قائد اعظم بمقابلہ گاندھی جی

fahad

محفلین
میرے کورس میں ایک سوال ہے کہ قائد اعظم اور گاندھی جی کے درمیان کوئی پانچ فرق لکھئیے۔
مثال کے طور پر ایک یہ لکھا ہوا ہے۔

قائد اعظم صاف ستھرے رہتے تھے اور کرسی پر بیٹھتے تھے جبکہ گاندھی جی دھوتی زیب تن کئے رکھتے تھے اور زیادہ تر زمین پر ہی تشریف فرماتے تھے۔

اب مزید پانچ فرق آپ دوست مجھے بتائیں۔
 
عسکری

معطل
قائد سگار پیتے تھے سنوکر کھلیتے تھے اپنی گاڑی استمال کرتے تھے انگلش سٹائل کاکھانا کھاتے تھے 4 ہو گئے اور بتاؤ بھئی:grin:
 
فہیم

لائبریرین
ایک فرق تو میں بتادیتا ہوں۔

ایک بار گاندھی نے قائدِاعظم سے پوچھا کہ میں گانگریس جیسی بڑی جماعت کا لیڈر ہونے کے باوجود ٹرین کے تھرڈ کلاس ڈبے میں سفر کرتا ہوں۔
اور آپ مسلم لیگ جیسی چھوٹی جماعت کے لیڈر ہونے کے باوجود فرسٹ‌ کلاس میں۔

تو قائدِ اعظم نے کہا کہ میں جو سفر کرتا ہوں وہ اپنی ذاتی رقم سے کرتا ہوں۔
جبکہ آپ اس کام کے لیے اپنی پارٹی کے اکاؤنٹ سے رقم لیتے ہیں۔

یعنی کے قائدِ اعظم اپنی ضروریات کے لیے اپنی پارٹی کے اکاؤنٹ سے رقم نہیں لیتے تھے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں یہاں فرق تو نہیں بتا سکتا لیکن تدریس کا یہ انداز دیکھ کر مجھے افسوس ہو رہا ہے۔ کیا اپنے ملک کی تاریخ سیکھنے کے لیے دوسرے ممالک کے اکابرین کی تضحیک ضروری ہے؟
 
گاندھی جی کو مخلص ساتھی ملے تھے ۔ جبکہ قائد اعظم کے بقول انکی جیب میں کھوٹے سکے تھے
انکی قوم نے اپنی سرکاری حدود میں رہنا سیکھ لیا ۔ ہماری قوم شروع سے ہی حد بندی پر یقین نہیں رکھتی اگر یقین ہے تو حدود آرڈی ننس پر

مجھے نبیل سے مکمل اتفاق ہے
 
fahad

محفلین
میں جانتا ہوں یہ چیز ٹھیک نہیں ہے لیکن کورس میں ہے تو اس لیے یہاں آپ دوستوں‌ سے پوچھ لیا۔ ابھی تک ایک فرق ملا ہے فہیم کی طرف سے۔
اگر کسی دوست کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت کرتا ہوں کیونکہ بہت سے دوست انڈیا سے بھی ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
کل کو کورس میں زرداری اور من موہن سنگھ کا مقابلہ کیا گیا تو پاکستانیوں کو منہ چھپانے کو جگہ نہیں ملے گی۔
 
زونی

محفلین
میں جانتا ہوں یہ چیز ٹھیک نہیں ہے لیکن کورس میں ہے تو اس لیے یہاں آپ دوستوں‌ سے پوچھ لیا۔ ابھی تک ایک فرق ملا ہے فہیم کی طرف سے۔
اگر کسی دوست کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت کرتا ہوں کیونکہ بہت سے دوست انڈیا سے بھی ہیں۔

کورس میں یہ چیز کب سے شامل ہو گئی :idontknow:
 
کاشفی

محفلین
ایک فرق تو میں بتادیتا ہوں۔

ایک بار گاندھی نے قائدِاعظم سے پوچھا کہ میں گانگریس جیسی بڑی جماعت کا لیڈر ہونے کے باوجود ٹرین کے تھرڈ کلاس ڈبے میں سفر کرتا ہوں۔
اور آپ مسلم لیگ جیسی چھوٹی جماعت کے لیڈر ہونے کے باوجود فرسٹ‌ کلاس میں۔

تو قائدِ اعظم نے کہا کہ میں جو سفر کرتا ہوں وہ اپنی ذاتی رقم سے کرتا ہوں۔
جبکہ آپ اس کام کے لیے اپنی پارٹی کے اکاؤنٹ سے رقم لیتے ہیں۔
یعنی کے قائدِ اعظم اپنی ضروریات کے لیے اپنی پارٹی کے اکاؤنٹ سے رقم نہیں لیتے تھے۔

بہت اچھا فرق بتایا ہے فہیم بھائی نے۔۔۔ماشاء اللہ۔۔
 
قائد اعظم صرف گاندھی جی سے ہی نہیں بلکہ دنیا کے ہر قائد سے مختلف تھے، وہ دنیا کے واحد لیڈر ہیں کہ جنہوں نے اسلام کے نام پر ایک مملکت کی بنیاد رکھنے کی ہمیت کی اور اسے کر دکھایا۔
 
کاشفی

محفلین
قائداعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ نے ایک ایسا ملک بنایا ۔۔۔۔۔جو اب دو حصوں میں تقسیم ہو چکا ہے۔۔(بدقسمتی اور کمزوریوں کی وجہ کر)۔

گاندھی صاحب نے ایک ایسا ملک بنایا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جو اب تک ایک ہی ہے۔۔۔
 
