سکیں تو ضرور دیجئے)
(ا) ٹیم ورک کس کس عنوان میں ؟

(ب) انفرادی کام کس کس عنوان میں ؟

o لائبریری میں آپ کا پسندیدہ گوشہ؟ مخصوص تو کوئی نہیں

o لائبریری سے متعلق کوئی دلچسپ واقعہ جو آپ دوسروں سے شیئر کرنا چاہیں؟
لاہور اور راولپنڈی کی اکثرکمرشلز لائیبریریز کا ۱۹۷۰ سے ابھی تک مقروض ہوں

o اگر موقع ملے تو کس لائبریری ممبر کا کام اپنے نام لگوانا چاہیں گے؟
نام اپنا ہی اچھا

o لائبریری ممبرز کے لئے کوئی ٹپ (سکیننگ ، ٹائپنگ ، پروف ریڈنگ یا اور کچھ):
آپ سب امید ہے کہ مجھے اچھی اچھی ٹپس سے نوازیں گے تاکہ میری ٹائپنگ میں غلطیاں نہ ہوں
حقیقی زندگی میں پہلی بار کس لائبریری کی رکنیت حاصل کی؟ پنجاب لائیبری گیا تھا انہوں نے کہا سکول سے شہادت نامہ لاؤ پھر کمرشل لائیبریری سے ہی اپنی پیاس بجھاتا رہا

o کیا اب بھی آپ لائبریری باقاعدگی سے جاتے ہیں نیز اس وقت کتنی لائبریریوں کی رکنیت آپ کے پاس ہے؟ کوئی نہیں

o کون سی ایسی لائبریری ہے جہا‌ں آپ اکثر جانا چاہیں؟ محترم ندیم شیخ شاہدرہ لاہور کی شمع لائیبریری

o لائبریری میں عموماً آپ کس گوشے میں پائے جاتے ہیں؟ شہد کی تلاش کسی اک پھول سے مخصوص کہاں

o آخر میں اگر آپ کچھ کہنا چاہیں مثلاً قوم (لائبریری ٹیم) کے نام آپ کا پیغام وغیرہ: میں شکرگزار ہوں آپ سب بہنوں بھائیوں کا جنہوں نے مجھے توجہ سے نوازا ۔ خاص طور سے محترمہ تعبیر بہنا ۔ محترمہ فرحت کیانی بہنا ۔ محترمہ سیدہ شگفتہ بہنا ۔اللہ آپ سب کو سدا خوش و شادوآباد رکھے آمین ۔ پیغام کے طور پر محترم جناب ابن سعید کی لکھی تحریر "خواب ضرور دیکھئے جتنے اونچے دیکھ سکتے ہیں۔ بغیر خواب کے کسی تعبیر کی توقع فضول ہے گو کہ سبھی خؤابوں کو تعبیر نہیں ملتی۔ "میں نے بھی لائیبریری ٹیم میں شرکت کا خواب دیکھا تھا جو سچ ہو گیا
اللہ تعالی سدا مہکائے رکھے اس گلشن محفل اردو کو آمین
نایاب
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین

o نام: خرم شہزاد خرمo محفل/ لائبریری میں شمولیت کی تاریخ:

مجھے اس کی خبر ہی نہیں ہوئی کہ میں لائبریری کا رکن بن گیا ہوںo لائبریری پراجیکٹ میں شمولیت کیسے اختیار کی؟ کسی کی دعوت پر یا خود اپنا نام پیش کیا؟

میں نے تو خود اپنا نام پیش کیا تھا o لائبریری میں آپ کی سب سے پہلی پوسٹ؟

لائبریری میں ابھی تک کوئی پوسٹ نہیں کی o لائبریری میں سب سے پہلے کس عنوان پر کام کیا ؟

علامہ دہشتناک پر کام کیا تھا وہ بھی اپنی خوشی سے o سال 2008 میں لائبریری کے لئے آپ کے کام کی فہرست:
( اگر آپ اپنے کام کی فہرست اور لنکس بھی دے سکیں تو ضرور دیجئے)
(ا) ٹیم ورک کس کس عنوان میں ؟

ایک تو علامہ دہشتناک تھا اس کے علاوہ بھی ایک عنوان پر کام کیا تھا وہ مجھے یاد نہیں ٹیم ورک تھا ۔ میرے ساتھ ابوکشان اور شکاری تھے اور ہاں زینب آپی بھی تھی دور دور سے غالباََ علامہ دہشتناک پر ایک مقابلہ تھا جو میرے خیال سے ہماری ٹیم جیت گی تھی لیکن انعام کچھ نہیں ملا تھا :weep:

o لائبریری میں آپ کا پسندیدہ گوشہ؟
زیادہ تو میں شاعری ہی پڑھنے جاتا ہوں اس کے علاوہ نثر بھی پڑھ لیتا ہوں لیکن زیادہ شاعری والا گوشہ پسند ہےo لائبریری سے متعلق کوئی دلچسپ واقعہ جو آپ دوسروں سے شیئر کرنا چاہیں؟

