فیس بک بین

بڑا افسوس ہوا سن کر کہ "پاکستان میں صرف نام نہاد مسلمان ہیں" سترہ کروڑ کی آبادی رکھنے والے ملک کے عوام جو کہ خدا اور رسول کے نام پر جیتے اور مرتے ہیں وہ سچے مسلمان ہیں ۔ چند افراد جنہیں اپنے ارد گرد کے "روشن خیال "ماحول کے علاوہ کچھ دکھائی نہیں دیتا اور وہ شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداریاں نبھانے میں بڑھ چڑھ کو حصہ لیتے ہیں۔ جہاں تک بات ہے کہ صرف پاکستان نے ہی اسلام کا ٹھیکا لے رکھا ہے تو اگر پاکستان نے ایک اسلامی مملکت ہوتے ہوئے یہ کام کر دیا ہے تو اسے سراہنا چاہیے کیونکہ پاکستان کی وجہ سے ہی یہ معاملہ دنیا کی نظروں میں آیا اور ساتھ یہ بھی پتہ چل گیا کہ اس نوعیت کی کسی بھی مذموم کوشش کو آسانی سے کرنے کی اجازت اب نہیں دی جائے گی۔ مغرب زدہ ذہنوں کے لئے صرف یہ جواب ہے کہ آزادیء اظہار کے لئے صرف انہیں مسلمانوں کا پیغبر ہی دکھائی دیتا ہے۔ یہ فتنہ نہیں تو کیا ہے، اس کے علاوہ کوئی دلیل ہے تو بتایئں۔

مسلمانوں کم از کم اپنے دین کے ساتھ تو مخلص ہو جاؤ۔ ہر کوئی اپنے اپنے مذہب پر چلتا ہے، ایک ہم ہیں کہ سب سے پہلے خود ہی اس کی مخالفت میں آگے آگے رہتے ہیں۔ اسلام صرف طالبان کی میراث نہیں ایک عام آدمی کو بھی مسلم ہونے میں فخر محسوس کرنا چاہیے نہ کہ شرم۔
 

وہ آزادانہ کیری کیچر بنا سکیں گے۔ ان پر تنقید اور احتجاج کرنے والا اب وہاں کوئی نہیں ہو گا۔ ہمارا حال بالکل ویسا ہی ہے جیسے کبوتر، بلی کو دیکھ کر آنکھیں بند کر لیتا ہے اور سمجھتا ہے بلی اس دنیا سے غائب ہو چکی ہے۔
ہر معاملے ميں كئى آراء ہو سکتی ہیں۔ مگر یہ پابندی بھی تو احتجاج ہی کی قسم ہے ؟ ویسے احتجاج تو ہوا ہے ۔ سب نے اپنے طریقے سے کیا ہے ۔
اور مولى نورس كے معافى مانگنے كى خبر بھی آئی ہے ۔اللہ اسے نور اسلام نصيب كرے ۔

اس سارے شر میں جو خير كا پہلو ہے وہ یہ كہ بہت سے مسلمان لوگوں کو پہلی بار پتہ چلا كہ حضرت محمد صلى اللہ عليہ وسلم سے اپنی جان سے زيادہ محبت كيے بغیر ايمان مكمل نہیں ہوتا ۔اور یہ بھی كہ مسلمان ان سے ( فداہ امى وابي) كتنى محبت كرتے ہیں ۔
 

ابوشامل

محفلین
احتجاج کا یہ طریقہ بھی بہت زبردست ہے۔ آپ ان کی سائٹ کو لاکھوں وزیٹرز سے محروم کر کے مالی نقصان پہنچا رہے ہیں۔
باقی مختلف لوگوں کے مختلف نقطہ نظر ہیں، کسی کے خلوص پر کوئی شبہ نہیں، لیکن میری ذاتی رائے بین کرنے کا فیصلہ درست ہے۔ فیس بک انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ ہفتے صفحہ حذف کرنے سے انکار کرنے کے بعد اس کے علاوہ کوئی چارہ نہ تھا۔
 

محمدصابر

محفلین
تو پھر مسلمان انکے نقش ِقدم پے کیوں نہیں چلتے :confused: چار شادیاں کرنے کو بھاگم بھاگ دوڑتے ہیں ، مگر باقی کی مثالوں سے کیوں کچھ نہیں سیکھ لیتے ۔؟
یہ محبت ہے کہ کوئی مسلمان توہین رسالت کو برداشت نہیں کرسکتا۔ اور اس میں کمزوری کی حد یہ ہے کہ یہ توہین رسالت کے رد عمل میں اپنا ہی نقصان کرتے ہیں۔
جوں جوں محبت بڑھتی ہے عمل بھی بہتر ہوتا ہے۔ کوئی بھی صحیح عاشق اپنے محبوب کی ہر بات کو اپنا لینا چاہتا ہے اور وہ اس کے لئے پوری کوشش کرتا ہے۔ ہو سکتا ہے میری اس بات سے بہت سے لوگوں کو اتفاق نہ ہو لیکن میرا یہی خیال ہے کہ جب کوئی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت بڑھاتا ہے تو وہ اتنا ہی باشعورانسان اور باعمل مسلمان بھی بنتا جاتا ہے۔
باقی رہی شادیوں والی بات تو کتنے فیصد مسلمان چار شادیاں کرتے ہیں۔ اور جتنے چار شادیاں کرتے ہیں ان میں سے کتنے صرف اس وجہ سے کرتے ہیں کہ وہ مسلمان ہیں؟
 

