سید عاطف علی

لائبریرین
قرآن مجید کی آیات سن کر مؤمنوں کے ایمان میں اضافہ اور الله پر توکل بڑھ جاتا ہے۔
کن آیات میں اور کہاں اس بات کا ذکر کیا گیا؟
انفال ۔
إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَإِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ آيَاتُهُ زَادَتْهُمْ إِيمَانًا وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ (2)
ایمان والے وہی ہیں کہ جب اللہ کویاد کیا جائے توان کے دل ڈر جاتے ہیں اور جب ان پر اس کی آیات کی تلاوت کی جاتی ہے تو ان کے ایمان میں اضافہ ہوجاتا ہے اور وہ اپنے رب پر ہی بھروسہ کرتے ہیں ۔
 

ام اویس

محفلین
الله کا ذکر سن کر لوگوں کے دل ڈر جاتے ہیں۔
کون لوگ ہیں یہ ؟ اور اس بات کا ذکر قرآن مجید میں کہاں ہے ؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
أَلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَن تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ اللَّهِ وَمَا نَزَلَ مِنَ الْحَقِّ وَلَا يَكُونُوا كَالَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ مِن قَبْلُ فَطَالَ عَلَيْهِمُ الْأَمَدُ فَقَسَتْ قُلُوبُهُمْ ۖ وَكَثِيرٌ مِّنْهُمْ فَاسِقُونَ (16)
کیا ایمان والوں کو ابھی وہ وقت نہ آیا کہ اُن کے دل جھک جائیں اللہ کی یاد اور اس حق کے لیے جو اترا اور ان جیسے نہ ہوں جن کو پہلے کتاب دی گئی پھر ان پر مدت دراز ہوئی تو ان کے دل سخت ہوگئے اور ان میں بہت فاسق ہیں ۔ حدید
 

نبیل

تکنیکی معاون
سورۃ زمر (39) آیت 23

اللہ نے بہترین کلام اتارا ہے، ایک ایسی کتاب جس کے تمام اجزاء ہم رنگ ہیں اور جس میں بار بار مضامین دہرائے گئے ہیں اُسے سن کر اُن لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں جو اپنے رب سے ڈرنے والے ہیں، اور پھر ان کے جسم اور ان کے دل نرم ہو کر اللہ کے ذکر کی طرف راغب ہو جاتے ہیں یہ اللہ کی ہدایت ہے جس سے وہ راہ راست پر لے آتا ہے جسے چاہتا ہے اور جسے اللہ ہی ہدایت نہ دے اس کے لیے پھر کوئی ہادی نہیں ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
الله کا ذکر سن کر لوگوں کے دل ڈر جاتے ہیں۔
کون لوگ ہیں یہ ؟ اور اس بات کا ذکر قرآن مجید میں کہاں ہے ؟

سورۃ زمر میں ہی ایک اور آیت 45 میں کچھ اور لوگوں کا ذکر موجود ہے۔ کیا ان کے بارے میں تو نہیں پوچھا جا رہا؟

جب اکیلے اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو آخرت پر ایمان نہ رکھنے والوں کے دل کڑھنے لگتے ہیں، اور جب اُس کے سوا دوسروں کا ذکر ہوتا ہے تو یکایک وہ خوشی سے کھل اٹھتے ہیں۔
 

ام اویس

محفلین
الله کا ذکر سن کر لوگوں کے دل ڈر جاتے ہیں۔
کون لوگ ہیں یہ ؟ اور اس بات کا ذکر قرآن مجید میں کہاں ہے ؟

الحج : 34،35

وَلِكُلِّ أُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنسَكًا لِّيَذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَى مَا رَزَقَهُم مِّن بَهِيمَةِ الْأَنْعَامِ فَإِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ فَلَهُ أَسْلِمُوا وَبَشِّرِ الْمُخْبِتِينَ

اردو:

اور ہم نے ہر ایک امت کے لئے قربانی کا طریق مقرر کر دیا ہے تاکہ جو مویشی چوپائے اللہ نے انکو دیئے ہیں انکے ذبح کرنے کے وقت ان پر اللہ کا نام لیں۔ سو تمہارا معبود ایک ہی ہے تو اسی کے فرمانبردار ہو جاؤ۔ اور عاجزی کرنے والوں کو خوشخبری سنا دو۔

الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَالصَّابِرِينَ عَلَى مَا أَصَابَهُمْ وَالْمُقِيمِي الصَّلَاةِ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ

اردو:

یہ وہ لوگ ہیں کہ جب اللہ کا نام لیا جاتا ہے تو انکے دل ڈر جاتے ہیں اور جب ان پر مصیبت پڑتی ہے تو صبر کرتے ہیں اور نماز آداب سے پڑھتے ہیں اور جو مال ہم نے انکو عطا فرمایا ہے اس میں سے نیک کاموں میں خرچ کرتے ہیں۔
 

ام اویس

محفلین
دلوں پر تالے لگے ہوں تو قرآن مجید کی سمجھ نہیں آتی۔
کن آیات سے اس بات کا علم ہوتا ہے؟
 

عرفان سعید

محفلین
دلوں پر تالے لگے ہوں تو قرآن مجید کی سمجھ نہیں آتی۔
کن آیات سے اس بات کا علم ہوتا ہے؟
سورۃ محمد
اَفَلَا یَتَدَبَّرُوۡنَ الۡقُرۡاٰنَ اَمۡ عَلٰی قُلُوۡبٍ اَقۡفَالُہَاۤ
کیا ان لوگوں نے قرآن پر غور نہیں کیا، یا دلوں پر اُن کے قفل چڑھے ہوئے ہیں؟
 

عرفان سعید

محفلین
قرآن کریم میں کہیں بھی اختلاف نہیں ہے۔
اس بات کا دعوی کن آیات میں کیا گیا؟
سورۃ النساء
اَفَلَا یَتَدَبَّرُوۡنَ الۡقُرۡاٰنَ ۚ وَلَوۡ کَانَ مِنۡ عِنۡدِ غَیۡرِ اللّٰہِ لَوَجَدُوۡا فِیۡہِ اخۡتِلٰفًا کَثِیۡرًا
کیا یہ لوگ قرآن پر غور نہیں کرتے؟ اگر یہ اللہ کے سوا کسی اور کی طرف سے ہوتا تو اِس میں بہت کچھ اختلاف بیانی پائی جاتی
 

ام اویس

محفلین
قرآن مجید کا پہلا حق یہ ہے کہ اسے خاموشی سے سنا جائے۔
کیا آپ جانتے ہیں اس کا ذکر کن آیات میں ہے؟
 

ام اویس

محفلین
قرآن کریم کو سمجھنا بھی انتہائی ضروری ہے۔
آپ کے نزدیک کون سی آیات اس بات کو خوب واضح کرتی ہیں ؟
 

عرفان سعید

محفلین
قرآن کریم کا دوسرا حق یہ ہے کہ اس کی تلاوت کی جائے ۔
کن آیات سے اس بات کی آگاہی ہوتی ہے؟
سورۃ البقرہ
اَلَّذِیۡنَ اٰتَیۡنٰہُمُ الۡکِتٰبَ یَتۡلُوۡنَہٗ حَقَّ تِلَاوَتِہٖۤ اُولٰٓئِکَ یُؤۡمِنُوۡنَ بِہٖ ۗ وَمَنۡ یَّکۡفُرۡ بِہٖ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ
جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے، وہ اُسے اس طرح پڑھتے ہیں جیسا کہ پڑھنے کا حق ہے وہ اس پر سچے دل سے ایمان لاتے ہیں اور جواس کے ساتھ کفر کا رویہ اختیار کریں، وہی اصل میں نقصان اٹھانے والے ہیں
 