کوئی خاص نہیں ہاں ایک ہے وہ یہ کہ میں نے ایک دھاگے میں لکھا میں بھی ہائبریری کا رکن بنا چاہتا ہوں تو مجھے شاید شمشاد بھائی نے بتایا آپ کسی لائبریری ممبر کو زاتی پیغام ارسال کریں میں نے جیہ آپی کو پیغام ارسال کیا انھوں نے کہاں شگفتہ آپی کو ارسال کر میں نے ان کو کیا انھوں نے کچھ کام لگا دیا اس کے بعد میں نے کہنا چوڑ دیا لیکن جب کہنا چوڑ دیا تو پھر مجھے رکن بنا دیا گیا :battingeyelashes:o اگر موقع ملے تو کس لائبریری ممبر کا کام اپنے نام لگوانا چاہیں گے؟

کوشش کروں گا خود ایسا کام کروں کہ سب پسند کریںo لائبریری ممبرز کے لئے کوئی ٹپ (سکیننگ ، ٹائپنگ ، پروف ریڈنگ یا اور کچھ): :

اب کچھ سوالات ڈیجیٹل لائبریری سے ہٹ کر۔

o حقیقی زندگی میں پہلی بار کس لائبریری کی رکنیت حاصل کی؟

ایک دفعہ کالج کی لائبریری کی کی تھی اس کے بعد کسی کی بھی نہیںo کیا اب بھی آپ لائبریری باقاعدگی سے جاتے ہیں نیز اس وقت کتنی لائبریریوں کی رکنیت آپ کے پاس ہے؟
اصل میں مجھے جو کتاب اچھی لگتی ہے میری کوشش ہوتی ہے میں اس کو خرید ہوں لائبریری میں پڑھنے نہیں جاتا کتابیں خرید لیتا ہں

:)
 
سارہ خان

محفلین
نام:

سارہ خان

o محفل/ لائبریری میں شمولیت کی تاریخ:

تاریخ تو یاد نہیں پر محفل جوائن کرنے کے 2۔۔3 ماہ بعد بن گئی تھی ۔۔

o لائبریری پراجیکٹ میں شمولیت کیسے اختیار کی؟ کسی کی دعوت پر یا خود اپنا نام پیش کیا؟

ماوراء کے کہنے پر ۔۔

o لائبریری میں آپ کی سب سے پہلی پوسٹ؟

علی پور کا ایلی کے شروع کے چند صفحات لکھے تھے

o لائبریری میں سب سے پہلے کس عنوان پر کام کیا ؟

علی پور کا ایلی

o سال 2008 میں لائبریری کے لئے آپ کے کام کی فہرست:

عمران سیریز کا ایک ناول پورا لکھا تھا ۔۔ اور ایک اور ناول کا صرف ایک صفحہ لکھا تھا ۔۔

(ا) ٹیم ورک کس کس عنوان میں ؟

دو عنوان میں پر بہت تھوڑا سا لکھا تھا اس لئے رہنے ہی دوں تو بہتر ۔۔۔ :)

(ب) انفرادی کام کس کس عنوان میں ؟

ایک افسانہ " شہزادی " کے نام سے ۔۔" خوفناک عمارت " ۔۔ اور " لڑکیوں کا جزیرہ " عمران سیریز کے ناولز

o لائبریری میں آپ کا پسندیدہ گوشہ؟

اردو نثر

o لائبریری سے متعلق کوئی دلچسپ واقعہ جو آپ دوسروں سے شیئر کرنا چاہیں؟

دلچسپ واقعہ تو کوئی نہیں ۔۔ بس دو تین بار کچھ لکھے ہوئے صفحات بجلی کی نظر ہو گئے تھے تو دوبارہ لکھنے پڑے تھے بادل نا خواستہ۔۔

o اگر موقع ملے تو کس لائبریری ممبر کا کام اپنے نام لگوانا چاہیں گے؟

قیصرانی کا

اب کچھ سوالات ڈیجیٹل لائبریری سے ہٹ کر۔

o حقیقی زندگی میں پہلی بار کس لائبریری کی رکنیت حاصل کی؟

اسکول اور کالج کی لائبریریز کی رکنیت تو خود ہی مل جاتی تھی ۔۔ باقی کسی اور کی کبھی نہیں حاصل کی۔۔

o کیا اب بھی آپ لائبریری باقاعدگی سے جاتے ہیں نیز اس وقت کتنی لائبریریوں کی رکنیت آپ کے پاس ہے؟

باقاعدگی سے جانا تو نہیں ہوتا ۔۔ کبھی کبھی لیاقت میموریل لائبریری کراچی جاتی ہوں ۔۔۔ رکنیت کسی لائبریری کی نہیں ۔۔

o کون سی ایسی لائبریری ہے جہا‌ں آپ اکثر جانا چاہیں؟

لیاقت میموریل لائبریری کراچی
 
ماوراء

محفلین
ماوراء

o محفل/ لائبریری میں شمولیت کی تاریخ:
تاریخ تو یاد نہیں۔ لیکن شاید 2006 میں ہی لائبریری میں شامل ہوئی تھی۔

o لائبریری پراجیکٹ میں شمولیت کیسے اختیار کی؟ کسی کی دعوت پر یا خود اپنا نام پیش کیا؟
ان دنوں لائبریری کے بارے میں اکثر محفل پر باتیں ہوا کرتی تھیں۔ پھر محب اور میں نے لائبریری پر کام کرنے کا سوچا۔ لوگوں کو لائبریری کی طرف لانے کی ذمہ داری محب نے لی اور میں نے کتابیں سکین کروانے کی اور ٹائپنگ شروع کرنے کی۔