تیشہ

محفلین
جب آپ ایسی گل افشانیاں کریں گی تو پرابلم تو ہوگی ہی۔ ۔ ۔

گل فشانیوں کی کیا بات ہے ،، ذرا ایک سوال کرلیا آپکو گلُ فشانی لگنے لگا :confused: میرا تو انداز ہی ایسا ہے پوچھنے، لکھنے ، بولنے کا ، الفاظ ہیر پھیر کرکے یا بات گھماُ پھیرا کر کرنا نہیں جانتی ۔۔ اسلئے سیدھی سی بات کرتی ہوں ، اُس پر بھی آپکو پرابلم ہوگئی ۔ کیوں آج کے مسلمان میں صبرو تحمل نہیں :confused: ایک بات پوچھنے پر لمبے تقریریں ۔۔ سیرت ِ محمدی کی مثال کیوں نہیں سیکھتے ۔۔ ایک مثال جو اُنکے اپنے دل کو بھاتی ہے من پسند ہے صرف اُسی ک و فالو کرنے میں جواب نہیں ۔۔ مگر کئی ایسی مثالیں موجود ہیں جو ہمارے پیارے محمد چھوڑ گئے ہیں ،
 

طارق راحیل

محفلین
جن خواتین و حضرات کو فیس بک بلاک کرنے پر اعتراض ہے وہ یہ بتائیں
کیا اپنے ماں باپ کے کارٹون بنانے والے کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا اچھا سمجھیں گے؟

ان کے گھر جا کر بات چیت کریں گے؟
جب کے ان کو کئی بار منع کیا ہے اس کے باوجود بھی؟؟

وہ جانتے ہیں کہ اس سے تکلیف پہنچتی ہے ہمیں تب بھی وہ بنائیں اپ کے مان کا کارٹون
پھر اس کی مقابلے بازی کرین پھر؟؎؎؎

کیا کرین گے آپ؟؟


یہی سوچ کر ان کے ساتھ اٹھ بیٹھ جائیں گے کہ آج نہیں کل یہ تھک جائیں گے پھر نہین بنائیں گے ایسے کارٹون

کیا یہ آپ کی غیرت ہو گی


میڈم بوچھی سلام آپ کی سوچ پر

اور سنخور صاحب آپ کو سلیوٹ یہودیون کا

ہم مسلمان اپنے مان باپ کی توہین برداشت نہیں کر سکتے تو اپنے نبی صل اللہ علیہ وسلم کی کیسے بر داشت کریں؟

کیوں کریں

ہم ایسوں کے خلاف ہین اور رہین گے

کیا اب بھی آپ کو ان کی حمایت کا اعلان ہےِ؟
 

فرخ منظور

لائبریرین
جن خواتین و حضرات کو فیس بک بلاک کرنے پر اعتراض ہے وہ یہ بتائیں
کیا اپنے ماں باپ کے کارٹون بنانے والے کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا اچھا سمجھیں گے؟

ان کے گھر جا کر بات چیت کریں گے؟
جب کے ان کو کئی بار منع کیا ہے اس کے باوجود بھی؟؟

وہ جانتے ہیں کہ اس سے تکلیف پہنچتی ہے ہمیں تب بھی وہ بنائیں اپ کے مان کا کارٹون
پھر اس کی مقابلے بازی کرین پھر؟؎؎؎

کیا کرین گے آپ؟؟


یہی سوچ کر ان کے ساتھ اٹھ بیٹھ جائیں گے کہ آج نہیں کل یہ تھک جائیں گے پھر نہین بنائیں گے ایسے کارٹون

کیا یہ آپ کی غیرت ہو گی


میڈم بوچھی سلام آپ کی سوچ پر

اور سنخور صاحب آپ کو سلیوٹ یہودیون کا

ہم مسلمان اپنے مان باپ کی توہین برداشت نہیں کر سکتے تو اپنے نبی صل اللہ علیہ وسلم کی کیسے بر داشت کریں؟

