فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

محمداحمد

لائبریرین
ارے صاحب کہاں الجھا رہے ہیں‌ ہم کو دھاگوں میں
کہ ہم تو خود بہت ممنون ہیں، محسن کی تہمت کیوں
 

عین لام میم

محفلین
اس محفل کی بات ھے کیا، یہ محفل تو نرالی ھے۔
ہونٹوں پہ سیٹی ھے میرے اور ہاتھوں پہ تالی ھے

رہ نھیں سکتا اب تو میں بھی حاضر ھوئے بغیر
اس محفل نے اپنے دل میں ایسی جگہ بنا لی ہے
 

مغزل

محفلین
جناب پہلے یہاں سب ہی مبتدی تھے مگر
خرامِ عمر ، تجربے سے اب ہیں منصب اور

محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید۔۔۔۔ آپ سے التماس ہے کہ تعارف کے سلسے میں اپنا تعارف پیش کیجئے۔۔
 

عین لام میم

محفلین
اتنے پیار سے پوچھا ہے محفل والوں نے
پردہ ہم نہ اٹھاتے تو خود ہی گر جاتا!

عینؔ؂؂ؔ۔ ۔عمیر
لام۔ لطیف
میم۔ ملک

عین لام میم سے سمجھے وہ علمدار
وللہ حسینی عشق سے ھم ہوئے سرشار

عین لام میم سے بنتا ہے ِعلم بھی
زمانہء طالب علمی سے ھیں برسرِ پیکار

عین لام میم ہے اک افسانوی سا نام
شعر و ادب سے ہے ہمیں بہت زیادہ پیار!
 

الف عین

لائبریرین
پہلے کچھ اور نام تھا ان کا، اب اور ہے
اب یہ رہا نہ یاد کہ وہ عرفیت تھی کیا۔۔۔
۔۔ انہوں نے اپنا اسمِ صارف بدلنے کی درخواست کی تھی جو بدل دیا گیا۔ پہلے کا یاد نہیں۔
 
عجب پیاروں نے لگایا ہے یہ محفل پہ شُغَل
الف عین پھر ۔لام ۔ میم اور ۔میم سے مغل



شغل لگانا لاہور میں کثرت سے مستعمل ہے جس کا مطلب کسی چیز کا لطف اٹھانا ہے پر مزاح انداز میں اور پنجابی انداز بیاں میں یہ شُ غَ ل بولا جاتا ہے
 
کچھ نئی آمد ہے امید ہے پسند فرمائیں گے


تذکرے یار کے لوگوں سے نہیں ہم کرتے
لٹ گئے ہم بھی کسی گھات کاحصہ نہ بنے
لوگ کہتے رہے "بے نام" جفا قاتل ہے۔۔!
پھر بھی خاموش رہے بات کا حصہ نہ بنے
چشم نم ہے، بند کمرہ اور تکئے کی تری
وہ ترے خواب مری رات کا حصہ نہ بنے
یہ تومعلوم ہے صحرامیں ترا ساتھ سراب
پھر بھی ہم تنگئ جذبات کا حصہ نہ بنے۔۔!
 
Top