o لائبریری میں آپ کی سب سے پہلی پوسٹ؟
یہ تو یاد نہیں۔ لیکن اگر کام کے حوالے سے پوچھا گیا ہے تو شاید سب سے پہلے زاویہ پر کام شروع کیا تھا۔

o لائبریری میں سب سے پہلے کس عنوان پر کام کیا ؟
شاید زاویہ کتاب پر ہی کام کیا تھا۔

o سال 2008 میں لائبریری کے لئے آپ کے کام کی فہرست:
( اگر آپ اپنے کام کی فہرست اور لنکس بھی دے سکیں تو ضرور دیجئے)
(ا) ٹیم ورک کس کس عنوان میں ؟
2008 میں شاید دو ہی کتابوں پر کام کیا ہے۔
باغ و بہار
توبۃ النصوح

(ب) انفرادی کام کس کس عنوان میں ؟
ایک ہی شاعری کی کتاب خود اردوائی ہے۔ “دیوارِ ہوا پر آئینہ“ جمشید مسرور۔ لیکن لائبریری پر نہیں رکھ سکی۔ حالانکہ جمشید مسرور صاحب سے میں اجازت بھی لے چکی ہوں۔

o لائبریری میں آپ کا پسندیدہ گوشہ؟
داستان، ناول، تاریخ و فلسفہ اور اقبالیات

o لائبریری سے متعلق کوئی دلچسپ واقعہ جو آپ دوسروں سے شیئر کرنا چاہیں؟
ایسا تو کوئی خاص نہیں ہے۔

o اگر موقع ملے تو کس لائبریری ممبر کا کام اپنے نام لگوانا چاہیں گے؟
یہ تو زیادتی ہو گی۔

o لائبریری ممبرز کے لئے کوئی ٹپ (سکیننگ ، ٹائپنگ ، پروف ریڈنگ یا اور کچھ): :
ٹپ تو ایسا خاص نہیں۔ لیکن ٹائپ کر کے پوسٹ والوں کے لیے اتنا ہی کہ اگر آپ ٹیم ورک کر رہے ہیں اور آپ کو کچھ ٹائپ کرنے کے لیے دیا گیا ہے تو سارا مواد ایک بار ہی ٹائپ کر کے پوسٹ کریں یا ایک ہی تھریڈ میں پوسٹ کریں۔ اور پوسٹ کرتے ہوئے صفحہ نمبر ضرور لکھیں۔ اور آخر میں بھی لکھیں کہ کون سے صفحے تک پوسٹ کیا ہے۔

اب کچھ سوالات ڈیجیٹل لائبریری سے ہٹ کر۔

o حقیقی زندگی میں پہلی بار کس لائبریری کی رکنیت حاصل کی؟
شروع میں تو سکول و کالج کی لائبریری سے ہی کام چلایا تھا۔ مجھے یاد ہے، جب چھوٹی تھی تو کہانیوں کی ساری کتابیں میں سکول کی لائبریری سے ہی لے کر آتی تھی۔ اور پھر بعد میں امی لائبریری کی انچارج بھی تھیں تو میں اکثر اسی لائبریری میں پائی جاتی تھی، بلکہ اکثر کتابیں اپنی جگہ پر رکھنے میں امی کی مدد بھی کرتی تھی۔

o کیا اب بھی آپ لائبریری باقاعدگی سے جاتے ہیں نیز اس وقت کتنی لائبریریوں کی رکنیت آپ کے پاس ہے؟
یونیورسٹی کی لائبریری میں تو تقریباً روز ہی جانا ہوتا ہے۔ اس کے لیے علاوہ ناروے کی سب سے بڑی لائبریری Deichmanske لائبریری کی بھی رکن ہوں۔ اور جب جب وقت ملے، جاتی رہتی ہوں۔

o کون سی ایسی لائبریری ہے جہا‌ں آپ اکثر جانا چاہیں؟
ایسی لائبریری میں جانا چاہوں گی، جہاں اردو کی ڈھیر ساری کتابیں ہوں۔ ابھی ہماری لائبریری میں اردو کی بہت کم کتابیں ہیں۔ میں جب جاؤں ان کو دیکھتی ہوں کہ شاید کوئی نئی کتاب آئی ہو۔

o لائبریری میں عموماً آپ کس گوشے میں پائے جاتے ہیں؟
جس کتاب کی ضرورت ہوتی ہے، اسی حصے میں۔ آجکل تو میں کمپیوٹر سے متعلقہ کتابوں والے حصے میں گھوم رہی ہوں، لائبریری میں بھی اور کتابوں کی دکانوں پر بھی۔ تاریخ ، فکشن، کھانے پکانے اور مشاغل سے متعلقہ کتابوں والا حصہ۔

o آخر میں اگر آپ کچھ کہنا چاہیں مثلاً قوم (لائبریری ٹیم) کے نام آپ کا پیغام وغیرہ:
قوم سے اتنا ہی کہ اگر آپ لائبریری کے لیے کام کرنا ہی چاہتے ہیں تو اگر ہر رکن ایک ایک کتاب بھی مکمل کر کے لائبریری میں پیش کر دے تو بہت ساری کتابیں ہو جائیں گے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
o نام:

نبیل

o محفل/ لائبریری میں شمولیت کی تاریخ:

