فیس بک، ٹویٹر ، اردو ویب، وغیرہ پر اردو تحریروں کو خوبصورت نستعلیق فونٹ میں پڑھنے کے لیے ایکسٹنشن

وسیم خان نے 'اردو ایپلیکیشن پروگرامنگ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 26, 2018

  1. وسیم خان

    وسیم خان محفلین

    مراسلے:
    28
    فیس بک، ٹویٹر ، اردو ویب، وغیرہ پر اردو تحریروں کو خوبصورت نستعلیق فونٹ میں پڑھنے کے لیے گوگل کروم ایکسٹنشن انسٹال کیجیے۔
    خاص طور پر فیس بک پر اردو تحریر پڑھنے میں دقت ہوتی ہے۔ اگر آپ گوگل کروم برائوسر استعمال کرتے ہیں تو ذیل میں دیے گیے لنک پر کلک کیجیے، ایکسٹنسن انسٹال کیجیے اور دلفریب نستعلیق فونٹ میں اردو پڑھیے۔
    Urdu Font Nastaleeq
    اس ایکسٹنسن میں میں نے خصوصی طور پر اس فورم کا بھی خیال رکھا ہے، لہذا انسٹال کرنے کے بعد اس فورم پر بھی لکھی گئی اردو تحریروں کو نستعلیق فونٹ میں پڑھا جاسکتا ہے۔ یہ بھی خیال رکھا گیا ہے کہ جہاں فونٹ سائز چھوٹا نظر آرہا ہو، وہاں اسے بڑا کر دیا جائے۔

    آپ کی تجاویز کا انتظار رہے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,805
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    ابھی انسٹال کر کے دیکھا ہے۔ فیس بک پر تو اچھا کام کر رہا ہے۔ دیکھنا ہے کہ اب الفاظ ٹوٹتے ہیں یا نہیں۔ اس سے پہلے میں محمدصابر بھائی کا بنایا ایک اسکرپٹ استعمال کر رہا تھا جو سٹائلش پلگ ان کے ساتھ استعمال ہوتا ہے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  3. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,805
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    محفل کا اوپر والا مینیو اور دھاگے کے عنوانات ضرورت سے زیادہ ہی بڑے ہوگئے ہیں۔
     
  4. وسیم خان

    وسیم خان محفلین

    مراسلے:
    28
    جی میں انھیں چھوٹا کر دیتا ہوں اگلے ورژن میں۔
    انشااللہ نہیں ٹوٹے گیں الفاظ۔ اصلی نوری نستعلیق فونٹ ہے ساتھ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,805
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    ہر وہ لفظ جس پر زبر آتا ہے۔ اس کا یہ حلیہ بگاڑ دیتا ہے۔ زیر اور پیش کو ابھی ٹیسٹ نہیں کیا۔
    وسیم خان
     
  6. وسیم خان

    وسیم خان محفلین

    مراسلے:
    28
    جی میں اسے ٹھیک کرتا ہوں۔ شکریہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. رابطہ

    رابطہ محفلین

    مراسلے:
    351
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    اینڈرائیڈ میں نستعلیق فونٹ کیسے استعمال کریں گے. اب تقریباً 99 فیصد لوگ موبائل پر ہی مذکورہ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں
     
  8. مطیع الرحمٰن

    مطیع الرحمٰن محفلین

    مراسلے:
    644
    میں موبائل میں یہ والی نستعلیق ایکسٹینشن استعمال کررہا ہوں۔ یہ کروم کی ایکسٹینشن ہے۔

    کروم کی کوئی بھی ایکسٹینشن آپ Yandex براؤزر میں باآسانی چلا سکتے ہیں۔ میں کامیابی سے چلا رہا ہوں۔
     
  9. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,090
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    یہ تو ڈیسکٹاپ کے لیے ہے۔ موبائل پر تو کروم ایکسٹینشنز سپورٹ ہی نہیں کرتا۔
     
  10. مطیع الرحمٰن

    مطیع الرحمٰن محفلین

    مراسلے:
    644
    جی اسی لئے عرض کیا تھا کروم کی کوئی بھی ایکسٹینشن آپ Yandex براؤزر میں باآسانی چلا سکتے ہیں۔ میں کامیابی سے چلا رہا ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  11. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,090
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    واہ جناب۔
    یہ تو خوب ہے۔
    جزاک اللہ
     
  12. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,090
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    گو کہ محفل پر کچھ الائنمنٹ کا مسئلہ آتا ہے۔
     
  13. ناصر محمود 313

    ناصر محمود 313 محفلین

    مراسلے:
    198
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    محفل پر تو ویسے بھی نستعلیق فونٹ ہی نہیں ہے؟
     
  14. مزمل اختر

    مزمل اختر محفلین

    مراسلے:
    103
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Pensive
    بھائی جان دل خوش کر دیا آپ نے
    میں نے ابھی کچھ دیر پہلے سوچا کہ فیس بک پر نستعلیق کے لیے کچھ کروں زیادہ دماغ نہ لگاتے ہوئے دوست کو کال کیا اس نےکہا محفل کی طرف رخ کرو۔اور دیکھیں ایک سرچ پر آپ کی پوسٹ پر نظر پڑی اور فیس بک سمیت محفل میں بھی اپلائے ہو گیا۔اردو کی محبت اور حسن بڑھانے کے لیے بہت سے بھی زیادہ شکریہ۔اللہ اس کے لیے آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے۔
     
    • زبردست زبردست × 1
  15. اے خان

    اے خان محفلین

    مراسلے:
    4,411
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    موبائل فون پر نستعلیق فونٹ کیسے اپلائی ہوگا کئی سالوں سے ارمان دل میں لیے بیٹھے ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. مزمل اختر

    مزمل اختر محفلین

    مراسلے:
    103
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Pensive
    ‏موبائل کس کمپنی کا ہے آپ کے پاس
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  17. اے خان

    اے خان محفلین

    مراسلے:
    4,411
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    ہواوے پی نائن لائٹ
     
  18. مزمل اختر

    مزمل اختر محفلین

    مراسلے:
    103
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Pensive
    معذرت اس موبائل کا آئڈیا نہیں۔
     
    • غمناک غمناک × 1
  19. اے خان

    اے خان محفلین

    مراسلے:
    4,411
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    کونسے موبائل کا آئیڈیا ہے؟
     
  20. مزمل اختر

    مزمل اختر محفلین

    مراسلے:
    103
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Pensive
    ریڈ می (ایم آئی)
    سیمسنگ
    ویوو
    آپو
    انفنکس
    وغیرہ۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2

اس صفحے کی تشہیر