فیس بک، ٹویٹر ، اردو ویب، وغیرہ پر اردو تحریروں کو خوبصورت نستعلیق فونٹ میں پڑھنے کے لیے ایکسٹنشن

وسیم خان

محفلین
فیس بک، ٹویٹر ، اردو ویب، وغیرہ پر اردو تحریروں کو خوبصورت نستعلیق فونٹ میں پڑھنے کے لیے گوگل کروم ایکسٹنشن انسٹال کیجیے۔
خاص طور پر فیس بک پر اردو تحریر پڑھنے میں دقت ہوتی ہے۔ اگر آپ گوگل کروم برائوسر استعمال کرتے ہیں تو ذیل میں دیے گیے لنک پر کلک کیجیے، ایکسٹنسن انسٹال کیجیے اور دلفریب نستعلیق فونٹ میں اردو پڑھیے۔
Urdu Font Nastaleeq
اس ایکسٹنسن میں میں نے خصوصی طور پر اس فورم کا بھی خیال رکھا ہے، لہذا انسٹال کرنے کے بعد اس فورم پر بھی لکھی گئی اردو تحریروں کو نستعلیق فونٹ میں پڑھا جاسکتا ہے۔ یہ بھی خیال رکھا گیا ہے کہ جہاں فونٹ سائز چھوٹا نظر آرہا ہو، وہاں اسے بڑا کر دیا جائے۔

آپ کی تجاویز کا انتظار رہے گا۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ابھی انسٹال کر کے دیکھا ہے۔ فیس بک پر تو اچھا کام کر رہا ہے۔ دیکھنا ہے کہ اب الفاظ ٹوٹتے ہیں یا نہیں۔ اس سے پہلے میں محمدصابر بھائی کا بنایا ایک اسکرپٹ استعمال کر رہا تھا جو سٹائلش پلگ ان کے ساتھ استعمال ہوتا ہے۔
 

رابطہ

محفلین
اینڈرائیڈ میں نستعلیق فونٹ کیسے استعمال کریں گے. اب تقریباً 99 فیصد لوگ موبائل پر ہی مذکورہ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں
 
میں موبائل میں یہ والی نستعلیق ایکسٹینشن استعمال کررہا ہوں۔ یہ کروم کی ایکسٹینشن ہے۔

کروم کی کوئی بھی ایکسٹینشن آپ Yandex براؤزر میں باآسانی چلا سکتے ہیں۔ میں کامیابی سے چلا رہا ہوں۔
 
اس ایکسٹنسن میں میں نے خصوصی طور پر اس فورم کا بھی خیال رکھا ہے، لہذا انسٹال کرنے کے بعد اس فورم پر بھی لکھی گئی اردو تحریروں کو نستعلیق فونٹ میں پڑھا جاسکتا ہے۔ یہ بھی خیال رکھا گیا ہے کہ جہاں فونٹ سائز چھوٹا نظر آرہا ہو، وہاں اسے بڑا کر دیا جائے۔
محفل پر تو ویسے بھی نستعلیق فونٹ ہی نہیں ہے؟
 

مزمل اختر

محفلین
بھائی جان دل خوش کر دیا آپ نے
میں نے ابھی کچھ دیر پہلے سوچا کہ فیس بک پر نستعلیق کے لیے کچھ کروں زیادہ دماغ نہ لگاتے ہوئے دوست کو کال کیا اس نےکہا محفل کی طرف رخ کرو۔اور دیکھیں ایک سرچ پر آپ کی پوسٹ پر نظر پڑی اور فیس بک سمیت محفل میں بھی اپلائے ہو گیا۔اردو کی محبت اور حسن بڑھانے کے لیے بہت سے بھی زیادہ شکریہ۔اللہ اس کے لیے آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے۔
 
Top