سن 2005

o لائبریری پراجیکٹ میں شمولیت کیسے اختیار کی؟ کسی کی دعوت پر یا خود اپنا نام پیش کیا؟

لائبریری پراجیکٹ کی تجویز انڈیا کے ایم مبین نے پیش کی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے ہم نے لائبریری پراجیکٹ کا آغاز کیا تھا۔ لیکن اس پراجیکٹ کو اصل زندگی شگفتہ کے آنے کے بعد ملی تھی۔

o لائبریری میں آپ کی سب سے پہلی پوسٹ؟

لائبریری پراجیکٹ‌ پر دوستوں کے ساتھ کوئی مشاورت کی ہوگی۔

o لائبریری میں سب سے پہلے کس عنوان پر کام کیا ؟

غالباً دیوان غالب کو برقیانے کا آغاز میں نے ہی کیا تھا۔ اس کے علاوہ میں نے ترجمان القران، یادگار غالب، تذکرہ غوثیہ وغیرہ کے کچھ حصے بھی پوسٹ کیے تھے۔

o سال 2008 میں لائبریری کے لئے آپ کے کام کی فہرست:
( اگر آپ اپنے کام کی فہرست اور لنکس بھی دے سکیں تو ضرور دیجئے)
(ا) ٹیم ورک کس کس عنوان میں ؟

(ب) انفرادی کام کس کس عنوان میں ؟

میں نے کچھ کتابوں کا سکین شدہ متن فراہم کیا ہے۔ مزید کچھ کتابوں کو سکین کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ اس کے علاوہ میں لائبریری پراجیکٹ کے تکنیکی انفراسٹرکچر کے سلسلے میں بھی تحقیق کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

o لائبریری میں آپ کا پسندیدہ گوشہ؟

سب ہی پسند ہیں۔

o لائبریری سے متعلق کوئی دلچسپ واقعہ جو آپ دوسروں سے شیئر کرنا چاہیں؟

ایسا کچھ یاد نہیں

o اگر موقع ملے تو کس لائبریری ممبر کا کام اپنے نام لگوانا چاہیں گے؟

سب کا کام بہت اچھا ہے۔

o لائبریری ممبرز کے لئے کوئی ٹپ (سکیننگ ، ٹائپنگ ، پروف ریڈنگ یا اور کچھ)

میرا ایک یہی ٹپ ہوگا کہ لائبریری پراجیکٹ پر کام کے لیے ایک ورک فلو کو فائنلائز کیا جائے اور لائبریری پراجیکٹ کے لیے کسی ایک پلیٹ فارم کا بھی فیصلہ کیا جائے۔

o حقیقی زندگی میں پہلی بار کس لائبریری کی رکنیت حاصل کی؟

پنجاب پبلک لائبریری لاہور

o کیا اب بھی آپ لائبریری باقاعدگی سے جاتے ہیں نیز اس وقت کتنی لائبریریوں کی رکنیت آپ کے پاس ہے؟
کتابوں کی دکان اور لائبریری میری مرغوب جگہیں ہیں۔ خوش قسمتی سے میں جس جگہ ملازمت کرتا ہوں اس کمپنی کی ایک بہت اچھی لائبریری ہے جس میں مجھےاپنی فیلڈ کی latest کتابیں مل جاتی ہیں۔ اس کےعلاوہ میں نے کسی اورلائبریری کی ممبر شپ نہیں لی ہوئی ہے۔ میرے شہر میں ایک یونیورسٹی بھی ہے اور اس کی لائبریری بھی کافی اچھی ہے۔

o کون سی ایسی لائبریری ہے جہا‌ں آپ اکثر جانا چاہیں؟

میں نے ایک لائبریری میں پڑھا تھا کہ لائبریری جنت کا ایک حصہ ہے، اور مجھے اس بات سے اتفاق بھی ہے۔ :) مجھے ہر لائبریری پسند آتی ہے۔

o لائبریری میں عموماً آپ کس گوشے میں پائے جاتے ہیں؟

میں عام طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی والے شیلفس کو کنگھالتا رہتا ہوں۔ اس کے علاوہ کبھی کبھار پراجیکٹ منیجمنٹ سے متعلقہ کتابیں بھی دیکھ لیتا ہوں۔

o آخر میں اگر آپ کچھ کہنا چاہیں مثلاً قوم (لائبریری ٹیم) کے نام آپ کا پیغام وغیرہ:

میں لائبریری پراجیکٹ پر کام کرنے والوں اور ان لوگوں سے جو اس پر کام کر چکے ہیں، سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ لوگ اردو کی تاریخ رقم کر رہے ہیں اور آنے والی نسلیں اس کام کے لیے آپ کی زیر بار احسان ہوں گی۔ بس اسی طرح اس پر محنت جاری رکھیں۔ اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین
 
الف عین

لائبریرین
o نام:
اعجاز اختر۔۔۔ قلمی نام۔ اعجاز عبید

o محفل/ لائبریری میں شمولیت کی تاریخ:
ایم مبین کے دئے آئیڈیے پر عمل کرتے وقت ہم لوگوں نے ہی لائبریری کا پروگرام بنایا تھا۔

o لائبریری پراجیکٹ میں شمولیت کیسے اختیار کی؟ کسی کی دعوت پر یا خود اپنا نام پیش کیا؟
خود ہی اپنا نام خود کو پیش کیا اور خود قبول کیا۔۔۔۔!!!

