م حمزہ

محفلین
لوگوں میں وہ شخص بھی ہے جو ایک کنارے پر رہ کر اللہ کی عبادت کرتا ہے۔ چنانچہ اگر اسلام سے اسے دنیا کا کوئی فائدہ ہوجائے تو وہ مطمئن ہوجاتا ہے اور اگر کوئی آزمائش درپیش ہو تو دین سے پِھر جاتا ہے۔
کس سورۃ کی کون سی آیت میں یہ بات بیان کی گئی ہے۔
سورۃ حج۔ آیت نمبر 11.
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
لوگوں میں وہ شخص بھی ہے جو ایک کنارے پر رہ کر اللہ کی عبادت کرتا ہے۔ چنانچہ اگر اسلام سے اسے دنیا کا کوئی فائدہ ہوجائے تو وہ مطمئن ہوجاتا ہے اور اگر کوئی آزمائش درپیش ہو تو دین سے پِھر جاتا ہے۔
کس سورۃ کی کون سی آیت میں یہ بات بیان کی گئی ہے۔

سورہ الحج آية ۱۱
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَّعْبُدُ اللّٰهَ عَلٰى حَرْفٍ ۚ فَاِنْ اَصَابَهٗ خَيْرٌ ِطْمَاَنَّ بِهٖ ۚ وَاِنْ اَصَابَتْهُ فِتْنَةُ ِنْقَلَبَ عَلٰى وَجْهِهٖ ۚ خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةَ ۗ ذٰلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِيْنُ
وَمِنَ
اور کوئی
ٱلنَّاسِ لوگوں میں سےمَن جو يَعْبُدُ
عبادت کرتے ہیں ٱللَّهَ
اللہ کی عَلَىٰ پر حَرْفٍۖ کنارے فَإِنْ پھر اگر
أَصَابَهُۥ
پہنچے اس کو
خَيْرٌ
کوئی بھلائی
ٱطْمَأَنَّ
مطمئن ہوجاتا ہے
بِهِۦۖ
اس پر
وَإِنْ
اور اگر
أَصَابَتْهُ
پہنچے اس کو
فِتْنَةٌ
کوئی آزمائش
ٱنقَلَبَ
پلٹ جاتا ہے
عَلَىٰ
پر
وَجْهِهِۦ
اپنے چہرے
خَسِرَ
نقصان اٹھایا
ٱلدُّنْيَا
دنیا کا
وَٱلْءَاخِرَةَۚ
اور آخرت کا
ذَٰلِكَ
یہ ہے
هُوَ
وہ
ٱلْخُسْرَانُ
جو دراصل خسارہ ہے
ٱلْمُبِينُ
کھلا ۔ صریح
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور لوگوں میں کوئی ایسا ہے جو کنارے پر رہ کر اللہ کی بندگی کرتا ہے، اگر فائدہ ہوا تو مطمئن ہو گیا اور جو کوئی مصیبت آ گئی تو الٹا پھر گیا اُس کی دنیا بھی گئی اور آخرت بھی یہ ہے صریح خسارہ

مولانا ابوالاعلی مودودی!!!!!!!!!!
اور لوگوں میں کوئی ایسا ہے جو کنارے پر رہ کر اللہ کی بندگی کرتا ہے، اگر فائدہ ہوا تو مطمئن ہو گیا اور جو کوئی مصیبت آ گئی تو الٹا پھر گیا اُس کی دنیا بھی گئی اور آخرت بھی یہ ہے صریح خسارہ۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ام اویس

محفلین
شیطان یعنی جنات ہر جھوٹے گنہگار پر اترتے ہیں۔
کن آیات میں بتایا گیا ہے؟
هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَىٰ مَن تَنَزَّلُ الشَّيَاطِينُ ‎﴿٢٢١﴾‏ تَنَزَّلُ عَلَىٰ كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ ‎﴿٢٢٢﴾‏ يُلْقُونَ السَّمْعَ وَأَكْثَرُهُمْ كَاذِبُونَ ‎﴿٢٢٣﴾‏
(اچھا) میں تمیں بتاؤں کہ شیطان کس پر اُترتے ہیں؟
ہر جھوٹے گنہگار پر اُترتے ہیں۔
جو سنی ہوئی بات (اس کے کان میں) لا ڈالتے ہیں اور وہ اکثر جھوٹے ہیں۔
الشعرا: 221،222،223
اردو۔ جالندھری
 

ام اویس

محفلین
اگر الله تعالی ہوا کو ٹہرا دے تو سمندر میں پہاڑوں جیسے جہاز کھڑے رہ جائیں۔
کس سورۃ کی کونسی سی آیات میں اس بات کا ذکر ہے۔
 

ام اویس

محفلین
دنیا کی زندگی میں معیشت یعنی رزق کی تقسیم کرنے والا الله رب العزت ہے۔
کن آیات میں بتایا گیا ہے؟
 

ام اویس

محفلین
سرگوشیاں اور دل کی باتیں سننے والا الله ہے اور منہ سے کی گئی باتیں فرشتے لکھ لیتے ہیں۔
قرآن مجید کی کون سی آیت سے اس بات کا علم ہوتا ہے؟
 

سیما علی

لائبریرین
اگر الله تعالی ہوا کو ٹہرا دے تو سمندر میں پہاڑوں جیسے جہاز کھڑے رہ جائیں۔
کس سورۃ کی کونسی سی آیات میں اس بات کا ذکر ہے۔

سورہ الرحمٰن آية ۲۴

وَلَهُ الْجَوَارِ الْمُنْشَئٰتُ فِى الْبَحْرِ كَالْاَعْلَامِۚ
وَلَهُ
اور اسی کے لیے ہیں
ٱلْجَوَارِ
جہاز
ٱلْمُنشَ۔َٔاتُ
اونچے اٹھے ہوئے
فِى
میں
ٱلْبَحْرِ
سمندر
كَٱلْأَعْلَٰمِ
اونچے پہاڑوں کی طرح

ابوالاعلی مودودی

اور یہ جہاز اُسی کے ہیں جو سمندر میں پہاڑوں کی طرح اونچے اٹھے ہوئے ہیں

احمد رضا خان

اور اسی کی ہیں وہ چلنے والیاں کہ دریا میں اٹھی ہوئی ہیں جیسے پہاڑ۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
سرگوشیاں اور دل کی باتیں سننے والا الله ہے اور منہ سے کی گئی باتیں فرشتے لکھ لیتے ہیں۔
قرآن مجید کی کون سی آیت سے اس بات کا علم ہوتا ہے؟

سورۂ انبیاء​

آیت نمبر -3
لَاهِيَةٗ قُلُوبُهُمۡۗ وَأَسَرُّواْ ٱلنَّجۡوَى ٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ هَلۡ هَٰذَآ إِلَّا بَشَرٞ مِّثۡلُكُمۡۖ أَفَتَأۡتُونَ ٱلسِّحۡرَ وَأَنتُمۡ تُبۡصِرُونَ
ان کے دل بالکل غافل ہیں اور ان ﻇالموں نے چپکے چپکے سرگوشیاں کیں کہ وه تم ہی جیسا انسان ہے، پھر کیا وجہ ہے جو تم آنکھوں دیکھتے جادو میں آجاتے ہو.(1)
(1) یعنی نبی کا بشر ہونا ان کے لئے ناقابل قبول ہے پھر یہ بھی کہتے ہیں کہ تم دیکھ نہیں رہے کہ یہ تو جادوگر ہے، تم اس کے جادو میں دیکھتے بھالتے کیوں پھنستے ہو۔۔
 
Top