عرفان سعید

محفلین
قرآن کریم کو سمجھنا بھی انتہائی ضروری ہے۔
آپ کے نزدیک کون سی آیات اس بات کو خوب واضح کرتی ہیں ؟
سورۃ محمد
اَفَلَا یَتَدَبَّرُوۡنَ الۡقُرۡاٰنَ اَمۡ عَلٰی قُلُوۡبٍ اَقۡفَالُہَاۤ
کیا ان لوگوں نے قرآن پر غور نہیں کیا، یا دلوں پر اُن کے قفل چڑھے ہوئے ہیں؟

سورۃ النساء
اَفَلَا یَتَدَبَّرُوۡنَ الۡقُرۡاٰنَ ۚ وَلَوۡ کَانَ مِنۡ عِنۡدِ غَیۡرِ اللّٰہِ لَوَجَدُوۡا فِیۡہِ اخۡتِلٰفًا کَثِیۡرًا
کیا یہ لوگ قرآن پر غور نہیں کرتے؟ اگر یہ اللہ کے سوا کسی اور کی طرف سے ہوتا تو اِس میں بہت کچھ اختلاف بیانی پائی جاتی

سورۃ المومنون
اَفَلَمۡ یَدَّبَّرُوا الۡقَوۡلَ اَمۡ جَآءَہُمۡ مَّا لَمۡ یَاۡتِ اٰبَآءَہُمُ الۡاَوَّلِیۡنَ
تو کیا اِن لوگوں نے کبھی اِس کلام پر غور نہیں کیا؟ یا وہ کوئی ایسی بات لایا ہے جو کبھی ان کے اسلاف کے پاس نہ آئی تھی؟

سورۃ ص
کِتٰبٌ اَنۡزَلۡنٰہُ اِلَیۡکَ مُبٰرَکٌ لِّیَدَّبَّرُوۡۤا اٰیٰتِہٖ وَلِیَتَذَکَّرَ اُولُوا الۡاَلۡبٰبِ
یہ ایک بڑی برکت والی کتاب ہے جو (اے محمدؐ) ہم نے تمہاری طرف نازل کی ہے تاکہ یہ لوگ اس کی آیات پر غور کریں اور عقل و فکر رکھنے والے اس سے سبق لیں

سورۃ الحاقہ
وَلَا بِقَوۡلِ کَاہِنٍ ۚ قَلِیۡلًا مَّا تَذَکَّرُوۡنَ
اور نہ یہ کسی کاہن کا قول ہے، تم لوگ کم ہی غور کرتے ہو
 

La Alma

لائبریرین
قرآن کریم کو سمجھنا بھی انتہائی ضروری ہے۔
آپ کے نزدیک کون سی آیات اس بات کو خوب واضح کرتی ہیں ؟
سورہ فرقان آیت ۷۳
وَالَّذِيْنَ اِذَا ذُكِّرُوْا بِاٰيٰتِ رَبِّهِمْ لَمْ يَخِرُّوْا عَلَيْهَا صُمًّا وَّعُمْيَانًا

ترجمہ؛
اور جب انہیں ان کے پروردگار کی آیتوں کے ذریعہ سے نصیحت کی جاتی ہے تو وہ بہرے اور اندھے ہوکر ان پر گر نہیں پڑتے (بلکہ ان میں غور و فکر کرتے ہیں)۔
 

ام اویس

محفلین
الله تعالی نے اپنی کتاب ہدایت میں تمام ضروریاتِ انسانی صراحت کے ساتھ یا اشارے کنائے میں بتا دی ہیں۔
کن آیات سے اس بات کا علم ہوتا ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
سورۃ زمر 39 آیت 27

ہم نے اِس قرآن میں لوگوں کو طرح طرح کی مثالیں دی ہیں کہ یہ ہوش میں آئیں

آیت 28

ایسا قرآن جو عربی زبان میں ہے، جس میں کوئی ٹیڑھ نہیں ہے، تاکہ یہ برے انجام سے بچیں
 
Top