o لائبریری میں آپ کی سب سے پہلی پوسٹ؟
دیوانِ غالب کی کوئی غزل ہی ہوگی۔ اب مکمل تو یاد نہیں۔۔۔

o لائبریری میں سب سے پہلے کس عنوان پر کام کیا ؟
دیوانِ غالب پر۔ مختلف جگہوں میں پوسٹ کی ہوئی شاعری کو میں نے یکجا کیا اور پھر جو دیوان کی ترتیب کے مطابق نہیں تھیں، اس کو سب نے ٹائپ کیا، اس میں نبیل، جوجو (جویریہ مسعود)، شمشاد، شگفتہ، فریب (یہ حضرت فریب ہی دے گئے!!) وغیرہ نے کام کیا۔ کچھ میں نے بھی ٹائپ کیا اور مکمل ای بک بنائی۔ اور اب تو جوجو کے دل چسپی لینے سے اس کے تین تین نسخے ہو گئے ہیں، اردو ویب اڈیشن، نسخۂ حمیدیہ، اور اردو ویب اڈیشن، اضافہ شدہ۔۔
اس کے علاوہ وہاب اعجاز نے انفرادی طور پر بہت کچھ کام کیا تھا، اس میں کچھ اضافے کر کے ای بک بنائیں۔۔ جیسے ناصر کاظمی کا "دیوان" وہاب نے ٹائپ کیا تھا، "برگِ نے" میں نے، کچھ مواد ادھر ادھر کا تھا۔
اس طرح ای بک بنی جس کو میں نے ’ساتوں رنگ‘
کا نام دیا تھا۔ اس کے بات جو سلسلہ شروع ہوا تو۔۔۔۔۔
سال 2008 میں لائبریری کے لئے آپ کے کام کی فہرست:
اس کو کمپائل کرنا پڑے گا۔ نہ جانے کتنے مسودے ےتدوین کے لئے پڑے ہیں۔ ایک کتاب تو پرسوں ملی ہے۔ غالب اور تنقید (جاوید رحمانی)۔۔۔ اہم دعوت القرآن، اور تفہیم القرآن ہیں۔
( اگر آپ اپنے کام کی فہرست اور لنکس بھی دے سکیں تو ضرور دیجئے)
(ا) ٹیم ورک کس کس عنوان میں ؟
محض غالب میں ٹیم ورک کیا، عمران سیریز میں محض پروف ریڈنگ کا کام کیا۔

(ب) انفرادی کام کس کس عنوان میں ؟
اس کی فہرست دینا فی الحال نا ممکن ہے۔
o
لائبریری میں آپ کا پسندیدہ گوشہ؟
شاعری۔۔۔۔
o
لائبریری سے متعلق کوئی دلچسپ واقعہ جو آپ دوسروں سے شیئر کرنا چاہیں؟
کوئی نہیں۔۔۔ یا کم از کم یاد نہیں۔

o اگر موقع ملے تو کس لائبریری ممبر کا کام اپنے نام لگوانا چاہیں گے؟
؟؟؟؟

o لائبریری ممبرز کے لئے کوئی ٹپ (سکیننگ ، ٹائپنگ ، پروف ریڈنگ یا اور کچھ): :
صرف یہ کہ بھئی ایک تھریڈ کھول کر ایک نظم یا کہانی پوسٹ کرنے سے فائدہ۔ اس سے کیا معلوم ہوگا کہ آپ کوئی کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کتاب کے نام کے ساتھ کچھ پوسٹ کریں اور سب پوسٹس اسی ٕوضوع میں شامل ہوں، اسی لئے میں نے لائبئریری اپنی الگ سے بھی بنا رکھی ہے۔ اس کو میں ذہنی طور پر تو الگ نہیں سمجھتا۔ لیکن یہاں بھی پوسٹ کروں تو کام بڑھ جاتا ہے۔ اتنا وقت میں کسی کتاب کی تدوین کو دینا پسند کرتا ہوں۔

اب کچھ سوالات ڈیجیٹل لائبریری سے ہٹ کر۔

o حقیقی زندگی میں پہلی بار کس لائبریری کی رکنیت حاصل کی؟
میں خود ہی لائبریری کا انچارج ہوں۔ اپنے ڈیپارٹمنٹ کا شعبۂ اشاعت کا ڈائریکتر ہوں۔ اور لائبریری اسی شعبے کے تحت ہے۔ ویسے بچپن میں اپنی ہی لائبریری چلاتے تھے۔ بعد میں کئی لائبریریز میں شمولیت کی۔ سٹیٹ سنٹرل لائبریری کا تو اب بھی رکن ہوں حالاں کہ پانچ چھہ سال سے وہاں گیا ہی نہیں!

o کیا اب بھی آپ لائبریری باقاعدگی سے جاتے ہیں نیز اس وقت کتنی لائبریریوں کی رکنیت آپ کے پاس ہے؟
کوئی نہیں

o کون سی ایسی لائبریری ہے جہا‌ں آپ اکثر جانا چاہیں؟
محفل اردو لائبریری!!

o لائبریری میں عموماً آپ کس گوشے میں پائے جاتے ہیں؟
شاعری۔۔۔

o آخر میں اگر آپ کچھ کہنا چاہیں مثلاً قوم (لائبریری ٹیم) کے نام آپ کا پیغام وغیرہ:
وہی جو اوپر لکھا ہے۔
 
