فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

الف عین

لائبریرین
بھائ احمد
کلام تازہ ہو تو دوسری فورم فراہم ہے
یہاں تو فی البدیہ اشعار ہی لکھیں تو بہتر ہے
 
مغل اور احمد سے رونق لگی ہے
مجھے معاف کرنا ذرا گومگو ہے
اگرچہ کہ محفل پہ آمد ہے میری
مگر لکھ نہ پایا ذرا گومگو ہے



معذرت خواہ ہوں کہ کچھ دنوں سے مزاج نہیں بن رہا کچھ لکھنے کا لہذا میں ذرا خاموش ہوں ۔ بات ہوتی ہے تحریک کی اور تحریک نہیں مل پا رہی جب ملے گی انشاء اللہ

وہی بارش ہوا کرے گی یہاں
وہی بادل گرج گرج برسیں


امید ہے عرضداشت کو سند قبولیت سے شرف یاب فرما کر بندہ حقیر کو ممنون و مشکور ہونے کا موقع عطا فرمائیں گے;)
 

الف عین

لائبریرین
میاں یہ بات کیا ہے آپ کی، یہ قولِ فیصل ہے
کہ شاکر اور فیصل بھی اسی دھاگے کی رونق ہیں
 

محمداحمد

لائبریرین
ہم اپنے اپنے سفر اپنے راستوں میں ہیں
اور ایک وصل کا لمحہ کہیں بھٹکتا ہے
چ

بھائ احمد
کلام تازہ ہو تو دوسری فورم فراہم ہے
یہاں تو فی البدیہ اشعار ہی لکھیں تو بہتر ہے

آعجاز صاحب،

یہ شعر فی البدیہ ہی کہا تھا ، مغل بھائی کے اس شعرکے جواب میں۔۔۔

آج بھی ہم نہ ملے سکے احمد
آج پھر انتظار کرلوں گا۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
ذرا یہ شکرئے کا اک بٹن پہلے دبا ڈالوں
یہ اب کہہ دوں کہ شاکر کے نئے معنی بھی نکلے ہیں
 

شاکرالقادری

لائبریرین
ذرا یہ شکرئے کا اک بٹن پہلے دبا ڈالوں
یہ اب کہہ دوں کہ شاکر کے نئے معنی بھی نکلے ہیں

بہت سائنس نے اظہار تش۔۔۔۔کر سہل کر ڈالا
اگر الفاظ کم ہوں اک بٹ۔۔۔۔ن کو ہی دب۔۔ا ڈال۔۔۔و
نوازش، مہربانی یا عنای۔۔ت ، ش۔۔کریہ ک۔۔ہ۔۔۔۔نا
بہت مشکل ھے،چوھے کی زبانی کہلوا ڈالو
 
یہ چوہے بھی وہی ہیں اور یہ ان کی عنایت ہے
بھری محفل میں انکی کامیابی کی حکایت ہے
اجی شاکر میاں اعجاز انٹرنیٹ کا تم مانو۔۔!
یہاں محفل نہ ہوتی تو کہاں کس کی شکایت ہے
 

شاکرالقادری

لائبریرین
یہ چوہے بھی وہی ہیں اور یہ ان کی عنایت ہے
بھری محفل میں انکی کامیابی کی حکایت ہے
اجی شاکر میاں اعجاز انٹرنیٹ کا تم مانو۔۔!
یہاں محفل نہ ہوتی تو کہاں کس کی شکایت ہے

ی۔ہ چوھے کی حکایت اور یہ فیصل کی سخندانی
مجھ۔۔۔ے ھے باعثِ ل۔۔۔ذت تخ۔۔۔۔یل کی ف۔۔۔۔۔راوانی
 

الف عین

لائبریرین
میاں فیصل، یہ لفظِ اصل اصلاً ’اصل‘ ہوتا ہے
تمہارے نام کے ’صَل‘ میں الف سے کچھ نہیں ہوتا
 

جیا راؤ

محفلین

یہ سوچا، ہم بھی لکھیں شعر اور مقبول ہو جائیں
مگر پہنچے یہاں تو سامنے استاد بیٹھے تھے
:(
 

مسٹر گرزلی

محفلین
پڑھا یہ دھاگہ جو ایک دن
کہنے لگے ھمزاد کو تخاطبا
ارے پگلےکیا کام ہے ترا یہاں پر
لکھتے ہوں وارث و فیصل جہاں پر
چھوڑ دے تو اب مشق سخن
اسی میں رہے گا تیرا بھرم

معذرت! زندگی میں پہلی دفعہ ایسا لکھا ہے۔۔۔۔۔۔یقینا مضحکہ خیز ہوگا۔
 
Top