ایک تو روس بھی نہیں رہا، لیکن پاکستان مظبوط سے مظبوط ہوتا چلا گیا اور آج بھی کرہ ارض پر پوری آب و تاب کے ساتھ جلوہ گر ہے۔
 
کاشفی

محفلین
قائدِ اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ نے ایک ایسا ملک بنایا ۔۔۔۔۔پاکستان۔۔۔جس کا ایک حصہ یعنی موجودہ پاکستان ۔۔۔ایک ایسی مظلوم و معصوم ۔۔معطر و پاکیزہ ۔۔بے یارومدگار ماں کی طرح ہے ۔۔۔جو آہ و زاری کر رہی ہے ۔۔جس کا آنچل اور دوپٹہ پھٹا ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چِلاّ رہی ہے۔۔۔اپنے بچوں کو آوازیں دے رہی۔۔اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا واسطہ دے رہی ہے۔۔۔۔مل جُل کر رہنے کی تلقین دے رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن اس کے 17 کڑوڑ بچے ۔۔نمک حرام۔۔۔۔۔خائن و دغا باز ۔۔۔۔بے ایمان ۔۔تعصبی۔۔۔حسدی ۔۔۔بداخلاق ۔۔جھوٹے ۔۔دنیا کی تمام برائیوں کا پلندہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپنی ماں‌کی آواز سننے سے قاصر ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور آپس میں لڑ جھگڑ رہے ہیں۔۔ایک دوسرے کو مار رہے ہیں۔قتل کر رہے ہیں اور خود بھی قتل ہو رہے ہیں۔۔۔۔اور مارتے مارتے خود ہی ختم ہورہے ہیں۔۔اور اتنے بے غیرت ہو گئے ہیں کہ اپنی ماں‌ - پاکستان (جس کا ایک ہاتھ کٹا ہوا ہے) کو فرنگیوں کے ہاتھوں میں نچانے کی کھلی دعوت اور ان کے سپرد کر رہے ہیں۔۔استغفراللہ۔۔

گاندھی صاحب نے ایک ایسا ملک بنایا ۔۔۔۔۔۔۔انڈیا۔۔۔۔جس کے بچے اپنی ماں سے محبت کرتے ہیں۔۔۔
 
طالوت

محفلین
میرا خیال ہے بات موضوع سے نکل رہی ہے ۔۔
بہرحال قائد اور گاندھی میں کیا فرق ہے اس کے بارے میں شاید کسی ہندو لیڈر نے ہی کہا تھا کہ اگر مسلمانوں کے پاس سو گاندھی اور ہندوؤں کے پاس ایک محمد علی جناح ہوتا تو پاکستان نہیں بن سکتا تھا۔
وسلام
 
arifkarim

معطل
قائد اعظم اور گاندھی میں فرق یہ ہے کہ قائد اعظم نے صرف مسلمانوں کی آزادی کیلئے جدو جہد کی۔ جبکہ گاندھی جی نے پورے ہندوستان کی آزادی کیلئے کام کیا۔
آج اگر ہندوستان متحد ہوتا تو چین سے آگے ہوتا۔ ہمنے اپنی 60 سالہ تاریخ بے تکی جنگوں اور بے فائدہ مذہبی انتہا پسندی میں‌گزار دیئے۔ حالانکہ جتنا ٹیلنٹ اس علاقے میں‌موجود ہے۔ اتنا شاید ہی یورپ و امریکہ میں ملتا ہو!
 
زین

جبکہ میرے خیال میں‌ لسانی انتہاء پسندی اور قوم پرستی نے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کردی ہیں اور اسی لئے ہم آج تک ایک قوم نہیں‌بن سکے
 
آپ کی یہ بات تاریخی حقائق کے منافی ہے ، اور چین اور بھارت کا یا متحدہ ہندوستان کا چین سے کیا تقابل ؟ ٹیلنٹ تو سارا یورپ و امریکہ میں ہی نظر آ رہا ہے فی الحال ۔۔ انفرادی ٹیلنٹ کا کیا اچار ڈالنا ہے ۔۔
وسلام
 
arifkarim

معطل
جبکہ میرے خیال میں‌ لسانی انتہاء پسندی اور قوم پرستی نے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کردی ہیں اور اسی لئے ہم آج تک ایک قوم نہیں‌بن سکے

قوم پرستی تو خیر سے مغربی ممالک میں بھی انتہا پر تھی ، جبھی تو دو عالمی جنگوں سے واسطہ پڑا تھا:grin:
البتہ بعد میں یورپی یونین کے قیام سے کافی بہتری آگئی ہے یہاں۔

آپ کی یہ بات تاریخی حقائق کے منافی ہے ، اور چین اور بھارت کا یا متحدہ ہندوستان کا چین سے کیا تقابل ؟ ٹیلنٹ تو سارا یورپ و امریکہ میں ہی نظر آ رہا ہے فی الحال ۔۔ انفرادی ٹیلنٹ کا کیا اچار ڈالنا ہے ۔۔
وسلام

بھائی آپ شاید جانتے نہیں کہ اس وقت امریکہ کے ٹاپ آئی ٹی اسٹیٹ ڈیپارٹسمنٹس میں‌بھارتی نژاد افراد لیڈ کر رہےہیں۔ شمشاد انکل نے درست فرمایا کہ ہمارا سارا ٹیلنٹ بیرون ممالک کی خاک چھانتا پھرتا ہے کیونکہ اپنے وطن والے اسکی پرواہ نہیں‌کرتے:chatterbox:
 
Top