زیک

مسافر
o نام: زیک

o محفل/ لائبریری میں شمولیت کی تاریخ: کبھی نہیں

o لائبریری پراجیکٹ میں شمولیت کیسے اختیار کی؟ کسی کی دعوت پر یا خود اپنا نام پیش کیا؟ سب قصور نبیل اور شگفتہ کا ہے۔

o لائبریری میں آپ کی سب سے پہلی پوسٹ؟ شاید کاپی‌رائٹ پر تھی۔

o لائبریری میں سب سے پہلے کس عنوان پر کام کیا ؟ کسی پر نہیں۔

o سال 2008 میں لائبریری کے لئے آپ کے کام کی فہرست: لائبریری کے لئے پلیٹ‌فارم اور ورک‌فلو پر کچھ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

o لائبریری میں آپ کا پسندیدہ گوشہ؟ سب

o اگر موقع ملے تو کس لائبریری ممبر کا کام اپنے نام لگوانا چاہیں گے؟ چونکہ کسی نے اس موضوع پر کام نہیں کیا جو میرے لئے اہم ہے یعنی لائبریری کی مینجمنٹ، ورک‌فلو وغیرہ اس لئے کسی کا نہیں۔

o لائبریری ممبرز کے لئے کوئی ٹپ (سکیننگ ، ٹائپنگ ، پروف ریڈنگ یا اور کچھ): : سب سے اہم ورک‌فلو اور پراجیکٹ مینجمنٹ ہیں۔ اس کے بعد سکیننگ، ٹائپنگ، پروف‌ریڈنگ، فارمیٹنگ اور کتاب کو فائنل شکل دینا سب اہم ہیں۔ ان سب کے لئے بہت سے dedicated ارکان کی ضرورت ہے اور تجربہ‌کار ارکان کی بھی جو اس کام میں لگے رہیں۔

o حقیقی زندگی میں پہلی بار کس لائبریری کی رکنیت حاصل کی؟ کچھ یاد نہیں پڑتا۔ شروع ہی سے کسی نہ کسی لائبریری کا رکن رہا ہوں۔

o کیا اب بھی آپ لائبریری باقاعدگی سے جاتے ہیں نیز اس وقت کتنی لائبریریوں کی رکنیت آپ کے پاس ہے؟ اس وقت ایک لائبریری سسٹم کا رکن ہوں۔ یہ ہمارے شہر اور کاؤنٹی کا لائبریری سسٹم ہے جس میں کئ چھوٹی اور بڑی لائبریریاں شامل ہیں۔

o لائبریری میں عموماً آپ کس گوشے میں پائے جاتے ہیں؟ کک بکس، تاریخ، مذہب، کمپیوٹر سائنس، الیکٹریکل انجینیرنگ۔
 
مغزل

محفلین
السلام علیکم
یہ سلسلہ ہے لائبریری اراکین سے بہتر شناسائی حاصل کرنے کا۔
یہاں چند سوالات پوچھے جا رہے ہیں جن کا جواب آپ کو دینا ہے۔

----------------------- بہت شکریہ فرحت بہن۔ میں عرض کرتا ہوں۔

O نام: --------------------- محمد محمود مغل (م۔م۔مغل)
O محفل/ لائبریری میں شمولیت کی تاریخ: ---------------- لگ بھگ چار ماہ ہوچلے ہیں۔

O لائبریری پراجیکٹ میں شمولیت کیسے اختیار کی؟ کسی کی دعوت پر یا خود اپنا نام پیش کیا؟ --------------- میں نے خود سّیدہ سے گزارش کی تھی مگر فارم پیچدہ ہونے کی وجہ سے ، بعد میں نبیل صاحب سے ’’ پرچی ‘‘ کےذریعے رکنیت اختیار کی۔

O لائبریری میں آپ کی سب سے پہلی پوسٹ؟ -------------- ممتاز رفیق کے خاکو‌ں‌کی کتاب کا کام - اسالیبِ خاکہ کی لڑٰ ی میں

O لائبریری میں سب سے پہلے کس عنوان پر کام کیا ؟ -------------- جب رکنیت نہ تھی تو علامہ دہشت ناک پر

O سال 2008 میں لائبریری کے لئے آپ کے کام کی فہرست: ---------- مذکورہ بالاکام ہی کیا ہے ۔ اور بس
( اگر آپ اپنے کام کی فہرست اور لنکس بھی دے سکیں تو ضرور دیجئے)
(ا) ٹیم ورک کس کس عنوان میں ؟ --------------------- زینب اور دیگر دوست ہمراہ تھے ’’ علامہ دہشت ناک‘‘ میں۔۔ ( یاد داشت کی بنا پر لکھا ہے )

(ب) انفرادی کام کس کس عنوان میں ؟ ------------------ مذکورہ ’’ ممتاز رفیق کے تصویر خانہ ’’ پر ،،

O لائبریری میں آپ کا پسندیدہ گوشہ؟ ------------- نثر کا ۔ مگر ابھی چونکہ کام زیادہ نہ کیاہےسو ۔ معذور ہوں۔

