مبارکباد فیروز خان آفریدی صاحب محسن کے عہدے پر

محمد وارث

لائبریرین
فیروز خان آفریدی صاحب (دلکش) محفل میں اپنی سو پوسٹس مکمل ہونے پر "محسن" کے عہدے پر فائز ہوگئے ہیں۔

انہوں نے 26 جولائی کو محفل کی رکنیت حاصل کی اور شروع میں خاموش قاری ہی رہے، لیکن اب ماشاءاللہ کافی فعال ہیں۔ ان کی پوسٹس روایتی پختون کردار کی نمائندہ ہوتی ہیں اور حق گوئی اور برملا گوئی پر مشتمل ہوتی ہیں۔

آفریدی صاحب کا مفصل تعارف حال ہی میں آپ احباب نے پڑھا ہوگا، آپ پشتو زبان کے ایک منجھے ہوؕئے ادیب ہیں۔

آفریدی بھائی آپ کو محسن کا عہدہ ملنے پر دلی مبارک باد اور دعا گو ہوں کہ آپ اسی طرح محفل پر فعال رہیں اور ہمیں اپنے علم اور اپنی محبت سے نوازتے رہیں۔


۔

 

Dilkash

محفلین
:aadab:

بہت شکریہ میرے انتھائی محترم بھائی وارث،

اتنے خوبصورت جملوں کے لئے خدواند سے اپکی کامیابی کے لئے دعاگو ھوں۔

بھائی ۔۔میرا تو بس یہی انداز ھے کہ:

میں زھر ھلاھل کو کھبی کہہ نہ سکا قند۔
 

شمشاد

لائبریرین
فیروز بھائی بہت مبارک ہو آپ کو 'محسن' کا عہدہ۔

جیسے کے وارث بھائی نے کہا کہ آپ پشتو کے منجھے ہوئے ادیب ہیں تو کچھ ادب اردو میں ترجمہ کر کے محفل کو بھی نوازیں۔
 
"محسن" کا عہدہ بہت مبارک ہو فیروز خان آفریدی بھائی۔۔۔ امید ہے اب محفل پر مفید تحریریں پیش کرکے اردو کی خدمت کرتے رہیں گے۔۔۔
نیک تمنائیں!
 

Dilkash

محفلین
شکریہ شمشاد بھائی۔
ضرور انشااللہ

رحمان بابا کا کلام پروفیسر طہ خان کااردو ترجمہ انشااللہ پیش کرونگا۔
بس کتاب کوئی لے گیا ھے۔ ھاتھ لگ جائے تو انشاللہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ شمشاد بھائی۔
ضرور انشااللہ

رحمان بابا کا کلام پروفیسر طہ خان کااردو ترجمہ انشااللہ پیش کرونگا۔
بس کتاب کوئی لے گیا ھے۔ ھاتھ لگ جائے تو انشاللہ

آپ کو مبارک ہو آفریدی صاحب۔ آپ کی کتاب کہیں جویریہ تو نہیں لے گئیں؟ جویریہ کا کہنا تھا کہ کتاب ادھار دینے والا بے وقوف ہوتا ہے اور ادھار لے کر واپس کرنے والا اس سے بھی بڑا بے وقوف ہوتا ہے۔ :rolleyes:

جویریہ کے پاس دو ہزار سے زیادہ کتابیں ہیں۔ ;)
 

Dilkash

محفلین
شکریہ نبیل صاحب

5 - 5 کلو کے دو کتابیں لایا تھا۔ایک ممتاز راشد لے گیا دوسرا ایمبیسڈر صاحب کو دیا ھے۔
اب پاکستان سے زیادہ وزن تو چھوڑتے نہیں ۔
ستم ظریفی یہ ھی کہ جس جھاز پر ہم باھر سے پرائے لوگوں کی توسط سے 40 اور 50 کلو لے جاتے ھیں ،واپسی پر اپنے بھائی 20 کو سے زیادہ نہیں چھوڑتے۔

اسے کہتے ھیں پرائی شادی میں عبداللہ دیوانہ
 

Dilkash

محفلین
شکریہ فاتح بھائی۔

فتح اور فاتح کا واقعہ سنا ھے۔؟۔۔نصر من اللہ جو ھمارے سیکریٹری اور بعد میں شائد منسٹربھی رھے۔
 

Dilkash

محفلین
مبارک ہو آفریدی صاحب عرف دلکش، یہ دلکش کیا تخلص ہے؟

شکریہ بڑے میاں بزرگوارم۔
اللہ اپکو جزائے خیر دیں۔

ھندوستان میں ایک شاعر ھے اسکا نام دلکش افریدی ھے۔
ہم نے 15-20 سال پہلے اسکا نام کسی مجلے میں پڑھا تھا تو اسی وقت نام پر عاشق ھوگئے۔
بدقسمتی سے پچھلے دنوں youtube.com پر انکا کلام سنا تو مایوس ھوگئے۔کیونکہ وہ ممکری کرھا تھا۔
بقول شاعر:
سمجھے تھے جسکو شاعر وہ بڑودہ کے قوال نکلے
(شعر کی صحت کے لئے معزرت کہ صحیح یاد نہیں)

اور یہ بھی سمجھ میں ایا کہ ھندوستانی مسلمانوں کا اب وہ شعلہ بار انداز بیان نہیں جو کھبی انکا خاصہ تھا۔

دراصل پاکستان بننے کا اور کوئی فائدہ ھو نہ ھو ،شخصی ازادی کا احساس بہت ھی ابھرا ھے۔

اب پاکستانی پہلے جیسا غلامانہ ذھن نہیں رکھتا اور نتائج کے پروا کئے بغیر ڈھنکے کی چوٹ پر بات کرتا ھے۔
اب مجھے دیکھو علم ھے نہ املا صحیح اور نہ کوئی گرائمر کا اتا پتا مگر اپ جیسے مستند لکھاریوں کے درمیاں سمع خراشی اور نظر پاشی کا مرتکب ھورھا ھوں۔

معاف کرنا اگر گستاخی ھوئی ھو۔ کیونکہ بقول گوپی بند نارنج کے
میں سرحدی پھاڑی ھوں۔
 

Dilkash

محفلین
میں تو اپ کو بڑا ھوشیار سمجھ رھا تھا۔
اپ تو سیب اور ناشپاتی میں تمیز نہیں کرسکی۔۔۔۔:confused:

چلو یہ سن لو

[ame]http://youtube.com/watch?v=0tqBCLTo3c8&mode=related&search=[/ame]
 
Top