کیوں کریں

ہم ایسوں کے خلاف ہین اور رہین گے

کیا اب بھی آپ کو ان کی حمایت کا اعلان ہےِ؟


قبلہ آپ کے دستخط میں جو روابط ہیں ۔ وہ سائٹ بھی انہی یہود و نصاریٰ کی بنائی ہوئی ہیں۔ براہِ مہربانی انہیں بھی استعمال کرنا بند کریں۔ بلکہ یہ پورا انٹرنیٹ ہی یہود و نصاریٰ کا بنایا ہوا ہے۔ میرا مشورہ ہے یہ پیغام پڑھنے کے بعد آپ انٹرنیٹ کو ہاتھ بھی نہ لگائیں تو پھر ہی احتجاج کا حق ادا ہوتا ہے۔
 

تیشہ

محفلین
ا


وہ جانتے ہیں کہ اس سے تکلیف پہنچتی ہے ہمیں تب بھی وہ بنائیں اپ کے مان کا کارٹون
پھر اس کی مقابلے بازی کرین پھر؟؎؎؎

کیا کرین گے آپ؟؟







؟
اسلئے تو وہ یہ سب کررہے ہیں جانتے ہیں کہ یہ قوم اتنی جذباتی ہے کہ جذبات میں آکر اندھی ہوجاتی ہے، اور یہی وہ چاہتے ہیں ۔۔ اس میں آپ سب کے احتجاج کرنے سے کیا وہ باز آگئے ہیں کیا :confused:
پہلے ہی جاہل لوگ پاکستان کو لے ڈوبے ہیں ۔۔ اب بچا ہی کیا ہے ؟ کیا کیا ہے آپ نے اس گستاخانہ خاکے بنانے پر سوائے احتجاج کے ۔۔ چاہئیے تو یہ تھا جاکر اُن لوگوں کے سر قلم کرتے ۔ ۔آخر کو جذبات کو مجروح جو کیا ہے انہوں نے ۔ صرف احتجاج سے کیا بنتا ہے :confused:
 

خواجہ طلحہ

محفلین
آپ سب محترم اور عزیز از جان دوستوں سے انتہائی دلی محبت کے ساتھ گذارش ہے کہ ہمارے پیارے مذہب کی خوبی ہے سند ، سو ہم سب دوستوں کو آپس میں الجھنے کی بجائے ہر ہر معملہ علماء حق سے رائے لینی چاہیے۔ تاکہ ایک سند کے ساتھ دینا کے معملات کو دین کے مطابق پورا کیا جاسکے۔
دین پر اپنی رائے اور مرضی استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ اس سے نہ صرف دوسروں کا احترام مجروح ہوتا ہے۔بلکہ اپنے اور دوسروں کے ایمان پر اثر پڑتاہے۔ کیونکہ شیطان کی نورانی چالوں میں سے ہے کہ ظاہر میں دین دکھا کر گمراہ کردیتا ہے۔
اور اہم بات یہ کہ ہر عالم ،علماء حق میں نہیں گنا جاسکتا ۔اور ہر ڈارھی ،ٹوپی والا عالم دین نہیں ہوتا۔ لہذہ آپ سب دوستوں کی محبت دل میں رکھتے ہوئے گذارش کررہا ہوں کہ اس بحث کو ختم کردیں۔
 

arifkarim

معطل


قبلہ آپ کے دستخط میں جو روابط ہیں ۔ وہ سائٹ بھی انہی یہود و نصاریٰ کی بنائی ہوئی ہیں۔ براہِ مہربانی انہیں بھی استعمال کرنا بند کریں۔ بلکہ یہ پورا انٹرنیٹ ہی یہود و نصاریٰ کا بنایا ہوا ہے۔ میرا مشورہ ہے یہ پیغام پڑھنے کے بعد آپ انٹرنیٹ کو ہاتھ بھی نہ لگائیں تو پھر ہی احتجاج کا حق ادا ہوتا ہے۔

بہت خوب! :)
 

زینب

محفلین
اب ہر کام عدالتیں ڈنڈے کے زور پر کرویئن گیئں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مسلمان ہونے کے ناطے اتبی عقل کا استعمال کرنا گناہ نہیں کہ فیس بک سے اپنا اکاونٹ بند کر کے اپنا احتجاج کیا جائے پر میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ یہاں لمبی لمبی تقریریں کرنے والے بنائی بہنیں جن جن کا آئی ڈی ہے فیس بک پر کوئی بھی بند نہیں کرے گا بچ چند دن وزٹ نہیں کریں گے اور بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔چیٹنگ کا چسکا لڑکوں سے لڑکیوں اور لرکیوں کا لڑکوں سے گپ شپ کا چسکا کسی کو بھی نبی کریم کی توہیں کی طرف دیکھنے نہیں دے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کتنے لوگوں نے اپنا اکاوئنٹ بند کیا اور عہد کیا کہ اب اس سائڈ کا وزٹ نہیں کرنا کچھ بھی ہو جائے۔انہوں نے معافی مانگ لی اپ سب نے سر جھکا کے قبول کر لی۔۔۔شابشے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top