O لائبریری سے متعلق کوئی دلچسپ واقعہ جو آپ دوسروں سے شیئر کرنا چاہیں؟ ------------------ انفرادی حیثیت میں کام کرنا چاہا مگر روک دیا گیا اور تحریر ے بعد پروف ریڈ سے روک دیا گیا ۔۔ مجھے ، حیرت سے دوچار ہونا پڑا ، تبھی الگ سے رکنیت کا فارم بھرا۔ :sarcastic:

O اگر موقع ملے تو کس لائبریری ممبر کا کام اپنے نام لگوانا چاہیں گے؟ --------------- کسی کا نہیں ، یہ میری فطرت نہیں۔’’ حق بہ حقدار رسید کا قائل ہوں ‘‘ :note:

O لائبریری ممبرز کے لئے کوئی ٹپ (سکیننگ ، ٹائپنگ ، پروف ریڈنگ یا اور کچھ): :
---------------- کچھ نہیں ۔ ابھی اس حیثیت میں نہیں ہوں کہ مشورہ دے سکوں ۔۔

اب کچھ سوالات ڈیجیٹل لائبریری سے ہٹ کر۔

o حقیقی زندگی میں پہلی بار کس لائبریری کی رکنیت حاصل کی؟
--------------- کوئی ایک نہیں ہیں بیس سے زائد ہیں ۔ ہاں پہلی لائبریری گھر کے قریب ’’ تیموریہ لائبریری ‘“ تھی ۔

O کیا اب بھی آپ لائبریری باقاعدگی سے جاتے ہیں نیز اس وقت کتنی لائبریریوں کی رکنیت آپ کے پاس ہے؟ ---------------- ضرورت پڑنے پر جاتا ہوں، اس وقت کوئی آٹھ ہیں باقی کی رکنیت چھوڑ دی ہے ۔۔ شادی سےپہلے عام طور پر سارا دن ہی لائبریری میں گزرتا تھا ۔۔ اب تو غمِ روزگار نے مہلت کی رسی ہی کھینچ رکھی ہے ۔۔

O کون سی ایسی لائبریری ہے جہا‌ں آپ اکثر جانا چاہیں؟ ---------------------------- غالب لائبریری، تیموریہ ،حکیم عباسی اور ڈیفنس لائبریری

O لائبریری میں عموماً آپ کس گوشے میں پائے جاتے ہیں؟ --------------------------- افسانے اور شاعری کی کتابیں جس گوشے میں ہوں ۔

O آخر میں اگر آپ کچھ کہنا چاہیں مثلاً قوم (لائبریری ٹیم) کے نام آپ کا پیغام وغیرہ: :)
------------------ لائبریری کے اوقات دفتری اوقات کے بعد بھی ہوں ۔ نیز یہ کہ ہمیں محلہ کی سطح پر لائبریری کا قیامعمل میں لانا چاہئے ، حکومت کو نہیں کہہ سکتے کہ کوئی بھی ہو اللے تللے سے فرصت نیں‌ان کو۔

آپ سب کا بہت شکریہ!

آپ کا بھی بہت بہت شکریہ فرحت ، سدا سلامت رہیں۔
 
قسیم حیدر

محفلین
السلام علیکم
لائبریری ٹیم میں شمولیت کی تاریخ تو یاد نہیں۔ البتہ ایک ڈیڑھ سال ہو گیا ہے۔ تفہیم القرآن پروجیکٹ اور ایک عدد جاسوسی ناول پر کام کیا ہے اور بس۔ یہاں ایک مقامی لائبریری کا رکن ہوں۔ زیادہ تر مذاہب کے گوشے میں‌پایا جاتا ہوں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
o نام:

محمد وارث

o محفل/ لائبریری میں شمولیت کی تاریخ:

2007ء

o لائبریری پراجیکٹ میں شمولیت کیسے اختیار کی؟ کسی کی دعوت پر یا خود اپنا نام پیش کیا؟

خود ہی

o لائبریری میں آپ کی سب سے پہلی پوسٹ؟

اقبالیات میں شاید کوئی اپنا مضمون تھا۔

o لائبریری میں سب سے پہلے کس عنوان پر کام کیا ؟

انتخاب فارسی غزلیات غالب مع منظوم تراجم

o سال 2008 میں لائبریری کے لئے آپ کے کام کی فہرست:
( اگر آپ اپنے کام کی فہرست اور لنکس بھی دے سکیں تو ضرور دیجئے)

بہتر تلاش سے کافی مدد ملتی ہے، سو اسی مدد سے فہرست دے رہا ہوں!

(ا) ٹیم ورک کس کس عنوان میں ؟

مقدمۂ شعر و شاعری از الطاف حسین حالی

باغ و بہار از میر امن دہلوی

توبۃ النصوح از ڈپٹی نذیر احمد

شامِ شہرِ یاراں از فیض

ابنِِ انشا کے خطوط خلیل الرحمٰن اعظمی کے نام

قولِ فیصل از مولانا ابوالکلام آزاد (زیرِ تکمیل)

آہنی دروازہ از ابنِ صفی

خطرناک لاشیں از ابنِ صفی

(ب) انفرادی کام کس کس عنوان میں ؟

تعلیم اور ادب و فن کے رشتے از احمد ندیم قاسمی

سیاہ حاشیے از سعادت حسن منٹو

آتش پارے از سعادت حسن منٹو

شاہ است حسین (انتخاب)

غالب کے لطیفے (انتخاب)

