تھیم فوٹوگرافی کھیل قسط 59: چھت

زیک

مسافر
تھیم فوٹوگرافی کھیل کی اگلی قسط کا وقت ہوا۔ آپ اس کی پرانی اقساط بھی دیکھ سکتے ہیں۔​

یہ کھیل کچھ یوں ہے کہ ایک تھیم مقرر کیا جائے گا اور آپ نے اس کی مناسبت سے تصویر پوسٹ کرنی ہے۔ پوسٹ کرنے کے لئے آپ کےپاس 2 ہفتے ہوں گے۔ بہتر ہے کہ آپ نئی تصویر کھینچ کر پوسٹ کریں مگر کھیل کے آخری دنوں تک اگر کسی وجہ سے نئی تصویر نہیں کھینچ سکے تو اپنی کھینچی ہوئی پرانی تصویر بھی پوسٹ کر سکتے ہیں۔​

اہم ترین اصول یہ ہے کہ تصویر آپ نے خود کھینچی ہو۔ نیٹ سے اتاری تصویر نہیں مانی جائے گی۔ نہ ہی بھائی، بہن، شوہر، بیوی یا کسی رشتہ‌دار یا دوست وغیرہ کی کھینچی ہوئی تصویر۔​

تصویر کو فوٹوشاپ کرنا منع ہے۔ ہاں اسے crop کر سکتے ہیں۔​

ایک تصویر پوسٹ کرنا بہتر ہے۔ البتہ اگر آپ ایک سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا چاہیں تو کم از کم ایک تصویر انہیں دو ہفتوں میں کھینچی ہونا لازمی ہے اور تین سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا منع ہے۔​

تو آغاز کرتے ہیں۔​

موضوع: چھت
تاریخ: 14 تا 28 ستمبر 2016​
 

زیک

مسافر
11174507_10152866392056082_2502777052771968296_o.jpg

سالزبرگ کتھیڈرل، آسٹریا
 

ابن توقیر

محفلین
تصویر نہ صرف خود کھینچی ہے بلکہ چھت بھی اپنی تیار کردہ ہے کیونکہ آٹوز ڈیکوریشن اینڈ پوششنگ بھی میرے کام کا حصہ ہے۔
سوزکی بولان یعنی کیری ڈبے کی چھت کے ایک ہی ڈیزائن کی تین تصاویر مختلف رنگوں میں پیش ہیں۔

suzuki%20bolan%203_zpsiqzgh2r2.jpg

۰۔۰۔۰
suzuki%20bolan%202_zps5ggkwfcv.jpg

۰۔۰۔۰
suzuki%20bolan%201_zpsdrkxk1qu.jpg

۰۔۰۔۰​
 

وجی

لائبریرین
تصویر نہ صرف خود کھینچی ہے بلکہ چھت بھی اپنی تیار کردہ ہے کیونکہ آٹوز ڈیکوریشن اینڈ پوششنگ بھی میرے کام کا حصہ ہے۔
سوزکی بولان یعنی کیری ڈبے کی چھت کے ایک ہی ڈیزائن کی تین تصاویر مختلف رنگوں میں پیش ہیں۔
۰۔۰۔۰
suzuki%20bolan%201_zpsdrkxk1qu.jpg

۰۔۰۔۰​

یہ آخری اسٹائل کی سوزکی میں ہم سفر کرچکے ہیں ۔
 

ابن توقیر

محفلین
یہ آخری اسٹائل کی سوزکی میں ہم سفر کرچکے ہیں ۔

ان تینوں چھتوں کا ڈیزائن ایک ہی لیکن رنگوں کا انتخاب الگ الگ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ بھی کچھ ڈیزائن کی چھت تیار ہوتی ہیں لیکن یہ ان سے بہتر اور چلنے والا ڈیزائن ہے۔
سمائلس: کیا پتا ہمارے ہاتھ کی بنی ہی گاڑی ہوکیونکہ کیری ڈبے کی پوششنگ میں ہمارے علاقے کی ایک الگ سے شناخت بھی ہے۔اسی لیےدوردراز سے گاڑیاں روزانہ آتی ہیں۔
ہمارا سٹکر بھی کنڈکٹرسائیڈ کی فرنٹ سیٹ کے بیک پر لگا ہوتا ہے"ع۔۔ز۔۔آٹوزڈیکوریشن اینڈ پوشش میکر" "بالمقابل شنواری ریسٹورنٹ ت۔۔ م۔۔ ر۔۔ ح۔۔۔"
کچھ حد تک یہ کام گوجرخان میں بھی ہوتا ہے لیکن یہاں تو اس حوالے سے کافی بڑا مرکز موجود ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اطراف میں شش پہلو جگہ پر کالے رنگ سے تین مرتبہ ایک ہی لفظ لکھا ہوا ہے، یہ کون سا لفظ ہے؟
علی لکھا ہوا ہے ۔ جس کے عین کی شروع والی تینوں نوکیں بیچ میں مل رہی ہیں اور ی کے بجائے ے استعمال کی ہوئی ہے ۔
 
Top