فیفا ورلڈ کپ 2014

ہالینڈ کی ٹیم کے آگے یہ بقیہ تینوں ٹیمیں گھاس پھونس ہیں۔۔۔۔
ارجنٹینا کی ٹیم کے حشر سے نظر آ جائے گا۔۔۔
کوسٹاریکا بھی قسمت سے پینالٹی شوٹس تک گیا تھا۔۔
 
ان کو رقم ملی ہے وہ ضرورتمندوں کو دینا چاہتے ہیں اور انھوں نے اس کا اعلان کر دیا ۔
اس میں سیاست کیا ہے خان جی ؟

فٹبال ہے تو فٹبال کھیلیں
اگر ضرورتمندوں کی مدد کرنی ہے غزہ میں تو چند ملین ڈالرز کافی نہیں۔ بلکہ رقم دینا ہی کافی نہیں۔ وہاں تو مال کے ساتھ جان بھی چاہیے۔
چند ڈالر دے کر نیک نامی کمانا صرف سیاست ہے جناب
 
کاشفی

محفلین
گول مٹول آنکھوں سے ناک کی طرف دیکھنے اور ہونٹوں کو پھیلا کر مسکرانے سے کچھ نہیں ہوتا۔۔۔
جس سے لوگوں کے دل خوش ہوتے ہوں وہ دعا کرنی چاہیئے ۔دکھے ہوئے لوگوں کو خوش کرنے سے اللہ رب العزت بھی خوش ہوتا ہے۔۔۔ اس لیئے دعا کریں کہ جرمنی ہارے اور فائنل برازیل اور ہالینڈ کے درمیان ہو۔۔
 
:LOL:
 
شمشاد

لائبریرین

ایسے لگتا ہے کاشفی نے برازیل پر لمبی ہی رقم لگا رکھی ہے۔

تو کیا جرمنی کے جیتنے سے لوگ خوش نہیں ہوں گے اور کیا جرمنی کے جیتنے سے لوگوں کے خوش نہیں ہوں گے؟
 
عمر سیف

محفلین
آج پہلا سیمی فائنل برازیل اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیاں بیلو ہوریزانٹے میں رات 11 بجے (بحرین ٹائم) کھیلا جائے گا.
 
Top