انتخاب فارسی غزلیات غالب مع منظوم تراجم

انتخاب فارسی غزلیات خسرو مع اردو تراجم

انتخاب فارسی کلامِ اقبال مع اردو ترجمہ

مراثیِ انیس - انتخاب (زیرِ تکمیل)

واردات از منشی پریم چند (زیرِ تکمیل)

آپ بیتی از خواجہ حسن نظامی (زیرِ تکمیل)

مضامینِ سر سید - انتخاب (زیرِ تکمیل)

اسکے علاوہ لائبریری میں اپنے چار پانچ مضامین!

o لائبریری میں آپ کا پسندیدہ گوشہ؟

ساری لائبریری۔

o لائبریری سے متعلق کوئی دلچسپ واقعہ جو آپ دوسروں سے شیئر کرنا چاہیں؟

شاید کوئی نہیں!

o اگر موقع ملے تو کس لائبریری ممبر کا کام اپنے نام لگوانا چاہیں گے؟

اپنا تھوڑا بھی بہت ہے!

o لائبریری ممبرز کے لئے کوئی ٹپ (سکیننگ ، ٹائپنگ ، پروف ریڈنگ یا اور کچھ): :

اپنے ٹائپ کیے ہوئے کو فقط اگر ایک بار ہی بغور پڑھ لیا جائے تو 90 فیصد غلطیاں درست ہو جاتی ہیں!

اب کچھ سوالات ڈیجیٹل لائبریری سے ہٹ کر۔

o حقیقی زندگی میں پہلی بار کس لائبریری کی رکنیت حاصل کی؟

علامہ اقبال لائبریری، سیالکوٹ

o کیا اب بھی آپ لائبریری باقاعدگی سے جاتے ہیں نیز اس وقت کتنی لائبریریوں کی رکنیت آپ کے پاس ہے؟

پچھلے دس بارہ سالوں میں صرف ایک لائبریری گیا ہوں اور وہ بھی تھوڑی دیر کیلیے، اور اب کسی لائبریری کا رکن نہیں ہوں۔

o کون سی ایسی لائبریری ہے جہا‌ں آپ اکثر جانا چاہیں؟

کسی بھی لائبریری میں، بلکہ میں تو خواب میں بھی لائبریریاں ہی دیکھتا ہوں :)

o لائبریری میں عموماً آپ کس گوشے میں پائے جاتے ہیں؟

فی الحال تو مطالعہ صرف اپنے کمرے میں ہوتا ہے، اور وہ جدھر کی ہوا چل نکلے!

o آخر میں اگر آپ کچھ کہنا چاہیں مثلاً قوم (لائبریری ٹیم) کے نام آپ کا پیغام وغیرہ: :)

حافظ شیرازی کا ایک شعر:

دریں زمانہ رفیقے کہ خالی از خلل است
صراحیِ مئے ناب و سفینۂ غزل است

(اس زمانے میں اگر کوئی ساتھی بے ضرر ہے تو وہ خالص شراب کی صراحی اور غزلوں کی کتاب ہے، یعنی بے خودی اور مطالعہ) :)
 
فرخ منظور

لائبریرین
وارث صاحب مسدس حالی کا نہیں لکھا اور شاید آپ کو یاد بھی نہیں‌ کہ آپ نے مسدس شروع کی تھی۔ میں کچھ دن پہلے مسدس پر کام کرنے کا سوچ رہا تھا لیکن سوچا پہلے اردو محفل پر تلاش کرلوں جب تلاش کیا تو آپ نے کچھ پوسٹنگ کی ہوئی ہے۔ حضور اسے دوبارہ شروع کریں اور میری مدد کی ضرورت ہو تو بتائیے۔
اور ہاں میں بھی اپنا تعارف جلد لکھتا ہوں۔ کچھ لکھا تھا جو بجلی کی نذر ہوگا۔
 
دخل در معقولات پر معذرت!

وارث‌ بھائی آپ نے کہا کہ فی الحال کسی بھی لائبریری کے رکن نہیں۔ جب کہ مجھے لگتا ہے کہ آپ "خم خانہ وارث لائبریری" کے کل وقتی رکن ہیں۔
 
اجی واہ صاحب یاد کیوں نہیں، وہ تو ہر دم دل میں خلش برپا کرتا رہتا ہے :)

لکھا اس وجہ سے نہیں کہ میں اس پر کام کر رہا تھا کہ لائبریری کی ایک رکن نے یہ کہا کہ وہ اس کو ٹائپ کر چکی ہیں، سو اس کو روک دیا!

آپ نے میرے دل کی بات کی ہے، میں ان سے رابطہ کرونگا کہ کیا یہ کام مکمل ہو چکا ہے تو پلیز پوسٹ کر دیں، بصورتِ دیگر ہم دونوں مل کر اس کو ٹائپ کر سکتے ہیں :)
 
محمد وارث

لائبریرین
دخل در معقولات پر معذرت!

وارث‌ بھائی آپ نے کہا کہ فی الحال کسی بھی لائبریری کے رکن نہیں۔ جب کہ مجھے لگتا ہے کہ آپ "خم خانہ وارث لائبریری" کے کل وقتی رکن ہیں۔

بس یہ زمانہ بہت بیدرد ہے، مجھے مجبور کر دیتا ہے کہ باہر جاؤں :)
 
Top