فیس بک بین

یو اے ای میں یہ بین نہیں ہے لیکن میں آج سے یہ سائٹ اپنے لئے بین کرچکا ہوں۔ ۔ ۔ کاش کوئی مسلمان فیس بک کے مقابلے کی کوئی ویب سائٹ بنائے۔ ۔ ۔ ۔
 
اظفر

محفلین
اس کیلیے ریسورسز چاہیے ہوتے ہیں ۔ جب یہ بات آتی ہے تو کوئی مدد کیلیے تیار نہیں ہوتا ۔ ورنہ فیس بک جیسی کئی ویب سایٹس موجود ہو سکتی ہیں ۔
 
وجی

لائبریرین
جی بلکل ابھی آدھاگھنٹہ پہلے میرے پاس بھی بند تھی
مگر پھرکچھ دیر بعد کھل رہی تھی
اور اب پھر بند ہے
یہ کیا چل رہا ہے
 
طالوت

محفلین
اپنے پاس تو سب چل رے لا ہے ۔ گوگل ، فیس بک ۔۔۔۔۔۔ ۔ پاک فیس بک البتہ نہیں چل رہی ۔
وسلام
 
گوگل امیجز پر یہ کیری کیچرز عرصے سے موجود تھے ۔ اب بھی ہیں ۔ تھوڑی دیر کی بندش کے بعد اب پھر سائٹ کھلی ہے تو وہیں کے وہیں ہیں ۔ بلکہ حضرت محمد صلى اللہ عليہ وسلم كے نام کے کیپشن سميت موجود ہیں ۔ کتنے بے بس ہیں مسلمان ۔
 
خواجہ طلحہ

محفلین
THIS SITE IS BLOCKED

Dear Valued Customer:

Pakistan Telecommunication Authority (www.pta.gov.pk) has directed all service providers of the country to block access to some blasphemous web content/movies. This content would remain blocked till the further orders from PTA.

Wateen Telecom Customer Services
 
فرخ منظور

لائبریرین
:confused:
ویسے کوئی مجھے بتائے گا کہ فیس بُک بند ہونے سے کیا ہوگا ؟

وہ آزادانہ کیری کیچر بنا سکیں گے۔ ان پر تنقید اور احتجاج کرنے والا اب وہاں کوئی نہیں ہو گا۔ ہمارا حال بالکل ویسا ہی ہے جیسے کبوتر، بلی کو دیکھ کر آنکھیں بند کر لیتا ہے اور سمجھتا ہے بلی اس دنیا سے غائب ہو چکی ہے۔
 
وجی

لائبریرین
میں نے سنا ہے کہ فیس بک متحدہ عرب امارات میں بند کردی گئی ہے
کیا یہ بات درست ہے
 
طالوت

محفلین
ہمارا حال کبوتر جیسا تو نہیں ، البتہ اس بندر جیسا ضرور ہے ، جس کے مالک کا بیٹا اسے روز تنگ کرتا تھا مگر وہ کھانے پینے کے لالچ میں نہ گھر چھوڑتا تھا نا اس لڑکے کو نوچتا تھا کہ مالک ناراض ہو جائے گا ، بلکہ جوابا خود ہی کو نوچتا اور کاٹتا تھا ۔

آج اگر ہم خیانت و منافقت سے بچے ہوتے تو کسی میں یہ جرات نہ ہوتی ۔ خیانت و منافقت کے بتوں سے ناموس رسالت کے نعرے نہ تو اچھے لگتے ہیں نہ کوئی معنٰی رکھتے ہیں ۔
وسلام
 
تیشہ

محفلین

وہ آزادانہ کیری کیچر بنا سکیں گے۔ ان پر تنقید اور احتجاج کرنے والا اب وہاں کوئی نہیں ہو گا۔ ہمارا حال بالکل ویسا ہی ہے جیسے کبوتر، بلی کو دیکھ کر آنکھیں بند کر لیتا ہے اور سمجھتا ہے بلی اس دنیا سے غائب ہو چکی ہے۔

شکریہ سخنور ۔۔ :)
 
تیشہ

محفلین
ہمارا حال کبوتر جیسا تو نہیں ، البتہ اس بندر جیسا ضرور ہے ، جس کے مالک کا بیٹا اسے روز تنگ کرتا تھا مگر وہ کھانے پینے کے لالچ میں نہ گھر چھوڑتا تھا نا اس لڑکے کو نوچتا تھا کہ مالک ناراض ہو جائے گا ، بلکہ جوابا خود ہی کو نوچتا اور کاٹتا تھا ۔

آج اگر ہم خیانت و منافقت سے بچے ہوتے تو کسی میں یہ جرات نہ ہوتی ۔ خیانت و منافقت کے بتوں سے ناموس رسالت کے نعرے نہ تو اچھے لگتے ہیں نہ کوئی معنٰی رکھتے ہیں ۔
وسلام

