فیفا ورلڈ کپ 2018: کاؤنٹ ڈاؤن

وجی

لائبریرین
مصر اس دفعہ 28 برس بعد ورلڈ کپ میں شرکت کر رہا ہے-
مصر اور ناروے کو دو ٹورنامنٹس میں شرکت کے دوران طویل وقفے(56 سال) کا اعزاز حاصل ہے-
مصر 1934-1990
ناروے 1938-1994۔
-----------------
تین مئی ، 2018
42 دن باقی

یعنی محمد صلح ورلڈ کپ کھیلے گا۔
-----------------
نو مئی ، 2018
36
 
لاسزیلو کِس
László Kiss
ورلڈ کپ کہ تیز ترین ہیٹ ٹرک اور متبادل (substitute) کے طور پر تین گول اسکور کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں-

-----------------
دس مئی ، 2018
35 دن باقی​
 
یاز

محفلین
زیادہ دن باقی نہیں رہے۔ عید کی چھٹیوں میں ابتدائی میچز دیکھے جا سکیں شاید
 
ورلڈ کپ 94 جو کہ مریکا میں کھیلا گیا تھا 35،68،667 لوگوں نے دیکھا جو کہ اوسط فی میچ 68،626 لوگ بنتے ہیں جو کہ ابتک کا ریکارڈ ہے-

2014 برازیل ورلڈ کپ 53،592 کی اوسط کے حساب سے
3429873 لوگوں نے دیکھا-

-----------------
گیارہ مئی ، 2018
34 دن باقی
 
مدیر کی آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
ورلڈ کپ 94 جو کہ مریکا میں کھیلا گیا تھا 35،68،667 لوگوں نے دیکھا جو کہ اوسط فی میچ 68،626 لوگ بنتے ہیں جو کہ ابتک کا ریکارڈ ہے-

2014 برازیل ورلڈ کپ 53،592 کی اوسط کے حساب سے
3429873 لوگوں نے دیکھا-

-----------------
دس مئی ، 2018
35 دن باقی
اس میں ڈبل کاؤنٹنگ بھی تو ہوئی ہوگی۔ جیسے کسی آدمی نے پانچ میچ دیکھے تو اسے پانچ بار گنا گیا ہوگا۔
 
یاز

محفلین
اس میں ڈبل کاؤنٹنگ بھی تو ہوئی ہوگی۔ جیسے کسی آدمی نے پانچ میچ دیکھے تو اسے پانچ بار گنا گیا ہوگا۔
جی بالکل ایسے ہی ہے۔ اگر ایک آدمی نے پانچ مختلف میچ دیکھے تو اس کو پانچ بار گنا جائے گا۔ تاہم اگر کسی نے ایک ہی میچ کی ریکارڈنگ دوبارہ دیکھ لی تو اس کو ایک ہی بار گنیں گے۔
 
یاز

محفلین
ورلڈ کپ 94 جو کہ مریکا میں کھیلا گیا تھا 35،68،667 لوگوں نے دیکھا جو کہ اوسط فی میچ 68،626 لوگ بنتے ہیں جو کہ ابتک کا ریکارڈ ہے-

2014 برازیل ورلڈ کپ 53،592 کی اوسط کے حساب سے
3429873 لوگوں نے دیکھا-

-----------------
دس مئی ، 2018
35 دن باقی
بہت خوب۔
اب اگلی کچھ کاؤنٹ ڈاؤن فیئری میڈوز سے لگائیو۔
 
یاز

محفلین
نیٹ بلکہ یوں کہیں کہ سروس ہوگی کیا ادھر؟
شاید موبائل کی کچھ سگنلیں وہاں پہنچ پاتی ہوں، خصوصاََ sco والی سروس کی۔
ویسےہم نے جب فیئری میڈوز میں قیام کیا تھا تو بھی پاکستان ٹیم انگلینڈ کے دورے پہ گئی ہوئی تھی 2001 میں۔
پہلا ٹیسٹ پاکستان ہار گیا تھا۔ دوسرا اور آخری میچ ہم نے ریڈیو پہ سنا تھا فیئری میڈوز میں اور وہیں فتح کا جشن وغیرہ بھی منایا تھا۔
 
برطانیہ کہ سر جیف ہارسٹ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ فائنل میں ہیٹ ٹرک اسکور کر رکھی ہے-
انہوں نے یہ کارنامہ 1966 کے ورلڈ کپ میں جرمنی کے خلاف سر انجام دیا- اور یہ انگلینڈ کی آخری میجر ٹرافی تھی-

-----------------
سولہ مئی ، 2018
29 دن باقی
 
جرمن دستہ آ گیا میدان میں!!!

IMG_20180516_133311.jpg
 
دانی ایلوس
آسکر
لوئس
تینوں ان فٹ ہیں؟

یہ پوچھ رہے ہیں یا بتلا رہے؟

اگر پوچھ رہے تو آسکر جی مکمل۔فٹ ہیں اور شنگھائی ایف سی کی طرف سے چائنہ میں دھوم مچائے ہوئے- غالباً انکی موجود کوچ سے ٹھنی ہوئی تبھی کوپا امریکا میں بھی شامل نہ تھے-
جبکہ لوئس، ایلوس کو بھی ڈراپ ہی کیا گیا ہے -

تاہم ادارے کو آسکر جی کو شامل نہ کرنے کا شدید غم و غصہ ہے-
 
جی پوچھا ہی تھا
 
آسکر جی اتنی جلدی چائنا کیوں چلے گئے؟ چائنیز اور امریکن کلب تو تب جوائن کیا جاتا ہے جب کیریئر ختم ہونے والا ہو۔
 
نویر جی فٹ ہیں؟ یا اس امید سے لیا گیا ہے کہ فٹ ہو جائیں گے۔

جی وہ تو میڈرڈ کیخلاف ہی کھیلنے کو تیار تھے البتہ ہائیکنس جی نے ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے رسک نہیں لیا تھا- جو کہ بینزیما کے دوسرے گول۔کی صورت میں کافی مہنگا پڑا-
البتہ Sven Ulreich کے نام کا نہ ہونا معیوب و معتوب ٹھہرایا جا سکتا ہے- البتہ بوئٹنگ مکمل فٹ نہیں ہیں- میڈرڈ والے میچ کی انجری تو یاد ہی ہوگی-

آسکر جی اتنی جلدی چائنا کیوں چلے گئے؟ چائنیز اور امریکن کلب تو تب جوائن کیا جاتا ہے جب کیریئر ختم ہونے والا ہو۔

کیوں پیسہ پیسہ کرتی ہے
کیوں پیسے پر توں مرتی ہے

وغیرہ وغیرہ

خیر ابھی آسکر جی آرام سے کسی بھی بڑے یورپئین کلب کا حصہ بن سکتے تھے- ادارہ تو اب بھی انہیں چمپئینر لیگ میں دیکھنے کا خواہاں ہے اور غالباً ڈورٹمنڈ انکے لئے بہترین آپشن ہو اس سلسلے میں-
 
Top