بھانجے ۔۔ میں نے جب بھی شور کرتے سناُ ، احتجاج کرتے دیکھا صرف پاکستانیوں کو ہی دیکھا سناُ ، کیا مسلمان صرف پاکستانی ہی ہیں :confused:
باقی کے مسلمان ممالک کیا کرتے ہیں :confused:
مجھے بتائیے گا تاکہ میری معلومات میں ذرآ اضافہ ہو ۔۔
 
ریگزار

محفلین
نقار خانے میں طوطی کی آواز کون سنتا ہے۔ ویسے بھی جو جانور پنجرے میں قید ہووہ صرف دھاڑہ کرتا ہے۔ اور لوگ اسے ہنس ہنس کر کھبی چنے کھلاتے ہیں اور کبھی پتھر مارتے ہیں اور وہ صرف چیخ و پکار ہی کرتا ہے نہ تو اسے قید ہی سے آزادی ملتی ہے اور نہ ہی لوگ اس سے ڈرتے ہیں ۔
مسلمان اگر پاکستان میں بستے تو کیا بات تھی لفظ مسلمان مسلّم سے نکلا ہے جس کا مطلب ہے ماننے والا(اللہ اور اس کے رسول کی بات) ۔ اگر ایسا ہے تو پاکستانی خوشنصیب قوم ہے اگرنہیں تو پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوئی کچھ بھی کرے کیا فرق پڑتا ہے۔
 
طالوت

محفلین
آپ کے سوال کا جواب میرے سابقہ مراسلے کے دوسرے حصے میں ہے ۔ فرق تھوڑا زیادہ ہونے اور تھوڑا کم ہونے کا ہے ۔

ویسے میری معلومات کے مطابق فیس بک پر کسی نے یہ گروپ ترتیب دیا تھا جو سیدنا رسول اللہ کے خاکے بنانے کا مقابلہ کروانے والے تھے ، جسے بین کر دیا گیا ہے ۔ میرے خیال میں یہ فیس بک والوں کی پالیسی نہیں ۔ اگر ایسا نہیں تو محفلین تصحیح کر دیں ۔
وسلام
 
تیشہ

محفلین
مگر پاکستان میں تو صرف نام نہاد مسلمان ہیں ۔۔ جو کچھ وہاں ہورہا ہے مغرب سے بڑھکر ، کہیں زیادہ ہے ۔ ۔
وہاں کوئی مسلمان نہیں رہا ۔ ۔
 
تیشہ

محفلین
آپ کے سوال کا جواب میرے سابقہ مراسلے کے دوسرے حصے میں ہے ۔ فرق تھوڑا زیادہ ہونے اور تھوڑا کم ہونے کا ہے ۔

ویسے میری معلومات کے مطابق فیس بک پر کسی نے یہ گروپ ترتیب دیا تھا جو سیدنا رسول اللہ کے خاکے بنانے کا مقابلہ کروانے والے تھے ، جسے بین کر دیا گیا ہے ۔ میرے خیال میں یہ فیس بک والوں کی پالیسی نہیں ۔ اگر ایسا نہیں تو محفلین تصحیح کر دیں ۔
وسلام

یہی تو میں جاننا چاہ رہی ہوں بین کرنے سے ، جو خاکے بننے جارہے تھے ؟ کیا وہ نہیں بنے :confused:
 
وَقَدْ نَزَّلَ عَلَيْكُمْ فِي الْكِتَابِ أَنْ إِذَا سَمِعْتُمْ آيَاتِ اللّهِ يُكْفَرُ بِهَا وَيُسْتَهْزَأُ بِهَا فَلاَ تَقْعُدُواْ مَعَهُمْ حَتَّى يَخُوضُواْ فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ إِنَّكُمْ إِذًا مِّثْلُهُمْ إِنَّ اللّهَ جَامِعُ الْمُنَافِقِينَ وَالْكَافِرِينَ فِي جَهَنَّمَ جَمِيعًا
اور بیشک (اللہ نے) تم پر کتاب میں یہ (حکم) نازل فرمایا ہے کہ جب تم سنو کہ اللہ کی آیتوں کا انکار کیا جا رہا ہے اور ان کا مذاق اُڑایا جا رہا ہے تو تم ان لوگوں کے ساتھ مت بیٹھو یہاں تک کہ وہ (انکار اور تمسخر کو چھوڑ کر) کسی دوسری بات میں مشغول ہو جائیں۔ ورنہ تم بھی انہی جیسے ہو ۔ بیشک اللہ منافقوں اور کافروں سب کو دوزخ میں جمع کرنے والا ہے(4:140)
Already has He sent you Word in the Book, that when ye hear the signs of Allah held in defiance and ridicule, ye are not to sit with them unless they turn to a different theme: if ye did, ye would be like them. For Allah will collect the hypocrites and those who defy faith - all in Hell
 
Top